مہاراجہ نجیت سنگھ کی وفات
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
682
روایات سید نا محمودی
کروں۔میں سارا مہینہ پیسے جمع کرتا رہتا تھا اور کہتا تھا کہ میں نے قادیان بھی ضرور جانا ہے مگر
پیدل جاؤں گا تو پیسے جمع کروں گا اس لئے کہ حضرت صاحب خدا تعالیٰ کے بڑے مقرب اور مسیح موعود
ہیں اُن کو نذرانہ دینا ہے تو سونا دینا ہے مگر سونا کبھی نہیں ہوتا تھا۔باوجود یکہ میں پیدل آتا تھا پھر
بھی روپے بنتے تھے سونا نہیں بنتا تھا اس وقت وہ تحصیلدار ہو گئے تھے مگر ریاستوں میں
تحصیلداروں کی تنخواہ بھی کم ہوتی ہے۔بہر حال اُن
کی تنخواہ اُس وقت اتنی تھی کہ وہ قربانی کر کے
سونا بنا سکتے تھے ) انہوں نے یہ کہا اور پھر پیچکی لی اور پھر چینیں مار کر رونے لگ گئے۔پھر کہنے لگے
”ساری عمر جوڑ جوڑ کے ایس انتظار وچ رہے کہ حضرت صاحب نوں ملاں گے تے سونا نذرانہ
دیاں گے۔جب تک حضرت صاحب رہے سونا نہیں لھیا۔جدوں سونالھیا تے حضرت صاحب
نہیں رہے، پھر مجھے پتا لگا کہ اس شخص کے دل میں کتنا اخلاص اور کتنی محبت تھی۔تو چاہئے کہ تم بھی
صحابہ والا رنگ اختیار کرو، زیادہ سے زیادہ ربوہ آؤ اور زیادہ سے زیادہ مجھ سے مل کر اور دوسرے
دوستوں سے مل کر کوشش کرو کہ تمہارا علم بڑھے۔اور پھر سلسلہ کی کتابیں خریدو اور ان کو پڑھو۔ہمارے سلسلہ کی کتابوں میں علم کا بڑا ذخیرہ موجود ہے۔خدا تعالیٰ کے فضل سے جو شخص حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابیں اور سلسلہ کی دوسری کتابیں پڑھ لے اس کے مقابلہ میں دنیا کا
کوئی آدمی نہیں ٹھہر سکتا۔(متفرق امور، انوار العلوم جلد 25 صفحہ 216 تا217)
مہاراجہ رنجیت سنگھ کی وفات
پیدائش دنیا کے نزدیک ایک ہی نکتہ رکھتی ہے یعنی خوشی کا کسی کی پیدائش پر تھوڑے لوگ
خوش ہوتے ہیں اور کسی کی پیدائش پر زیادہ لیکن آسمان کے فرشتے کسی کی پیدائش پر اگر ان کے لئے
رونا ممکن ہو تو آنسو بہاتے یا دوسرے الفاظ میں اپنے رنج کا اظہار کرتے ہیں اور کسی کی پیدائش پر
خواہ دنیا کے لوگ خوشی نہ منائیں فرشتے بڑی خوشی کا اظہار کرتے ہیں یہی حال موت کا ہے موت
کے وقت بھی دنیا کے ہر انسان کے رشتہ دار اور دوست تھوڑے ہوں یا بہت رنج محسوس کرتے ہیں۔ایک ڈاکو مرتا ہے تو اس کے بیوی خوش نہیں آتے کہ ہمارا باپ ڈا کو تھا، قاتل تھا، فتنہ وفساد پھیلاتا تھا،
اچھا ہوا کہ وہ مر گیا بلکہ اُن کی اسی طرح چیچنیں نکل جاتی ہیں جس طرح بڑے سے بڑے محسن اور
نیک باپ کے بچوں کی اُس کی وفات پر نکل جاتی ہیں اور وہ دنیا کے لئے اس کی موت کو ایسا ہی
خطرناک سمجھتے ہیں جیسے کسی بڑے سے بڑے مصلح کی وفات کو بلکہ شاید اس سے زیادہ۔
