پیش لفظ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
بسم
الله الرحمان الرحيم
پیش لفظ
1965ء میں خلافت ثالثہ کے آغاز کے ساتھ ہی تحریک جدید بھی ایک نئے دور میں داخل
ہوئی۔اس دور میں خلافت ثانیہ میں پوری دنیا میں لگائے جانے والے پودوں کو پھل لگنے لگے تھے۔چنانچہ
ان پھلوں کو سمیٹنے کے لئے حضرت خلیفة المسیح الثالث نے بیرونی ممالک کے کئی دورہ جات
کئے۔جو جماعتی ترقیات میں نہایت اہمیت کے حامل ثابت ہوئے۔انہی دورہ جات کے دوران آپ نے
تحریک جدید کے ماتحت نصرت جہاں سکیم کا آغاز فرمایا جو جماعتی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہوئی اور
اس کے ذریعہ براعظم افریقہ میں تبلیغ کا ایک نیا باب کھلا۔اسی طرح اپنے دور خلافت میں حضور نے اپنے
خطبات و خطابات کے ذریعہ تحریک جدید کی اہمیت ، ضرورت اور برکات سے احباب جماعت کو روشناس
کروایا۔نیز اس میں شمولیت کی بھی تلقین فرمائی۔مثلاً
تحریک جدید کے قیام کی غرض بیان کرتے ہوئے فرمایا:۔" صدرانجمن کے علاوہ ہمارا دوسرا بڑا انظیمی ادارہ تحریک جدید ہے۔حضرت خلیفة
المسیح الثانی نے اسے 1934ء میں شروع کیا تھا۔اس سے بڑی غرض یہ تھی کہ دنیا
کے دور و در از ممالک میں اشاعت اسلام کا بندوبست کیا جائے۔چنانچہ اس تحریک کے
ذریعہ ایک بڑی حد تک یہ غرض پوری ہوئی۔آج خدا کے فضل سے بعض ایسے ملک بھی ہیں،
جن کے چندہ دہندگان کی تعداد پاکستان کے چندہ دہندگان کے قریب قریب پہنچ رہی
ہے۔افریقہ میں خاص طور پر بڑی ترقی ہوئی ہے۔بڑاہی اخلاص رکھنے والے، دعائیں
کرنے والے اور قربانیاں کرنے والے لوگ ہیں، جو وہاں جماعت میں داخل ہیں اور داخل
ہورہے ہیں۔یہ روحانی انقلاب ہے، جو تحریک جدید کے ذریعہ رونما ہوا ہے۔دلوں کو فتح
کرنے کے لئے تحریک جدید کو قائم کیا گیا تھا۔یہ غرض ابھی ایک حد تک ہی پوری ہوئی
ہے۔دنیا صداقت کی پیاسی ہے۔ان کی پیاس بجھانے کا ابھی پورا پورا انتظام نہیں ہوا۔تحریک جدید کے سلسلہ میں ابھی بہت کچھ کرنا ہے۔ہمیں مبلغ بھی چاہئیں اور روپیہ بھی
چاہیے۔الغرض ایک ضرورت ہمارے سامنے ہے اور وہ ضرورت ہمیں پکار رہی ہے۔جماعت کے قیام کی اصل غرض کو نہیں تحریک جدید کے ذریعہ پورا کرنا ہے۔خطاب فرمودہ 20 دسمبر 1965 ء )
وو
مزید فرمایا:۔پھر تحر یک جدید ہے، حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے دنیا بھر میں اشاعت
اسلام کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اور جماعت کی جدو جہد کو تیز اور اس کے
جہاد بالقرآن میں ایک شدت پیدا کرنے کے لئے تحریک جدید کو قائم کیا۔“۔خطاب فرموده 29 اکتوبر 1969 ء )
حضرت اقدس مسیح موعود کی بعثت کے ذریعہ عیسائیت کے مقابلہ اور اشاعت وغلبہ اسلام کی جو
مہم شروع ہوئی ، اس کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔اس روحانی مہم کو تمام اکناف عالم میں چلانے کے لئے اللہ تعالیٰ کے منشاء
