تین سو سال کے اندر اندر غلبئہ اسلامکی پیشگوئی

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
803
روایات سید نا محمودی
میں اُس نے قرآن سکھانے کے لئے مجھے دنیا کا اُستاد مقرر کیا ہے۔خدا نے مجھے اس غرض کے
لئے کھڑا کیا ہے کہ میں محمد رسول اللہ ہے اور قرآن کریم کے نام کو دنیا کے کناروں تک
پہنچاؤں اور اسلام کے مقابلہ میں دنیا کے تمام باطل ادیان کو ہمیشہ کی شکست دے دوں۔دنیا زور لگا لے، وہ اپنی تمام طاقتوں اور جمعیتوں کو اکٹھا کر لے۔عیسائی بادشاہ بھی اور اُن کی
حکومتیں بھی مل جائیں، یورپ بھی اور امریکہ بھی اکٹھا ہو جائے، دنیا کی تمام بڑی بڑی مالدار
اور طاقت ور قو میں اکٹھی ہو جائیں اور وہ مجھے اس مقصد میں نا کام کرنے کے لئے متحد ہو جائیں
پھر بھی میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ وہ میرے مقابلہ میں ناکام رہیں گی اور خدا میری دعاؤں
اور تدابیر کے سامنے اُن کے تمام منصوبوں اور مکروں اور فریبوں کو ملیا میٹ کر دے گا اور خدا
میرے ذریعہ سے یا میرے شاگردوں اور اتباع کے ذریعہ سے اس پیشگوئی کی صداقت ثابت
کرنے کے لئے رسول کریم اللہ کے نام کے طفیل اور صدقے اسلام کی عزت کو قائم کرے گا اور
اُس وقت تک دنیا کو نہیں چھوڑے گا جب تک اسلام پھر اپنی پوری شان کے ساتھ دنیا میں قائم نہ
ہو جائے اور جب تک محمد رسول اللہ ﷺ کو پھر دنیا کا زندہ نبی تسلیم نہ کر لیا جائے۔الموعود، انوار العلوم جلد 17 صفحہ 647،646)
تین سو سال کے اندر اندر غلبہ اسلام کی پیشگوئی
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ مجھے خدا نے بتایا ہے کہ تین سو
سال کے عرصہ میں ہماری جماعت ترقی کرتے کرتے ایک ایسے مقام پر پہنچ جائے گی کہ دنیا کے
تمام مذاہب پر غالب آ جائے گی اور وہ اقوام جو احمد بیت میں شامل نہیں ہوں گی وہ ایسی ہی بے
حیثیت رہ جائیں گی جیسے اچھوت اقوام اِس وقت بے دست و پا اور حقیر ہیں۔اگر ایٹم بم اور اسی
قسم کی ایجادوں نے دنیا کو پندرہ میں سال میں تباہ کر دینا ہے تو یہ پیشگوئی پوری نہیں ہو سکتی اور
اگر اس پیشگوئی نے پورا ہونا ہے تو سائنسدانوں کے تمام خیالات غلط ثابت ہوں گے اور خدا کوئی
نہ کوئی ایسی صورت پیدا کر دے گا جس کے نتیجہ میں جس طرح ان کی امید میں غلط ہوتی ہیں اسی
طرح ان کے خطرے بھی غلط ثابت ہوں گے۔دنیا نے ابھی قائم رہنا ہے اور دنیا میں پھر اسلام
نے سر اُٹھانا ہے۔عیسائیت نے سر اُٹھایا اور ایک لمبے عرصہ تک اس نے حکومت کی مگر اب
عیسائیت کی حکومت اور اس کے غلبہ کا خاتمہ ہے۔وہ چاہتے ہیں کہ عیسائیت کے خاتمہ کے ساتھ

تذکار مهدی )
804
روایات سید نا محمود
)
ہی دنیا کا خاتمہ ہو جائے تا وہ کہہ سکیں کہ دنیا پر جو آخری جھنڈا لہرایا وہ عیسائیت کا تھا مگر ہمارا خدا
اس امر کو برداشت نہیں کر سکتا۔ہمارا خدا یہ پسند نہیں کرتا کہ دنیا پر آخری جھنڈا عیسائیت کا لہرایا
جائے دنیا میں آخری جھنڈ امحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا گاڑا جائے گا اور یقیناً یہ دنیا تباہ نہیں
ہوگی جب تک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا ساری دنیا پر اپنی پوری شان کے ساتھ نہیں
لہرائے گا۔انہوں نے اپنی کوششوں اور تدبیروں کے ساتھ موت کے ذریعہ کو معلوم کر لیا ہے مگر
اسلام کو قائم کرنے والا وہ خدا ہے جس کے ہاتھ میں موت بھی ہے اور حیات بھی ہے۔یہ موت
کے ذریعہ کو اپنے ہاتھ میں لے کر یہ سمجھتے ہیں کہ ہم دنیا پر حاکم ہو گئے ہیں حالانکہ اصل حاکم وہ
ہے جس کے قبضہ میں موت اور حیات دونوں ہیں۔اگر یہ ساری دنیا کو مار بھی دیں گے تب بھی
وہ خدا جس کے قبضہ میں حیات ہے اسی طرح اپنی مخلوق کو دوبارہ زندہ کر دے گا جس طرح آدم
کے ذریعہ اُس نے نسل انسانی کو قائم کیا۔بہر حال دنیا پر قیامت کا دن نہیں آ سکتا جب تک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا
ساری
دنیا پر نہیں لہرایا جاتا۔مگر یہ تو خدا کی باتیں ہیں اور خدا اپنی باتوں کا آپ ذمہ دار ہے ہم پر
جو فرض عائد ہوتا ہے وہ یہی ہے کہ ہم اپنی زندگیوں اور اپنی جانوں کو خدا کے لیئے قربان کر دیں
اور اپنے نفوس کو ہمیشہ اس کی اطاعت کے لئے تیار رکھیں تا کہ اس کا فضل اور اس کی رحمت اور
اس کی برکت ہم پر نازل ہو اور ہم اس کے حقیر ہتھیار بن کر دنیا میں عظیم الشان
نتیجہ پیدا کرنے کا
موجب بن جائیں۔پس ہمارا ذہن اور ہماری ذمہ داری ہمیں اس طرف بلاتی ہے کہ باوجوداس
کے وعدوں کے ہم اپنی کمزوریوں اور اپنی بے بسیوں کو دیکھتے ہوئے۔خدا تعالیٰ کے حضور
جھک جائیں اور اُسی سے التجا کریں کہ اے ہمارے ربّ! اے ہمارے رب! تو نے ہمیں ایک
کام کے لئے کھڑا کیا ہے جس کے کرنے کی کروڑواں اور ار بواں حصہ بھی ہم میں طاقت نہیں،
اے ہمارے رب! تو نے اپنے رسول کے ذریعہ ہمیں یہ تعلیم دی ہے کہ اگر تم اپنے غلام سے کوئی
ایسا کام لو جو اُس کی طاقت سے باہر ہو تو تم خود اس کے ساتھ مل کر کام کرو ورنہ اُس سے ایسا کام
نہ لو جو اس کی طاقت سے باہر ہو، اے ہمارے رب! تو نے جب اپنے بندوں کو جن کی طاقتیں
محدود ہیں یہ حکم دیا ہے کہ کسی کے سپر د کوئی ایسا کام نہ کرو جو اُس کی طاقت سے بالا ہو تو
اے ہمارے رب! تیری شان اور تیرے فضل اور تیری رحمت سے ہم کب یہ امید کر سکتے ہیں کہ

آج 10 میں سے 10 باقی