سچے دوست کی پہچان
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
687
روایات سید نا محمود
خیال کیا کہ گو آپ امیر آدمی ہیں لیکن ہو سکتا ہے کہ کوئی مصیبت ایسی ہو جس سے آپ کا مال
ضائع ہو گیا ہو اور میں روپیہ سے آپ کی مدد کر سکوں تو میں نے یہ تھیلی ساتھ لے لی ہے اور پھر
میں نے خیال کیا کہ بیماری وغیرہ انسان کے ساتھ لگی ہوئی ہے ہو سکتا ہے کہ آپ کے گھر میں کوئی
تکلیف ہو تو میں نے بیوی کو بھی ساتھ لے لیا ہے تا کہ وہ خدمت کر سکے۔اس امیر آدمی نے کہا
میرے دوست! مجھے اس وقت کسی مدد کی ضرورت نہیں اور کوئی مصیبت اس وقت مجھ پر نہیں آئی بلکہ
میں صرف اپنے بیٹے کو سبق سکھانے کے لئے اس وقت آیا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فرمایا کرتے تھے کہ یہ سچی دوستی ہے اور اس سے بڑھ کر سچی دوستی انسان
کو اللہ تعالیٰ سے قائم کرنی
چاہئے کہ وہ اپنی جان اور مال اور اپنی ہر چیز کی قربانی کے لئے تیار رہے جس طرح دوست کبھی
مانتے ہیں اور کبھی منواتے ہیں اسی طرح انسان کا فرض ہے کہ وہ صدقِ دل کے ساتھ اور شرح صدر
کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربانیاں کرتا چلا جائے۔اللہ تعالیٰ ہماری
کتنی باتیں مانتا ہے رات
دن ہم اس کی عطا کردہ نعمتوں سے فائدہ اُٹھاتے ہیں، اُس نے جو چیزیں ہماری راحت اور آرام
کے لئے بنائی ہیں ہم ان کو استعمال کرتے ہیں، آخر کس حق کے ماتحت ہم ان چیزوں سے فائدہ
اُٹھاتے ہیں۔خدا تعالیٰ ہماری کتنی خواہشوں کو پورا کرتا ہے اور اگر کوئی ایک آدھ دفعہ اپنی خواہش
کے خلاف ہو جائے تو کس طرح لوگ اللہ تعالیٰ سے بدظن ہو جاتے ہیں اصل تعلق یہ ہے جو عسر
اور یسر دونوں حالتوں میں استوار رہے اور اس میں کوئی فرق نہ آئے۔(اب عمل اور صرف عمل کرنے کا وقت ہے ، انوار العلوم جلد 18 صفحہ 382 تا 384 )
سچے دوست کی پہچان
خدا کی رحمتیں ہوں اس شخص پر اس نے عشق کا ایک ایسا نمونہ قائم کیا کہ قیس اور مجنوں کا عشق اگر
اس میں کوئی حقیقت تھی بھی اس کے عشق کے مقابل پر مرجھا کر رہ جاتا ہے۔اس حقیقی محبت کے
مظاہرہ سے ثابت ہوتا ہے کہ جہاں محبت ہوتی ہے وہاں
دلیلیں نہیں پوچھی جاتیں۔وہاں انسان
پہلے اطاعت کا اعلان کرتا ہے پھر یہ سوچتا ہے کہ میں اس حکم پر کس طرح عمل کروں۔یہی
کیفیات انبیاء کی ہوتی ہیں۔جب اللہ تعالیٰ کا پہلا کلام اترتا ہے۔تو اللہ تعالیٰ کی محبت ان کے
دلوں میں اتنی ہوتی ہے کہ وہ دلیل بازی نہیں کرتے اور جب خدا کی آواز ان کے کانوں میں
پہنچتی ہے۔تو وہ یہ نہیں کہتے کہ اے ہمارے رب کیا تو ہم سے جنسی کر رہا ہے کہاں ہم اور کہاں یہ کام۔
تذکار مهدی )
688
روایات سید نا محمود