اور اس کے القاء سے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نومبر 1934ء سے
تحریک جدید کا اجرا کیا تھا۔دوست جانتے ہیں کہ اس تحریک کے ذریعہ دنیا کے بہت
سے ممالک میں عیسائیت کا زبر دست خوش کن اور کامیاب مقابلہ کیا جارہا ہے۔۔۔۔غلبہ اسلام کی جو مہم تحریک جدید کے ذریعہ جاری کی گئی ہے، وہ وقتی نہیں بلکہ قیامت
تک جاری رہنے والی ہے۔چندہ تحریک جدید کے متعلق فرمایا :۔(خطبہ جمعہ فرمود 22 اپریل 1966 ء )۔۔۔۔چونکہ اسلام کا یہ بنیادی حکم ہے کہ فرائض سے کچھ زیادہ خرچ کرو تاتم اللہ تعالیٰ
کی نعمتوں کو زیادہ سے زیادہ حاصل کر سکو، اس لئے ہماری جماعت میں حضرت مصلح
موعودؓ نے علاوہ فرض چندوں کے بہت سے نفلی چندوں کی بھی تحریک کی ہوئی ہے۔ان میں سے ایک چندہ یعنی چندہ تحریک جدید گونفلی ہے لیکن ضرورت کے مطابق
شاید وہ فرض کے قریب قریب پہنچا ہوا ہے۔اس کی مثال سنتوں کی سی ہے۔جو ہیں تو
نوافل لیکن وہ نفل کی نسبت فرض کے زیادہ قریب ہمیں نظر آتی ہیں۔کیونکہ انہیں ادا
کرنے کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑی تاکید فرمائی ہوئی ہے۔مطالبات تحریک جدید کے متعلق فرماتے ہیں:۔"
(خطاب فرمود 22 اکتوبر 1966 ء )
تحریک جدید کے بہت سے مطالبات ہیں، جن کے متعلق حضرت مصلح موعود
رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے 1934ء میں پانچ ، چھ خطبات دیئے۔اگر آپ ان خطبات کا
مطالعہ کریں تو آپ جان لیں گے کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ذہن
میں ایک نہایت ہی اہم اور دور رس سکیم تھی۔جس کی اہمیت بتاتے ہوئے بھی حضور
نے غالباً دو یا اس سے زائد خطبات دیئے تھے۔میں نے گزشتہ دنوں ان خطبات کو
دوبارہ پڑھا اور ان پر غور کیا تو میری توجہ اس طرف گئی کہ تمام مطالبات، جو تحریک
جدید کے ضمن میں، اس سکیم کے ماتحت آپ نے جماعت احمدیہ سے کئے ہیں، وہ
سارے کے سارے قرآن مجید کے پیش کردہ مطالبہ جہاد کی مختلف شقیں ہیں۔خطبه جمعه فرمود و 28 اکتوبر 1966ء)
وو
تحریک جدید - خلافت کی ایک برکت ، اس کے متعلق فرمایا :۔اللہ تعالی نے خلافت کی برکت کے نتیجہ ہی میں تو آپ کے لئے ایسے سامان
پیدا کئے کہ آپ میں سے کسی نے چند روپے کسی نے چند سو روپے ہی دیے تھے مگر
حضرت المصلح الموعود رضی اللہ عنہ کو تحریک جدید کی جو سکیم خدا نے سمجھائی۔اس کے ذریعہ سے اور اس کے نتیجہ میں آج ساری دنیا میں احمدیت مضبوطی کے
ساتھ قائم ہوگئی ہے۔(خطبہ جمعہ فرمود : 28 اکتوبر 1966 ء )
تحریک جدید کی نمایاں خصوصیات اور ضروریات کے متعلق فرماتے ہیں:۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے تحریک جدید کی شکل میں اپنی ایک عظیم یادگار
چھوڑی ہے۔اور اس کے جو نمایاں پہلو ہمارے سامنے آتے ہیں، ان میں سے ایک
نمایاں پہلو تو تربیت جماعت کا ہے۔آپ ایک لمبا عرصہ اسلام کی ضروریات جماعت
کے سامنے رکھ کر جماعت کو آہستہ آہستہ تربیت اور قربانی اور ایثار کے میدانوں میں آگے
