سفر میں روزہ نہیں رکھنا چاہئے
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
747
روایات سید نا محمود
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہام کے ذریعہ بتایا گیا کہ عید تو ہے اور ظاہری شریعت کا
لحاظ رکھتے ہوئے کہہ دیا چاہے کرو یا نہ کرو یعنی جو یہ سمجھتا ہے کہ شریعت کے ظاہری پہلو کا لحاظ
رکھنا ضروری ہے، اس کے لئے اجازت ہے کہ مسئلہ کی ظاہری صورت پر عمل کرے اور عید نہ
کرے۔لیکن جو یہ سمجھتا ہے کہ الہام کے ذریعہ جو خبر دی گئی ہے، اس کا لحاظ رکھنا چاہئیے وہ اس
دن روزہ نہ رکھے۔یہی بات یہاں روزہ رکھنے کے متعلق ہے۔جس کے دل میں اس بات کا
غلبہ ہے کہ یہ سفر ہے ، وہ روزہ نہ رکھے ورنہ اس پر حکم عدولی کا فتویٰ لازم آئے گا اور جس کے دل
میں اس بات کا غلبہ ہے کہ یہ مبارک دن ہیں اور یہ مبارک مقام ہے، یہاں کیوں نہ رمضان کی
برکات سے فائدہ اٹھاؤں جب کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کی اجازت دی
ہے تو وہ روزہ رکھے۔ورنہ خطرہ ہے کہ دل کو زنگ نہ لگ جائے۔پس جو دوست یہاں ٹھہر نے
کے ایام میں روزے رکھیں گے، ان کے روزے ادا ہو جائیں گے۔یہ نہیں کہ یہاں جو روزے
رکھیں گے وہ نفلی روزے ہوں گے، یہ روزے فرضی ہوں گے اور ان دنوں کے روزے بعد میں
دوبارہ نہیں رکھنے پڑیں گے۔اہم اور ضروری امور، انوارالعلوم جلد 13 صفحہ 322 تا324)
رمضان کو موٹے ہونے کا ذریعہ نہیں بنانا چاہئے
جب تک خدا کے لئے تکالیف اور مصائب برداشت نہ کرو تم سہولت نہیں اٹھا سکتے۔اس
سے ان لوگوں کے خیال کا بھی ابطال ہو جاتا ہے جو بقول حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
رمضان کو موٹے ہونے کا ذریعہ بنا لیتے ہیں۔حضور علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ بعض لوگوں کے
لئے تو رمضان ایسا ہی ہوتا ہے جیسے گھوڑے کے لئے خوید وہ ان دنوں میں خوب گھی ، مٹھائیاں اور
مرغن اغذیہ کھاتے ہیں اور اسی طرح موٹے ہو کر نکلتے ہیں جس طرح خوید کے بعد گھوڑا۔یہ چیز
بھی رمضان کی برکت کو کم کرنے والی ہے۔ہماری جماعت کے دوستوں نے عام اقرار کیا ہے کہ
غذا کو سادہ کر دیں گے اور صرف ایک سالن پر گزارہ کریں گے۔اس میں شک نہیں کہ اس پر عمل
میں نے ہر ایک کی مرضی پر چھوڑا ہے اور یہ تحریک اختیاری ہے۔سفر میں روزہ نہیں رکھنا چاہیئے
( خطبات محمود جلد 15 صفحہ 514-513 )
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک دفعہ رمضان کے مہینہ میں جبکہ آپ سفر کی
تذکار مهدی )
748
روایات سید نا محمود
)
حالت میں تھے امرتسر میں تقریر فرمارہے تھے کہ آپ کے گلے میں خشکی محسوس ہوئی۔ایک
دوست نے یہ دیکھ کر آپ کے آگے چائے کی پیالی پیش کی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
پیالی ہٹا دی لیکن تھوڑی دیر کے بعد اُس نے حلق کی تکلیف کے خیال سے پھر پیالی پیش کر دی
آپ نے پھر ہاتھ سے اشارہ کیا کہ رہنے دو لیکن تیسری دفعہ اس نے پھر پیالی حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے آگے کر دی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے غالباً یہ سمجھ کر کہ اگر میں نے چائے کی
پیالی نہ لی تو یہ ریاء ہو جائے گا اور سمجھا جائے گا کہ میں نے لوگوں کو دکھانے کی خاطر اس حکم
پر عمل نہیں کیا جو سفر کے وقت روزہ نہ رکھنے کے متعلق اللہ تعالیٰ نے دیا ہے جب تیسری بار اُس
دوست نے پیالی پیش کی تو آپ نے لے لی اور اس میں سے تھوڑا سا گھونٹ بھر لیا۔یہ دیکھتے ہی
لوگوں نے شور مچانا شروع کر دیا کہ امام مہدی ہونے کا دعوی کرتے ہیں مگر رمضان میں روزے
نہیں رکھتے۔وہ لوگ جو اُس وقت شور مچارہے تھے ان میں سے یقیناً نوے فیصدی
نماز با جماعت کیا نماز کے ہی تارک تھے اور یقیناً ان میں سے ننانوے فیصدی جھوٹ بولنے،
دھوکا فریب کرنے اور لوگوں کے مال لوٹ لینے والے تھے مگر اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ ان
میں سے ننانوے فیصدی روزہ دار تھے کیونکہ ہندوستان میں روزہ کو سب سے بڑی نیکی سمجھا جاتا
ہے مگر روزہ وہ اس طرح نہیں رکھتے جس طرح رسول
کریم ﷺ نے روزہ رکھنے کا حکم دیا ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ جو شخص روزہ رکھ کر جھوٹ بولتا ، غیبت کرتا یا گالی دیتا ہے خدا تعالیٰ کے حضور
اس کا کوئی روزہ نہیں وہ صرف بھوکا اور پیاسا رہتا ہے۔اس حدیث کے مطابق گوننانوے فیصدی
مسلمان بظاہر روزہ رکھ کر بھو کے اور پیا سے رہتے ہیں مگر وہ اس بھو کے پیاسے رہنے کو سب سے
بڑی نیکی سمجھتے ہیں۔ان کے نزدیک جو شخص روزے رکھ لے اور چند اور نیکیوں پر عمل کرلے اُس
کا بیڑا پار ہے۔ایسے لوگ دنیا میں پاکیزگی کے قائم کرنے میں کبھی ممد نہیں ہو سکتے اور نہ وہ صحیح
معیار گناہ قائم کر سکتے ہیں۔انہوں نے اپنے ذہن میں یہ نقشہ جمالیا ہوتا ہے کہ کچھ چھوٹی نیکیاں
ہوتی ہیں اور کچھ بڑی نیکیاں ہوتی ہیں اور کچھ چھوٹی بدیاں ہوتی ہیں اور کچھ بڑی بدیاں ہوتی
ہیں۔اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ جس نیکی کو بڑا سمجھے ہوئے ہوتے ہیں اسے تو وہ اختیار کر لیتے
ہیں مگر جن بدیوں کو چھوٹا سمجھ رہے ہوتے ہیں اُن کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتے۔حالانکہ
اسلام نے اسی نیکی کو بڑا قرار دیا ہے جس پر عمل کرنا اس کے لئے دوبھر ہو اور اسی بدی کو بڑا قرار
دیا ہے جس سے بچنا انسان کے لئے دوبھر ہو۔( خطبات محمود جلد 17 صفحہ 343،342)