حلوہ پر جادو

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
759
روایات سید نا محمود
اسے کہا دیکھو اس وقت تمہارے بیٹے کو رشتہ مل رہا ہے اس لئے تم کہتی ہو جب لڑکی راضی ہے تو
کسی ولی کی رضامندی کی کیا ضرورت ہے لیکن تمہاری بھی لڑکیاں ہیں اور اگر وہ بیاہی جا چکی
ہیں تو ان کی بھی لڑکیاں ہوں گی کیا تم پسند کرتی ہو کہ ان میں سے کوئی لڑکی اسی طرح نکل کر کسی
غیر مرد کے ساتھ چلی جائے۔(خطبات محمود جلد 18 صفحہ 175 ، 176 )
حلوہ پر جادو
قرآن کریم سے زیادہ دلچسپ کتاب اور کوئی نہیں ہوسکتی مگر اس میں کھیل تماشہ کی کوئی
بات نہیں۔پھر بھی کافر یہ کہتے تھے کہ کانوں میں انگلیاں ڈال لو۔خوب شور مچاؤ تا یہ کلام کا نوں
میں نہ پڑے۔وہ آنحضرت ﷺ کو ساحر اور قرآن کریم کو سحر کہتے تھے۔یہ دلچسپی کی ہی بات
ہے اور اس کا مطلب یہی ہے کہ جو سنے اس پر ضرور اثر ہوتا ہے۔بشرطیکہ اس کے دل میں خدا کا
خوف ہو۔ہاں جس کا دل ہی بیمار ہو اس پر کوئی اثر نہیں ہو سکتا جس طرح کوئی کھانا خواہ کس قدر
لذیذ اور عمدہ کیوں نہ ہو۔بیمار آدمی کو اس کی طرف رغبت نہیں ہوتی۔پس جن کے دل بیمار نہ
ہوں۔ان پر خدا تعالیٰ کے کلام کا اثر ضرور ہوتا ہے اور جن کے دل بیمار نہیں اور جو دل سے
مذہب کو سچا سمجھتے ہیں ان کے لئے قرآن کریم سحر کا کام دیتا ہے اور ایسا اثر کرتا ہے کہ گویا جادو
ہے جو اپنی طرف کھینچے لئے جا رہا ہے۔اسی وجہ سے مکہ کے لوگ رسول کریم ﷺ کو ساحر
اور قرآن کریم کو سحر کہتے تھے اور اسی وجہ سے سب انبیاء کو ساحر کہا گیا ہے۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی ساحر کہتے تھے۔مجھے یاد ہے ایک دوست نے سنایا کہ فیروز پور کے
علاقہ میں ایک مولوی تقریر کر رہا تھا کہ احمدیوں کی کتابیں بالکل نہ پڑھنی چاہئیں اور قادیان میں
ہرگز نہ جانا چاہئے اور اس کذاب نے لوگوں کو اپنا ایک من گھڑت واقعہ بھی اپنی بات کی تائید میں
سنایا۔اس نے کہا میں ایک دفعہ قادیان گیا۔میرے ساتھ ایک رئیس بھی تھا۔ہم مہمان خانہ میں
جا کر ٹھہرے اور کہا کہ مرزا صاحب سے ملنا ہے۔تھوڑی دیر میں مولوی نورالدین صاحب آگئے
اور بڑی میٹھی میٹھی باتیں کرنے لگے۔اس کے تھوڑی دیر کے بعد ہمارے لئے ایک شخص حلوہ لایا
اور مولوی نورالدین صاحب نے کہا کہ یہ آپ کے لئے تیار کروایا گیا ہے۔میں تو جانتا تھا اس
لئے سمجھ گیا کہ اس حلوے پر جادو کیا گیا ہے۔اس لئے اسے ہاتھ تک نہ لگایا۔مگر میرے ساتھی کو۔

