روزہ اور نماز قصر کرنے کے احکام میں فرق

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
کارمهدی
743
روایات سید نا محمود
ضرورت ہوتی ہے جہاں شریعت روکتی ہے وہاں رک جانا چاہیئے اور جہاں حکم دیتی ہے وہاں
عمل کرنا چاہیئے۔( تفسیر کبیر جلد دوم صفحه 385 )
مصائب کا زمانہ روحانی ترقی کے لئے نہایت ضروری ہے
مصائب کا زمانہ روحانی ترقی کے لیے ایک نہایت ضروری چیز ہے۔اگر کسی وقت باہر
سے مصائب نہ آئیں تو مومن کو چاہیے کہ وہ اپنے لیے اندرونی طور پر مصائب تلاش کرنے کی
کوشش کرے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کا
امتحان ضرور لیتا ہے مگر جب بندہ خود اپنے آپ کو امتحانات میں ڈالے رکھے تو اللہ تعالیٰ کسی اور
امتحان میں اسے نہیں ڈالتا۔آپ فرمایا کرتے تھے سردی میں ٹھنڈے پانی سے وضو کرنا یا گرمیوں
میں روزے رکھنا یہ بھی ایک ابتلا ہے اور انسان ان کاموں میں حصہ لینے سے تکلیف محسوس کرتا
ہے لیکن جب کوئی انسان خوشی سے اپنے اوپر مختلف ابتلا ء وار د کر لے، گرمیوں میں روزے رکھنے
پڑیں تو وہ روزے رکھنے کے لیے تیار ہو جائے ، سردیوں میں ٹھنڈے پانی سے وضو کرنا پڑے تو
وضو کر نے کے لیے تیار ہو جائے ، حج کرنے کا موقع نکل آئے تو گھر بار اور وطن چھوڑ کر حج کے
لیے چلا جائے ، زکوۃ دینے کا وقت آئے تو اپنے مال کا مقررہ حصہ فوراً غرباء کے لیے نکال دے
تو اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ میں نے اس کا امتحان تو لینا تھا مگر اب میں امتحان لے کر کیا کروں یہ تو
اپنے آپ کو خود ہی امتحان میں ڈالے ہوئے ہے۔لیکن جب وہ ان باتوں میں سستی کرتا ہے
اور اپنے آپ کو ابتلاؤں میں ڈالنے کے لیے تیار نہیں ہوتا تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اسے مختلف
امتحانات میں ڈالا جاتا ہے۔اس وقت اگر تو اُس کے اندر صرف عملی سستی پائی جاتی ہو تو خدائی
امتحان کے بعد اُس میں بیداری پیدا ہو جاتی ہے۔اور اگر اس کا ابتلاؤں سے بچنا اندرونی بگاڑ کی
وجہ سے ہو اور ایمان کی خرابی اس کا باعث ہو تو ابتلاء آنے پر وہ تباہ ہو جاتا ہے۔غرض قوموں کے
لیے خصوصاً انبیاء کی جماعتوں کے لیے ابتلاؤں کا آنا نہایت ضروری ہوتا ہے۔روزہ اور نماز قصر کرنے کے احکام میں فرق
( خطبات محمود جلد 30 صفحہ 180 تا 181 )
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی سنت یہی ہے مگر روزہ اور نماز قصر کرنے کے

تذکار مهدی )
744
روایات سید نا محمودی
لینک
احکام میں فرق ہے۔نماز کے متعلق تو یہ حکم ہے کہ اگر کسی نے چودہ دن تک رہنا ہو تو نماز پوری
پڑھے ورنہ قصر کرے لیکن روزہ کے متعلق یہ پابندی نہیں۔چنانچہ آپ نے قادیان میں آنے
والوں کو اجازت دی کہ یہاں روزہ رکھ لیں بشرطیکہ وہ دن سفر میں نہ ہو اس کی اور بھی کئی حکمتیں
ہیں جو میں کئی دفعہ بیان کر چکا ہوں مثلاً یہ کہ قادیان کو آپ نے ایک روحانی گھر قرار دے کر
اس میں روزہ کی اجازت دے دی۔غرض حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے روزہ و نماز کے سفر
میں فرق کیا ہے۔بعض ان لوگوں کے روزے جو باہر سے عصر کے بعد یہاں پہنچے آپ نے تڑوا
دیئے اور فرمایا کہ سفر کا روزہ قبول نہیں ہوتا۔یہ تو محض بھوکا پیاسا رہنے والی بات ہے لیکن یہاں
پہنچ کر دوسرے دن رکھنے کی آپ نے اجازت دی ہے اور اس طرح دونوں سفروں میں امتیاز
ہے گو ایک رنگ میں مشابہت بھی ہے اور وہ اس طرح کہ نماز کی جماعت سفر میں بھی ضروری ہے
اور اس لئے سفر کی رعایت کو استعمال کرنے کا انسان کو بہت کم موقع ملتا ہے مثلاً جو لوگ قادیان
آتے ہیں ان میں کوئی معذور یا بد بخت ہی ہو سکتا ہے جو مسجد میں نہ آئے اور مہمان خانہ میں
علیحدہ نماز پڑھ لے۔جو شخص یہاں آئے گا وہ اگر معذور نہ ہوگا تو مسجد میں ہی آئے گا اور اس
طرح اسے قصر کا بہت ہی شاذ موقع مل سکے گا یا اگر باہر کسی جگہ جائے گا تو وہاں بھی عام طور پر
جماعتیں ہیں اس لیئے وہاں بھی مسجد میں نماز کے لیے جائے گا اور وہ اگر مومنانہ طریق اختیار
کرے تو باجماعت نماز پڑھنے کی کوشش کرے گا اور چونکہ مقامی امام ہی نماز کرائے گا اس لیئے
قصر سے فائدہ اُٹھانے کا بہت ہی کم موقع ملے گا۔لیکن روزہ انفرادی فعل ہے۔اگر اس میں بھی وہی شرط رکھی جاتی تو بہت سے لوگ
روزوں سے محروم ہو جاتے (چنانچہ اس بناء پر میر ا مدت سے یہ خیال ہے کہ روزہ کا سفر جبکہ
ایک جگہ انسان کا قیام ہو، تین دن کا ہے۔برخلاف نماز کے جس کے لئے سفر کی مدت چودہ دن
مقرر ہے۔)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو قیام کے دن قادیان میں روزہ رکھنے کی
اجازت دی ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ جو شخص یہاں ایک دو دن ٹھہرے ضرور روزہ رکھے بلکہ
آپ نے صرف روزہ رکھنے کی اجازت دی ہے۔غرض روزہ کے بارہ میں شریعت نے نہایت تاکید کی ہے اور جہاں اس کے متعلق حد
سے زیادہ تشد دنا جائز ہے، حد سے زیادہ نرمی بھی ناجائز ہے۔پس دوستوں کو چاہیئے کہ نہ تو اتنی

آج 10 میں سے 10 باقی