خلفاء کے چار کام
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
818
روایات سید نا محمود
کپڑے کی کیا حیثیت ہوتی ہے وہ کپڑا جو جسم کو لگا اُس ہاتھ سے زیادہ حیثیت نہیں رکھ سکتا جو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ میں گیا اور وہیں پیوست ہو گیا آپ سے نور اور برکت لی
اور آپ کے نور میں اتنا ڈوبا کہ خود نور بن گیا۔کبھی ممکن نہیں کہ ایسے ہاتھ کو چھونے سے تو برکت
نہ ملے اور کپڑوں کو چھونے سے ملے۔کپڑوں سے برکت ڈھونڈنے سے مراد تو حالت تنزل
ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک وقت ایسا آئے گا جب لوگ آپ سے ملنے والوں کو
ڈھونڈیں گے اور جب کوئی نہ ملے گا تو کہیں گے اچھا کپڑے ہی سہی اور جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے
بتایا ہے ایک وقت آئے گا کہ بادشاہ بھی آپ کے کپڑوں کے لئے ترسیں گے۔پس براہِ راست
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو چھونے والے انسان ہمیشہ نہیں رہ سکتے اور ہم سے یہ اتنی بڑی
غفلت ہورہی تھی اللہ تعالیٰ نے ہمیں جگا دیا۔( خطبات محمود جلد 16 صفحہ 259-258)
خلفاء کے چار کام
پس یہ خلفاء کے چار کام ہیں اور انہی پر یہ روپیہ خرچ کیا جائے گا پہلے اسے کسی نفع مند
کام میں لگا کر ہم اس سے آمد کی صورت پیدا کریں گے اور پھر اس آمد سے یہ کام شروع کریں
گے۔ایک تو ایسا اُصولی لٹریچر شائع کریں گے کہ جس سے ہندو، سکھ اسلامی اُصول سے آگاہی
حاصل کر سکیں۔اب تک ہم نے ان کی طرف پوری طرح توجہ نہیں کی حالانکہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے بعض الہامات سے پتہ لگتا ہے کہ ان لوگوں کے لئے بھی ہدایت مقدر ہے۔مثلاً
آپ کا ایک الہام ہے کہ آریوں کا بادشاہ ایک ہے ” جے سنگھ بہادر “۔” ہے کرشن رو ڈر گوپال
تیری مہما گیتا میں لکھی گئی ہے، مگر ہم نے ابھی تک ان کی طرف کوئی توجہ نہیں کی۔پس آب ان
کے لئے لٹریچر شائع کرنا چاہیئے۔میں چاہتا ہوں کہ یہ اتنا مختصر ہو کہ اسے لاکھوں کی تعداد میں
شائع کر سکیں۔پھر ایک حصہ مسلمانوں میں تبلیغ پر خرچ کیا جائے۔ایک آرٹ ، سائنس، انڈسٹری
اور زراعت وغیرہ کی تعلیم پر اور ایک حصہ نظام سلسلہ پر دشمنوں کے حملہ کے مقابلہ کے لیئے۔آہستہ آہستہ کوشش کی جائے کہ اس کی آمد میں اضافہ ہوتا رہے اور پھر اس آمد سے یہ کام
چلائے جائیں۔اس روپیہ کو خرچ کرنے کے لئے یہ تجویزیں ہیں۔اس کے بعد میں جھنڈے
کے نصب کرنے کا اعلان کرتا ہوں منتظمین اس کے لئے سامان لے آئیں۔جھنڈا نصب کرنے کے متعلق بعض لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ یہ کانگرس کی رسم ہے
تذکار مهدی )
819
نامحمودی
روایات سیّد نا محمود
لیکن اس طرح تو بہت سی رسمیں کانگرس کی نقل قرار دینی پڑیں گی۔کانگرسی جلسے بھی کرتے ہیں
اس لئے یہ جلسہ بھی کانگرس کی نقل ہوگی۔گاندھی جی دودھ پیتے ہیں دودھ پینا بھی ان کی نقل ہو
گی اور اس اصل کو پھیلاتے پھیلاتے یہاں تک پھیلانا پڑے گا کہ مسلمان بہت سی اچھی باتوں
صلى الله
سے محروم رہ جائیں گے۔حقیقت یہ ہے کہ یہ کانگرس کی نقل نہیں۔رسول کریم علیہ نے خود جھنڈا
باندھا اور فرمایا کہ یہ میں اُسے دوں گا جو اِس کا حق ادا کرے گا۔پس یہ کہنا کہ یہ بدعت ہے
تاریخ اسلام سے ناواقفیت کی دلیل ہے۔جھنڈا لہرانا نا جائز نہیں ہاں البتہ اس ساری تقریب
میں میں ایک بات کو برداشت نہیں کر سکا اور وہ ایڈریسوں کا چاندی کے خولوں وغیرہ میں پیش
کرنا ہے اور چاہے آپ لوگوں کو تکلیف ہوئیں حکم دیتا ہوں کہ ان سب کو بیچ کر قیمت جو بلی فنڈ
میں دے دی جائے۔پس جھنڈا رسول کریم ﷺ سے ثابت ہے اور لڑائی وغیرہ کے مواقع پر اس
کی ضرورت ہوتی ہے۔کوئی شخص کہہ سکتا ہے کہ حضرت مرزا صاحب نے تو جہاد سے ہی منع کر دیا
ہے پھر جھنڈے کی کیا ضرورت ہے؟ مگر میں کہوں گا کہ اگر لوہے کی تلوار کے ساتھ جہاد
کرنے والوں کے لئے جھنڈا ضروری ہے تو قرآن کی تلوار سے لڑنے والوں کے لئے کیوں
