جدھر قرآن ادھرہی ہم
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
771
روایات سید نا محمودی
میں نے بہت دفعہ پڑھایا بھی ہے۔آپ نے جب دیکھا کہ ان صاحب کو جمعہ پڑھانے کی
بہت خواہش ہے تو فرمایا کہ اچھا آج جمعہ ہو جائے۔تو میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو سفر کے موقع پر جمعہ پڑھتے بھی دیکھا
ہے اور چھوڑتے بھی اور جب سفر میں جمعہ پڑھا جائے۔تو میں پہلی سنتیں پڑھا کرتا ہوں اور
میری رائے یہی ہے کہ وہ پڑھنی چاہئیں کیونکہ وہ عام سنتن سے مختلف ہیں اور وہ جمعہ کے احترام
الفضل 24 جنوری 1942 ء جلد 30 نمبر 21 صفحہ 1)
کے طور پر ہیں۔جدھر قرآن ادھر ہی ہم
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ایک شخص تھے وہ تھے تو ان پڑھ مگر انہوں
نے دس بارہ حج کیئے ہوئے تھے۔اس زمانہ میں حج کرنا بہت مشکل تھا کیونکہ بعض علاقوں میں
ریل گاڑی نہیں تھی اور کئی جگہ پیدل جانا پڑتا تھا۔وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دوست تھے
اور مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کے بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جب دعویٰ کیا کہ
حضرت مسیح ناصری فوت ہو چکے ہیں اور اپنی مسیحیت کا بھی اعلان کیا تو تمام ہندوستان میں ایک
شور مچ گیا۔ان دنوں لاہور میں حضرت خلیفہ اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ جموں سے رخصت
لے کر آئے ہوئے تھے۔مولوی محمد حسین بٹالوی بھی وہاں جا پہنچے اور انہوں نے آپ کو
مباحثہ کا چیلنج دے دیا اور کہا کہ صرف حدیثوں سے وفات مسیح کے مسئلہ پر بحث ہونی چاہیئے۔حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ فرماتے کہ حدیث حاکم نہیں بلکہ قرآن حاکم ہے۔پس ہمیں اس
معاملہ میں قرآن کریم کی آیات سے فیصلہ کرنا چاہیئے۔اس پر کئی دن بحث ہوتی رہی اور ایک
دوسرے کی طرف سے اشتہارات بھی نکلتے رہے۔وہ چونکہ دونوں کے دوست تھے۔اس لئے
انہوں نے فیصلہ کیا کہ اس جھگڑے کو نپٹانا چاہئے۔انہوں نے اپنے دل میں یہ سمجھا کہ مرزا صاحب
نیک آدمی ہیں۔انہوں نے کوئی ایسی بات کہی ہوگی جسے مولوی محمد حسین بٹالوی سمجھے نہیں اور
چونکہ ان کی طبیعت میں غصہ زیادہ ہے۔اس لئے وہ جوش میں آکر مخالفت پر آمادہ ہو گئے ہوں
گے۔ورنہ یہ نہیں ہو سکتا کہ مرزا صاحب قرآن کریم کے خلاف کوئی بات کہیں اور ان پر کفر کے
فتوے لگانے کی ضرورت پیش آجائے۔یہ مخالفت ضرور کسی غلط فہمی کا نتیجہ ہے اور میرا فرض ہے
کہ میں اس کو دور کروں چنانچہ وہ بڑے جوش سے قادیان آئے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام
تذکار مهدی )
Ⓒ772>
روایات سید نامحمودی
کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگے۔میں نے سنا ہے آپ کہتے ہیں حضرت عیسی علیہ السلام
فوت ہو چکے ہیں۔آپ نے فرمایا ہاں۔وہ کہنے لگے میں تو سمجھتا تھا آپ نے قرآن کے خلاف
کوئی بات نہیں کہی ہوگی اور مولوی محمد حسین بٹالوی یونہی کسی غلط فہمی کے ماتحت آپ کے دشمن
ہوگئے ہیں۔مگر اب معلوم ہوا کہ آپ نے واقعہ میں قرآن کے خلاف عقیدہ اختیار کر لیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا یہ قرآن کے خلاف عقیدہ نہیں بلکہ اس کے عین مطابق
ہے۔وہ کہنے لگے اگر قرآن سے یہی ثابت ہو جائے کہ حضرت عیسی علیہ السلام زندہ ہیں تو کیا
آپ اپنا یہ عقیدہ ترک کر دیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کیوں نہیں اگر قرآن