بلکہ وہ کہتے ہیں اے ہمارے رب بہت اچھا اور یہ کہہ کر کام کے لئے کھڑے ہو جاتے ہیں اور
اس کے بعد سوچتے ہیں کہ اب انہیں کیا کرنا چاہئے۔یہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا اور
یہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس رات کیا۔خدا نے کہا اٹھ اور دنیا کی ہدایت
کے لئے کھڑا ہو اور وہ فوراً کھڑے ہو گئے اور پھر سوچنے لگے کہ اب میں یہ کام کس طرح کروں
گا۔پس آج سے پچاس سال پہلے کی وہ تاریخی رات جو دنیا کے آئندہ انقلابات کے لئے
زبر دست حربہ ثابت ہونے والی ہے۔جو آئندہ بننے والی نئی دنیا کے لئے ابتدائی رات اور ابتدائی
دن قرار دی جانے والی ہے۔اگر ہم اس رات کا نظارہ سوچیں تو یقیناً ہمارے دل اس خوشی کو
بالکل اور نگاہ سے دیکھیں۔ہم میں سے کتنے ہیں۔جو یہ سوچتے ہیں کہ یہ خوشی انہیں کس گھڑی
کے نتیجہ میں ملی یہ مسرت انہیں کس پل کے نتیجہ میں حاصل ہوئی اور کس رات کے بعد ان پر
کامیابی و کامرانی کا یہ دن چڑھا۔یہ خوشی اور یہ مسرت اور یہ کامیابی و کامرانی کا دن ان کو اس
گھڑی اور اس رات کے نتیجہ میں ملا جس میں ایک تن تنہا بندہ جو دنیا کی نظروں میں حقیر اور تمام
دنیوی سامانوں سے محروم تھا۔اسے خدا نے کہا کہ اٹھ اور دنیا کی ہدایت کے لئے کھڑا ہو اور اس
نے کہا اے میرے رب میں کھڑا ہو گیا۔یہ وہ وفاداری تھی۔یہ وہ محبت کا صحیح مظاہرہ تھا۔جسے خدا
نے قبول کیا اور اس نے اپنے فضل اور رحم سے اس کو نوازا۔رونا اور ہنسنا دونوں ہی اللہ تعالیٰ کی
شان سے بعید ہیں لیکن محبت کی گفتگو میں اور محبت کے کلاموں میں یہ باتیں آہی جاتی ہیں۔پس
میں کہتا ہوں اگر خدا کے لئے بھی رونا ممکن ہوتا۔اگر خدا کے لئے بھی ہنسنا ممکن ہوتا۔تو جس
وقت خدا نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کہا کہ میں تجھے دنیا کی اصلاح کے لئے
کھڑا کرتا ہوں اور آپ فوراً کھڑے ہو گئے اور آپ نے یہ سوچا تک نہیں کہ یہ کام مجھ سے ہوگا
کیونکر؟ اگر اس وقت خدا تعالیٰ کے لئے رونا ممکن ہوتا۔تو میں یقیناً جانتا ہوں کہ خدا رو پڑتا اور
اگر خدا کے لئے ہنسنا ممکن ہوتا۔تو وہ یقینا ہنس پڑتا۔وہ ہنستا بظاہر اس بیوقوفی کے دعوی پر جو تمام
دنیا کے مقابلہ میں ایک نحیف و ناتواں وجود نے کیا اور وہ رو پڑتا اس جذبہ محبت پر جو اس تن تنہا
روح نے خدا کے لئے ظاہر کیا۔یہی سچی دوستی تھی جو خدا کو منظور ہوئی اور اسی رنگ کی سچی دوستی
ہی ہوتی ہے جو دنیا میں کام آیا کرتی ہے۔میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے یہی
واقعہ سنا ہوا ہے کہ ایک باپ اپنے بیٹے کو ہمیشہ یہ نصیحت کیا کرتا تھا کہ تم جلدی لوگوں کو دوست بنا
