فنون بالکل مٹ گئے ہیں
تذکار مہدی
6715
تذکار مهدی )
روایات سید نا محمود
دیتا کہ اس کے جاننے والے دنیا میں دو نہیں ہونے چاہئیں۔آخر وہ بوڑھا ہو گیا اور سخت بیمار ہوا۔تو
اس کے بیٹے نے کہا کہ اب تو بتادیں وہ کہنے لگا کہ اچھا اگر تم سمجھتے ہو میں مرنے لگا ہوں تو بتا دیتا
ہوں۔مگر پھر کہنے لگا کہ کیا پتہ میں اچھا ہی ہو جاؤں اور اس لئے پھر بتانے سے رک گیا۔چند
گھنٹوں بعد اس کی جان نکل گئی اور اس کا بیٹا اس فن سے محروم رہ گیا وہ آرام سے بیٹھا تھا اور مطمئن
تھا کہ گھر میں فن موجود ہے۔لیکن وہ اس کے کسی کام نہ آسکا۔تو بخل ترقی کا نہیں بلکہ ذلت اور
رسوائی کا موجب ہوتا ہے بلکہ بعض دفعہ خاندانوں کی تباہی کا موجب ہو جاتا ہے۔تو ان پیشوں اور
فنون کا سکھا نا مضر نہیں بلکہ مفید ہے۔اس سے علم ترقی کرتا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ یہ فنون خصوصاً
مردہ فنون کو ترقی دی جائے۔فنون بالکل مٹ گئے ہیں
الفضل 29 را پریل 1939 ء جلد 27 نمبر 98 صفحہ 4)
مجھے یاد ہے ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام دہلی تشریف لے گئے بعد میں
آپ نے نانا جان میر ناصر نواب صاحب کو بھی وہاں بلا لیا۔وہاں نانا جان کے پیٹ میں شدید
درد ہوئی ڈاکٹروں کو دکھایا گیا تو انہوں نے بتایا یہ اپنڈے سائٹس (APPENDICITIS) ہے
اور اُس کا آپریشن کرانا پڑے گا۔اور آپریشن بھی تین چار گھنٹے کے اندر اندر کرانا پڑے گا ورنہ
مریض کی جان خطرے میں ہے۔آپ مریض کو فوری طور پر ہسپتال بھیج دیں۔میر صاحب کا دل
کمزور تھا۔وہ آپریشن سے گھبراتے تھے۔انہوں نے کہا آپریشن سے بھی مرنا ہے اور یوں بھی مرنا
ہے۔آپ میرا کوئی اور علاج کریں آپریشن نہ کرائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو علم
ہوا تو آپ نے فرمایا آپریشن میں زبردستی تو نہیں کی جاسکتی۔مریض کی مرضی سے ہی آپریشن
کروایا جاسکتا ہے۔اگر میر صاحب آپریشن کروانا پسند نہیں کرتے تو کسی طبیب سے علاج کرایا
جائے۔چنانچہ ایک پرانا طبیب بلایا گیا۔اُس نے آپ کو دیکھا اور کہا کہ میں ابھی دوا بھجواتا
ہوں۔وہ دوا مریض کو کھلا دی جائے اور ایک دوا پیٹ پر لگا دی جائے درد ہٹ جائے گا۔چنانچہ
انہوں نے دوا بھجوائی اور وہ میر صاحب کو کھلائی گئی اور دوسری دوا پیٹ پر لگائی گئی۔ہمیں پچپیں
منٹ کے بعد آپ سو گئے اور چار پانچ گھنٹے کے بعد آپ بالکل تندرست ہو گئے اور چلنے پھرنے
لگ گئے۔اب دیکھو ایک طرف ڈاکٹر کہتا تھا یہ اپنڈے سائٹس (APPENDICITIS) ہے
تذکار مهدی )
+716
روایات سید نامحمود
