حضرت میر مہدی حسن صاحبؓ
تذکار مہدی
تذکار مهدی
622
روایات سید نا محمود
حیران ہو کر پوچھا۔قادیان سے؟ انہوں نے کہا ہاں قادیان سے۔انہوں نے کہا کیوں؟ کہنے
لگے مرزا صاحب کا مرید ہونے کے لئے گیا تھا انہوں نے کہا آپ اتنے بڑے عالم ہیں آپ
نے اُن میں کیا خوبی دیکھی کہ اُن کے مرید ہونے کے لئے چلے گئے۔مولوی خان ملک صاحب
نے پنجابی میں انہیں کہا کہ توں اپنا گر کر تینوں تے قَالَ يَقُولُ وی چنگی طرح نہیں آوندا
یعنی تو اپنا کام کر تجھے تو ابھی قَالَ يَقُولُ بھی اچھی طرح نہیں آتا۔چونکہ مولوی غلام احمد صاحب
بھی بڑے مشہور عالم تھے اس لئے جب مولوی خاں ملک صاحب نے یہ الفاظ کہے تو
مولوی غلام احمد صاحب کے شاگردوں کو سخت غصہ آیا اور انہوں نے مولوی خان ملک صاحب
سے مخاطب ہو کر کہا۔بڑھے ! تو نے یہ کیا بات کہی ہے۔مولوی غلام احمد صاحب نے اُن کو منع
کیا اور کہا خاموش رہو جو کچھ کہہ رہے ہیں بالکل ٹھیک ہے۔غرض مولوی خان ملک صاحب مرحوم
کوصرف ونحو پر اتنا عبور تھا اور وہ اپنے فن میں اتنے ماہر تھے کہ تمام ہندوستان میں اُن کا شہرہ تھا
اور اس کی بعض تصانیف کے متعلق لوگ یہ سمجھتے تھے کہ ان کتب کا لکھنے والا چار پانچ سوسال پہلے
کا کوئی عالم ہے۔( تفسیر کبیر جلد ہفتم صفحہ 288 ،289)
حضرت میر مہدی حسن صاحب
انگریزوں میں یہ بڑی خوبی ہے کہ وہ ہر چیز کے معیار کو قائم رکھنے کی کوشش کرتے
ہیں۔میر مہدی حسن صاحب بھی اس طرز کے آدمی تھے۔میر صاحب حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں چھپوائی کے انچارج تھے جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی کسی کتاب کی کاپی چھپتی تو وہ بڑے غور سے پڑھتے۔اگر فل سٹاپ بھی غلط جگہ لگا ہوتا تو اُس
کاپی کو تلف کر دیتے اور نئی لکھواتے۔اِس طرح کام کرنے والے دو چار دن تک جب تک کہ نئی
کا پی تیار نہ ہوتی یونہی بیٹھے رہتے۔پھر جب وہ تیار ہوتی تو پھر وہ دیکھتے اور اگر کوئی غلطی دیکھتے
تو پھر اسے تلف کر دیتے اور اُس وقت تک کتاب چھپنے نہ دیتے جب تک کہ انہیں یقین نہ آتا
کہ اب اس میں کوئی غلطی نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام دریافت فرماتے کہ اتنی دیر
کیوں لگائی۔تو وہ کہتے حضور ابھی پروف میں بڑی غلطیاں ہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی
صاف اور اچھی چیز چاہتے تھے اس لئے آپ کبھی بھی اس بات کا خیال نہ فرماتے کہ مزدور اور
کام کرنے والے یونہی بیٹھے ہیں اور مفت کی تنخوا ہیں کھا رہے ہیں بلکہ آپ کی بھی یہی خواہش
تذکار مهدی )
623
نامحمودی
روایات سیّد نا محمود
ہوتی کہ لوگوں کے سامنے اچھی چیز پیش ہو۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ بھی
عادت تھی کہ کتاب میں ذرا نقص ہوتا تو اس کو پھاڑ دینا اور فرمانا دوبارہ لکھو۔کاتب نے پھر
کتاب لکھنی اور اگر کہیں ذرا بھی نقص ہوتا تو اسے پھاڑ دینا اور جب تک اچھی کتابت نہ ہوتی
اُس وقت تک مضمون چھپنے کے لئے نہ دینا حضرت مسیح موعود علیہ السلام جن سے کتابت کرواتے
تھے وہ شروع میں تو احمدی نہیں تھے لیکن بعد میں احمدی ہو گئے اُن کا لڑکا بھی احمدی ہے۔ان میں
یہ خوبی تھی کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی قدر پہچانتے تھے اور حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام اُن کی قدر پہچانتے تھے۔باوجود غیر احمدی ہونے کے جب بھی حضرت صاحب
کو کتابت کی ضرورت ہوتی انہوں نے قادیان آ جانا۔اس زمانے میں تنخواہیں کم ہوتی تھیں
پچیس روپے ماہوار اور روٹی کے لئے الاؤنس ملتا تھا۔ان کی یہ عادت تھی کہ جب کام ختم ہونے
کے قریب پہنچتا تو انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس آنا اور کہنا حضور ! سلام عرض
کرنے آیا ہوں مجھے اب گھر جانے کی اجازت دیں۔آپ نے فرمانا کیوں اتنی جلدی کیا پڑی
ہے۔انہوں نے کہنا حضور ! ضرور جانا ہے۔آپ نے فرما نا ابھی تو کچھ کتابت باقی ہے کہنا حضور !
