مومن کو ایمان کا نمونہ دکھانا چاہئے

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
633
روایات سید نا محمود
کہ میں اپنا کام خدا پر چھوڑتا ہوں وہ جھوٹا ہے وہ خدا سے تمسخر کرتا ہے اور ہر وہ شخص جو سامانوں
سے کام لیتا ہے اور کہتا ہے کہ اب فلاں کام میں ہی کروں گا وہ بھی جھوٹا ہے کیونکہ وہ اپنے
کاموں میں خدا تعالیٰ کا دخل تسلیم نہیں کرتا۔کام آسان ہوں یا مشکل آخر اُن کی کنجی خدا تعالیٰ
کے اختیار میں ہی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ایک بات میں نے بار ہاسنی ہے۔آپ
ترکیہ کے سلطان عبدالحمید خان کا جو معزول ہو گئے تھے ذکر کرتے ہوئے فرمایا کرتے تھے کہ
سلطان عبد الحمید خان کی ایک بات مجھے بڑی ہی پسند ہے۔جب یونان سے جنگ کا سوال اُٹھا تو
وزراء نے بہت سے عذرات پیش کر دیئے۔دراصل سلطان عبدالحمید خان کا منشاء تھا کہ جنگ ہو
مگر وزراء کا منشاء نہیں تھا اس لئے انہوں نے بہت سے عذرات پیش کئے۔آخر انہوں نے کہا۔جنگ کے لئے یہ چیز بھی تیار ہے اور وہ چیز بھی تیار ہے لیکن کسی اہم چیز کا ذکر کر کے کہہ دیا کہ
فلاں امر کا انتظام نہیں ہے۔مثلاً یوں سمجھ لو کہ انہوں نے کہا ( اور غالباً یہی کہا ہوگا ) کہ تمام
یورپین طاقتیں اس وقت اس بات پر متحد ہیں کہ یونان کی امداد کریں اور اس کا ہمارے پاس کوئی
علاج نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ جب وزراء نے اپنا مشورہ پیش کیا
اور مشکلات بتائیں اور کہا کہ فلاں چیز کا انتظام نہیں تو سلطان عبدالحمید نے جواب دیا کہ کوئی خانہ
تو خدا کیلئے بھی چھوڑنا چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سلطان عبدالحمید کے اس
فقرہ سے بہت ہی لطف اٹھاتے تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ مجھے اس کی یہ بات بہت ہی پسند
ہے۔تو مومن کیلئے اپنی کوششوں میں سے ایک خانہ خدا تعالیٰ کے لئے چھوڑ نا ضروری ہوتا ہے۔در حقیقت کچی بات یہ ہے کہ مومن کبھی بھی ایسے مقام پر نہیں پہنچتا بلکہ دراصل کوئی شخص بھی ایسے
مقام پر نہیں پہنچتا جب وہ کہہ سکے کہ اب کوئی رستہ کمزوری کا باقی نہیں رہا اور اگر کوئی انسان کہے
کہ میں اپنا کام ایسا مکمل کرلوں کہ اس میں کوئی رخنہ اور سوراخ باقی نہ رہے تو یہ حماقت ہوگی۔مگر
اُسی طرح یہ بھی حماقت ہے کہ انسان اسباب کو بالکل نظر انداز کر دے۔اس وقت یوروپین قومیں
پہلی حماقت میں مبتلاء ہیں اور مسلمان دوسری حماقت میں۔(تفسیر کبیر جلد ششم صفحہ 542-541)
مومن کو ایمان کا نمونہ دکھانا چاہئے
حضرت اقدس علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ جب ترکوں نے بغداد پر حملہ کیا تو اٹھارہ
لاکھ آدمی انہوں نے قتل کئے اور ایسی تباہی مچائی جس کا کوئی ٹھکانہ نہیں۔پھر فرماتے تھے کہ ایک