سے آگے لے جاتے چلے گئے۔دوسرا نمایاں پہلو پاک و ہند سے باہر جماعتوں کا
قیام ہے۔1934ء میں جب تحریک شروع ہوئی تھی، بیرون پاک وہند بہت کم
جماعتیں تھیں۔ایک آدھ ملک میں کچھ لوگ احمدیت سے متعارف اور اس کی حقانیت
کے قائل تھے۔لیکن تحریک جدید کے اجرا کے ساتھ (جو یقیناً الہی تحریک ہے۔) بڑی
کثرت سے مختلف ممالک میں جماعت ہائے احمد یہ قائم ہوئیں۔پھر ان کی تربیت
ہوئی تیسری نمایاں چیز ، جو ہمیں تحریک جدید کے کام میں نظر آتی ہے، وہ یہ ہے کہ
غیر مذاہب کو اس کی وجہ سے اور اس کے کاموں کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے جھنجوڑ کر رکھ دیا
ہے۔اور وہ ، جو اپنی جہالت اور عدم علم کی وجہ سے اسلام کو خاطر میں نہیں لاتے تھے، آج
وہ اسلام کے عقلی دلائل اور اسلام کی تاثیرات روحانیہ اور تائیدات سماویہ سے مرعوب ہو
رہے ہیں۔ایک انقلاب عظیم بپا ہو گیا ہے۔۔۔انقلاب مختلف مدارج میں سے گزرتا
ہے۔ایک دور اس کا یہ ہے اور وہ بھی عقل کو حیرانی میں ڈالنے والا ہے کہ آج سے چند
سال پہلے اسلام کے خلاف اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف منکرین اسلام کس
طرح متکبرانہ غراتے تھے۔اور آج وہی لوگ ہیں، جو احمدی مربیوں اور مبلغوں سے
بات کرتے ہوئے بھی گھبراتے ہیں اور بات کرنے سے کتراتے ہیں۔اور تحریک جدید
کے کام کا یہ حصہ، جو ایک نمایاں خصوصیت کے رنگ میں ہمیں نظر آتا ہے، اس کے
ساتھ یہ کام بھی ہوا ہے کہ ان ممالک میں قرآن کریم اور اس کی تفسیر کی بڑی کثرت سے
اشاعت کی گئی ہے لیکن ابھی بہت روپے کی ضرورت ہے، ابھی بڑے فدائی
مبلغوں کی ضرورت ہے، ابھی بڑی دعاؤں کی ضرورت ہے، ابھی اللہ تعالیٰ کے فضلوں
کو جذب کرنے کے لئے بڑے مجاہدہ کی ضرورت ہے۔تاکہ ہم انتہائی اور آخری
کامیابی دیکھ سکیں۔لیکن جو کام ہوا ہے، وہ بھی معمولی نہیں۔بہر حال ہمیں ترقی کے
میدان آگے نظر آرہے ہیں۔اللہ کی رحمت سے) اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے نہ مٹنے
والے نشان ہمیں پیچھے نظر آرہے ہیں۔تحریک جدید کی یہ ایک نمایاں خصوصیت ہمیں نظر
آتی ہے۔اور بھی بہت سی خصوصیات ہیں۔جماعت کو میں اس وقت اس طرف
متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے اپنی ایک بہت بڑی نشانی
تحریک جدید کی شکل میں اپنے پیچھے چھوڑی ہے۔(خطبہ جمعہ فرموده 23 مئی 1969ء)
تحریک جدید کے کام کی اہمیت بیان کرتے ہوئے فرمایا:۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے تحریک جدید کے ذمہ اللہ تعالیٰ کی منشاء کے
مطابق جو کام لگایا ہے، وہ بڑا ہی اہم اور بڑا ہی مشکل ہے۔تحریک جدید کے ذمہ یہ
کام ہے کہ آج اللہ تعالیٰ نے جو یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ پھر سے اسلام کو ساری دنیا میں
غالب کرے گا، یہ مجلس اس وعدہ کو پورا کرنے کے لئے جدو جہد کرے۔اور ساری
جماعت ان کے ساتھ شامل رہے۔کیونکہ سارے ایک جان ہی ہیں۔یہ کام بڑا ہی
