تقوی و طہارت پیدا کرو

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
666
روایات سید نا محمود
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ دنیا میں محبت کا بہترین مظاہرہ وہی ہوتا
ہے جو ماں کو اپنے بیٹے سے ہوتا ہے۔بسا اوقات ماں کی چھاتیوں میں دودھ خشک ہو جاتا ہے مگر
جب بچہ روتا ہے تو دودھ اُتر آتا ہے۔پس جس طرح بچے کے روئے بغیر ماں کی چھاتیوں میں
دودھ نہیں اُتر سکتا اسی طرح اللہ تعالیٰ نے بھی اپنی رحمت کو بندہ کے رونے اور چلانے سے وابستہ
کر دیا ہے۔جب بندہ چلاتا ہے تو رحمت کا دودھ اُترنا شروع ہوتا ہے اس لئے جیسا کہ میں نے
بتایا تھا ہمیں چاہئے کہ اپنی طرف سے انتہائی کوشش کریں مگر وہ کوشش نہیں جو منافق مراد لیا
کرتے ہیں اور اس کے بعد جس حد تک زیادہ سے زیادہ دعاؤں کو لے جاسکتے ہیں لے جائیں۔پچھلے سال میں نے سات روزے مقرر کئے تھے مگر چونکہ فتنہ ابھی جاری ہے، شرارت کا سلسلہ بند
نہیں ہوا ، مخالفوں نے اللہ تعالیٰ کی تنبیہہ سے عبرت حاصل نہیں کی اور گزشتہ عذاب سے اپنی
اصلاح نہیں کی اس لئے آؤ ہم پھر خدا تعالیٰ کے حضور چلا ئیں۔تا جس طرح بچہ کے رونے سے
ماں کی چھاتیوں سے دودھ اُتر آتا ہے آسمان سے ہمارے رب کی نصرت نازل ہو اور وہ روکیں
اور مشکلیں جو ہمارے رستہ میں ہیں دور ہو جائیں۔بعض مشکلات ایسی ہیں جن کا دور کرنا ہمارے
اختیار میں نہیں۔ہم دشمن کی زبان کو بند نہیں کر سکتے اور اُس کے قلم کو نہیں روک سکتے۔اُن کی
زبان اور قلم سے وہ کچھ نکلتا رہتا ہے جسے سننے اور پڑھنے کی ہمیں تاب نہیں۔ہم نے بارہا
حکومت کو توجہ دلائی ہے مگر اُس کے کان ہماری بات سننے سے بہرے ہیں۔وہی باتیں جو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق کہی جاتی ہیں اگر کسی اور کے متعلق کہی جاتیں تو ملک میں
آگ لگ جاتی۔مگر وہ باتیں متواتر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق کہی جاتی ہیں لیکن کہنے
والوں کی کوئی گرفت نہیں کی جاتی۔حتی کہ ہمیں تو یہاں تک رپورٹ پہنچی ہے کہ بعض مخالفوں کے
حلقوں میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ہمیں افسروں نے یقین دلایا ہے کہ احمدیوں کے خلاف جو چاہو
خطبات محمود جلد 17 صفحہ 153-152)
لکھو کوئی گرفت نہ ہوگی۔تقوی وطہارت پیدا کرو
بعض صحابہ کہتے ہیں کہ ہم جب رسول کریم ﷺ کو دعائیں کرتے دیکھتے تو ہمیں یہ
معلوم ہوتا کہ ایک ہنڈیا جوش سے اُبل رہی ہے۔پس اپنے نفوس کی اصلاح کی طرف توجہ کرو
اور تقوی وطہارت پیدا کرو اور مت سمجھو کہ تم نیک کام کر رہے ہو کیونکہ نیک سے نیک کام میں

تذکار مهدی )
❤667
روایات سید نا محمود
بھی بے ایمانی پیدا ہوسکتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ نہ معلوم کیا بات
ہے کہ آج کل لوگ حج کر کے آتے ہیں تو ان کے قلوب میں آگے سے زیادہ رعونت اور بدی
پیدا ہو چکی ہوتی ہے یہ نقص اسی وجہ سے ہوتا ہے کہ وہ حج کے مفہوم کو نہیں سمجھتے اور بجائے
روحانی لحاظ سے کوئی فائدہ اُٹھانے کے محض حاجی بن جانے کی وجہ سے تکبر کرنے لگ جاتے
ہیں۔اس کے ساتھ ہی آپ ایک لطیفہ سنایا کرتے تھے کہ ایک بُڑھیا سردی کے دنوں میں رات
کے وقت اسٹیشن پر تنہا بیٹھی تھی کہ کسی نے اُس کی چادر اٹھالی جب اسے سردی لگی اور اُس نے
چادر اوڑھنی چاہی تو اسے گم پایا۔یہ دیکھ کر وہ آواز دے کر کہنے لگی ”بھائی حاجیا! میری تے اکو
چادرسی میں پالے مر جاواں گی۔تو ایہہ تے مینوں واپس کر دے“۔یعنی بھائی حاجی ! میری تو
ایک ہی چادر تھی اس کی مجھے ضرورت ہے وہ مجھے واپس کر دے۔یہ سن کر جس نے چادر اٹھائی
تھی شرمندہ ہوا اور اس نے اُس کی چادر اس کے پاس رکھ دی مگر ساتھ ہی اُس نے پوچھا تجھے
یہ پتہ کس طرح لگا کہ چادر چرانے والا کوئی حاجی ہے؟ وہ کہنے لگی کہ اس زمانہ میں اس قدر
سنگدلی حاجی ہی کرتے ہیں۔پس یہ مت خیال کرو کہ ہم نیک کاموں میں لگے ہوئے ہیں، یہ مت خیال کرو کہ ہم
نیک ارادے رکھتے ہیں کتنا ہی نیک کام انسان کر رہا ہو اس میں سے بدی پیدا ہوسکتی ہے اور کتنا
ہی نیک ارادہ انسان رکھتا ہو وہ اس کے ایمان کو بگاڑ سکتا ہے کیونکہ ایمان ہمارے اعمال کے نتیجہ
میں نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے رحم کے نتیجہ میں آتا ہے۔پس تم ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے رحم پر نگاہ رکھو اور
تمہاری نظر ہمیشہ اُس کے ہاتھوں کی طرف اُٹھے کیونکہ وہ سوالی جو یہ سمجھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے
دروازہ سے اُٹھنے کے بعد میرے لئے اور کوئی دروازہ نہیں کھل سکتا وہ اللہ تعالیٰ کے فضل کو جذب
کر لیتا ہے۔پس تمہاری نگاہ ہر وقت اللہ تعالیٰ کی طرف اُٹھنی چاہئے جب تک تم اپنی نگاہ اس کی
طرف رکھو گے تم محفوظ رہو گے کیونکہ جس کی خدا تعالیٰ کی طرف نگاہ اُٹھ رہی ہوا سے کوئی نقصان
نہیں پہنچا سکتا مگر جو نہی نظر کسی اور کی طرف پھیری جائے اور انسان اس کے دروازہ سے قدم
اٹھالے پھر خواہ کتنے ہی نیک ارادے رکھے اور کتنے ہی اچھے کام کرے اس کا کہیں ٹھکانہ نہیں
رہتا بلکہ وہ شیطان کی بغل میں ہی جا کر بیٹھتا ہے۔خطبات محمود جلد 17 صفحہ 216 تا 218 ) |

آج 10 میں سے 10 باقی