تذکار مهدی )
634
روایات سید نا محمود
شخص ایک ولی اللہ کے پاس آیا اور عرض کیا کہ دعا کریں کیونکہ مسلمان تباہ اور ہلاک ہو رہے
ہیں اور کفار نے تمام بڑے بڑے آدمیوں کو قتل کر دیا ہے تو اس وقت اس نے کہا کہ میں
جب آسمان کی طرف دعا کے لئے ہاتھ اٹھاتا ہوں تو ملائکہ کی طرف سے یہ آواز آتی ہے۔أَيُّهَا الْكُفَّارُ اقْتُلُوا الْفُجَّارَ۔اے کا فرو! ان فاجروں کو مارو۔حالانکہ ان دونوں فریقوں میں
بڑا فرق تھا۔ایک خدا کو ماننے والے تو دوسرے اس کے منکر۔ایک رسولوں اور اس کی کتابوں کو
ماننے والے مگر دوسرے اس سے متنفر۔ایک دین کو ماننے والے اور دوسرے اس سے بیزار۔ایک قرآن کو ماننے والے اور دوسرے اس کو مٹانے والے۔اس میں کیا بھید ہے۔یہی تو ہے کہ
کفار گوایسے ظاہر دشمن ہیں کہ جن کے دل میں ذرا بھی ایمان نہیں وہ تو خدا کا انکار کرتے ہیں مگر
یہ باوجود ماننے کے پھر نہیں مانتے اور دین سے خارج ہیں۔مسلمان کہتے تو تھے کہ ہم میں ایمان
ہے مگر دراصل ان میں ایمان نہ تھا۔لَا إِلهُ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کہتے تھے مگر پھر ناکام و نامراد
تھے یہی بات تو تھی کہ ان کے ایمانوں میں دنیا کی محبت مل گئی تھی اور خدا تعالیٰ سے پورا تعلق نہیں
رہا تھا اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ خالص ایمان رکھ کر خدا تعالیٰ کو نہیں پکارتے تھے بلکہ ان کا آہ و
زاری کرنا کسی خاص مدعا اور مقصد کے لئے تھا وہ خدا کی عبادت کرتے تھے لیکن در حقیقت ان کی
عبادت کسی خاص غرض کے لئے ہوتی تھی۔پس مومن کو چاہئے کہ یک طرفہ تعلق رکھے اور ہر رنج دکھ تکلیف اور آرام میں غرض
بہر حال خدا تعالیٰ سے راضی ہو۔بہت مسلمان جب کہ ان سے کہا جاتا ہے کہ تم نماز روزہ ادا کرو
تو کہہ دیتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے ہم کو دیا کیا ہے جو اتنی مشقت میں پڑیں۔حالانکہ وہ احمق نہیں
جانتے کہ جس منہ سے وہ یہ جواب دیتے ہیں اور جس دماغ سے سوچتے ہیں وہ بھی تو خدا ہی کا دیا
ہوا تو ہے جب اس کے اس قدر احسان اور انعامات ہم پر ہیں تو کیا وجہ ہے کہ ہم اس کی
شکر گزاری میں نہ لگ جائیں۔مولانا روٹی نے خاص ایمان والے انسان کے متعلق ایک عجیب
قصہ لکھا ہے وہ لکھتے ہیں کہ ایک شخص کے پاس لقمان بطرز غلام رہتے تھے ان کو ان سے بڑی
محبت تھی اور ان سے بڑا تعلق تھا اور جو کچھ وہ کھاتا انہیں ساتھ شامل کرتا۔ایک دفعہ بے فصل
خربوزہ ان کے پاس آیا تو اس نے اس کی قاشیں کاٹ کر حضرت لقمان کو دیں تو انہوں نے اسے
بڑے شوق سے کھایا پھر ایک اور دی اسے بھی بڑے شوق سے کھایا۔آخر اس شخص کو بھی یہ خیال
آیا کہ بڑے ہی مزے کی یہ چیز ہوگی جسے لقمان اتنے مزے اور شوق سے کھاتا ہے۔جب اس

آج 10 میں سے 10 باقی