نمائش کی عبادت

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
675
نامحمودی
روایات سیّد نا محمود
ہے کہ میں جھوٹ نہیں بولوں گی۔پس تم اپنے دلوں میں یہ اقرار کرو کہ جھوٹ نہیں بولوں گی۔جھوٹ کے یہ معنی نہیں کہ تم ہر ایک کو اپنی بات بتلاؤ۔مثلاً اگر کسی چور کی بیوی تمہارے پاس راز
لینے آتی ہے تو تم اس سے کہہ سکتی ہو کہ میں نہیں بتاتی جاؤ نکل جاؤ۔یہ جھوٹ نہیں ہو گا لیکن یہ
ضرور جھوٹ ہو گا کہ تم اسے اصل جگہ چھپا کر دوسری جگہ بتاؤ۔پس آج تمام احمدی عورتیں کان
کھول کر سن لیں کہ عورت کی بیعت میں یہ عہد شامل ہے اور جو جھوٹ بولے گی وہ خود اپنی بیعت
کی شرط کو توڑنے والی قرار پائے گی۔وَ اِذَا مَرُّوا بِاللَّغْوِ مَرُّوا كِرَامًا پھر مؤمن کی یہ
علامت بتلائی کہ جب وہ کوئی لغو بات دیکھتا ہے تو اس کے پاس سے گزر جاتا ہے لیکن یہ بات
نہایت ہی افسوسناک ہے کہ عورت ہمیشہ لغویات کی طرف متوجہ ہوتی ہے۔مثلاً بلا وجہ دوسری
سے پوچھتی رہتی ہے کہ یہ کپڑا کتنے کا لیا، یہ زیور کہاں سے بنوایا اور جب تک اس کی ساری
ہسٹری معلوم نہ کر لے اسے چین نہیں آتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام سنایا کرتے تھے کہ ایک
عورت نے انگوٹھی بنوائی لیکن کسی نے اس کی طرف توجہ نہ کی۔اس نے تنگ آ کر اپنے گھر کو
آگ لگا دی۔لوگوں نے پوچھا کچھ بچا بھی؟ اس نے کہا سوائے اس انگوٹھی کے کچھ نہیں بچا۔ایک عورت نے پوچھا بہن تم نے یہ انگوٹھی کب بنوائی تھی؟ یہ تو بہت خوبصورت ہے۔وہ کہنے لگی
اگر یہی بات تم پہلے پوچھ لیتیں تو میرا گھر کیوں جاتا۔یہ عادت عورتوں سے ہی مخصوص نہیں بلکہ
مردوں میں بھی ہے۔اَلسَّلامُ عَلَيْكُمُ کے بعد پوچھنے لگ جاتے ہیں کہ کہاں سے آئے ہو؟
کہاں جاؤ گے؟ کیا کام ہے؟ آمدنی کیا ہے؟ بھلا دوسرے کو اس معاملہ میں پڑنے کی کیا
ضرورت ہے؟ انگریزوں میں یہ کبھی نہیں ہوتا کہ وہ ایک دوسرے سے پوچھیں کہ تو کہاں ملازم
ہے؟ تعلیم کتنی ہے؟ تنخواہ کیا ملتی ہے؟ وہ کبھی کریدنے کا خیال نہیں کرتے۔نمائش کی عبادت
(مستورات سے خطاب، انوارالعلوم جلد 15 صفحہ 397 )
حقیقت یہ ہے کہ سچائی کے لیے کسی بڑی نمائش کی ضرورت نہیں ہوتی۔سچائی انسان
کے عمل سے ثابت ہو جاتی ہے اور خواہ کتنا ہی کسی کو دبایا جائے ، کتنا ہی کسی کو مٹایا جائے اگر اس
کے دل میں نور ہو تو وہ کبھی چُھپ نہیں سکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام سنایا کرتے تھے کہ ایک
شخص کے دل میں ریا تھا اُس نے مسجد میں رات دن عبادت شروع کر دی تا کہ کسی طرح وہ

