پیشگوئی مصلح الموعود کا حقیقی مصداق
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
801
روایات سید نا محمودی
کی مجھے بہت فکر ہے۔مجھے نہیں یاد کہ ان دنوں میں مجھے خاص طور پر کوئی بیماری تھی صرف چھ مہینے
پہلے بخار رہا تھا۔لیکن اس حالت کو حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ نے اور طرح بیان فرمایا میں
ایک دفعہ ان کے پاس گیا تو کہنے لگے میاں تم بیمار ہو تمہاری صحت بڑی خراب ہے پر مجھے مرزا صاحب
کی فکر ہے ان کی صحت تم سے بھی زیادہ خراب ہے۔تو انہوں نے اپنی محبت میں بیماریوں کا
توازن یہ کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیماری کو بڑھایا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
اپنی محبت پدری کی وجہ سے میری بیماری کو بڑھایا بہر حال وہ حالت اس قسم کی تھی کہ میں بھی اور جو
واقف لوگ تھے وہ بھی سمجھتے تھے کہ میں کسی لمبی عمر کو نہیں پہنچ سکتا اور کوئی لمبا اور بوجھ اُٹھانے والا
کام نہیں کرسکتا۔مجھے یاد ہے کہ شروع ایام خلافت میں جب مجھ پر جماعت نے اتفاق کیا تو میرے
دل میں یہ خیال آتا تھا کہ میں یہ بوجھ کہاں اُٹھا سکتا ہوں اور بعض دفعہ اس سے بڑی
گھبراہٹ ہوتی تھی۔مجھے خوب یاد ہے کہ اس وقت میں اپنے دل کو اس رنگ میں تسلی دیا کرتا تھا کہ میری
صحت تو ایسی ہے ہی نہیں کہ میں زیادہ دیر تک زندہ رہوں اس لئے یہ بوجھ تھوڑے دنوں کا ہی
ہے کوئی زیادہ فکر کی بات نہیں لیکن ان حالات کے ہوتے ہوئے باوجود بیماریوں کے اور باوجود
اس حملہ کے جو پچھلے سال مجھ پر ہوا اب میں اس عمر کو پہنچ گیا ہوں کہ اس سال کے ختم ہونے پر
جنوری میں میں چھیاسٹھ سال کا ہو جاؤں گا۔گویا گورنمنٹ جس عمر میں جا کے پینشن دیتی ہے
اس سے گیارہ سال بڑی عمر ہو جائے گی۔(سال 1954 ء کے اہم واقعات، انوار العلوم جلد 24 صفحہ 508 تا 510)
پیشگوئی مصلح الموعود کا حقیقی مصداق
اللہ تعالیٰ کے فضل اور اُس کے رحم سے وہ پیشگوئی جس کے پورا ہونے کا ایک لمبے عرصہ
سے انتظار کیا جا رہا تھا۔اللہ تعالیٰ نے اُس کے متعلق اپنے الہام اور اعلام کے ذریعہ مجھے بتا دیا
ہے کہ وہ پیشگوئی میرے وجود میں پوری ہو چکی ہے اور آب دشمنانِ اسلام پر خدا تعالیٰ نے کامل
حجت کر دی ہے اور اُن پر یہ امر واضح کر دیا ہے کہ اسلام خدا تعالیٰ کا سچا مذہب، محمد رسول اللہ نے
خدا تعالیٰ کے سچے رسول اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام خدا تعالیٰ کے سچے فرستادہ ہیں۔جھوٹے
الله
تذکار مهدی )
802
روایات سید نا محمود
ہیں وہ لوگ جو اسلام کو جھوٹا کہتے ہیں۔کاذب ہیں وہ لوگ جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو
کاذب کہتے ہیں۔خدا نے اس عظیم الشان پیشگوئی کے ذریعہ اسلام اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی صداقت کا ایک زندہ ثبوت لوگوں کے سامنے پیش کر دیا ہے۔بھلا کس شخص کی طاقت تھی کہ وہ 1886ء میں آج سے پورے اٹھاون سال قبل اپنی
طرف سے یہ خبر دے سکتا کہ اُس کے ہاں 9 سال کے عرصہ میں ایک لڑکا پیدا ہو گا ، وہ جلد جلد
بڑھے گا، وہ دنیا کے کناروں تک شہرت پائے گا، وہ اسلام اور رسول کریم ﷺ کا نام دنیا میں
پھیلائے گا، وہ علوم ظاہری اور باطنی سے پر کیا جائے گا، وہ جلال الہی کے ظہور کا موجب ہوگا
اور خدا تعالیٰ کی قدرت اور اُس کی قربت اور اُس کی رحمت کا وہ ایک زندہ نشان ہوگا۔یہ خبر دنیا کا
کوئی انسان اپنے پاس سے نہیں دے سکتا تھا۔خدا نے یہ خبر دی اور پھر اُسی خدا نے اس خبر کو پورا
کیا۔اُس انسان کے ذریعہ جس کے متعلق ڈاکٹر یہ امید نہیں رکھتے تھے کہ وہ زندہ رہے گا یا لمبی
عمر پائے گا۔میری صحت بچپن میں ایسی خراب تھی کہ ایک موقع پر ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب
نے میرے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کہہ دیا کہ اسے سل ہو گئی ہے کسی
پہاڑی مقام پر اسے بھجوا دیا جائے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مجھے شملہ بھجوا
دیا مگر وہاں جا کر میں اُداس ہو گیا اور اِس وجہ سے جلدی ہی واپس آ گیا۔غرض ایسا انسان جس
کی صحت کبھی ایک دن بھی اچھی نہیں ہوئی ؟ اُس انسان کو خدا نے زندہ رکھا اور اس لئے زندہ رکھا
کہ اُس کے ذریعہ اپنی پیشگوئیوں کو پورا کرے اور اسلام اور احمدیت کی صداقت کا ثبوت لوگوں
کے سامنے مہیا کرے۔پھر میں وہ شخص تھا جسے علوم ظاہری میں سے کوئی علم حاصل نہیں تھا؟ مگر
خدا نے اپنے فضل سے فرشتوں کو میری تعلیم کے لئے بھجوایا اور مجھے قرآن کے اُن مطالب سے
آگاہ فرمایا جو کسی انسان کے واہمہ اور گمان میں بھی نہیں آ سکتے تھے۔وہ علم جو خدا نے مجھے عطا
فرمایاوہ چشمہ روحانی جو میرے سینہ میں پھوٹا وہ خیالی یا قیاسی نہیں ہے بلکہ ایسا قطعی اور یقینی ہے
کہ میں ساری دنیا کو چیلنج کرتا ہوں کہ اگر اس دنیا کے پردہ پر کوئی شخص ایسا ہے جو یہ دعوی کرتا ہو
کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے اُسے قرآن سکھایا گیا ہے تو میں ہر وقت اُس سے مقابلہ کرنے کے
لئے تیار ہوں۔لیکن میں جانتا ہوں آج دنیا کے پردہ پر سوائے میرے اور کوئی شخص نہیں جسے خدا
کی طرف سے قرآن کریم کا علم عطا فرمایا گیا ہو۔خدا نے مجھے علم قرآن بخشا ہے اور اس زمانہ