سفر میں روزہ رکھنا جائز نہیں

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
745
روایات سید نا محمود
سختی کریں کہ جان چلی جائے اور نہ اتنی نرمی اختیار کریں کہ شریعت کے احکام کی ہتک ہو اور
ذمہ داری کو بہانوں سے ٹال لیا جائے۔کئی لوگ کمزوری کے بہانہ کی وجہ سے روزہ نہیں رکھتے۔بعض کہہ دیتے ہیں کہ اگر روزہ رکھا جائے تو پیچش ہو جاتی ہے۔بعض کہتے ہیں ضعف ہو جاتا
ہے حالانکہ روزہ چھوڑنے کے لئے یہ کوئی کافی وجہ نہیں کہ پیچش ہو جایا کرتی ہے۔جب تک پیچش
نہ ہو روزہ رکھنا ضروری ہے۔جب پیچش ہو جائے پھر بے شک چھوڑ دے۔اسی طرح بعض لوگ
کہتے ہیں ہمیں روزہ رکھنے سے ضعف ہو جاتا ہے۔یہ بھی کوئی دلیل نہیں روزہ چھوڑنے کی۔صرف اُس ضعف کی وجہ سے روزہ چھوڑنا جائز ہے جس میں ڈاکٹر روزہ رکھنے سے منع کرے
ور نہ یوں تو بعض لوگ ہمیشہ ہی کمزور رہتے ہیں تو کیا وہ کبھی بھی روزہ نہ رکھیں؟
خطبات محمود جلد 20 صفحہ 452 تا 454 )
سفر اور بیماری میں روزہ
مجھے خوب یاد ہے غالباً مرزا یعقوب بیگ صاحب جو آجکل غیر مبائع ہیں اور ان کے
لیڈروں میں سے ہیں ایک دفعہ باہر سے آئے عصر کا وقت تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
زور دیا کہ روزہ کھول دیں اور فرمایا سفر میں روزہ جائز نہیں۔اسی طرح ایک دفعہ بیماریوں کا ذکر ہوا
تو فرمایا۔ہمارا مذہب یہی ہے کہ رخصتوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے ، دین سختی نہیں بلکہ آسانی سکھاتا
ہے۔وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ بیمار اور مسافر اگر روزہ رکھ سکے تو رکھ لے ہم اسے درست نہیں
سمجھتے۔اس سلسلہ میں خلیفہ اول رضی اللہ عنہ نے محی الدین ابن عربی کا قول بیان کیا کہ سفر اور
بیماری میں روزہ رکھنا آپ جائز نہیں سمجھتے تھے اور ان کے نزدیک ایسی حالت میں رکھا ہو ا روزہ
دوبارہ رکھنا چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے سن کر فرمایا۔ہاں ہمارا بھی یہی عقیدہ ہے۔(خطبات محمود جلد 13 صفحہ 37 )
سفر میں روزہ رکھنا جائز نہیں
زمانہ خلافت کے پہلے ایام میں سفر میں روزہ رکھنے سے میں منع کیا کرتا تھا کیونکہ میں
نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھا تھا کہ آپ مسافر کو روزہ رکھنے کی اجازت نہ
دیتے تھے۔ایک دفعہ میں نے دیکھا کہ مرزا ایوب بیگ صاحب رمضان میں آئے اور انہوں
نے روزہ رکھا ہوا تھا لیکن عصر کے وقت جب کہ وہ آئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام

تذکار مهدی )
6746
روایات سید نا محمود
نے یہ کہہ کر روزہ کھلوا دیا کہ سفر میں روزہ رکھنا نا جائز ہے۔اس پر اتنی لمبی بحث اور گفتگو ہوئی کہ
حضرت خلیفہ اول نے سمجھا کہ شاید کسی کو ٹھوکر لگ جائے اس لئے آپ ابن عربی کا ایک حوالہ
دوسرے دن تلاش کر کے لائے کہ وہ بھی یہی کہتے ہیں۔اس واقعہ کا مجھ پر یہ اثر تھا کہ میں سفر میں روزہ رکھنے سے روکتا تھا۔اتفاق ایسا ہوا
کہ ایک رمضان میں مولوی عبداللہ سنوری صاحب یہاں رمضان گزارنے کے لئے آئے تو
انہوں نے کہا میں نے سنا ہے آپ باہر سے یہاں آنے والوں کو روزہ رکھنے سے منع کرتے ہیں۔مگر میری روایت ہے کہ یہاں ایک صاحب آئے اور انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام
سے عرض کیا کہ مجھے یہاں ٹھہرنا ہے اس دوران میں میں روزے رکھوں یا نہ رکھوں؟ اس پر
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا۔ہاں آپ روزے رکھ سکتے ہیں کیونکہ قادیان
احمدیوں کے لئے وطن ثانی ہے۔گو مولوی عبد اللہ صاحب مرحوم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے بڑے مقرب تھے مگر میں نے صرف ان کی روایت کو قبول نہ کیا اور لوگوں کی اس بارے
میں شہادت کی تو معلوم ہوا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام قادیان کی رہائش کے ایام
میں روزہ رکھنے کی اجازت دیتے تھے البتہ آنے اور جانے کے دن روزہ رکھنے کی اجازت نہ
دیتے تھے۔اس وجہ سے مجھے پہلا خیال بدلنا پڑا۔پھر جب اس دفعہ رمضان میں سالانہ جلسہ
آنے والا تھا اور سوال اٹھا کہ آنے والوں کو روزہ رکھنا چاہیئے یا نہیں تو ایک صاحب نے بتایا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں جب جلسہ رمضان میں آیا تو ہم نے خود
مہمانوں کو سحری کھلائی تھی ان حالات میں جب میں نے یہاں جلسہ پر آنے والوں کو روزہ
رکھنے کی اجازت دی تو یہ بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ہی فتویٰ ہے۔پہلے علماء تو
سفر میں روزہ رکھنا بھی جائز قرار دیتے رہے ہیں اور آج کل کے سفر کو تو غیر احمدی مولوی سفر ہی
نہیں قرار دیتے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے سفر میں روزہ رکھنے سے منع
فرمایا۔پھر آپ نے ہی یہ بھی فرمایا کہ یہاں قادیان میں آکر روزہ رکھنا جائز ہے۔اب یہ نہیں
ہونا چاہئے کہ ہم آپ کا ایک فتویٰ تو لے لیں اور دوسرا چھوڑ دیں۔خدا تعالیٰ نے کہا ہے کہ عید تو ہے چاہے کرو یا نہ کرو۔تو انہیں میں کیا کہوں جب کہ
خدا تعالیٰ نے عید کرنا ان کی مرضی پر چھوڑا۔فقہاء نے یہی بحث کی ہے کہ چاند دیکھ کر روزہ
رکھنا چاہیئے اور چاند دیکھ کر عید کرنی چاہیئے کیونکہ وہ ظاہری طور پر ہی مسئلہ بیان کر سکتے تھے۔مگر

آج 10 میں سے 10 باقی