سے یہ ثابت ہو جائے کہ حضرت عیسی علیہ السلام زندہ ہیں۔تو میں انہیں زندہ ماننے لگ جاؤں
گا۔انہوں نے کہا میں پہلے ہی کہتا تھا کہ مرزا صاحب بڑے نیک آدمی ہیں۔وہ قرآن کے
خلاف عمداً کوئی بات نہیں کہہ سکتے۔انہیں ضرور کوئی غلط فہمی ہوئی ہے۔اچھا آپ بتائیں۔اگر
میں قرآن کریم سے سوایسی آیتیں نکال کر لے آؤں۔جن سے حضرت عیسی علیہ السلام کی حیات
ثابت ہوتی ہو تو کیا آپ مان لیں گے۔وہ چونکہ مولویوں سے یہ سنا کرتے تھے کہ سارا قرآن
حضرت عیسی علیہ السلام کی حیات کے ذکر سے بھرا ہوا ہے۔اس لئے انہوں نے سمجھا کہ سو آمیتیں
تو ایسی ضرور ہوں گی جن سے ان کی زندگی ثابت ہوتی ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمانے
لگے۔سو چھوڑ آپ ایک آیت ہی ایسی لے آئیں۔تو میرے لئے وہی کافی ہے اور میں حضرت
مسیح کی وفات کا عقیدہ ترک کر دوں گا۔وہ کہنے لگے اچھا سو نہ سہی پچاس تو میں ضرور لے آؤں
گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا میں تو کہہ چکا ہوں کہ ایک آیت بھی کافی
ہے۔سو پچاس کی شرط کی ضرورت ہی کیا ہے۔وہ کہنے لگے۔اچھا تو دس آیتیں تو میں ضرور ہی
لے آؤں گا۔میں پہلے ہی کہتا تھا کہ مرزا صاحب قرآن کے عاشق ہیں۔وہ قرآن کے خلاف
کوئی بات مان ہی نہیں سکتے۔ضرور انہیں کوئی غلطی لگی ہے۔اب یہاں آکر میرے اس خیال کی
تصدیق ہوگئی ہے۔اچھا اب میں جاتا ہوں اور دس آمیتیں ایسی لکھوا کر آپ کے پاس لاتا ہوں۔جن سے حضرت مسیح ناصری کی حیات ثابت ہوتی ہے۔چنانچہ وہ لاہور مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی
سے ملنے گئے۔مولوی صاحب اس وقت مسجد میں بیٹھے ہوئے بڑے زور شور سے لافیں مار رہے
تھے کہ میں نے نورالدین کو ایسی پٹھنیاں دیں۔وہ حدیث کی طرف آتا ہی نہیں تھا۔مگر میں نے
اسے اس قدر پٹھنیاں دیں کہ آخر وہ حدیث کی طرف آنے پر مجبور ہو گیا۔دراصل بات یہ ہوئی
تذکار مهدی )
773
روایات سید نا محمود
کہ لمبی بحث سے تنگ آکر حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ نے یہ تسلیم کر لیا تھا کہ اچھا قرآن کے
علاوہ بخاری سے بھی تائیدی رنگ میں حدیثیں پیش کی جاسکتی ہیں۔بس اس پر وہ بے حد خوش تھے
اور بار بار کہتے تھے کہ میں نے نورالدین کو خوب پکڑا۔اتفاقاً یہ ہوا کہ ادھر وہ یہ باتیں کر رہے تھے
اور ادھر یہ حاجی صاحب جا نکلے اور کہنے لگے۔بس اب اس بحث مباحثہ کو ایک طرف رکھیں اور
میری بات سنیں میں قادیان گیا تھا اور میں حضرت مرزا صاحب کو منوا آیا ہوں کہ اگر قرآن میں
سے دس ایسی آیتیں نکال کر لے آؤں۔جن سے حضرت عیسی علیہ السلام کی زندگی ثابت ہوتی ہو تو
وہ اپنے پہلے عقیدہ کو ترک کردیں گے بلکہ میں ان سے یہ بھی منوا آیا ہوں کہ وہ لاہور کی شاہی مسجد میں
آکرسب کےسامنے توبہ کریں گے اور واقعہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کا بھی اقرار کر لیا
تھا۔ان
کا منشا یہ تھا کہ تو بہ ایسی جگہ ہو کہ سب کو معلوم ہو جائے اور یہ فتنہ جو اٹھا ہوا ہے دب جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا۔جہاں آپ کہیں گے۔وہیں میں تو بہ کرنے
کے لئے تیار ہوں۔آپ پہلے دس آیتیں تو لے آئیں غرض انہوں نے جاتے ہی کہا کہ میں مرزا صاحب
سے سب کچھ منوا کر آیا ہوں۔آپ اس جھگڑے کو چھوڑیئے اور مجھے فوراً دس آیتیں لکھ دیجئے
تا کہ میں مرزا صاحب کو تو بہ کرانے کے لئے یہاں لا سکوں۔اس وقت چونکہ مولوی صاحب سخت
جوش کی حالت اور بڑے فخر سے کہہ رہے تھے کہ میں نے نورالدین کو یوں پٹخنیاں دیں۔میں
نے اسے گردن سے اس طرح پکڑا۔انہوں نے جب یہ بات سنی تو ان کے تن بدن میں آگ