تذکار مهدی )
683
روایات سید نامحمود
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک لطیفہ سنایا کرتے تھے کہ جب مہاراجہ رنجیت سنگھ
کی وفات ہوئی تو چونکہ ان کے دور حکومت میں امن قائم ہوا تھا۔اور وہ طوائف الملو کی جو پہلے
پھیلی ہوئی تھی جاتی رہی تھی اس لئے سکھوں کے علاوہ جو ان کے ہم مذہب اور ہم قوم تھے ہندو
اور مسلمان بھی عام طور پر یہ سمجھتے تھے کہ اب ان کی وفات کے بعد پھر فتنے پیدا ہونے شروع
ہو جائیں گے۔اس لئے لوگوں میں ایک کہرام مچا ہوا تھا اور ہر شخص کے آنسو رواں تھے۔جن
کے زیادہ گہرے تعلقات تھے وہ چیچنیں مار رہے تھے۔فرماتے تھے کہ کوئی چوہڑا لا ہور کے قریب
سے گزرا اور اس نے جب دیکھا کہ ہر شخص ماتم کر رہا ہے تو اس نے کسی سے پوچھا کہ آج لاہور
والوں کو کیا ہو گیا ہے کہ جس کو دیکھو رو رہا ہے۔جس کو دیکھو رو رہا ہے اس نے کہا۔تمہیں پتہ
نہیں۔مہاراجہ رنجیت سنگھ فوت ہو گئے ہیں۔وہ بڑی حیرت کا اظہار کر کے کہنے لگا۔اچھا! رنجیت سنگھ
مر گیا ہے اور اس پر لوگ رور ہے ہیں۔پھر کہنے لگا۔”باپو ہوراں جیسے مر گئے تے رنجیت سنگھ بیچار
اکس شمار وچ۔یعنی جب میرے باپ جیسا آدمی مر گیا تو رنجیت سنگھ بھلا کس شمار میں تھا۔اب
مہاراجہ رنجیت سنگھ کے ذریعہ بے شک امن قائم ہوا تھا۔مگر چونکہ اس چوہڑے کا جو تعلق اپنے
باپ سے تھا وہ مہاراجہ رنجیت سنگھ سے نہیں تھا۔اور سیاسی فوائد کو وہ سمجھنے کے قابل نہیں تھا اس
لئے اس کے نزدیک سب سے بڑی رنج کی بات اپنے باپ کی وفات تھی۔اسی طرح
کئی بادشاہ
بڑے ظالم ہوئے ہیں۔مثلاً ہلاکو خاں بڑا ظالم مشہور ہے۔مگر جب ہلاکومرا ہوگا تو کیا تم سمجھتے ہو
کہ اس کی بیوی اور بچوں کو دوسروں کی بیویوں اور بچوں سے کم صدمہ ہوا ہوگا۔یقینا انہیں ہلاکو خاں
کی وفات پر ویسا ہی صدمہ ہوا ہوگا۔جیسے نوشیروان عادل کی وفات پر اس کے بیوی بچوں کو ہوا
تھا۔حالانکہ نوشیرواں عدل کی وجہ سے مشہور ہے اور ہلاکو خاں ظلم کی وجہ سے مگر دونوں کے بیوی
بچوں کو یکساں صدمہ ہوا ہوگا۔بلکہ ممکن ہے ہلاکو خان کی بیوی بچوں کو احساسات کے زیادہ تیز
ہونے کی وجہ سے نوشیرواں کے بیوی بچوں سے بھی زیادہ صدمہ ہوا ہو۔مگر آسمان پر یہ بات نہیں
جس طرح پیدائش پر دنیا میں سارے بندے خوش ہوتے ہیں گو کسی کی پیدائش پر تھوڑے لوگ
خوش ہوتے ہیں اور کسی کی پیدائش پر زیادہ لوگ خوش ہوتے ہیں مگر آسمان پر یہ بات نہیں۔وہاں کسی کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا جاتا ہے اور کسی کی پیدائش پر رنج کا اظہار کیا جاتا ہے۔اسی طرح موت کا حال ہے۔موت پر سب لوگ رنج کا اظہار کرتے ہیں گو کسی کی موت پر