حضرت مسیح موعودؑ کے زمانہ میں مشاعرہ

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
763
روایات سید نا محمود
رنگ پھینکے تو سارے لوگ یہی کہیں گے فلاں نے خوشی منائی ہے۔لیکن اگر کوئی دوسرے پر
پیشاب پھینک دے تو چونکہ اِس کا ہندوؤں میں رواج نہیں اور نہ اُن کے مذہب میں یہ بات
داخل ہے اس لئے وہ اسے بُرا منائیں گے اور اسے خوشی نہیں کہیں گے۔اسلام اس بات کا قائل
نہیں کہ مومن ہمیشہ روتا رہے۔ہنسی اور مذاق کرنا جائز ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی
مذاق کرتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام بھی مذاق کر لیتے تھے۔ہم بھی مذاق کر
لیتے ہیں ہم یہ نہیں کہتے کہ ہم مذاق نہیں کرتے۔ہم سو دفعہ مذاق کرتے ہیں۔لیکن اپنے بچوں
سے کرتے ہیں اپنی بیویوں سے کرتے ہیں لیکن اس طرح نہیں کہ اس میں کسی کی تحقیر کا رنگ ہو۔اگر منہ سے ایسا کلمہ نکل جائے جس میں تحقیر کا رنگ پایا جاتا ہو تو ہم استغفار کرتے ہیں اور سمجھتے
ہیں کہ ہم سے غلطی ہوئی۔پس پرسوں جو کچھ ہوا میں اسے اس لحاظ سے برانہیں منا تا کہ ہنسنا کھیلنا
جائز نہیں۔تم بے شک ہنسو اور کھیلو لیکن بازی بازی باریش بابا ہم بازی۔کھیل کھیل ہے تو ٹھیک
ہے۔لیکن اگر باپ کی داڑھی سے بھی کھیلا جائے تو یہ جائز نہیں۔خدا تعالیٰ کا مقام خدا تعالیٰ کو
دو۔فٹ بال کا مقام فٹ بال کو دو۔مشاعرے کا مقام مشاعرے کو دو اور پیشگوئیوں کا مقام
پیشگوئیوں کو دو اگر تمہیں کھیل اور تمسخر کا شوق ہو تو لاہور جاؤ اور مشاعروں میں جا کر شامل
ہو جاؤ۔اگر تم لاہور جا کر ایسا کرو گے تو لوگ کہیں گے لاہور والوں نے ایسا کیا۔یہ نہیں کہیں گے
احمدیوں نے ایسا کیا لیکن یہاں اس کا دسواں حصہ بھی کرو گے۔تو لوگ کہیں گے۔احمدیوں نے
ایسا کیا۔پس میں تمہیں بنی سے نہیں روکتا۔میں یہ کہتا ہوں
کہ ہنسی میں اس حد تک نہ بڑھو۔جس
میں جماعت کی بدنامی ہو۔الفضل 12 / مارچ 1952 ء جلد 40/6 نمبر 62 صفحہ 4)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں مشاعرہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں کچھ نو جوانوں نے جن میں میں بھی
شامل تھا۔ایک مشاعرہ کیا اس میں جتنی نظمیں پڑھی گئیں وہ سب سلسلہ کے متعلق ہی تھیں اور
اسلام کی ہی تائید میں سارے شعر کہے گئے تھے۔مگر پھر بھی اس وقت کی صدر انجمن احمد یہ نے یا
اس کے بعض کارکنوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اس کے خلاف رپورٹ کی اور
آپ نے آئندہ کے لئے مشاعرہ بند کر دیا۔میری عمر اس وقت چھوٹی تھی اور اپنی عمر اور بچپن کے
جوشوں کے لحاظ سے یہ فعل ان ممبران کا مجھے بھی برا لگا اور دوسرے لوگوں کو بھی جو اس کام میں