لگ گئی اور غصہ سے کہنے لگے تجھ جاہل کو کس نے کہا تھا کہ تم مرزا صاحب کے پاس جاتے۔میں
دو مہینے سے جھگڑ جھگڑ کر نورالدین کو حدیث کی طرف لایا تھا تو پھر بحث کو قرآن کی طرف لے
گیا۔وہ آدمی تھے نیک انہیں یہ فقرہ کھا ہی گیا۔وہ سادگی سے یہ سمجھتے تھے کہ قرآن سے حیات مسیح
ثابت ہے اور وہ اسی امید میں خیالی پلاؤ پکار ہے تھے اور خیال کرتے تھے کہ جہاں سارے
ہندوستان کے مولوی ناکام رہے ہیں۔وہاں میں ضرور کامیاب ہو جاؤں گا اور مرزا صاحب سے
تو بہ کراؤں گا۔پس انہوں نے جو نہی یہ فقرہ سنا کہ میں دو مہینے بحث کر کر کے نورالدین کو حدیث
کی طرف لایا تھا۔تو پھر بحث کو قرآن کی طرف لے گیا تو تھوڑی دیر تو حیرت اور استعجاب سے
خاموش بیٹھے رہے۔پھر اٹھے اور مولوی صاحب سے مخاطب ہوکر کہا کہ اچھا مولوی صاحب
جدھر قرآن ادھر ہی ہم اور یہ کہہ کر مجلس سے چلے گئے۔
تذکار مهدی )
774
روایات سید نا محمودی
اب انہوں نے نہ کوئی دلیل سنی نہ کوئی نشان دیکھا نہ کوئی مباحثہ سنا صرف انہوں نے
یہ فقرہ سنا اور سمجھ گئے کہ قرآن مرزا صاحب کی تائید میں ہے اور انہوں نے فیصلہ کرلیا کہ جدھر
قرآن ہے ادھر ہی مجھے ہونا چاہئے۔چنانچہ انہوں نے قادیان آگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام
کی بیعت کر لی۔تو حق یہ ہے کہ جو شخص اس مقام پر کھڑا ہو جاتا ہے کہ بجائے اس کے کہ اپنے
جذبات یا غیرت کا پاس کرے۔وہ یہ فیصلہ کر لے کہ جدھر میرا خدا ہے ادھر ہی میں ہوں
گا وہ کبھی
ناکام نہیں ہوسکتا وہ کبھی نامراد نہیں ہوسکتا وہ کبھی شکست نہیں کھا سکتا۔یہی وہ مقام ہے جس کے
بعد کوئی گمراہی نہیں اور یہی وہ مقام ہے۔جس کے بعد ساری دنیا کے شیطان مل کر بھی اگر انسان
کو گمراہ کرنا چاہیں تو نہیں کر سکتے کیونکہ اس نے ایک ایسے عروۃ مٹھی کو پکڑ لیا ہے۔جس کے لئے
ٹوٹنا مقدر نہیں۔وہ کھچا ہوا اپنے خدا کی طرف چلا جائے گا۔پس جس شخص کے دل میں یہ ایمان
ہو کہ جدھر میرا خدا ہے ادھر میں ہوں۔اسے شیطان نہ دوستوں کی محبت سے ورغلا سکتا ہے نہ
رشتہ داروں کی محبت سے ورغلا سکتا ہے نہ حلم سے ورغلا سکتا ہے اور نہ کسی اور طریق سے ورغلا
سکتا ہے کیونکہ شیطان اسے یہ تو کہ سکتا ہے کہ یہ دوستوں کی محبت کا تقاضا ہے۔یہ رشتہ داروں
کی محبت کا تقاضا ہے یہ قومی غیرت کا تقاضا ہے یہ اسلامی محبت کا تقاضا ہے مگر وہ یہ نہیں کہہ سکتا
کہ یہ قرآن کا تقاضا ہے۔وہ انسانی طبیعت کو سو طرح ابھار سکتا ہے وہ لالچ دے سکتا ہے وہ
ڈراوے دے سکتا ہے وہ جذبات برانگیختہ کر سکتا ہے مگر وہ قرآن کی آیت اپنے پاس سے نہیں بنا
سکتا کیونکہ قرآن خدا کی کتاب ہے اور وہی اس کا حافظ و ناصر ہے۔پس جب کوئی شیطان
قرآن کی آیت اپنے پاس سے نہیں بنا سکتا تو وہ شخص جو یہ فیصلہ کر لے کہ میں ادھر ہی ہوں گا۔جدھر قرآن ہے وہ گمراہ کس طرح ہو سکتا ہے۔غرض جو شخص اس مقام پر کھڑا ہو جائے کہ جدھر خدا ہے ادھر میں ہوں جس کے
دوسرے معنے یہ ہیں کہ جدھر قرآن ہے اُدھر میں ہوں وہ کبھی ٹھو کر نہیں کھا سکتا۔کیونکہ انسانوں
کے لئے خدا تعالیٰ کا کوئی حکم نہیں جو قرآن سے باہر ہوا اور قرآن کا کوئی لفظ نہیں جو خدا تعالیٰ سے
باہر ہو پس جدھر خدا ہے ادھر قرآن ہے اور جدھر قرآن ہے ادھر خدا ہے اور وہ جس نے کہا کہ
جدھر خدا ہے ادھر میں ہوں اس نے یہی کہا کہ جدھر قرآن ہے ادھر میں ہوں اور جس نے کہا کہ
جدھر قرآن ہے ادھر میں ہوں اس نے یہی کہا کہ جدھر خدا ہے ادھر میں ہوں اور ایسے شخص پر