محنت سے کام آسان ہوجاتا ہے
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
کارمهدی
658
روایات سید نا محمودی
گے۔تمہیں اس وقت تکلیف کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔یہ بات سن کر اس لڑکی نے نہایت
حیرت کے ساتھ اپنی مالکہ کے چہرہ کی طرف دیکھا کہ یہ مجھ سے کیا کہہ رہی ہے اور کہنے لگی بی بی
نماز میں نہیں پڑھتی روزہ میں نہیں رکھتی۔اگر سحری بھی نہ کھاؤں تو کافر ہی ہو جاؤں۔درحقیقت
یہ تصویری زبان میں مسلمانوں کی حالت ہی بیان کی گئی ہے۔دوسرے لفظوں میں تم یہ کہہ سکتے ہو
کہ اگر کسی مسلمان کو کہا جائے کہ میاں جمعۃ الوداع سے کیا بنتا ہے۔تم کیوں خواہ مخواہ اس کے
لئے اپنے آپ کو تکلیف میں ڈالتے ہو۔تو وہ حیرت سے تمہارے منہ کو دیکھنے لگ جائے گا اور
کہے گا بھائی جان یہ آپ کیا کہہ رہے ہیں۔روزانہ نمازوں کے لئے میں مسجد میں نہیں جاتا۔روزے میں نہیں رکھتا۔اگر جمعتہ الوداع بھی نہ پڑھوں تو کافر ہی ہو جاؤں۔پس یہ بھی ایک ہنسی
ہی ہے کہ ایک وقت آکر نماز پڑھ لی اور سمجھ لیا کہ ہمارے سب فرائض ادا ہو گئے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی کا میں نے کئی دفعہ ذکر کیا ہے۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام بھی کئی دفعہ ذکر فرمایا کرتے تھے۔قرآن کریم میں مِنْهُمْ مَّنْ
قَضَى نَحْبَہ والی آیت جو آتی ہے۔اس آیت کے ماتحت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
یہ واقعہ بیان کیا کرتے تھے۔بلکہ اس آیت کا شان نزول بھی بعض لوگ اس واقعہ کو بیان کرتے
ہیں۔بدر کی جب لڑائی ہوئی تو صحابہ نے اس جنگ میں بڑی بڑی قربانیاں کیں۔ایسی قربانیاں
کہ ان واقعات کو پڑھ کر دل ان کی محبت سے لبریز ہو جاتا ہے۔( الفضل 17 /اکتوبر 1942ءجلد 30 نمبر 242 صفحہ 5,4)
محنت سے کام آسان ہو جاتا ہے
میں نے اپنی جماعت کے دوستوں کو بارہا اس امر کی طرف متوجہ کیا ہے کہ وہ اپنے
فرائض کو صحیح طور پر کبھی سرانجام نہیں دے سکتے جب تک وہ یہ پختہ عزم نہ کر لیں کہ جو کام ہمارے
سپرد کیا گیا ہے اسے ہم نے جلد سے جلد اور اچھے طریق پر سرانجام دینا ہے یہ کہنا کہ اگر ہم
چاہیں تو ایسا کر سکتے ہیں اس سے کوئی تغیر پیدا نہیں ہوسکتا کیونکہ تغیر اگر چاہیں“ سے نہیں بلکہ
چاہنے اور پھر عمل کرنے سے ہوا کرتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے
کہ ایک امیر آدمی تھا اس کا ایک بڑا لنگر تھا۔جس سے محتاج لوگ کثیر تعداد میں روزانہ کھانا
"
تذکار مهدی )
659
روایات سید نا محمودی
کھاتے تھے۔لیکن بڑی خرابی یہ تھی کہ بد نظمی بہت زیادہ تھی خود اس میں نگرانی کی رغبت نہیں تھی
اور ملازم خائن اور بددیانت تھے۔کچھ تو سودا لانے والے بہت مہنگا سودا لاتے تھے اور کم مقدار
میں لاتے تھے اور کچھ استعمال کرنے والے اپنے گھروں کو لے جاتے تھے اور پھر کھانا تیار کرنے
والے کچھ خود کھا جاتے تھے۔کچھ اپنے رشتہ داروں کو کھلا دیتے تھے اور کچھ ادھر اُدھر ضائع کر
دیتے تھے۔اسی طرح سٹور روم کھلے رہتے تھے اور ساری رات کتے اور گیدڑ وغیرہ سامان
خوراک کھاتے اور ضائع کرتے رہتے تھے۔نتیجہ یہ ہوا کہ وہ بہت مقروض ہو گیا اور بیس سال کی
بدنظمی کے بعد اسے بتایا گیا کہ تم مقروض ہو چکے ہو۔اُس کی طبیعت میں سخاوت تھی۔اس لئے
لنگر کا بند کرنا اس نے گوارہ نہ کیا۔لیکن ادھر قرض کے اتارنے کی بھی فکر تھی۔اس نے اپنے
دوستوں کو بلایا۔اپنا نقص تو کوئی بتاتا نہیں۔ان سب نے کہا کہ سٹور روم کا کوئی دروازہ نہیں
ساری رات گیڈر اور کتے وغیرہ سامان خوراک خراب کرتے رہتے ہیں۔اس لئے بہت سارا
سامان ضائع ہو جاتا ہے۔اگر سٹور روم کو دروازہ لگا دیا جائے۔تو بہت حد تک بچت ہوسکتی ہے۔اُس نے حکم چلایا کہ دروازہ لگا دیا جائے۔چنانچہ وہ لگا دیا گیا۔یہ کہانیوں میں سے ایک کہانی ہے
اور کہانیوں میں کتے اور گیدڑ بھی بولا کرتے ہیں۔رات کو کتوں اور گیدڑوں نے سٹور روم کو
دروازہ لگا ہوا دیکھا۔تو انہوں نے شور مچانا شروع کر دیا۔اچانک کوئی بڑھا خرانٹ گیدڑ یا کتا آیا
اور اس نے ان سے دریافت کیا کہ تم شور کیوں مچاتے ہو۔اس کی جنس کے افراد نے کہا کہ
سٹور روم کو دروازہ لگ گیا ہے۔ہم کھائیں گے کہاں سے۔ہمارے تو علاقہ کےسارے کتے اور
گیدڑ یہیں سے کھاتے تھے۔اس نے کہا یونہی تم رونے اور شور مچانے میں اپنا وقت ضائع کر
رہے ہو۔جس شخص نے ہیں سال تک اپنا گھر لٹتے دیکھا اور اس کا کوئی انتظام نہ کیا۔اس کے
سٹور روم کا بھلا دروازہ کس نے بند کرنا ہے۔اس لئے گھبراؤ نہیں۔اس کہانی میں یہی بتایا گیا ہے۔کہ اگر چاہیں اور چاہیں“ میں بہت فرق ہے کتوں
اور گیدڑوں نے شور مچایا کہ اگر اس نے چاہا اور دروازہ بند کر دیا تو ہم کیا کھائیں گے۔کہاں سے
اور خرانٹ کتے یا گیدڑ نے کہا اس نے چاہنا ہی نہیں پھر شور کیسا۔پس اگر ہماری جماعت کے افراد نے چاہنا ہی نہیں تو کچھ نہیں ہو سکتا۔لیکن اگر وہ
چاہیں تو بڑے سے بڑا مشکل کام بھی دنوں میں کر سکتے ہیں۔ہماری بچپن کی کہانیوں میں الہ دین