تذکار مهدی
689
روایات سیّد نا محمود
لیتے ہو۔یہ کوئی اچھی بات نہیں بچے دوست کا ملنا بہت ہی مشکل ہوتا ہے اور وہ کہتا کہ آپ کو غلطی
لگی ہوئی ہے۔میرے دوست سب بچے ہیں اور خواہ مجھ پر کیسی ہی مصیبت کا وقت آئے۔یہ
میری مدد سے گریز نہیں کریں گے۔اس نے بہتیرا سمجھایا مگر بیٹے پر کوئی اثر نہ ہوا۔باپ نے کہا
کہ میں ساٹھ ستر سال کی عمر کو پہنچ گیا۔مگر مجھے تو اب تک صرف ایک ہی دوست ملا ہے اور وہ بھی
فلاں غریب شخص جسے اس کا بیٹا حقارت سے دیکھا کرتا تھا اور اپنے باپ سے کہا کرتا کہ آپ
اتنے بڑے ہو کر اس سپاہی سے کیوں محبت رکھتے ہیں اور باپ ہمیشہ یہی کہتا کہ مجھے تمام عمر میں
اگر کوئی سچا دوست ملا ہے تو یہی ہے آخر ایک دن اس نے اپنے بیٹے سے کہا کہ تم میری بات نہیں
مانتے تو تجربہ کر لو اور اپنے دوستوں سے جا کر کہو کہ میرے باپ نے مجھے اپنے گھر سے نکال دیا
ہے۔میرے پاس رہنے کی کوئی جگہ نہیں۔میرے لئے رہائش اور خوراک کا انتظام کر دو۔اس
نے کہا بہت اچھا۔چنانچہ وہ ایک ایک کے پاس گیا۔مگر جس دوست کے پاس بھی جاتا۔وہ پہلے
تو کہتا کہ آپ نے بڑی عزت افزائی فرمائی۔سنائیے آپ کا کیسے آنا ہوا اور جب یہ کہتا کہ
میرے باپ نے مجھے نکال دیا ہے۔اب میں آپ کے پاس آیا ہوں۔تا کہ آپ میری رہائش
وغیرہ کا انتظام کر دیں۔تو وہ یہ سنتے ہی کوئی بہانہ بنا کر اندر چلا جاتا۔غرض اسی طرح اس نے
سارے دوستوں کا چکر لگا لیا اور آخر باپ کے پاس آکر کہا کہ آپ کی بات ٹھیک نکلی۔میرے
دوستوں میں سے ایک بھی تو نہیں جس نے مجھے منہ لگایا ہو۔باپ نے کہا اچھا تم نے اپنے
دوستوں
کا تو تجربہ کر لیا۔اب آج کی رات میرے دوست کا بھی تجربہ کر لینا۔چونکہ وہ امیر آدمی
تھا۔اس لئے وہ اپنے دوست کے مکان پر نہیں جایا کرتا تھا۔اکثر وہی اس کے مکان پر آجاتا۔مگر اس رات وہ اچانک بیٹے کو ساتھ لے کر اپنے دوست کے مکان پر گیا اور دروازہ پر دستک
دی۔آدھی رات کا وقت تھا اس نے پوچھا کون۔اس نے اپنا نام بتایا کہ میں ہوں۔وہ کہنے لگا۔بہت اچھا ذرا ٹھہرئیے میں آتا ہوں۔یہ باہر انتظار کرنے لگ گئے۔مگر کافی وقت گزر گیا اور وہ
اندر سے نہ نکلا۔یہ دیکھ کر بیٹا کہنے لگا جناب آپ کا دوست بھی آخر ویسا ہی نکلا۔باپ کہنے لگا ذرا
ٹھہرو۔مایوس نہ ہو۔دیر لگانے کی کوئی وجہ ہوگی۔آخر کوئی آدھ گھنٹہ کے بعد وہ دوست باہر نکلا۔اس کی حالت یہ تھی کہ اس نے گلے میں تلوار لٹکائی ہوئی تھی۔ایک ہاتھ میں روپوں کی تھیلی تھی اور
دوسرے ہاتھ سے اس نے اپنی بیوی کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا اور کہنے لگا معاف کیجئے مجھے دیر ہو گئی۔
تذکار مهدی )
6 690 ☀
