روحانی جماعتیں توکل خدا تعالیٰ پر رکھتی ہیں
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
636
جواب نہیں دیں گے بلکہ ہم آپ کے دائیں بائیں اور آگے پیچھے لڑیں گے۔روحانی جماعتیں تو کل خدا تعالیٰ پر رکھتی ہیں
روایات سید نا محمود
خطبات محمود جلد 16 صفحہ 592-591 ) |
روحانی جماعتوں
کا تعلق مادیات سے نہیں ہوتا۔روحانی جماعتیں اپنے کاموں میں اللہ تعالیٰ
کی امداد اور اس کی نصرت پر انحصار رکھتی ہیں۔جب کبھی بھی روحانی کہلانے والی جماعتیں مادی
اشیاء پر نظر کرتی ہیں اور ان سے اُمید رکھتی ہیں تو اُن کی طاقت کمزور ہوتی چلی جاتی ہے اور جب
کبھی بھی وہ خدا تعالیٰ پر نظر رکھتی ہیں اور اُس پر تو کل رکھتی ہیں تو اُن کی روحانی طاقت کے علاوہ
مادی طاقت بھی ترقی کرتی چلی جاتی ہے۔مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ سلطان عبدالحمید
جو ترکوں کے بادشاہ تھے اور عارضی طور پر اُن کے زمانہ میں مسلمانوں کو بھی ترقی ہوئی اُس کی
ایک بات مجھے بہت پسند ہے۔جب ملک کی نوجوان پارٹی نے انہیں معزول کر کے اپنا سکہ
جمالیا تو اردگرد کی حکومتوں نے ترکی حکومت کو کمزور کر دیا۔عرب لوگ بھی بدظن ہو گئے کیونکہ
سلطان عبدالحمید کا سلوک اُن سے اچھا تھا۔ان سے پہلے عرب شا کی تھے کہ ترک ان سے اچھا
سلوک نہیں کرتے۔سلطان عبدالحمید نے انہیں تعلیم دلانا شروع کی ، انہیں کالجوں میں تعلیم دلوا
کر فوجی اور دوسرے اہم کاموں پر لگایا اور ترکی حکومت میں انہیں داخل کرنا شروع کیا۔ترک
سمجھتے تھے کہ سلطان عبدالحمید عربوں کو آگے لا کر ترکوں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں اس لیے ان کی یہ
پالیسی درست نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ سلطان عبدالحمید
بہت اچھا آدمی تھا اور اُس کی ایک بات مجھے بہت اچھی لگتی ہے۔ایک جنگ کے متعلق جو شاید
یونان والی جنگ تھی یا کوئی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ جب اُس
کے آثار پیدا ہوئے تو سلطان عبدالحمید نے تمام وزراء اور بڑے افسروں کی ایک کانفرنس بلائی
کہ اس صورتِ حالات میں ترکی حکومت کو دب کر صلح کر لینی چاہیے یا جنگ کرنی چاہیے۔ترکی
کے بعض جرنیل یورپین حکومتوں کے خریدے ہوئے تھے، وہ جنگ نہیں کرنا چاہتے تھے لیکن وہ یہ
کہنے کے لیے بھی تیار نہیں تھے کہ ہم جنگ کے لیے تیار نہیں۔جب سلطان عبدالحمید نے اُن
سے مشورہ طلب کیا تو انہوں نے کہا فلاں چیز بھی ٹھیک ہے، فلاں چیز بھی ٹھیک ہے لیکن فلاں
تذکار مهدی )
637
روایات سید نامحمود
خانہ خالی ہے۔اس طرح انہوں نے چاہا کہ وہ ملک اور بادشاہ کے سامنے نیک نام ہو جائیں کہ
انہوں نے جنگ کے خلاف مشورہ نہیں دیا بلکہ سب حالات بتا کر سلطان عبدالحمید پر یہ بات
چھوڑ دی ہے۔اصل مطلب یہ تھا کہ بعض کمزور پہلو دیکھ کر وہ خود ہی لڑائی نہ کرنے کا فیصلہ
کرے۔سلطان عبدالحمید نے اُن کا مشورہ سن کر جواب دیا کہ سارے کام انسان ہی نہیں کرتا
خدا تعالیٰ بھی کچھ کام کرتا ہے۔اگر آپ نے سب خانے پر کر دیئے ہیں اور صرف ایک خانہ خالی
ہے تو وہ خدا تعالیٰ پر چھوڑ دو اور جنگ لیے تیار ہو جاؤ۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ نہایت گرے
ہوئے زمانہ میں بھی مسلمان تو کل سے خالی نہیں تھے اور یہ واقعہ یونانی جنگ کا ہے اور غالبا یہ اسی
سے متعلق ہے۔تو اس میں ترکوں کو اتنی شاندار فتح حاصل ہوئی کہ تمام یورپ حیران رہ گیا اور وہ
ترکی حکومت میں دخل دینے سے کترانے لگا۔حقیقت یہی ہے کہ سارے کام بندے نہیں کرتے کچھ کام خدا تعالیٰ بھی کرتا ہے۔ہمارے اور دوسرے مذاہب کے درمیان یہی لڑائی ہے۔ہم کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ زندہ ہے اور وہ
انسان کے کاموں میں اُسی طرح دخل دیتا ہے جیسے وہ پہلے دیا کرتا تھا۔ہم دیکھتے ہیں کہ جب
انسان کی سب تدابیر نا کام ہو جاتی ہیں اور وہ خدا تعالیٰ کی طرف رُخ کرتا ہے تو اسے باوجود
ظاہری سامان نہ ہونے کے کامیابی حاصل ہو جاتی ہے۔نپولین نے کتنی تیاریاں کی تھیں، قیصر
نے
کتنی تیاریاں کی تھیں، مسولینی نے کتنی تیاریاں کی تھیں لیکن وہ ناکام ہوئے۔انور پاشا اور
اُس کی پارٹی نے کتنی تیاریاں کی تھیں لیکن وہ نا کام ہوئے اور ایک دھتکارا ہوا شخص مصطفی کمال پاشا
آگے آ گیا۔بیشک وہ بھی دیندار نہیں تھا لیکن انور پاشا پر یہ الزام تھا کہ اُس نے ایسے بادشاہ کو
جس کے زمانہ میں اسلام نے ترقی کی تھی معزول کیا۔مصطفی کمال پاشا کا یہ قصور نہیں تھا۔اُس
نے بیشک خلافت کو توڑا لیکن اس نے اس خلافت کو توڑا جس نے پہلے سے قائم شدہ خلافت کو
برخواست کیا تھا اور اس کا مقابلہ کیا تھا۔اس لیے وہ باغی سے مقابلہ کرنے والا کہلاتا ہے۔دراصل اس آخری زمانہ میں جو خلافت تھی یہ اصل خلافت نہیں تھی۔اصل خلافت خلفائے
راشدین والی خلافت ہی تھی۔سارے مسلمان متفق ہیں کہ خلافت راشدہ حضرت علی پر ختم ہوگئی
ہے۔بیشک بعد میں آنے والے بادشاہوں کو بھی خلفاء کہا گیا لیکن وہ خلفائے راشدین نہیں
تھے۔وہ اس بات سے ڈرتے تھے کہ اگر بادشاہ کو خلیفہ نہ کہا تو پکڑے جائیں گے۔اس لیے
انہوں نے پہلی خلافت کو خلافت راشدہ کا نام دے دیا اور اس طرح بادشاہوں کا منہ بند کر دیا۔