اس کا فوری طور پر آپریشن کروانا پڑے گا ورنہ مریض کی جان خطرہ میں ہے۔اور دوسری طرف
ایک طبیب یہ کہتا ہے کہ یہ معمولی تکلیف ہے دوا سے ٹھیک ہو جائے گی۔غرض کئی فنون تھے جو
ہمارے ملک میں موجود تھے لیکن بد قسمتی سے جس طرح ہم نے دین کو ضائع کر دیا ہے۔اسی طرح
فنون کو بھی ضائع کر دیا ہے۔اب یا تو وہ فنون بالکل مٹ گئے ہیں اور اگر باقی رہ گئے ہیں تو اُن
کے عملی حصے باقی رہ گئے ہیں اور بوجہ اس کے کہ اُن کی بیک گراؤنڈ (BACKGROUND) یا
علمی بنیاد اچھی نہیں ان کی قدر گر گئی ہے۔اب جو باتیں ایک انجینئر کہتا ہے وہی باتیں ایک معمار
کہتا ہے۔لیکن جب فن کے متعلق کوئی بات ہوتی ہے تو انجینئر آگے آجاتے ہیں اور معمار پیچھے
بیٹھے رہتے ہیں اس لیے ان لوگوں کا اعتبار مٹ گیا ہے۔جس وقت وہ جراح میرے پاس آئے تو لازماً میرے دل میں بھی شبہ پیدا ہوا۔لیکن
چونکہ لاہور جانے میں مشکلات تھیں۔اس لیے میں نے خیال کیا چلوان سے علاج کرالو۔چنانچہ
انہوں نے مجھے بعض تدابیر بتائیں۔سو وہ تدابیر میں نے کر لیں۔حقیقت یہ ہے کہ مجھے یقین
نہیں تھا کہ وہ اس کا علاج کر سکیں گے۔میں سمجھتا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے میرے لا ہور نہ جانے کے
سامان پیدا کر دیئے ہیں۔اگر میں یہیں علاج کرالوں تو میری گھبراہٹ دور ہو جائے گی۔چنانچہ
میں نے کل اُس جراح کو بلایا۔میں نے ہدایت دی کہ ڈاکٹر منور احمد کو بھی بلا لیا جائے۔چنانچہ
انہیں بھی بلالیا گیا۔میں نے کہا ناخن کاٹنے سے شدید درد ہوگی۔کیا اُسے روکنے کی بھی کوئی
تجویز کر لی ہے؟ جراح نے کہا کہ ایسا نہیں ہوگا۔میں آرام سے ناخن کاٹ دوں گا، کوئی تکلیف
نہیں ہوگی۔میں نے کہا آپ نے پانی کی پٹی کیوں کروائی ہے؟ انہوں نے کہا پانی کی پٹی سے
گوشت الگ ہو جاتا ہے۔ڈاکٹر منور احمد نے کہا جہاں تک ناخن ہے بس اُس قدر کاٹا جائے۔جراح نے کہا اُس قدر ناخن کاٹنے سے فائدہ نہیں ہو گا۔لیکن ڈاکٹر منور احمد نے کہا اس سے زیادہ
نہ کاٹیں۔چنانچہ اُس نے آدھا ناخن کاٹا اور وہ ناخن اس طرح کٹ گیا جیسے روئی کائی جاتی
ہے۔اور میری طبیعت پر یہ اثر پڑا کہ جراح کو یہ فن آتا ہے۔ناخن کے کٹ جانے سے زخم ننگا
ہو گیا اور معلوم ہوا کہ زخم ابھی آگے جاتا ہے۔چنانچہ جراح نے اور ناخن کاٹنا چاہا۔لیکن
میاں منور احمد نے مزید ناخن کاٹنے کی اجازت نہ دی اور کہا مزید ناخن کاٹنے سے تکلیف ہوگی۔جراح نے کہا ایسا ہر گز نہیں ہوگا۔مجھے تو اب تسلی ہو چکی تھی اس لیے میں نے ناخن کے اگلے حصہ
تذکار مهدی )
717
روایات سید نامحمود
