حضرت مسیح موعودؑ کے دیدار کا شوق
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
724
روایات سید نا محمودی
کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے رانوں پر آہستگی سے ہاتھ مارا اور انہوں نے سمجھا کہ مجھے
بلا رہے ہیں۔اصل چیز محبت الہی ہے
( خطبات محمود جلد 17 صفحہ 734،733)
ظاہری چیزیں کچھ نہیں ہوتیں جب تک باطن میں تبدیلی نہ پیدا کی جائے۔مومن کے
لئے کوئی چیز بھی چھوٹی نہیں ہونی چاہئے۔ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مجلس میں کسی
نے عرض کیا کہ ہماری جماعت کے اکثر لوگ داڑھیاں منڈواتے ہیں۔آپ نے فرمایا کہ اصل
چیز تو محبت الہی ہے جب ان لوگوں کے دلوں میں محبت الہی پیدا ہو جائے گی تب خود بخود یہ لوگ
ہماری نقل کرنے لگ جائیں گے۔(ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے، انوار العلوم جلد 18 صفحہ 465)
راج اور جن
ہم نے بھی یہ قیاس کر لیا تھا کہ عارضی مکانات تھوڑے بنیں گے اور مستقل عمارات دیر
سے بنیں گی لیکن ہمارا یہ اندازہ غلط نکلا۔پھر منظوریاں دیتے وقت ہم نے یہ نہیں سمجھا کہ یہ
منظور یاں ہمیں کہاں پہنچا دیں گی۔”حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ
جن اور راج دونوں ایک ہی قسم کے ہوتے ہیں۔جس طرح بقول جہال جن گھر سے نہیں نکلتا۔اسی طرح راج بھی گھر سے نہیں نکلتا۔پھر یہاں تو ہم نے صرف ایک گھر نہیں بنانا ایک شہر آباد
کرنا ہے۔یہاں تو راج جنوں کا بھی بادشاہ بن جائے گا۔الفضل 27 /اکتوبر 1949 ء جلد 3 نمبر 246 صفحہ 3)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دیدار کا شوق
باہر سے آنے والے دوست جن کو یہاں آنے کا بار بار موقع نہیں ملتا یا جمعہ کے موقع
پر جب کہ مقامی لوگوں میں سے ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں ہفتہ بھر ملنے کا اور کوئی موقع نہیں ملا
ہوتا ، مجھ سے مصافحہ کرتے ہیں اور ان کے لئے مصافحہ کی معقولیت میری سمجھ میں آ سکتی ہے
کیونکہ مصافحہ قلوب میں وابستگی اور پیوستگی پیدا کرتا ہے اور یہ معمولی چیز نہیں بلکہ احادیث سے
تذکار مهدی )
725
روایات سید نا محمود
ثابت ہے کہ عیدین وغیرہ مواقع پر صحابہ خصوصیت سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ
مصافحہ کیا کرتے مگر مجھے شبہ ہے کہ بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہر نماز کے وقت مصافحہ کرنا دینی
ضرورتوں میں سے کوئی ضرورت ہے۔بعض لوگ محبت میں گداز ہوتے ہیں۔میں ان کو الگ کرتا
ہوں کیونکہ ان پر کوئی قانون جاری نہیں ہو سکتا۔میں نے دیکھا ہے بعض لوگ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں سارا سارا دن اس کھڑکی کے سامنے بیٹھے رہتے جس سے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام باہر آیا کرتے تھے اور جب باہر آتے تو وہ آپ سے مصافحہ
کرتے یا آپ کے کپڑوں کو ہی چھو لیتے۔ایسے لوگ محبت کی وجہ سے مجبور ہوتے ہیں۔مگر مجھے
شبہ ہے کہ بعض لوگ دوسروں
کو دیکھ کر یہ سمجھتے ہیں کہ ہر وقت مصافحہ کرنا ضروری ہے۔مصافحہ کا اصل وقت تو وہ ہوتا ہے جب کوئی شخص باہر جا رہا ہو یا باہر سے آیا ہو۔یا
ساتویں آٹھویں دن اس لئے مصافحہ کرے کہ تا دعاؤں میں اسے یاد رکھا جائے اور اس کا
تعارف قائم رہے یا کسی بیمار نے بیماری سے شفا پائی ہو تو وہ یہ بتانے کے لئے مصافحہ کرے کہ
اب وہ اچھا ہو گیا ہے یہ اور چیز ہے۔مگر بالالتزام بغیر اس کے کہ نفس اس مقام پر پہنچا ہوا ہو کہ
انسان مصافحہ کرنے پر مجبور ہو جائے دوسروں کو دیکھ کر یہ کام کرنا کوئی پسندیدہ امر نہیں۔مجھے یاد
ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں قاضی سید امیرحسین صاحب مرحوم جو کہ
میرے استاد بھی تھے بوجہ اس کے کہ وہ اہلحدیث میں سے آئے تھے بعض مسائل میں اختلاف
تھا۔ایک دفعہ یہ سوال زیر بحث تھا کہ مجلس میں کسی بڑے آدمی کے آنے پر کھڑا ہونا جائز ہے یا
نہیں؟ قاضی سید امیرحسین صاحب فرمایا کرتے تھے کہ یہ شرک ہے اور رسول کریم ﷺ نے
اس سے منع فرمایا ہے۔آخر یہ جھگڑا اتنا طول پکڑ گیا کہ اسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے سامنے پیش کیا گیا۔اس وقت یہ سوال ایک رقعہ پر لکھا گیا اور میں رقعہ لے کر اندر گیا۔اس
وقت اگرچہ میں طالب علم تھا مگر چونکہ مذہبی باتوں سے مجھے بچپن سے ہی دلچسپی رہی ہے اس
لئے میں ہی وہ رقعہ اندر لے گیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کے جواب میں
زبانی کہا یا تحریر کیا مجھے اچھی طرح یاد نہیں۔خیال یہی آتا ہے کہ آپ نے تحریر فرمایا کہ دیکھو
وفات کے موقع پر کوئی ایسی حرکت کرنا جیسے دو ہتر مارنا شریعت نے سخت ناجائز قرار دیا ہے،
لیکن جہاں تک مجھے خیال ہے روایت تو صحیح یاد نہیں ، آپ نے غالباً حضرت عائشہ کا ذکر کیا کہ
تذکار مهدی )
726
روایات سید نامحمود
رسول کریم ﷺ کی وفات کے موقع پر انہوں نے بے اختیار اپنے سینہ پر ہاتھ مارا۔یہ روایت
لکھ کر آپ نے تحریر فرمایا کہ ایک چیز ہوتی ہے تکلف اور بناوٹ اور ایک چیز ہوتی ہے جذبہ
بے اختیاری۔جو امر جذبہ بے اختیاری کے ماتحت ہو اور ایسا نہ ہو کہ جو نص صریح سے ممنوع ہو
بعض حالتوں میں وہ جائز ہوتا ہے اور وہاں یہ دیکھا جائے گا کہ یہ فعل کرنے والے نے کس
رنگ میں کیا۔سجدہ تو بہر حال منع ہے خواہ کسی جذبہ کے ماتحت ہو مگر بعض افعال ایسے ہوتے ہیں
کہ وہ بعض صورتوں میں تکلف اور بعض صورتوں میں جذبہ بے اختیاری کے ماتحت صادر ہوتے
ہیں۔اس کے بعد تحریر فرمایا کہ اگر کوئی شخص اس لئے کھڑا ہوتا ہے کہ ایک بڑے آدمی کے آنے
پر چونکہ باقی لوگ کھڑے ہیں اس لئے میں بھی کھڑا ہو جاؤں تو وہ گنہگار ہو گا۔مگر وہ جو بے قرار
ہو کر کھڑا ہو جاتا ہے جیسے معشوق جب عاشق کے سامنے آئے تو وہ اس کے لئے کھڑا ہوئے بغیر
نہیں رہ سکتا، اس پر گرفت نہیں۔قاضی سید امیر حسین صاحب مرحوم نہایت ہی مخلص احمدی تھے۔میں نے ان سے بہت عرصہ پڑھا ہے وہ احمدیت کے متعلق اپنے اندر عشق کا جذبہ رکھتے تھے۔مجھے یاد ہے میری خلافت کے ایام میں ایک دفعہ جب میں مسجد میں آیا تو قاضی صاحب بھی بیٹھے
ہوئے تھے مجھے دیکھتے ہی کھڑے ہو گئے میں نے کہا قاضی صاحب! آپ تو کسی کی تعظیم کے
لئے کھڑا ہونا شرک قرار دیا کرتے تھے کہنے لگے " کی کراں میں سمجھداتے ایہی ہاں پر
دیکھدے ای کچھ ہو جاندا ہے رہیا جاندا ای نہیں۔یعنی کیا کروں میں سمجھتا تو یہی ہوں لیکن
آپ کو دیکھ کر ایسا جذ بہ طاری ہوتا ہے کہ میں بیٹھا نہیں رہ سکتا۔تو حالات کے مختلف ہونے اور
جذبات کی بے اختیاری کی وجہ سے حکم بدلتے رہتے ہیں۔میں سمجھتا ہوں مصافحہ بھی اسی رنگ کی
چیز ہے جب مصافحہ رسم ورواج کے ماتحت ہو یا دکھاوے کے طور پر یا اس لئے ہو کہ شاید یہ شرعی
احکام میں سے ہے یا اخلاص کے اظہار کا یہ بھی کوئی ذریعہ ہے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں۔لیکن
جب کوئی دیر سے ملتا ہے اور چاہتا ہے کہ بتلائے کہ میں آ گیا ہوں یا بیمار چاہتا ہے کہ میں بتاؤں
مجھے صحت ہو گئی ہے۔یا کوئی اس لئے مصافحہ کرتا ہے کہ تا دعاؤں میں وہ یادرہ سکے تو ایسے موقعوں
پر مصافحہ ایک نہایت ہی مفید مقصد کو پورا کر رہا ہوتا ہے۔مگر دوسرے اوقات میں وہ بعض دفعہ
وقت کو ضائع کرنے والا بھی ہو جاتا ہے۔خطبات محمود جلد 14 صفحہ 106 تا 108 )