جنگ مقدس میں عیسائیوں کی سازش اور اس کا جواب
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
805
روایات سید نا محمودی
تو ایک ایسا کام ہمارے سپرد کر دے گا جو ہماری طاقت سے بالا ہوگا لیکن خود ہماری مدد کے لئے
آسمان سے نہیں اُترے گا یقیناً اُترے گا اور ہماری مدد کرے گا اور ہم تجھ سے التجا کرتے ہیں کہ تو
ہماری کمزور حالت کو دیکھتے ہوئے اپنے فضلوں کو بڑھاتا جا، اپنی رحمتوں کو بڑھاتا جا، اپنی برکتوں
کو بڑھاتا جا یہاں تک کہ ہماری ساری کمزوریوں کو تیرے فضل ڈھانپ لیں اور ہمارے
سارے کام تیرے فضل سے اپنی تکمیل کو پہنچ جائیں تا کہ تیرے احسانوں میں سے ایک یہ بھی
احسان ہو کہ جو کام تو نے ہمارے سپرد کیا تھا اسے تو نے خود ہی سرانجام دے دیا۔کام تیرا ہو اور
نام ہمارا ہو۔آمین یہ تیری شان سے بعید نہیں۔اسلام دنیا پر غالب آکر رہے گا، انوار العلوم جلد 18 صفحہ 518 تا 520)
جنگ مقدس میں عیسائیوں کی سازش اور اس کا جواب
آتھم کا جن دنوں مباحثہ تھا عیسائی ایک دن شرارت کر کے مسلمانوں اور عیسائیوں کو
جوش دلانے اور ہنسی مذاق کی ایک صورت پیدا کرنے کے لئے کچھ اندھے، لولے اور لنگڑے جمع
کر کے لے آئے اور انہیں ایک گوشہ میں چھپا کر بٹھا دیا اور تجویز یہ کی کہ ہم مرزا صاحب سے
کہیں گے کہ آپ کا دعوی ہے کہ آپ مسیح موعود ہیں اور حضرت مسیح اندھوں کو بینا کیا کرتے تھے
لنگڑوں اور لولوں پر ہاتھ پھیرتے اور وہ اچھے ہو جاتے تھے۔اب ہم نے آپ کو تکلیف سے بچا
لیا ہے اور یہ کچھ لولے لنگڑے اور اندھے جمع کر کے لے آئے ہیں آپ بھی ان پر ہاتھ پھیریں
اور انہیں اچھا کر کے دکھائیں، اگر آپ کے معجزہ سے یہ اچھے ہو جائیں گے تو ہم آپ کو اپنے
دعوی میں سچا مان لیں گے۔میں تو اس وقت بچہ تھا۔شاید پانچ یا چھ سال میری عمر ہوگی مگر
حضرت خلیفۃ اسیح الاوّل سے اور بعض دوسروں سے بھی جو اس واقعہ کے عینی شاہد تھے میں نے
تمام باتیں سنی ہیں۔آپ فرماتے جب ہم نے یہ بات سنی تو ہم سخت گھبرائے اور ہم نے کہا۔بس
اب بڑی ہنسی ہوگی۔جواب تو خیر دیا ہی جائے گا۔مگر عوام الناس میں اس کی وجہ سے بڑا جوش پیدا
ہو جائے گا لیکن جس وقت انہوں نے اس امر کو پیش کیا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے اپنا جواب لکھوانا شروع کیا۔تو دیکھنے والے جو اس وقت موجود تھے۔سناتے ہیں کہ عیسائیوں
کے لئے سخت مشکل پیش آگئی اور انہوں نے چوری چھپے ان اندھے لوگوں اور لنگڑوں کو ایک
ایک کر کے غائب کرنا شروع کر دیا۔یہاں تک کہ ایک بھی ان میں سے باقی نہ رہا۔
تذکار مهدی
806
روایات سید نا محمودی
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے جواب میں لکھوایا کہ یہ دعویٰ کہ حضرت مسیح