روٹی پکانی پڑتی ہے۔اس پر سارا دن صرف ہو جاتا ہے، روٹی پکایا کروں یا کتابت کیا کروں،
سارا دن روٹی پکانے میں لگ جاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمانا آپ کی روٹی کا
میں لنگر خانہ سے انتظام کروا دیتا ہوں۔اس طرح اُن کو 35 روپے تنخواہ مل جاتی اور روٹی مفت۔کچھ دن کے بعد انہوں نے پھر حضرت صاحب کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنا حضور ! سلام عرض
کر نے آیا ہوں جانے کی اجازت چاہتا ہوں۔حضرت صاحب نے پوچھنا کیوں کیا بات ہے؟
کہنا حضور النگر کی روٹی بھی کوئی روٹی ہے دال الگ پانی الگ اور نمک ہے ہی نہیں اور کسی وقت
اتنی مرچیں ڈال دینی کہ آدمی کو سوکھی روٹی کھانی پڑے یہ روٹی کھا کر کوئی انسان کام نہیں کر سکتا۔آپ نے فرمانا اچھا بتاؤ کیا کروں؟ اُنہوں نے کہنا اس کے لئے کچھ رقم الگ دے دیا کریں اس
مصیبت سے تو خود روٹی پکانے کی مصیبت اٹھانا بہتر ہے میں خود روٹی پکا لیا کروں گا۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے دس روپے اور بڑھا دینے اور کہنا لو اب آپ کو 45 روپے ملا کریں گے۔پھر انہوں نے دس دن کے بعد آ جانا اور کہنا حضور ! سلام عرض کرنے آیا ہوں مجھے گھر جانے کی
اجازت دیں۔یہاں سارا دن روٹی پکاتا رہتا ہوں کام کیا کروں۔آپ نے فرمانا پھر کیا کریں؟
کہنا حضور! لنگر خانے میں انتظام کروا دیں۔آپ نے فرمانا اچھا تمہیں 45 روپے ملتے رہیں
624
تذکار مهدی )
روایات سید نامحمودی
گے اور کھانا بھی لنگر خانے میں لگوا دیتا ہوں۔انہوں نے واپس آکر پھر کام شروع کر دینا۔کچھ
دنوں کے بعد پھر آ جانا اور کہنا حضور ! سلام عرض کرنے آیا ہوں جانے کی اجازت چاہتا ہوں۔حضور نے پوچھنا کیا بات ہے؟ کہنا حضور ! لنگر کی روٹی تو مجھ سے نہیں کھائی جاتی بھلا یہ بھی
کوئی روٹی ہے آپ مجھے دس روپے روٹی کے لئے دے دیں میں خود انتظام کرلوں گا۔حضرت صاحب نے دس روپے بڑھا کر 55 روپے کر دینے۔چونکہ وہ حضرت صاحب کی طبیعت
سے واقف تھے اُنہوں نے اپنے لڑکے کو سکھایا ہوا تھا کہ میں تیرے پیچھے پیچھے ڈنڈا لے کر
بھاگوں گا اور تو شور مچاتے ہوئے حضرت صاحب کے کمرے میں گھس جانا اور اس اس طرح
کہنا۔چنانچہ باپ نے ڈنڈا لے کر اُس کے پیچھے بھا گنا اور اُس نے شور مچاتے اور چیختے چلاتے
ہوئے حضرت صاحب کے کمرے میں گھس جانا اور کہنا حضور ! مار دیا مار دیا۔اتنے میں اس کے
والد نے آ جانا اور کہنا باہر نکل تیری خبر لیتا ہوں۔حضرت صاحب نے یہ حالت دیکھ کر پوچھنا کیا
بات ہے کیوں چھوٹے بچے کو مارتے ہو؟ کہنا حضور ! سات آٹھ دن ہوئے اس کو جوتی لے کر
دی تھی وہ اس نے گم کر دی ہے۔اس وقت میں خاموش رہا پھر لے کر دی وہ بھی گم کر دی۔اب
مجھ میں طاقت کہاں ہے کہ اس کو اور جوتی لے کر دوں میں اسے سزا دوں گا۔اگر آج سزا نہ دی
تو کل پھر جوتی گم کر دے گا۔حضرت صاحب نے فرمانا میاں ! بتاؤ جوتی کتنے کی تھی؟ کہنا حضور !
تین روپے کی۔حضرت صاحب نے فرمانا اچھا یہ تین روپے لے لو اور اس کو کچھ نہ کہو۔اُنہوں
نے تین روپے لے کر واپس آ جانا چار دن نہ گزر نے تو پھر لڑکے نے شور مچاتے ہوئے
حضرت صاحب کے کمرے میں گھس جانا اور انہوں نے لاٹھی لے کر اُس کے پیچھے پیچھے آنا اور
کہنا باہر نکل، اُس دن تو حضرت صاحب کے کہنے پر چھوڑ دیا تھا آج تو تجھے نہیں چھوڑنا۔حضرت صاحب نے پوچھنا کیا بات ہے کیوں اس بچے کو مارتے ہو؟ اُس نے کہنا حضور! اُس
دن تو میں نے آپ کے کہنے پر چھوڑ دیا تھا آج اسے نہیں چھوڑ نا آج پھر یہ جوتی گم کر آیا
ہے۔حضرت صاحب نے فرمانا اسے نہ مارو جوتی کی قیمت مجھ سے لے لو۔پھر انہوں نے جو
رقم بتانی وصول کر کے لے جانی اور کہنا حضور! میں نے اس دفعہ چھوڑ نا تو نہیں تھا لیکن آپ کے
فرمانے پر چھوڑ دیتا ہوں۔غرض اس طرح اُنہوں نے کرتے رہنا لیکن کتابت ایسی اچھی
کرتے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہمیشہ اُن ہی سے اپنی کتابیں لکھوایا کرتے تھے اور یہ
پسند نہیں کرتے تھے کہ کسی معمولی کا تب سے کتاب لکھوا کر خراب کی جائے کیونکہ اس طرح