روایات سید نامحمود
اصل بات یہ ہے کہ جب مجھے آپ کی آواز آئی تو میں نے سمجھا کہ ضرور کوئی بڑا کام ہے جس کے
لئے آپ رات کو میرے پاس آئے ہیں۔میں نے سوچا کہ آخر آپ کو مجھ سے اس وقت کیا کام ہوسکتا ہے اور میرے دل میں خیال
پیدا ہوا کہ دنیا میں مصیبتیں آتی رہتی ہیں اور بعض دفعہ بڑے بڑے امیر آدمی بھی بلا میں گرفتار ہو
جاتے ہیں۔پس میں نے سمجھا کہ شائد کوئی بیمار ہے جس کی خدمت کے لئے مجھے بلایا ہے۔اس
لئے میں نے فوراً اپنی بیوی کو جگایا اور کہا کہ میرے ساتھ چل۔ممکن ہے کسی خدمت کی ضرورت
ہو۔پھر میں نے سوچا ممکن ہے کسی دشمن سے مقابلہ ہو جس میں میری جان کی ضرورت ہو۔سواس
خیال کے آنے پر میں نے تلوار نکال کر گلے میں لٹکالی کہ اگر جانی قربانی کی ضرورت ہو تو میں اس
کے لئے بھی حاضر ہوں۔پھر میں نے سوچا کہ آپ امیر تو ہیں ہی۔مگر بعض دفعہ امراء پر بھی ایسے
اوقات آجاتے ہیں کہ وہ روپوں کے محتاج ہو جاتے ہیں۔پس میں نے سوچا کہ شاید اس وقت
آپ کو روپوں کی ضرورت ہو۔میں نے ساری عمر تھوڑا تھوڑا جمع کر کے کچھ روپیہ حفاظت سے رکھا
ہوا تھا اور اسے زمین میں ایک طرف دبا دیا تھا۔اس خیال کے آنے پر میں نے زمین کو کھود کر اس
میں سے تھیلی نکالی اور اب یہ تینوں چیزیں حاضر ہیں۔فرمائیے آپ کا کیا ارشاد ہے؟
دنیا کی زبان میں یہ دوستی کی نہایت ہی شاندار مثال ہے اور انسان ایسے جذبات کو
دیکھ کر بغیر اس کے کہ وہ اپنے دل میں شدید ہیجان محسوس کرے نہیں رہ سکتا۔مگر اس دوستی کا
اظہار اس دوستی کے مقابلہ میں کچھ بھی تو نہیں۔جو نبی اپنے خدا کے لئے ظاہر کرتے ہیں۔وہاں
قدم قدم پر مشکلات ہوتی ہیں۔وہاں قدم قدم پر قربانیاں پیش کرنی پڑتی ہیں۔اور وہاں قدم
قدم پر مشکلات سے دو چار ہونا پڑتا ہے۔پس نبیوں کا جواب اپنے خدا کو ویسا ہی ہوتا ہے۔بلکہ
اس سے بہت بڑھ کر جیسے اس غریب آدمی نے امیر آدمی کو دیا۔بے شک اگر ہم معقولات کی نظر
سے اس کو دیکھیں اور منطقی نقطہ نگاہ سے اس پر غور کریں۔تو اس غریب آدمی کی یہ حرکت ہنسی کے
قابل نظر آتی ہے کیونکہ اس امیر کے ہزاروں نوکر چاکر تھے۔ان کے ہوتے ہوئے اس کی بیوی
نے کیا زائد خدمت کر لینی تھی۔اسی طرح وہ لاکھوں کا مالک تھا۔اس کو سو ڈیڑھ سو روپیہ کی تھیلی
کیا فائدہ پہنچا سکتی تھی اور خود اس کے کئی پہر دار اور محافظ تھے۔اس کو اس دوست کی تلوار کیا نفع
پہنچا سکتی تھی مگر محبت کے جوش میں اس نے یہ نہیں سوچا کہ میری یہ تلوار کیا کام دے گی۔میرا تھوڑا
سا روپیہ کیا فائدہ دے گا اور میری بیوی کیا خدمت سرانجام دے سکے گی۔اس نے اتنا ہی سوچا
تذکار مهدی )
691
روایات سیّد نا محمود
