عورتوں میں لیکچر دینا

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
642
روایات سید نا محمود
کی سب حکومتیں خدا تعالیٰ کے قبضہ میں ہیں۔وہ جس کا بھی چاہے دل بدل سکتا ہے، اور تمہارے
دشمن خواہ کتنا ہی جتھا رکھتے ہوں تمہارے مقابل میں بیچ ہیں کیونکہ تم خدا تعالیٰ کی گود میں ہو اور
جو تلوار لے کر تمہارے سامنے کھڑا ہوتا ہے وہ تم پر حملہ نہیں کرتا خدا تعالیٰ پر حملہ کرتا ہے۔خدا تعالیٰ
لوگوں کے دل تمہاری تائید میں پھر ا دے گا اور سچائی کو لوگوں پر ظاہر کر دے گا۔اور یہ مصائب
کے بادل فضل کی ہواؤں سے بکھر جائیں گے اور انشاء اللہ تم امن میں آجاؤ گے۔“
عورتوں میں لیکچر دینا
خطبات محمود جلد 33 صفحہ 242-241)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک دفعہ عورتوں میں ان کی تربیت کے لئے
مختلف لیکچر دینے شروع کر دیئے اور کئی دن تک آپ لیکچر دیتے رہے۔ایک دن آپ
پنے فرمایا کہ ہمیں عورتوں کا امتحان بھی لینا چاہئے تا معلوم ہو کہ وہ ہماری باتوں کو کہاں تک
سمجھتی ہیں۔باہر سے ایک خاتون آئی ہوئی تھیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان سے
پوچھا۔بتاؤ مجھے آٹھ دن لیکچر دیتے ہو گئے ہیں۔میں نے ان لیکچروں میں کیا بیان کیا ہے وہ
کہنے لگی یہی خدا اور رسول کی باتیں آپ نے بیان کی ہیں اور کیا بیان کیا ہے۔آپ کو اس
جواب سے اس قدر صدمہ ہوا کہ آپ نے ٹیچروں کا سلسلہ بھی بند کر دیا اور فرمایا ہماری
عورتوں میں ابھی اس قسم کی غفلت پائی جاتی ہے کہ معلوم ہوتا ہے ابھی وہ بہت ابتدائی تعلیم کی
محتاج ہیں۔اعلیٰ درجہ کی روحانی باتیں سننے کی ان میں استعداد ہی نہیں۔یہی بعض مردوں کا
حال ہے۔اس کے مقابلہ میں صحابہ کو دیکھو۔وہ کس طرح رات اور دن رسول کریم ہے
کی باتوں کو سنتے اور پھر ان پر عمل کرنے کے لئے کھڑے ہو جاتے ہیں۔انہوں نے آپ کی
چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی بات کو لیا اور دنیا میں نہ صرف اس کو پھیلا دیا بلکہ اس پر
عمل کر کے بھی دکھا دیا
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابیں ہیں۔ان کو پڑھنا اور ان سے فائدہ
اٹھانا بھی جماعت کے اہم ترین فرائض میں سے ہے۔مگر یاد رکھو صرف لذت حاصل کرنے کے
لئے تم ایسا مت کرو۔بلکہ فائدہ اٹھانے اور عمل کرنے کی نیت سے تم ان امور کی طرف توجہ کرو۔تم لذت حاصل کرنے کے لئے سارا قرآن پڑھ جاؤ تو تمہیں کچھ فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔لیکن

تذکار مهدی )
643
روایات سیّد نا محمود
نامحمودی
اگر تم اللہ تعالیٰ کی صفات پر غور کرتے ہوئے اس کی محبت کے جوش میں ایک دفعہ بھی سُبحَانَ الله
کہہ لو۔تو وہ تمہیں کہیں کا کہیں پہنچا دے گا۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک دفعہ مجلس میں بیان
فرمایا کہ بعض دفعہ ہم
تسبیح کرتے ہیں تو ایک تسبیح سے ہی ہم کہیں کے کہیں جا پہنچتے ہیں۔میں اس مجلس میں موجود نہیں
تھا۔ایک نوجوان نے یہ بات سنی تو وہ وہاں سے اٹھ کر میرے پاس آیا اور کہنے لگا۔خبر نہیں آج
حضرت صاحب نے یہ کیا کہا ہے۔وہ صاحب تجربہ نہیں تھا مگر میں اس عمر میں بھی صاحب تجربہ
تھا۔حالانکہ میری عمر اس وقت سترہ اٹھارہ سال کی تھی۔میں نے جب اس سے یہ بات سنی تو میں
نے کہا ہاں ایسا ہوتا ہے وہ کہنے لگا کس طرح میں نے کہا کئی دفعہ میں نے دیکھا ہے کہ میں نے
اپنی زبان سے ایک دفعہ سُبحَانَ اللہ کہا تو مجھے یوں معلوم ہوا جیسے میری روحانیت اڑ کر کہیں
سے کہیں جا پہنچی ہے۔وہ یہ سنتے ہی نہایت تحقیر سے کہنے لگا۔لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ۔اس کی وجہ یہی تھی کہ اس نے کبھی سنجیدگی سے سُبحَانَ اللہ کے مضمون پر غور ہی نہیں
کیا تھا۔اسے سارا سارا دن سُبحَانَ اللہ کہہ کر کچھ نہیں ملتا تھا۔مگر میں اپنے ذاتی تجربہ کی وجہ
سے جانتا تھا کہ کئی دفعہ ایسا ہوا ہے کہ جب میں نے سُبحَانَ اللہ کہا تو مجھے یوں محسوس ہوا کہ
پہلے میں اور تھا اور اب میں کچھ اور بن گیا ہوں دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے بھی اسی
مضمون کو کس عمدگی کے ساتھ بیان کیا ہے۔حالانکہ میں نے اس وقت تک بخاری نہیں پڑھی
تھی۔مگر میرا تجربہ صحیح تھا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں۔كَلِمَتَانِ حَبِيبَتَانِ إِلَى
الرَّحْمَنِ خَفِيفَتَانِ عَلَى النِّسَانِ۔دو کلے ایسے ہیں کہ رحمن کو بہت پیارے ہیں۔خَفِیفَتَانِ
عَلَى اللّسان زبان پر بڑے ہلکے ہیں۔انسان ان الفاظ کو نہایت آسانی کے ساتھ نکال سکتا
ہے۔کوئی بوجھ اسے محسوس نہیں ہوتا۔ثَقِيلَتَانِ فِی الْمِيزَانِ۔لیکن قیامت کے دن جب اعمال
کے وزن کا سوال آئے گا۔تو وہ بڑے بھاری ثابت ہوں گے اور جس پلڑے میں ہوں گے
اسے بالکل جھکا دیں گے۔وہ کیا ہیں۔سُبْحَانَ الله وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِیمِ۔مجھے
ان کلمات کے پڑھنے کی بڑی عادت ہے اور میں نے دیکھا ہے بعض دفعہ ایک ایک مرتبہ ہی ان
کلمات کو کہنے سے میری روح اڑ کر کہیں کی کہیں جا پہنچتی ہے۔تو اصل چیز یہی ہے کہ ہم سنجیدگی
سے اللہ تعالیٰ کے احکام پر غور کریں اور ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔تم صحابہ کبھی خواہش
سے نہیں بن سکتے۔تم میرے متعلق خواہ کس قدر سمجھو کہ مجھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے

آج 10 میں سے 10 باقی