جماعت احمدیہ کا مستقبل
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
816
روایات سید نا محمود
ہے تو لوگ کہتے ہیں اس سے سینکڑوں کیسے بنیں گے اور جب سینکڑوں ہو جائیں تو کہتے ہیں اس
سے ہزاروں کیونکر ہوں گے۔پھر ہزاروں سے لاکھوں ، لاکھوں سے کروڑوں اور کروڑوں
سے اربوں تک بڑھنے میں شک کرتے ہیں مگر اللہ تعالیٰ اسی طرح بڑھاتا چلا جاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب دعوی کیا تو دنیا حیران تھی اور کہتی تھی کہ ایک سے
دو کس طرح ہوں گے۔کوئی دوسرا شخص ایسا نہیں ہو گا جو ان عقائد کو مان جائے۔لیکن جب چند
لوگ آپ کے ساتھ شامل ہو گئے تو دنیا نے کہا کہ چالیس پچاس پاگل تو دنیا میں ہو سکتے ہیں۔مگر
یہ آخری حد ہے۔اس سے زیادہ نہیں بڑھ سکتے اور جب یہ تعداد سینکڑوں تک جا پہنچی۔تو کہا
جانے لگا کہ دنیا میں پاگلوں کے علاوہ بعض احمق بھی ہوتے ہیں جو شریک ہو گئے ہیں۔مگر ساری
دنیا تو عقل مندی کو نہیں چھوڑ سکتی۔اب ان کی تعداد نہیں بڑھ سکتی اور جب جماعت ہزاروں تک
پہنچ گئی تو کہا گیا کہ بعض اچھے بھلے سمجھدار لوگ بھی دھوکا کھا سکتے ہیں۔مگر اب یہ لوگ لاکھوں
تک نہیں پہنچ سکتے اور اب حیران ہیں کہ یہ کروڑوں کس طرح ہوں گے اور یہ نہیں سوچتے کہ جس
طرح ایک سے دسیوں۔دسیوں سے سینکڑوں۔سینکڑوں سے ہزاروں۔اور ہزاروں سے
لاکھوں ہوئے۔اسی طرح اب لاکھوں سے کروڑوں اور کروڑوں سے اربوں ہو جائیں گے
اور خدا تعالیٰ کا فضل نازل ہو کر ان کو اسی طرح بڑھاتا جائے گا اور کون ہے جو خدا تعالیٰ کے فضل
کو روک سکے۔(خطبات محمود جلد 20 صفحہ 535)
جماعت احمدیہ کا مستقبل
ذرا غور کرو تم پر اللہ تعالیٰ نے کتنا فضل کیا کہ اپنا مسح تمہیں دکھایا پھر دنیا پر تمہیں کیا اتنا
بھی رحم نہیں آتا کہ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ نہی اسے دکھا دو۔پچاس ساٹھ سال بعد
یہ صحابہ" ہم میں نہ ہوں گے غور کرو یہ کتنا بڑا ظلم ہے کہ ہم دنیا کو جا کر جب آپ کا پیغام سنائیں
اور لوگ پوچھیں کہ وہ کہاں ہیں تو ہم کہ دیں وہ فوت ہو گئے اور جب وہ پوچھیں کہ کون لوگ ہیں
جو آپ کے ہاتھ پر ایمان لائے تھے تو کہہ دیں کہ وہ بھی فوت ہو گئے مجھے یہ واقعہ کبھی نہیں بھولتا
میں جب انگلستان میں گیا تو وہاں ایک بوڑھا انگریز نو مسلم تھا اسے علم تھا کہ میں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کا بیٹا اور خلیفہ ہوں مگر پھر بھی وہ نہایت محبت واخلاص سے کہنے لگا کہ میں ایک
بات پوچھتا ہوں آپ ٹھیک جواب دیں گے؟ میں نے کہا ہاں۔وہ کہنے لگا کیا حضرت مسیح موعود
تذکار مهدی )
817
روایات سید نامحمود
نبی تھے میں نے کہا ہاں تو اس نے کہا اچھا مجھے اس سے بڑی خوشی ہوئی۔پھر کہنے لگا آپ قسم کھا
کر بتائیں کہ آپ نے انہیں دیکھا؟ میں نے کہا ہاں میں ان کا بیٹا ہوں۔اس نے کہا نہیں
میرے سوال کا جواب دیں کہ ان کو دیکھا؟ میں نے کہا ہاں دیکھا۔تو وہ کہنے لگا کہ اچھا میرے
ساتھ مصافحہ کریں اور مصافحہ کرنے کے بعد کہا مجھے بڑی ہی خوشی ہوئی کہ میں نے اس ہاتھ کو
چھوا جس نے مسیح موعود کے ہاتھوں کو چھوا تھا اب تک وہ نظارہ میرے دل پر نقش ہے وہ شخص
گزشتہ سال ہی فوت ہوا ہے اُسے رؤیا اور کشوف بھی ہوتے تھے اور وہ اس پر فخر کرتا تھا کہ
اسلام لانے کے بعد اسے یہ انعام ملا ہے۔تو مجھے اس کی یہ بات
کبھی نہیں بھولتی کہ کیا آپ نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ السلام کو دیکھا ہے اور جب میں نے کہا ہاں تو کہا کہ مجھے بڑی ہی
خوشی ہوئی ہے میں نے آپ کو دیکھا ہے۔مجھے اس خیال سے بھی گھبراہٹ ہوتی ہے کہ وہ لاکھوں انسان جو چین ، جاپان ، روس،
امریکہ، افریقہ اور دنیا کے تمام گوشوں میں آباد ہیں اور جن کے اندر نیکی اور تقویٰ ہے ان کے
دلوں میں خدا کی محبت ہے مگر ان کو ابھی وہ نور نہیں ملا کہ ہم ان تک حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا
پیغام پہنچائیں اور وہ خوشی سے اُچھلیں اور کہیں کہ ہمیں حضرت مسیح موعود دکھلا ؤ اور جب ہم کہیں
کہ وہ فوت ہو گئے تو وہ پوچھیں کہ اچھا ان کے شاگرد کہاں ہیں؟ تو ہم انہیں کہیں کہ وہ بھی فوت
ہو گئے احمدیوں کا یہ جواب سن کر وہ لوگ کیا کہیں گے۔اگر ایسا ہو تو وہ ہمارے مبلغوں کو کس
حقارت سے دیکھیں گے کہ ان نالائقوں نے ہم تک پیغام پہنچانے میں کس قدر دیر کی ہے تو
ہمیں پوری کوشش کرنی چاہیئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ کی موجودگی میں ہم ساری
دنیا میں احمدیت کا پیغام پہنچا دیں تا ہر ایک کہہ سکے کہ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
صحابہ سے مصافحہ کیا ہے اور دنیا کے ہر ملک بلکہ ہر صوبہ میں بسنے والے لوگ اور ہر زبان بولنے
والے اور ہر مذہب کے پیرو یہ کہہ سکیں کہ ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ میں ہاتھ
دینے والوں کے ہاتھ میں ہاتھ دیا ہے۔یہ اتنی بڑی خوشی ہے کہ اس سے ہمیں دنیا کو محروم نہیں
رکھنا چاہیئے۔حضرت مسیح موعود کو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت
ڈھونڈیں گئے اس کا یہ مطلب نہیں کہ کپڑوں میں برکت زیادہ ہوتی ہے بلکہ اس میں بتایا ہے کہ
جب انسان نہ ملیں گے تو لوگ کپڑوں سے ہی برکت ڈھونڈیں گے ورنہ انسان کے مقابلہ میں