کہ جو کچھ میرے پاس ہے۔وہ مجھے حاضر کر دینا چاہئے۔ایسے ہی بیوقوفی کے واقعات میں مجھے
بھی اپنا ایک واقعہ یاد ہے۔کئی دفعہ اس واقعہ کو یاد کر کے میں ہنسا بھی ہوں اور بسا اوقات میری
آنکھوں میں آنسو بھی آگئے ہیں۔مگر میں اسے بڑی قدر کی نگاہ سے بھی دیکھا کرتا ہوں اور مجھے
اپنے زندگی کے جن واقعات پر ناز ہے۔ان میں وہ ایک حماقت کا واقعہ بھی ہے۔وہ واقعہ یہ ہے
کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ایک رات ہم سب صحن میں سو رہے تھے۔گرمی کا
موسم تھا کہ آسمان پر بادل آیا۔اور زور سے گر جنے لگا۔اسی دوران میں قادیان کے قریب ہی
کہیں بجلی گر گئی۔مگر اس کی کڑک اس زور کی تھی کہ قادیان کے ہر گھر کے لوگوں نے یہ سمجھا۔کہ
یہ بجلی شاید ان کے گھر میں ہی گری ہے۔ہمارے مدرسہ میں ہی ایک واقعہ ہوا۔جس کو یاد کر کے
لڑ کے مدتوں ہنستے رہے اور وہ یہ کہ فخر الدین ملتانی جو بعد میں مرتد ہو گیا۔وہ اس وقت طالب علم
تھا اور بورڈنگ ہاؤس میں رہا کرتا تھا۔جب بجلی کی زور سے کڑک ہوئی تو اس نے اپنے متعلق
سمجھا کہ بجلی شاید اس پر گری ہے اور وہ ڈر کے مارے چار پائی کے نیچے چھپ گیا اور زور زور سے
آواز دینے لگا کہ ملتی بیتی۔بجلی کا لفظ اس کے مونہہ سے نکلتا ہی نہیں تھا۔ڈر کے مارے بلی بلی
کہنے لگ گیا۔پہلے تو سارے ہی لڑکے بھاگ کر کمروں میں چلے گئے۔مگر پھر تھوڑی دیر کے بعد
باہر نکلے۔تو اسے چار پائی کے نیچے چھپا ہوا پایا اور دیکھا کہ وہ بلی بلی کر رہا ہے۔آخر پوچھا تو اس
ا
کے ہوش ٹھکانے آئے اور کہنے لگا مجھ پر بجلی گر پڑی ہے۔تو وہ اتنی زور کی کڑکی تھی۔کہ ہر شخص
نے یہ سمجھا کہ اسی کے قریب بجلی گری ہے۔اس کڑک کی وجہ سے اور کچھ بادلوں کی وجہ سے تمام
لوگ کمروں میں چلے گئے۔جس وقت بجلی کی یہ کڑک ہوئی۔اس وقت ہم بھی جو سن میں سورہے
تھے۔اٹھ کر اندر چلے گئے مجھے آج تک وہ نظارہ یاد ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
جب اندر کی طرف جانے لگے۔تو میں نے اپنے دونوں ہاتھ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سر
پر رکھ دیئے کہ اگر بجلی گرے تو مجھ پر گرے۔ان پر نہ گرے۔بعد میں جب میرے ہوش ٹھکانے
آئے۔تو مجھے اپنی اس حرکت پر جنسی آئی کہ ان کی وجہ سے تو ہم نے بجلی سے بچنا تھا۔نہ یہ کہ
ہماری وجہ سے وہ بجلی سے محفوظ رہتے میں سمجھتا ہوں۔میری وہ حرکت ایک مجنون کی حرکت سے
کم نہیں تھی۔مگر مجھے ہمیشہ خوشی ہوا کرتی ہے۔کہ اس واقعہ نے مجھ پر بھی اس محبت کو ظاہر کر دیا جو
مجھے حضرت مسیح موعود علیہ والسلام سے تھی۔بسا اوقات انسان خود بھی نہیں جانتا کہ مجھے دوسرے
سے
کتنی محبت ہے۔جب اس قسم کا کوئی واقعہ ہو تو اسے بھی اپنی محبت کی وسعت اور اس کی گہرائی
