احمدی کو سچا اور اپنے کام سے مخلص ہونا چاہئے

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
768
روایات سید نا محمود )
لئے تشریف لے گئے تھے۔بہر حال شہر کے اندر سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام واپس
آ رہے تھے کہ سنہری مسجد کی سیڑھیوں کے پاس میں نے ایک بہت بڑا ہجوم دیکھا جو گالیاں دے
رہا تھا اور ایک شخص ان کے درمیان کھڑا تھا۔ممکن ہے وہ کوئی مولوی ہو اور جیسے مولویوں
کی عادت ہوتی ہے۔وہ شاید اپنی طرف سے بے موقعہ چیلنج دے رہا ہو۔جب حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی گاڑی پاس سے گزری۔تو ہجوم کو دیکھ کر میں نے سمجھا کہ یہ بھی کوئی میلہ
ہے۔چنانچہ میں نے نظارہ دیکھنے کے لئے گاڑی سے اپنا سر باہر نکالا۔اس وقت کا یہ واقعہ مجھے
آج تک نہیں بھولا جو میں نے دیکھا۔کہ ایک شخص جس کا ہاتھ کٹا ہوا تھا اور جس پر ہلدی کی
پٹیاں بندھی ہوئی تھیں۔وہ بڑے جوش سے اپنے ٹنڈے ہاتھ کو دوسرے ہاتھ پر مار مار کر کہتا
جا رہا تھا۔مرزا دوڑ گیا۔مرزا دوڑ گیا"۔اب دیکھو۔ایک شخص زخمی ہے۔اس کے ہاتھ پر پٹیاں بندھی ہوئی ہیں۔مگر وہ بھی
مخالفت کے جوش میں یہ سمجھتا ہے کہ میں اپنے ٹنڈے ہاتھ سے ہی نعوذ باللہ احمدیت کو دفن کر
آؤں گا۔یہ کیسی خطرناک دشمنی ہے۔جو لوگوں کے قلوب میں پائی جاتی ہے اور کس کس طرح
انہوں نے زور لگایا کہ لوگ قادیان میں نہ آئیں اور احمدیت کو قبول نہ کریں۔ایسے کئی لوگ
احمد یوں میں موجود ہیں۔جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں قادیان آنے کے
ارادہ سے بٹالہ تک آئے مگر پھر ان کو مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے واپس کر دیا۔چنانچہ میں
نے سنا ہے کہ مولوی عبد الماجد صاحب بھاگلپوری بھی اسی لئے شروع میں احمدیت قبول کرنے
سے محروم رہے کہ جب وہ بٹالہ آئے۔تو مولوی محمد حسین بٹالوی نے ان کو ورغلا کر واپس کر دیا اور
یہی مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کا روزانہ مشغلہ رہتا تھا۔وہ ہر روز ریل پر جا پہنچتے اور جب
بعض لوگ قادیان جانے کے ارادہ سے اترتے۔تو وہ انہیں کہتے کہ وہاں جا کر کیا لو گے۔وہاں
گئے تو ایمان خراب ہو جائے گا اور کئی لوگ انہیں عالم سمجھ کر واپس چلے جاتے اور خیال کرتے کہ
مولوی محمد حسین صاحب جو کچھ کہہ رہے ہیں۔یہ سچ ہی ہوگا۔الفضل 24 /جنوری 1943 ء جلد 31 نمبر 21 صفحہ 3 |
احمدی کو سچا اور اپنے کام سے مخلص ہونا چاہئے
ہمارے سلسلہ کا ایک شدید مخالف دشمن اور احرار کا لیڈر ہے مگر وہ اپنے خانگی معاملات

روایات سید نامحمود
تذکار مهدی )
769
کے لیے ایک احمدی پر اعتماد کرتا ہے وہ پبلک میں آکر تو یہ کہتا ہے کہ کسی احمدی کا منہ تک نہ
دیکھو مگر خود ایک احمدی کے سوا کسی پر اعتماد نہیں کرتا۔پس جہاں بھی احمدیوں نے اپنے معیار کو
قائم رکھا ہے دشمنوں نے بھی ان کی دیانت اور قابلیت کو تسلیم کیا ہے۔ابھی تھوڑے ہی دن
ہوئے مجھے ایک رپورٹ پہنچی کہ ایک احمدی افسر کے متعلق بعض لوگوں نے بہت شور مچایا
مگر جب بالا افسروں نے تحقیقات کی تو مخالفوں کے ایک حصہ نے ہی گواہیاں دیں کہ گذشتہ
سالہاسال سے ایساد یا نتدار کوئی افسر ہمارے علاقہ میں آیا ہی نہیں۔پہلے جو بھی آتا تھا رشوت
لیتا تھا صرف یہی ایک ہے جو انصاف سے کام لیتا ہے اور افسران بالا کو بھی تسلیم کرنا پڑا کہ وہ
بہت دیانتدار آدمی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ایک دوست فوج میں ملازم تھے بعض فوجی
کبھی جوش میں آکر لوٹ مار بھی کر لیتے ہیں اور بعض افسر فوج کی نیک نامی کے قیام کے لیئے
اس پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔وہ جس کمپنی میں تھے اُس کا بھی اُس وقت یہی حال
تھا لیکن وہ احمدی سچا اور مخلص احمدی تھا وہ ہمیشہ سچی بات کہہ دیتا اور اس وجہ سے ہندوستانی افسر
ہمیشہ اس سے ناراض رہتے وہ اکثر کوارٹر گارڈ میں ہی رہتا۔ایک دفعہ ان کی فوج کوئٹہ کی طرف گئی
اور وہاں بعض فوجیوں کا ایک چھابڑی والے سے جھگڑا ہو گیا اور انہوں نے غصہ میں آکر اس کی
چیزیں چھین لیں اور اسے مارا بھی۔پولیس نے اس معاملہ کی تحقیقات شروع کی تو چند ہندوستانی
افسر اس میں رکاوٹیں ڈالنے لگے۔عدالت میں مقدمہ پیش ہوا مجسٹریٹ کوئی دیانتدار انگریز
تھا جو چاہتا تھا کہ صداقت کھلے۔دُکانداروں نے اسے بتایا کہ فوجیوں کے ساتھ ایک می
ایسا بھی تھا کہ جو ان کو اس کام سے منع کرتا تھا۔مجسٹریٹ نے فوجی افسروں کو لکھا کہ وہ شخص کہاں
ہے اُسے پیش کیا جائے۔جواب میں لکھا گیا کہ وہ سزایاب ہے اور کوارٹرگارڈ میں ہے۔مجسٹریٹ
نے لکھا کہ اسے گواہی کے لیے بھیج دو۔چنانچہ وہ پیش کیا گیا تو مجسٹریٹ نے اس سے پوچھا کہ تم
سزایاب کیوں تھے؟ اُس نے صاف کہہ دیا کہ اسی لئے کہ گواہی نہ دے سکوں اور پھر صاف بات
بتادی۔مجسٹریٹ نے اس کے افسروں کو لکھا کہ معلوم ہوتا ہے کہ اس شخص کی آپ کے ہاں کھپت
نہیں اسے ڈسچارج کر دیا جائے تو میں اسے پولیس افسر بنانا چاہتا ہوں اور اسے ڈسچارج دلا کر
پولیس میں ایک اچھے عہدے پر مقرر کر دیا اور اس طرح راستی کی بدولت وہ مالی لحاظ سے بھی
شخص

آج 10 میں سے 10 باقی