حضرت منشی ظفر احمد صاحبؓ کی وفات
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
6618
روایات سید نا محمود
کا آنا ایسا ہی ہوا کرتا تھا۔جیسے کوئی مدتوں کا بچھڑا ہوا بھائی سالہا سال کے بعد اپنے کسی عزیز
سے آکر ملے۔کپورتھلہ کی جماعت میں سے منشی اروڑے خان صاحب۔منشی مظفر احمد صاحب
اور منشی محمد خان صاحب جب بھی آتے تھے تو ان کے آنے سے ہمیں بڑی خوشی ہوا کرتی تھی۔غرض اس دوست نے بتایا کہ منشی اروڑے خان صاحب تو ایسے آدمی ہیں کہ یہ مجسٹریٹ کو بھی ڈرا
دیتے ہیں۔پھر اس نے سنایا کہ ایک دفعہ انہوں نے مجسٹریٹ سے کہا میں قادیان جانا چاہتا ہوں
مجھے چھٹی دے دیں۔اس نے انکار کر دیا۔اس وقت وہ سیشن جج کے دفتر میں لگے ہوئے تھے۔انہوں نے کہا قادیان تو میں نے ضرور جانا ہے۔مجھے آپ چھٹی دے دیں وہ کہنے لگا کام بہت
ہے اس وقت آپ کو چھٹی نہیں دی جاسکتی۔وہ کہنے لگے بہت اچھا آپ کا کام ہوتا رہے۔میں تو
آج سے ہی بددعا میں لگ جاتا ہوں۔آپ اگر نہیں جانے دیتے تو نہ جانے دیں۔آخر اس
مجسٹریٹ کو کوئی ایسا نقصان پہنچا کہ وہ سخت ڈر گیا اور جب بھی ہفتہ کا دن آتا وہ عدالت والوں
سے کہتا کہ آج کام ذرا جلدی بند کر دینا کیونکہ منشی اروڑے خان صاحب کی گاڑی کا وقت نکل
جائے گا۔اس طرح وہ آپ ہی جب بھی منشی صاحب کا قادیان آنے کا ارادہ ہوتا انہیں چھٹی
دے دیتا اور وہ قادیان پہنچ جاتے۔الفضل 28 راگست 1941 ء جلد 29 نمبر 196 صفحہ 4 تا 6 )
حضرت منشی ظفر احمد صاحب کی وفات
میں اس وقت منشی ظفر احمد صاحب کی وفات اور ان کے جنازہ کا ذکر کر رہا تھا۔میں
نہیں کہہ سکتا کہ ان کے جنازہ میں کتنے لوگ شامل ہوئے کیونکہ مجھے اس کے متعلق کچھ بتایا نہیں
گیا۔مگر میں سمجھتا ہوں کہ لوگوں کو یہ احساس ہونا چاہئے کہ وہ لوگ جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے دعوی کے ابتدائی ایام میں آپ پر ایمان لائے آپ سے تعلق پیدا کیا اور ہر قسم کی قربانیاں
کرتے ہوئے اس راہ میں انہوں نے ہزاروں مصیبتیں اور تکلیفیں برداشت کیں۔ان کی وفات
جماعت کے لئے کوئی معمولی صدمہ نہیں ہوتا۔میرے نزدیک ایک مومن کو اپنی بیوی ، اپنے
بچوں، اپنے باپ، اپنی ماں، اور اپنے بھائیوں کی وفات سے ان لوگوں کی وفات کا بہت زیادہ
صدمہ ہونا چاہئے اور یہ واقعہ تو ایسا ہے کہ دل اس کا تصور کر کے سخت دردمند ہوتا ہے کیونکہ
منشی ظفر احمد صاحب ان آدمیوں میں سے آخری آدمی تھے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
619
تذکار مهدی )
روایات سید نا محمود
کے ساتھ ابتدائی ایام میں اکٹھے رہے اور یہ ایک عجیب بات ہے کہ یہ رتبہ پنجاب کی دوریاستوں
کو ہی حاصل ہوا ہے۔پٹیالہ میں میاں عبداللہ صاحب سنوری کو خدا تعالیٰ نے یہ رتبہ دیا اور
کپورتھلہ میں منشی اروڑے خان صاحب ، عبدالمجید خان صاحب کے والد منشی محمد خان صاحب اور
منشی ظفر احمد صاحب کو یہ رتبہ ملا۔یہ چار آدمی تھے جن کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے ساتھ دعوئی ماموریت اور بیعت سے بھی پہلے کے تعلقات تھے اور اس قسم کے خادمانہ
تعلقات تھے کہ ایک منٹ کے لئے بھی دور رہنا برداشت نہیں کر سکتے تھے۔پس ایسے لوگوں کی
وفات ایک بہت بڑا اور اہم مسئلہ ہوتا ہے اور ان لوگوں کے لئے دعا کرنا ان پر احسان کرنا نہیں
ہوتا بلکہ اپنے اوپر احسان ہوتا ہے کیونکہ جو شخص ان لوگوں کے لئے دعا کرتا ہے۔خدا تعالیٰ اس کا
بدلہ دینے کے لئے فرشتوں کو حکم دیتا ہے کہ وہ اس دعا کرنے والے کے لئے دعا کریں اور یہ
بات تو ظاہر ہی ہے کہ تمہاری دعا سے خدا تعالیٰ کے فرشتوں کی دعا زیادہ سنی جائے گی۔۔۔غرض جو دعا وہ دوسرے کے لئے کرتا ہے خدا تعالیٰ کے فرشتے وہی ساتھ ساتھ اس
کے لئے بھی کرتے جاتے ہیں۔یہی حال جنازہ کی دُعا کا ہے جو مرنے والے کے لئے آخری
دعا ہوتی ہے۔اس میں بھی خدا تعالیٰ کے فرشتے بہت زیادہ جوش کے ساتھ نماز جنازہ پڑھنے
والوں کے لئے دعائیں کرتے ہیں۔پس جب کوئی شخص جنازہ پر دعا مانگتا ہے تو وہ صرف اس
کے لئے دعا نہیں کر رہا ہوتا بلکہ وہ ایک سودا کر رہا ہوتا ہے۔جس میں یہ خود بہت زیادہ فائدہ میں
رہتا ہے۔وہ میت کے لئے دعا کرتا ہے اور فرشتے اس کے لئے دعا کرتے ہیں۔جب حضرت
مولوی عبدالکریم صاحب نے وفات پائی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جنازہ
پڑھایا تو آپ بہت دیر تک ان کے لئے دعا فرماتے رہے اور جب نماز جنازہ سے فارغ ہوئے
تو آپ نے فرمایا کہ آج ہم نے اپنی ساری جماعت کے لوگوں کا جنازہ پڑھا دیا۔میں سمجھتا ہوں
اس کا بھی یہی مفہوم تھا کہ آپ نے فرشتوں والا کام کیا یعنی جس طرح فرشتے جب کسی کو اپنے
بھائی کے لئے دُعا کرتے اور دیکھتے ہیں۔تو خود اس کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور دُعا کرنے لگ
جاتے ہیں۔اسی طرح جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دیکھا کہ جماعت کے لوگ
خدا تعالیٰ کے ایک نیک بندے کی وفات پر اس کے لئے یہ دُعا کر رہے ہیں کہ خدا اس کے
مدارج کو بلند کرے اسے اپنے قرب میں جگہ دے اور اسے اپنی رضا کا مقام عطا کرے تو آپ
نے بھی ان سب کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا مانگنی شروع کر دی کہ اے خدا تو ان دعا کرنے