تذکار مهدی )
692
روایات سید نا محمود
کا اندازہ ہو جاتا ہے۔تو جس وقت محبت کا انتہائی جوش اٹھتا ہے۔عقل اس وقت کام نہیں کرتی۔محبت پرے پھینک دیتی ہے عقل کو اور محبت پرے پھینک دیتی ہے فکر کو۔اور وہ آپ سامنے آجاتی
ہے۔جس طرح چیل جب مرغی کے بچوں پر حملہ کرتی ہے۔تو مرغی بچوں کو جمع کر کے اپنے پروں
کے نیچے چھپا لیتی ہے اور بعض دفعہ تو محبت ایسی ایسی حرکات کرا دیتی ہے کہ دنیا اسے پاگل پنے کی
حرکات قرار دیتی ہے۔مگر حقیقت یہ ہے کہ وہ جنون دنیا کی ساری عقلوں سے زیادہ قیمتی ہوتا ہے
اور دنیا کی ساری عقلیں اس ایک مجنونانہ حرکت پر قربان کی جاسکتی ہیں کیونکہ اصل عقل وہی ہے
جو محبت سے پیدا ہوتی ہے۔نبی کو بھی جب آواز آتی ہے کہ خدا زمین و آسمان کو پیدا کرنے والا خدا۔خدا عزت و شوکت کو پیدا کرنے والا خدا۔بادشاہوں کو گرا اور گداؤں کو بادشاہ بنانے والا خدا۔حکومتوں کو قائم کرنے اور حکومتوں کو مٹانے والا خدا، دولتوں کے دینے اور دولتوں کو لے لینے والا خدا،
رزق کے دینے اور رزق کو چھیننے والا خدا۔زمین و آسمان کے ذرہ ذرہ اور کائنات کا مالک خدا
آواز دیتا ہے۔ایک کمزور ناتوان اور ایک نحیف انسان کو کہ میں مدد کا محتاج ہوں۔میری مدد کرو۔تو وہ کمزور اور ناتوان اور نحیف بندہ عقل سے کام نہیں لیتا۔وہ یہ نہیں کہتا کہ حضور کیا فرما رہے
ہیں؟ کیا حضور مدد کے محتاج ہیں۔حضور تو زمین و آسمان کے بادشاہ ہیں۔میں کنگال غریب اور
کمزور آپ کی کیا مدد کر سکتا ہوں۔وہ یہ نہیں کہتا۔بلکہ وہ نحیف وزار اور کمزور جسم کو لے کر کھڑا ہو
جاتا ہے اور کہتا ہے میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں۔کون ہے جوان جذبات کی
گہرائیوں کا اندازہ کر سکتا ہے۔سوائے اس کے جس کو محبت کی چاشنی سے تھوڑا بہت حصہ ملا ہو۔آج سے پچاس سال پہلے اسی خدا نے پھر یہ آواز بلند کی اور قادیان کے گوشہ تنہائی میں پڑے
ہوئے ایک انسان سے کہا کہ مجھے مدد کی ضرورت ہے۔مجھے دنیا میں ذلیل کر دیا گیا ہے۔میری
دنیا میں کوئی عزت نہیں میرا دنیا میں کوئی نام لیوا نہیں۔میں بے یار و مددگار ہوں۔اے میرے
بندے میری مدد کر اس نے یہ نہیں سوچا کہ یہ کہنے والا کون ہے اور جس سے خطاب کیا جاتا ہے وہ
کون ہے۔اس کی عقل نے یہ نہیں کہا کہ مجھے بلانے والے کے پاس تمام طاقتیں ہیں۔میں بھلا
اس کی کیا مدد کر سکتا ہوں۔اس کی محبت نے اس کے دل میں ایک آگ لگا دی اور وہ دیوانہ وار
جوش میں کھڑا ہو گیا اور کہنے لگا۔میرے رب میں حاضر ہوں۔میرے رب میں حاضر ہوں۔میرے رب میں بچاؤں گا۔میرے رب میں بچاؤں گا۔( الفضل 25 جنوری 1940 ء جلد 28 نمبر 15 صفحہ 8 تا 10 ) |