اندھوں کو آنکھیں دیا کرتے تھے۔لولوں اور لنگڑوں پر ہاتھ پھیر تے اور وہ اچھے ہو جاتے تھے۔ان معنوں میں کہ وہ ظاہری لوگوں اندھوں کو بینا کیا کرتے تھے یا ظاہری لولوں اور لنگڑوں کو
تندرست کر دیا کرتے تھے۔عیسائی دنیا کا ہے اور حضرت
مسیح انجیل میں یہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی
میں ایک رائی کے دانہ کے برابر بھی ایمان ہوگا تو وہ تمام معجزے دکھا سکے گا۔جو میں دکھاتا ہوں۔پس آپ نے فرمایا تم لوگ جو اس وقت مسیح کی طرف سے نمائندہ بن کر آئے ہو۔تم میں کم از کم
ایک رائی کے دانہ کے برابر تو ضرور ایمان ہونا چاہئے ورنہ تم نمائندے کیسے ہو سکتے ہو بلکہ حق یہ
ہے کہ تم میں ایک رائی کے دانہ سے بہت زیادہ ایمان ہوگا کیونکہ تم معمولی عیسائی نہیں بلکہ
عیسائیوں کے پادری ہو اور اگر تم میں ایک رائی کے دانہ کے برابر بھی ایمان نہیں تو تم مسیح کے
نمائندے نہیں ہو سکتے۔اس صورت میں تو تم میں کم از کم ایک رائی کے دانہ کے برابر ایمان
موجود ہے تو ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ لوگوں نے ہمیں اس تکلیف سے بچالیا کہ ہم
خود ان اندھوں، لولوں اور لنگڑوں کو اکٹھا کر کے لاتے اور آپ سے کہتے کہ انہیں اچھا کر
دکھا ئیں۔اب یہ آپ کی کوشش سے خود ہی حاضر ہیں۔آپ ان پر ہاتھ پھیریں یا پھونک ماریں
اور انہیں اچھا کر کے دکھا دیں۔دنیا کو خود بخود معلوم ہو جائے گا کہ واقعہ میں آپ مسیح کے بچے پیرو
ہیں اور انجیل میں ایمان اور صداقت کا جو معیار بتایا گیا تھا۔اس پر آپ پورے اترتے ہیں۔کہتے ہیں جس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ جواب لکھوانا شروع کیا
تو عیسائیوں نے ان اندھوں، لولوں اور لنگڑوں کو کھسکانا شروع کر دیا۔یہاں تک کہ اس پر چہ کے
سناتے وقت وہ سب اندھے لولے اور لنگڑے غائب ہو گئے۔حالانکہ یہ صاف بات ہے اور انجیل
میں بھی موجود ہے کہ حضرت مسیح سے یہود ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ ہمیں کوئی معجزہ دکھاؤ۔اگر واقع میں وہ اندھوں کو آنکھیں دیا کرتے تھے۔لولوں اور لنگڑوں پر ہاتھ پھیر تے
اور وہ اچھے ہو جاتے تھے۔تو دشمنوں کے یہ کہنے کا کیا مطلب تھا کہ ہمیں کوئی معجزہ دکھاؤ۔خصوصاً
ایسی صورت میں جبکہ ہم دیکھتے ہیں کہ یہ مطالبہ حضرت مسیح سے انہوں نے آخری زمانہ میں کیا
ہے۔اگر واقعہ میں وہ ایسے ہی معجزے دکھایا کرتے تھے۔تو وہ کہہ سکتے تھے کہ تم مجھ سے معجزات کا
بار بار کیوں مطالبہ کرتے ہو۔میں نے اتنے اندھوں کو آنکھیں دیں۔اتنے لنگڑوں کو تندرست کیا۔اتنے لوگوں کو اچھا کیا۔اس سے بڑھ کر تمہیں اور کیا معجزہ چاہئے مگر وہ یہ جواب نہیں دیتے۔بلکہ