ہر چیز کا سبب ایک نہیں ہوتا

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
672
روایات سید نامحمود۔واہمہ ہے جو آپ ہی آپ خیال دوڑاتی ہے اور اس کے اس خیال دوڑانے کے ماتحت مختلف
وجود اپنے آپ کو محسوس کرنے لگتے ہیں ورنہ اس کے سوا دنیا میں نہ کوئی سورج ہے، نہ چاند
ستارے اور نہ ستارے اور نہ ہی انسان موجود ہے جیسے ہم دیکھتے ہیں کہ آندھی چلتی ہے تو آگے
چلتی جاتی ہے اسی طرح ایک وہم سے دور پیدا ہوتا جاتا ہے ایسے لوگوں کے متعلق حضرت مسیح موعود
علیہ السلام ایک واقعہ سنایا کرتے تھے کہ ایک شخص کسی بادشاہ کے دربار میں گیا اور کہا کہ یہ دنیا
سب وہم ہی وہم ہے۔آپ بھی وہم ہیں۔میں بھی وہم ہوں۔بادشاہت اور حکومت بھی وہم
ہے۔بادشاہ اسے بہت عرصہ تک سمجھاتا رہا کہ یہ بات درست نہیں اور اس سے خوب بحث
مباحثے ہوتے رہے۔مگر وہ اپنی رائے پر قائم رہا۔بادشاہ نے خیال کیا کہ اسے کسی ایسی آزمائش
میں ڈالنا چاہئے کہ اس کا یہ خیال دور ہو۔ایک دن اس نے اپنا در بار اوپر کی منزل میں منعقد کیا اور
سب درباریوں اور امراء وغیرہ کو اوپر ہی بلوالیا۔مگر اسے نیچے ہی رہنے دیا۔اس کے بعد جانوروں
کے افسروں کو حکم دیا کہ ایک مست ہاتھی لا کر وہاں چھوڑ دیں اور ایک سیڑھی اوپر کی منزل پر آنے
کے لئے لگی رہنے دی۔جب ہاتھی آیا اور نظر ماری۔تو اسے وہاں ایک آدمی کھڑا دکھائی دیا اور معاً
اس پر حملہ آور ہوا۔وہ شخص ادھر ادھر جان بچانے کے لئے بھاگتا رہا۔مگر جدھر وہ جاتا۔ہاتھی پیچھے
جاتا۔آخر وہ گھبرا کر سیڑھیاں چڑھنے لگا۔بادشاہ نے اسے دیکھ کر کہا۔تم گھبرا کر اوپر کیوں چڑھنے
لگے یہ تو محض وہم ہے۔ہاتھی بھی وہم ہے اور تم پر اس کے حملہ کا خیال بھی وہم ہے اور جب سب
کچھ وہم ہے تو بھاگتے کیوں ہو۔وہ بھی کوئی ہوشیار اور چالاک آدمی تھا۔اس نے فوراً جواب دیا
کہ سیڑھیوں پر چڑھ کون رہا ہے۔یہ بھی وہم ہی ہے۔تو اس قسم کے لوگوں کا کوئی علاج دنیا میں
نہیں۔یہ در حقیقت مریض ہوتے ہیں اور قوت فیصلہ ان میں نہیں ہوتی۔اس لئے جو بات سنتے
ہیں اس کے متعلق آسان طریق یہی نظر آتا ہے کہ کہہ دیں یہ وہم ہے۔ان کی مثال اس کبوتر کی
طرح ہوتی ہے۔جو آنکھیں بند کر کے سمجھ لیتا ہے کہ اب بلی اس پر حملہ نہ کر سکے گی۔ہر چیز کا سبب ایک نہیں ہوتا
الفضل 18 جون 1941 ء جلد 29 نمبر 135 صفحہ 3
واقعات سے موجبات کو دریافت کرنا کوئی محفوظ طریق نہیں ہوتا۔ہم ایک واقعہ دیکھتے