تذکار مهدی )
760
روایات سید نا محمود
پتہ نہ تھا اس لئے اس نے کھا لیا۔میں کوئی بہانہ بنا کر وہاں سے کھسک گیا۔مولوی نورالدین
صاحب کو یہ پتہ نہ لگ سکا کہ میں نے حلوہ نہیں کھایا۔تھوڑی دیر کے بعد میرا وہ ساتھی کہنے لگا
کہ میرے دل کو تو ایسی کشش ہو رہی ہے کہ میں بیعت کرنا چاہتا ہوں۔گویا اس پر حلوے کا اثر
ہو گیا مگر میں نے تو کھایا ہی نہ تھا۔اس لئے مجھے پر کوئی اثر نہ ہوا اور تھوڑی دیر ہوئی تو مرزا صاحب
نے اپنی فٹن تیار کروائی اس میں وہ خود بھی بیٹھے اور مولوی نور الدین صاحب کو بھی بٹھایا۔مجھے
بھی ساتھ بٹھا لیا اور لگے مجھ سے باتیں کرنے ، میں بھی تجربہ کرنے کے لئے سر ہلاتا گیا۔انہوں نے سمجھا یہ مان لے گا۔اس نے حلوہ کھا لیا ہوا ہے۔پہلے تو کہا کہ میں نبی ہوں۔پھر
تھوڑی دیر کے بعد کہا میں محمد (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) سے بھی بڑھ کر ہوں اور پھر کہا کہ میں
خدا ہوں۔یہ باتیں سن کر میں نے کہا استغفر اللہ یہ سب جھوٹ ہے۔اس پر مرزا صاحب
نے مولوی نورالدین صاحب سے حیرت سے پوچھا کہ کیا اسے حلوہ نہیں کھلایا تھا۔انہوں نے کہا
کھلایا تو تھا۔اس مجلس میں ایک غیر احمدی وکیل بھی تھے۔جو کسی زمانہ میں یہاں حضرت خلیفہ اول
کے پاس علاج کے لئے آئے تھے۔یہ بات سن کر وہ کھڑے ہو گئے اور کہا کہ میں تو مولویوں
سے پہلے ہی بدظن تھا اور سمجھتا تھا کہ یہ لوگ بہت جھوٹے ہوتے ہیں۔مگر آج میں نے سمجھا کہ
ان سے زیادہ جھوٹا اور کوئی ہوتا ہی نہیں۔انہوں نے لوگوں سے کہا آپ لوگ جانتے ہیں میں
احمدی نہیں ہوں۔مگر میں علاج کے لئے خود وہاں ہو کر آیا ہوں اور وہاں رہا ہوں۔مولوی صاحب
نے جتنی باتیں کیں سب غلط ہیں۔فٹن تو کجا وہاں تو کوئی ٹانگہ بھی نہیں (اس زمانہ میں ) یہاں
یکے ہی ہوتے تھے اور خدا تعالیٰ کی عجیب قدرت ہے کہ فٹن آج تک یہاں نہیں ہے۔تو اب بھی
ایسے لوگ ہیں جو سمجھتے ہیں کہ یہاں جادو ہے اور اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہ دیکھتے ہیں کہ جو
لوگ اس جماعت میں داخل ہوتے ہیں ان کو ماریں پڑتی ہیں۔گالیاں دی جاتی ہیں۔بے عزت کیا جاتا ہے۔ان کو مالی نقصان پہنچایا جاتا ہے۔پھر بھی یہ فدائی رہتے ہیں۔وہ
سمجھتے ہیں ان کو مار پیٹ گالی گلوچ اور نقصانات کی وجہ سے ڈر جانا چاہیئے۔مگر ان پر کسی
بات کا اثر نہیں ہوتا۔وہ یہ بھی دیکھتے ہیں کہ یہ لوگ عقل بھی رکھتے ہیں بے وقوف بھی نہیں
ہیں اور عقل رکھنے کے باوجود ان کا اس طرح وابستہ رہنا جادو کی وجہ سے ہی ہو سکتا ہے
حالانکہ یہ جا دوسچائی کا جادو ہوتا ہے۔خطبات محمود جلد 23 صفحہ 496 تا 498 )

آج 10 میں سے 10 باقی