آپ کے پیچھے خدا تعالیٰ کی قدرتوں کا ہاتھ ہے۔ خطاب فرمودہ 6 دسمبر 1965 ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطاب فرموده 06 دسمبر 1965ء
آپ کے پیچھے خدا تعالیٰ کی قدرتوں کا ہاتھ ہے
خطاب فرمودہ 06 دسمبر 1965ء
وکالت تبشیر کی طرف سے بیرون پاکستان سے واپس آنے والے مبلغین اور اعلائے کلمۃ اللہ
کے لئے غیر ممالک کو روانہ ہونے والے مبلغین کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔حضرت
خلیفة المسیح الثالث نے از راہ شفقت اس تقریب میں شمولیت فرما کر اپنے ایمان افروز خطاب اور
زریں ہدایات سے مبلغین اسلام کو نوازا۔آپ نے فرمایا:۔"۔۔۔۔حضرت خلیفة المسیح الثانی کا ایک بہت بڑا کارنامہ یہ بھی ہے کہ ہر احمدی کا دل
پہلے کی نسبت زیادہ ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے، اپنے رب سے یہ عہد باندھ چکا ہے کہ ہم خدا تعالیٰ کے
اس کام کو پہلے سے بھی عظیم تر جد و جہد اور دعاؤں کے ساتھ جاری رکھیں گے اور آگے بڑھائیں گے۔جیسا
کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بشارتیں دی ہیں، یہ سلسلہ اور اسلام کی اشاعت کا غلبہ روز بروز
انشاء اللہ بڑھتا چلا جائے گا۔اور جوں جوں زمانہ گزرتا جائے گا، اسلام اور احمد بیت دنیا پر غالب آجائے گی۔یہ تو البی نوشتہ ہے۔آسمان پر فیصلہ ہو چکا ہے اور زمین منتظر ہے کہ وہ فیصلہ، جو آسمان پر ہوا ہے، اپنی پوری
شان کے ساتھ زمین پر مسلط ہو جائے۔اور دنیا دیکھے گی کہ ایک غیر معروف انسان کو خدا نے جب کھڑا کر
کے یہ کہا تھا کہ اٹھ اور اسلام کو دنیا پر غالب کر تو جو آواز اس بندے کے کان میں پڑی تھی، وہ شیطان کی آواز
نہیں تھی بلکہ وہ خدائے واحد و یگانہ اور خدائے قادر و قدیر کی آواز تھی۔اور دنیا کی تمام مخالفتوں کے باوجود وہ
آواز آہستہ آہستہ پھیلنی شروع ہوئی اور پھیلتی چلی گئی۔یہاں تک کہ دنیا کی تمام آوازوں پر غالب آگئی اور
غالب آتی جارہی ہے اور انشاء اللہ ایک دن کلی طور پر دوسری آواز کو دبا کر رکھ دے گی۔ور
آپ یہ سمجھیں کہ یہ زمانہ ریفریشر کورس کرنے کا زمانہ ہے۔اور وہ کورس ، حضرت مسیح موعود
کی کتب، تفسیر کبیر اور خلفاء احمدیت کی دوسری کتب ہیں۔آپ اس عرصہ میں ان کتب یا ان کے ایک
بڑے حصے میں سے گزرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔اور یہ بڑا ضروری ہے۔آج ہم ان دلائل ، آج ہم
1
اقتباس از خطاب فرموده 06 دسمبر 1965ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ان صداقتوں کے بغیر، آج ہم قرآن کریم کی اس تفسیر کے بغیر ، جو خدا کے مسیح نے ہمارے ہاتھ میں دی
ہے، دنیا میں اسلام کو غالب نہیں کر سکتے۔پس جو ہتھیار اور تلوار خدا تعالیٰ نے ادیان باطلہ کو ختم کرنے کے
لئے ہمارے ہاتھ میں دی ہے، انہیں اس عرصہ قیام مرکز میں صیقل کرنے کی کوشش کریں۔آنے والے مبلغین پر یہ ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے کہ وہ پاکستان کے مکینوں پر یہ بات
واضح کریں کہ بیرون ممالک میں بسنے والی حق کی متلاشی روحیں کس طرح تڑپ رہی ہیں؟ جہاں تک مجھے
یاد ہے، شروع سے ہی مختلف ممالک سے یہ مطالبات آتے رہے ہیں کہ ہمارے پاس مبلغ بھجواؤ۔ابھی مکرم
چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نجی اور بعض دوسرے ممالک سے ہو کر آئے ہیں۔انہوں نے مجھ پر زور دیا