شامل تھے بُر الگا۔لیکن باوجود ہماری کوشش کے وہ قید اٹھائی نہ گئی اور قادیان میں اس کے بعد کوئی

تذکار مهدی )
764
روایات سید نامحمود
مشاعرہ نہیں ہوا۔پھر نا معلوم کس بنا پر نظارت امور عامہ نے اس سال یہاں مشاعرہ کی اجازت
دے دی اور واقعات نے بتایا کہ جس قسم کی ذہنیت کسی گروہ میں ہوتی ہے۔اس کے نقال میں
بھی ویسی ہی ذہنیت پیدا ہو جاتی ہے۔ایک اچھا بھلا، ہنستا کھیلتا ، اور خوش بخوش انسان جب
مصنوعی طور پر رونے لگتا ہے۔تو وہ ویسی ہی حرکتیں کرتا ہے جو ایک رونے والا کرتا ہے۔ایک
سمجھدار انسان جب بچہ کی نقل اتارتا ہے تو وہ ویسی ہی حرکتیں کرتا ہے جیسے کہ ایک بچہ کرتا ہے۔اسی طرح ان مشاعروں کے ساتھ بعض باتیں ایسی لگی ہوئی ہیں کہ جب کوئی شخص ان میں حصہ
لیتا ہے تو وہ اسی قسم کی باتیں کرنے لگ جاتا ہے۔وہ بھول جاتا ہے کہ اس کا مذہب کیا ہے۔وہ
بھول جاتا ہے کہ اس کا طریق کیا ہے یا یوں کہو کہ وہ خود اپنے آپ کو بھلانا چاہتا ہے اور اپنے
آپ
کو یقین دلانے کی کوشش کرتا ہے کہ وہ احمدی نہیں یا وہ مسلمان نہیں تا کہ مذہب اسے اس قسم
کی حرکات کرنے سے روکے نہیں۔چنانچہ پرسوں ثقہ اور مومنوں کی مجلس میں گرا ہوا مذاق اور
بھانڈ پن کیا گیا اور وہ ساری باتیں جو بھانڈ اور میراثی کرتے ہیں۔پیٹ بھر کے کی گئیں۔اس
میں کوئی شبہ نہیں کہ ایسا کرنے والے تو چند ہی ہوں گے۔ساری مجلس کے متعلق تو یہ امید نہیں کی
جاسکتی کہ وہ سب کی سب بھانڈ بن گئی ہو۔لیکن دوسرے لوگوں کی ذہنیت اتنی ضرور بدل گئی ہوئی
تھی کہ انہوں نے ایسی باتیں کرنے دیں۔خدا تعالیٰ نے صاف نسخہ بیان کیا ہوا ہے۔قرآن کریم میں آتا ہے کہ جب کوئی مجلس
وقار انسانیت اور شرافت کے خلاف ہو تو اس میں بیٹھا نہ جائے اور یہ ایسا نسخہ ہے کہ جس میں
پارٹی لیڈر یا جتھے کی ضرورت نہیں۔اگر کوئی شخص ایسی مجلس میں بیٹھا ہے جو شرافت وقار اور
اخلاق کے خلاف ہو۔تو وہ وہاں سے چل دے۔یہی خیال پھر دوسرے کے دل میں آئے گا۔تو
وہ بھی وہاں سے چل دے گا۔یہی خیال تیسرے کے دل میں آئے گا تو وہ بھی وہاں سے چل
دے گا۔یہی خیال چوتھے کے دل میں آئے گا تو وہ بھی وہاں سے چل دے گا اور اگر اس مجلس
میں کثرت شریفوں کی ہو گی۔تو شرارت کرنے والے ان سے معافی مانگ لیں گے اور ایسی
حرکات سے پر ہیز کریں گے۔پس پرسوں پہلی غلطی امور عامہ نے کی کہ جس چیز کو حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے منع فرمایا تھا۔نظارت ہذا نے اس کی اجازت دے دی، دوسری غلطی خدام الاحمدیہ
نے کی کہ باوجود اس حکم کے ایسے مواقع پر وہ آپ ہی آپ انتظام ہاتھ میں لے لیں۔انہوں
نے انتظام ہاتھ میں نہ لیا۔تیسری غلطی سننے والوں نے کی۔اگر مشاعرہ میں بعض لوگوں نے

تذکار مهدی )
765
روایات سید نا محمود