مشکل ہے۔اس میں اندرونی رکاوٹیں بھی ہیں اور بیرونی رکاوٹیں بھی۔(خطبہ جمعہ فرمود 240 اکتوبر 1969 ء )
پھر مزید فرماتے ہیں:۔تحریک جدید کا کام بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔اور ہماری ضرورتیں دن بدن بڑھ رہی
ہیں۔ان بڑھتی ہوئی ضرورتوں کو پورا کرنے کی کوشش کرنا اور کرتے رہنا، یہ جماعت کا
فرض ہے۔اور جماعت کو اس طرف توجہ دینی چاہیے۔اور اللہ تعالیٰ جس حد تک توفیق
دے، اپنے مالوں کو (جو دراصل اپنے نہیں ) اس کے حضور پیش کر دینا چاہیے۔“
خطبه جمعه فرموده 29 اکتوبر 1971ء)
تحریک جدید کے کام کے خوشکن نتائج کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔تحریک جدید کے کام اور ذرائع ہر دو میں 1944ء کے بعد ایک انقلاب عظیم
جو بپا ہونا شروع ہوا تھا۔اس نے اب پوری وسعتوں کے ساتھ صحیح شکل اختیار کر لی
ہے۔1944ء تک تحریک جدید کے سارے کاموں کا بوجھ جماعت ہائے احمد یہ
ہندوستان پر تھا۔بیرون ہندوستان آمد کا کوئی ذریعہ نہیں تھا۔نہ چندے کی شکل
میں اور نہ کسی اور شکل میں۔۔۔1944 ء کے بعد آہستہ آہستہ بیرون پاکستان کی
جماعتیں اپنے پاؤں پر کھڑی ہونی شروع ہوئیں۔اور وہ غرض جس کے لیے تحریک
جدید کو قائم کیا گیا تھا، گو وہ اپنے کمال کو تو ابھی نہیں پہنچ سکی۔شائد ایک صدی اور لگ
جائے۔لیکن ایک انقلاب کی نمایاں شکل ہمیں نظر آنے لگ گئی۔ارشاد فرمودہ 31 مارچ 1973 ء )
پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت اور جماعت احمدیہ کے قیام کی غرض کو پورا
کرنے کے لئے ہی تحریک جدید کا اجرا کیا گیا۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس تحریک کے تمام مطالبات پر عمل
کرنے اور اپنی ذمہ داریوں کو کما حقہ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے تا کہ ہم اس مقصد کو پورا کرنے والے
ہوں، جس غرض کے لئے ہم احمدی ہوئے ہیں۔آمین
محض
اللہ تعالیٰ کے فضل اور حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ الله تعالى
بنصرہ العزیز کی دعاؤں اور منظوری سے وکالت دیوان تحریک جدید صد سالہ خلافت جوبلی کے موقع پر ،
تحریک جدید سے متعلقہ خلفاء کرام کے خطبات، خطابات اور ارشادات کو تحریک جدید۔ایک الہی
تحریک“ کے نام سے کتابی شکل میں شائع کرنے کی توفیق پارہی ہے۔الحمد للہ علی ذالک۔اس سلسلہ میں اس کتاب کی پہلی تین جلدیں، جو بالترتیب 1934ء ت1939ء 1940ء
ت1947ء اور 1948ء ت1964ء حضرت مصلح موعودؓ کے خطبات ، خطابات اور ارشادات پر مشتمل
تھیں، شائع ہو چکی ہیں۔یہ اس سلسلہ میں اس کتاب کی چوتھی جلد ہے۔جو حضرت خلیفة المسیح
الثالث کے 1965ء تا1973ء کے خطبات، خطابات اور ارشادات پر مشتمل ہے۔اسی طرح مجالس
شورای کی رپورٹس سے بھی متعلقہ مواد شامل کیا گیا ہے۔مجالس شورای کے علاوہ باقی مواد کو تاریخ وار رکھا گیا
ہے۔جبکہ مجالس شورای کی رپورٹس سے متعلقہ مواد ہر سال کے آخر پر درج کیا گیا ہے۔پر
,