6 676 ☀
تذکار مهدی )
روایات سید نا محمودی
لوگوں میں ولی مشہور ہو جائے لیکن باوجود سارا دن عبادت کرنے کے اور ہر وقت مسجد میں رہنے
کے جب وہ باہر نکالتا تو لڑکوں نے اُس سے مذاق کرنا اور عورتوں نے بھی اس کی طرف انگلیاں
اٹھا کر کہنا کہ یہ بڑا منافق انسان ہے۔اس کے دل کے کسی گوشہ میں بھی ایمان نہیں پایا جاتا۔محض ریاء کاری کے لیے نمازیں پڑھتا ہے۔یہاں تک کہ چھ سات سال گزر گئے وہ برابرلوگوں
میں بزرگ اور ولی مشہور ہونے کے لیے نمازیں پڑھتا رہا اور لوگ اُسے منافق اور ریاء کار کہتے
رہے۔آخر سات سال گزرنے پر اُسے خیال آیا کہ میں نے تو اپنی عمر برباد کر دی۔جس چیز کو
حاصل کرنے کے لیے میں نمازیں پڑھتا رہا وہ اب تک مجھے حاصل نہیں ہوئی۔میں چاہتا تھا کہ
لوگوں میں ولی مشہور ہو جاؤں مگر لوگ مجھے منافق اور ریاء کار کہتے رہے۔اب میں اس بے ایمانی
کو چھوڑتا ہوں اور خالص اللہ تعالیٰ کے لیے عبادت کرتا ہوں۔چنانچہ وہ جنگل میں چلا گیا۔اس
نے وضو کیا اور پھر نماز میں کھڑے ہو کر اللہ تعالی سے دعا کی کہ الہی ! اتنے عرصہ تک میں نے
بناوٹی ولی بننے کی کوشش کی۔مگر نہ میں بناوٹی ولی بنا اور نہ ہی مجھے تو ملا۔اب دنیا والے مجھے جو
چاہیں کہیں مجھے ان کی پروا نہیں میں صرف تیری رضا کے لیے عبادت کروں گا اور صرف تجھ سے
تعلق رکھوں گا۔اس کے بعد وہ مسجد میں آیا اور اس نے اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے سچے دل سے
عبادت شروع کر دی۔ابھی اُس کے اس عزم پر چوبیس گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے کہ لوگ اس کی
طرف انگلیاں اٹھا کر اشارہ کرنے لگے کہ یہ تو بڑا بزرگ ہے۔اس کے چہرے سے تو خدا تعالیٰ کا
نور ظاہر ہوتا ہے تو جب کوئی خدا کا ہو جائے تو لوگ اُسے تبلیغ سے خواہ کتنا روکیں آپ ہی آپ
تبلیغ ہوتی چلی جاتی ہے۔کیونکہ اس کا منہ بتا رہا ہوتا ہے کہ اُس پر خدائی نور چمک رہا ہے۔لوگ
ایک دوسرے کو اُس کی طرف آنے سے روکتے ہیں۔مگر خدا آپ لوگوں کے دلوں میں تحریک کرتا
ہے اور انہیں ہدایت کے قبول کرنے کے لیے کھینچ کر لے آتا ہے۔اور جب خدا کسی کو آپ
تحریک کرے تو اور کون ہے جو اُسے روک سکے۔یہ لوگ زید کو کہہ سکتے ہیں کہ تم کسی کومت تبلیغ
کرو اور زید اس ہدایت کی پابندی کرے گا۔لیکن جب خدا کسی سے کہے گا کہ جا اور زید سے جا کر
پوچھ کہ یہ کیا بات ہے؟ تو وہ اُس شخص کو زید کے پاس آنے سے کس طرح روک سکیں گے۔وہ تو
کہے گا کہ مجھے خدا نے تمہاری طرف بھیجا ہے میں اُس وقت یہاں سے نہیں ہلوں گا جب تک میں
تم سے یہ دریافت نہ کرلوں کہ وہ کیا چیز ہے جو تم دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہو۔(خطبات محمود جلد 34 صفحہ 206-205)

آج 10 میں سے 10 باقی