6673
تذکار مهدی )
روایات سید نا محمود
نا
ہیں اور بغیر اس کے کہ اصل سبب ہمیں معلوم ہو۔ہم اس کا ایک سبب فرض کر لیتے ہیں اور سمجھتے
ہیں کہ اب ہمارے لئے یہ جائز ہو گیا ہے کہ ہم وہ سبب ہر جگہ بیان کرتے پھریں۔حالانکہ ایک
قسم کا نتیجہ ہمیشہ ایک ہی سبب کے نتیجہ میں پیدا نہیں ہوتا۔بلکہ ایک ہی قسم کے نتیجہ کے مختلف
اسباب ہوتے ہیں۔پیٹ درد ایک مرض ہے۔جو بالعموم لوگوں کو ہوتا رہتا ہے۔مگر ہر پیٹ درد
ایک ہی کھانے سے نہیں ہوتا۔بلکہ بیسیوں کھانے ایسے ہیں جن کے کھانے سے پیٹ درد ہو جاتا
ہے۔پھر بیسیوں دردیں ایسی بھی ہیں۔جو کھانے سے تعلق ہی نہیں رکھتیں۔کسی کو چوٹ لگ
جائے تو اس سے بھی پیٹ درد ہو جائے گا۔معدہ کے اعصاب میں حدت اور تیزی پیدا ہو
جائے۔تو اس سے بھی پیٹ درد ہو جائے گا۔تیزابی مادہ معدہ میں بڑھ جائے تو اس سے بھی
پیٹ درد ہو جائے گا۔خلو معدہ سے بھی پیٹ درد ہو جاتا ہے۔اسی طرح اور بیسیوں اسباب
ہیں۔جن کے نتیجہ میں پیٹ درد پیدا ہو جاتا ہے۔اب اگر کوئی سمجھے کہ پیٹ درد محض ثقیل غذا
کھانے سے ہوتا ہے اور جب کسی کے متعلق یہ سنے کہ اسے پیٹ درد ہے تو یہ کہنا شروع کر دے
کہ ضرور اس نے ثقیل غذا کھائی ہو گی۔تو یہ نادانی ہو گی۔اسی طرح ہیضہ زیادہ کھانا کھانے سے
بھی ہو جاتا ہے اور ہیضہ خالی معدہ رہنے سے بھی ہو جاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
سنایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ ہیضہ پڑا۔ایک شخص ہیضہ میں مبتلا ہو کر مر گیا۔جب اس کی نعش آئی
اور جنازہ پڑھا جانے لگا تو ایک شخص بغیر اس بات کا کوئی خیال کئے کہ اس کے رشتہ داروں کو
تکلیف ہوگی۔صفوں میں ادھر اُدھر دوڑتا پھرے۔اور شور مچاتا پھرے کہ ہماری سمجھ میں یہ بات
نہیں آتی کہ لوگوں کی عقل کو کیا ہو گیا۔بس وہ کھانے بیٹھتے ہیں تو غذا ٹھونستے چلے جاتے ہیں اور
اس بات کا کوئی خیال نہیں کرتے کہ زیادہ کھا لیا تو ہیضہ ہو جائے گا۔بس اٹھتے بیٹھتے ، سوتے
جاگتے کھانے کا فکر رہتا ہے۔اور پھر اتنا کھائیں گے کہ حلق تک غذا ٹھونس لیں گے۔کوئی یہ
خیال نہیں کرتا کہ اپنی صحت کا بھی خیال رکھا جائے۔ہم تو ہمیشہ ایک پھلکا کھاتے ہیں۔ہم تو
ہمیشہ ایک پھلکا کھاتے ہیں۔ہمیں ہیضہ کیوں نہیں ہوتا۔بس وہ ادھر ادھر دوڑتا پھرے اور بار بار
یہ الفاظ کہتا جائے۔دوسرے دن پھر ایک جنازہ آیا کسی نے پوچھا یہ کس کا جنازہ ہے کوئی دل جلا
پاس کھڑا تھا وہ کہنے لگا یہ اسی ایک پھلکا کھانے والے کا جنازہ ہے۔بات یہ ہوئی کہ دوسرے ہی
دن اس ایک پھلکے کا شور مچانے والے کو بھی ہیضہ ہو گیا اور وہ فوت ہو گیا۔تو ہر چیز کا سبب ایک

آج 10 میں سے 10 باقی