نہیں۔اگر اب ہم لوگ کوئی جھنڈا معتین نہ کریں گے تو بعد میں آنے والے ناراض ہوں گے
اور کہیں گے کہ اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ نہی جھنڈا بنا جاتے تو کیا اچھا ہوتا۔میں
نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے منہ سے ایک مجلس میں یہ سُنا ہے کہ ہمارا ایک جھنڈا ہونا
چاہیئے۔جھنڈا لوگوں کے جمع ہونے کی ظاہری علامت ہے اور اس سے نو جوانوں کے دلوں میں
66
ایک ولولہ پیدا ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ ”لواے ماپنہ ہر سعید خواهد بود
یعنی میرے جھنڈے کی پناہ ہر سعید کو حاصل ہو گی اور اس لحاظ سے بھی ضروری ہے کہ ہم اپنا
جھنڈا نصب کریں تا سعید روحیں اس کے نیچے آ کر پناہ لیں۔یہ ظاہری نشان بھی بہت اہم
چیزیں ہوتی ہیں۔جنگ جمل میں حضرت عائشہ ایک اونٹ پر سوار تھیں دشمن نے فیصلہ کیا کہ
اُونٹ کی ٹانگیں کاٹ دی جائیں تو آپ نیچے گر جائیں اور آپ کے ساتھی لڑائی بند کر دیں لیکن
جب آپ کے ساتھ والے صحابہ نے دیکھا کہ اس طرح آپ اگر جائیں گی تو گو آپ دین کا
ستون نہ تھیں مگر بہر حال رسول کریم ﷺ کی محبت کی مظہر تھیں اس لئے صحابہ نے اپنی جانوں
سے ان کے اونٹ کی حفاظت کی اور تین گھنٹہ کے اندر اندرستر جلیل القدر صحابی کٹ کر گر گئے۔قربانی کی ایسی مثالیں دلوں میں جوش پیدا کرتی ہیں۔پس جھنڈا نہایت ضروری ہے اور بجائے
820
روایات سید نا محمودی
تذکار مهدی )
اس کے کہ بعد میں آکر کوئی بادشاہ اسے بنائے یہ زیادہ مناسب ہے کہ یہ صحابہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے ہاتھوں اور موعودہ خلافت کے زمانہ میں بن جائے۔اگر اب کوئی جھنڈا نہ بنے تو
بعد میں کوئی جھنڈا کسی کیلئے سند نہیں ہو سکتا۔چینی کہیں گے ہم اپنا جھنڈا بناتے ہیں اور جاپانی
کہیں گے اپنا اور اس طرح ہر قوم اپنا اپنا جھنڈا ہی آگے کرے گی۔آج یہاں عرب، سماٹرنی،
انگریز سب قوموں کے نمائندے موجود ہیں ایک انگریز نو مسلمہ آئی ہوئی ہیں اور انہوں نے
ایڈریس بھی پیش کیا ہے۔جاوا ، سماٹرا کے نمائندے بھی ہیں، افریقہ کے بھی ہیں انگریز گویا یورپ
اور ایشیا کے نمائندے ہیں۔افریقہ کا نمائندہ بھی ہے امریکہ والوں کی طرف سے بھی تار آ گیا
ہے اور اس لئے جو جھنڈا آج نصب ہوگا اس میں سب تو میں شامل سمجھی جائیں گی اور وہ جماعت
کی شوکت کا نشان ہو گا اور یہی مناسب تھا کہ جھنڈا بھی بن جاتا تا بعد میں اس کے متعلق کوئی
اختلافات پیدا نہ ہوں۔پھر یہ رسول کریم ﷺ کی سنت بھی ہے۔حضرت مسیح موعود کے ایک
شعر کو بھی پورا کرتا ہے۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا تھا کہ مسیح دمشق کے منارہ شرقی پر اُترے گا اور
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہزاروں روپیہ خرچ کر کے وہ مینارہ بنوایا تا رسول
کریم ﷺ کی
بات ظاہری رنگ میں بھی پوری ہو اور خدا تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں یہ جھنڈا بنانے کی
توفیق دی کہ جس سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک شعر ظاہری رنگ میں بھی پورا ہوتا ہے
اور اِس وجہ سے کہ ہم لوگوں کو باطن کا بھی خیال رہے اور یہ محض ظاہری رسم ہی نہ رہے میں نے
ایک اقرار نامہ تجویز کیا ہے پہلے میں اسے پڑھ کر سُنا دیتا ہوں اس کے بعد میں کہتا جاؤں گا اور
دوست اسے دُہراتے جائیں۔اقرار نامہ یہ ہے:۔میں اقرار کرتا ہوں کہ جہاں تک میری طاقت اور سمجھ ہے اسلام اور احمدیت
کے قیام ، اس کی مضبوطی اور اس کی اشاعت کیلئے آخر دم تک کوشش کرتا رہوں گا اور
اللہ تعالیٰ کی مدد سے اس امر کے لئے ہر ممکن قربانی پیش کروں گا کہ احمدیت یعنی حقیقی
اسلام دوسرے سب دینوں اور سلسلوں پر غالب رہے اور اس کا جھنڈا کبھی سرنگوں نہ
ہو بلکہ دوسرے سب جھنڈوں سے اُونچا اُڑتا رہے۔اَللَّهُمَّ امِينَ۔اَللَّهُمَّ أَمِينَ۔اللَّهُمَّ امِينَ رَبَّنَا تَقَبَّلُ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ۔»
تقریر بجواب ایڈریس ہائے جماعتہائے احمدیہ، انوار العلوم جلد 15 صفحہ 438 تا 440)