ہے کہ نبی میں کم از کم چار مبلغ اور جانے چاہئیں۔کیونکہ وہ ملک احمدیت کو قبول کرنے کے لئے تیار نظر آرہا
ہے اور عوام کی اس طرف توجہ ہے۔اسی طرح پر اور بھی کئی ممالک ہیں، جہاں پر دودو، چار چار اور دس دس
مبلغین کی ضرورت ہے۔پس ضرورت ہے، دردمند اور مخلص دل رکھنے والے احمدی نوجوانوں کی ، جن
کے دلوں میں اسلام کو پھیلانے کی تڑپ ہو۔جو میرے بھائی باہر جارہے ہیں، ان کو میں یہ نصیحت کروں گا کہ آپ ایک اسلام کی فوج
کے مجاہد ہیں۔آپ اس پاک ہستی کی نمائندگی کرتے ہوئے باہر جارہے ہیں، جسے اللہ تعالیٰ نے ”امن کا
شہزادہ لقب عطا فرمایا ہے۔پس آپ کا بڑا فرض یہ ہے کہ آپ اپنے دل میں اخوت اور ہمدردی کے جذبہ
لک پہنچا ئیں کہ جس سے بھی آپ کا تعلق ہو یا جس سے بھی آپ ملیں یا با تیں کریں، اسے یہ
یقین ہو جائے کہ یہ شخص خواہ غلطی پر ہے یا حق پر لیکن اس میں شک نہیں کہ ہے میرا ہمدرد اور خیر خواہ۔اگر
آپ اپنے ماحول میں یہ فضا پیدا کر لیں تو پھر دنیا آپ کی بات سننے کے لئے تیار ہو گی۔لیکن اگر وہ یہ سمجھیں
کہ آپ اپنا کوئی فائدہ حاصل کرنے کے لئے آئے ہیں۔یا وہ یہ سمجھیں کہ آپ اپنے آپ کو حاکم یا ڈانڈا
بردار سمجھتے ہیں۔یا وہ یہ سمجھیں کہ آپ محبت کی بجائے ان سے نفرت کرتے ہیں۔یا وہ یہ سمجھیں کہ آپ خیر
خواہی کی بجائے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہیں تو وہ کیوں آپ کے قریب آئیں گے؟ آپ دعا کریں کہ اللہ
تعالی آپ کو زندہ جذبہ عطا فرمائے۔یہ بڑی چیز ہے۔اور خدا تعالیٰ سب سے زیادہ یہ قوت اپنے ماموروں
کو، اپنے صالح بندوں کو عطا کرتا ہے۔اب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اندر جو جذب کی قوت اللہ تعالیٰ نے رکھی تھی ، وہ اس وقت ہی
نہیں کھینچی تھی ، اس زمانہ میں بھی ہمیں کھینچ لیتی ہے۔قرآن کریم پڑھتے ہوئے اور احادیث کا مطالعہ کرتے
2
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطاب فرموده 06 دسمبر 1965ء
ئے بعض دفعہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ایک بڑی زبر دست قوت ہے، جس نے ہمارے دل پر قبضہ کیا ہے،
ہمیں کھینچ کھینچ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف لے جارہی ہے۔ہر مبلغ ، جو تبلیغ کے لئے باہر جاتا ہے، اسے ہر وقت یہ دعا کرنی چاہیے کہ اے خدا! مجھے ایسی
راہوں پر چلا، میرے دماغ میں ایسے خیالات بیدار کر، میرے جسم سے ایسی شعاعیں نکال کہ جولوگوں پر
اس رنگ میں بھی اثر پیدا کرنے والی ہوں کہ وہ میری طرف کھنچے چلے آئیں۔اور میرے ساتھ ان کا ایک
دلی تعلق پیدا ہو جائے۔تا کہ وہ میری باتوں کو محبت اور غور سے سنیں“۔وو۔آپ کے پیچھے خدا تعالیٰ کی قدرتوں
کا ہاتھ ہے۔پس کتنا شکر اور کتنی حمد آپ کے دل میں
پیدا ہونی چاہیے اور کتنی خود اعتمادی آپ کے دل میں پیدا ہونی چاہیے۔اگر واقع میں آپ یہ مقام تو کل پیدا
کرلیں تو دنیا آپ کے وجود سے کتنے اچھے نتائج دیکھ سکتی ہے۔آپ انہیں اس سے نکال کر خدا تعالیٰ کی
تو
خوشنودی، اس کی رضا اور اس کے قرب کی جنات کی طرف لے جانے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ مجھے بھی اور
آپ
کو بھی اسلام کی خدمت کی ہمیشہ تو فیق عطا کرتار ہے۔آمین۔مطبوعه روز نامه افضل 11 دسمبر 1965ء)
3