بیہودہ حرکات کی تھیں تو وہاں سے اٹھ کر کیوں نہ گئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
زمانہ میں آریوں نے ایک جلسہ کیا۔اس میں انہوں نے شرارتاً ایسی طرز اختیار کی۔جس سے
معلوم ہو کہ ان کی نیت نیک ہے اور وہ انصاف اور امن کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔چنانچہ
انہوں نے ظاہر یہ کیا کہ وہ امن صلح اور آشتی کے ساتھ جلسہ کریں گے۔تمام مذاہب اپنی اپنی
خوبیاں بیان کریں گے اور کسی دوسرے پر حملہ نہیں کریں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی بعض احمدیوں کی معرفت اس جلسہ میں تقریر کرنے
کی دعوت دی گئی۔در حقیقت یہ دعوت لاہور کے بعض احمد یوں کو تھی اور انہوں نے آگے اس
دعوت کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام تک پہنچا دیا اور آپ کو اس بات پر آمادہ کیا کہ یہ نہایت عمدہ
موقعہ ہے۔اگر اس جلسہ میں آپ کی تقریر ہو جائے۔تو جس طرح جلسہ مذاہب میں بھاری
کامیابی ہوئی تھی۔اسی طرح اس جلسہ میں بھی بھاری کامیابی ہوگی اور اسلام کا بول بالا ہو گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پہلے تو انکار کیا اور فرمایا کہ ہم ان لوگوں کی فطرت سے واقف
ہیں۔ہمارا پرانا تجربہ ہے کہ وہ ضرور شرارت کریں گے۔لیکن انہوں نے کہا نہیں یہ لوگ بہت
پچھتا رہے ہیں اور آپ کا طریق انہوں نے پسند کیا ہے کہ صرف اپنی اپنی خوبیاں بیان کی
جائیں اور کسی دوسرے مذہب پر حملہ نہ کیا جائے۔آخر آپ نے تقریر تیار کی۔پھر سوال پیدا ہوا
کہ یہ تقریر کون پڑھے۔مولوی عبد الکریم صاحب فوت ہو چکے تھے۔ان کے پڑھنے کی نرالی شان
تھی۔آپ نے دوستوں کو بلا کر مشورہ کیا کہ جلسہ میں تقریر کون پڑھے۔شیخ یعقوب علی صاحب
عرفانی نے کہا کہ میں پڑھوں گا آپ نے کہا اچھا تقریر پڑھ کر سناؤ۔انہوں نے شروع کے ہی
چند فقرے اتنے زور سے کہے کہ ان کا گلہ بیٹھ گیا۔اور پھٹی ہوئی ئے کی طرح آواز نکلنے گی آپ
نے فرمایا آپ تقریر نہیں پڑھ سکتے۔اسی طرح ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب نے پڑھا۔اسی طرح حضرت خلیفتہ اسی اول نے پڑھا ( پڑھنے کی ترتیب مجھے یاد نہیں ) اگرچہ میں مجلس
میں موجود تھا لیکن مجھے یاد نہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان دونوں میں سے کس
کو مقرر کیا تھا۔غالباً حضرت خلیفہ اُسی اول کو تقریر پڑھنے کا حکم ملا اور اگر وہ نباہ نہ سکیں تو
ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب کو ان کی جگہ پڑھنے کا حکم ملا یا اس کے الٹ تھا یہ مجھے یاد نہیں
احمدی لوگ بڑے شوق سے اس جلسہ میں شامل ہوئے۔مجھے یاد ہے کہ میں نے بڑے اصرار
کے ساتھ اس جلسہ میں جانے کی اجازت لی اور چونکہ یہ اعلان کیا گیا تھا کہ جلسہ شرافت

آج 10 میں سے 10 باقی