کو کاٹنے کی بھی اجازت دے دی۔چنانچہ اُس نے بقیہ حصہ بھی اس طرح کاٹا کہ مجھے کوئی
تکلیف نہ ہوئی۔بعد میں ضرور تکلیف ہوئی۔کیونکہ ناخن کا ایک حصہ زخم میں گھسا ہوا تھا۔پہلے تو
یہ خیال کیا کہ یہ اگر رہ جائے تو کوئی حرج نہیں۔لیکن بعد میں خیال کیا گیا کہ اگر یہ حصہ رہ گیا تو
تکلیف ہوگی اس لیے جراح نے اُسے اوزار ڈال کر کھینچا جس سے کافی تکلیف ہوئی۔بہر حال
ناخن کاٹنے کے بعد پٹی کر دی گئی۔اور آج زخم کی بظا ہر کیفیت ایسی تھی جیسے آنکھ میں پھولا نکلا ہوا
ہوتا ہے۔اور زخم ناخن سے اونچا ہو گیا تھا۔تاہم حالت درمیانی دور میں ہے۔زیادہ خراب نہیں۔میں نے یہ تمام قصہ جمعہ میں بیان کر دیا ہے۔کیونکہ دوست ملنے آتے ہیں یا خطوط لکھتے ہیں تو
بات کو گریدتے رہتے ہیں۔روزانہ پیغام آتے رہتے ہیں اب کیا حال ہے کیا علاج کیا ؟ اس
سے کیا فائدہ ہوا؟ آئندہ کیا علاج کرانے کا ارادہ ہے؟ اس سے طبیعت گھبرا جاتی ہے۔اور بعض
دفعہ تو ملاقات میں یہ سلسلہ اتنا بڑھ جاتا ہے کہ عرشی سے بات ختم کرنا پڑتی ہے۔حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل فرمایا کرتے تھے۔بندر کا زخم جلد اچھا نہیں ہوتا۔جب کسی بندر
کو کوئی زخم ہو جاتا ہے تو دوسرے بندر آکر زخم میں انگلی ڈال ڈال کر دیکھتے ہیں۔جس سے زخم بڑھ
جاتا ہے اور زخمی بندر چڑ جاتا ہے اور پھر بھاگ کر جنگل کے کسی کونے میں چلا جاتا ہے۔بہر حال
بار بار ایک ہی قسم کے سوال سے طبیعت چڑ جاتی ہے۔میری طبیعت تو بچپن سے کمزور ہے۔مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی وفات سے دس پندرہ دن
پہلے ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب کو بلایا اور فرمایا ذرا محمود کو دیکھئے۔مجھے تو اپنی صحت سے
زیادہ اس کی صحت کا خیال ہے۔میری اُس وقت ایسی حالت تھی کہ عام طور پر یہ خیال کیا جاتا تھا
کہ میری عمر میں پینتیس سال سے زیادہ نہیں ہوگی۔لیکن خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ میں اب اس
سے
قریباً دگنی عمر کو پہنچ چکا ہوں۔طبیعت اگر چہ کمزور ہی رہتی ہے۔کبھی کوئی تکلیف ہو جاتی ہے
اور کبھی کوئی تکلیف۔لیکن پھر بھی اتنی عمر تک پہنچ چکا ہوں۔یہ محض خدا تعالیٰ کا فضل ہے۔ہمارے ایک غیر احمدی دوست تھے بعد میں وہ احمدی ہوگئے۔وہ احمدی ہونے سے
چار پانچ سال پہلے قادیان آیا کرتے تھے۔وہ جب بھی قادیان آتے مجھے ملنے کے لیے ضرور
آتے اور جب بھی آتے مجھے کھانسی یا کوئی اور تکلیف ہوتی۔ایک دن کہنے لگے آپ کو اتنی کھانسی
ہے آپ جلسہ پر تقریر کیسے کریں گے؟ لیکن جب تقریر کی تو وہ چھ گھنٹے کی لمبی تقریر ہوگئی۔دو تین