دنیا میں ایک روحانی انقلاب عظیم پیدا ہونے والا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 10 دسمبر 1965ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
وو
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 10 دسمبر 1965ء
دنیا میں ایک روحانی انقلاب عظیم پیدا ہونے والا ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 10 دسمبر 1965ء
میں جماعت کو یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ آئندہ چھپیں، تمہیں سال جماعت احمدیہ کے لئے
نہایت ہی اہم ہیں۔کیونکہ دنیا میں ایک روحانی انقلاب عظیم پیدا ہونے والا ہے۔میں نہیں کہہ سکتا کہ وہ
کون سی خوش بخت قو میں ہوں گی، جو ساری کی ساری یا ان کی اکثریت احمدیت میں داخل ہوں گی۔وہ
افریقہ میں ہوں گی یا جزائر میں یا دوسرے علاقوں میں۔لیکن میں پورے وثوق اور یقین کے ساتھ آپ کو
کہہ سکتا ہوں کہ وہ دن دور نہیں، جب دنیا میں ایسے ممالک اور علاقے پائے جائیں گے، جہاں کی
اکثریت احمدیت کو قبول کرلے گی اور وہاں کی حکومت احمدیت کے ہاتھ میں ہوگی۔وَلِرَبِّكَ فَاصْبِرُ
خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب میں تمہیں ان نعمتوں سے نوازوں تو تمہارا فرض ہوگا کہ تم بنی نوع )
انسان سے نرمی اور محبت کا سلوک کرو اور ان کی ایذاء دہی کو خدا کی خاطر سہہ لو۔اگر ان کے منہ سے سخت
کلمات نکلیں، اگر وہ بے ہودہ حرکتیں کریں، اگر وہ تمہیں چڑا ئیں تو باوجود اس کے کہ تم انہیں اپنی طاقت
سے خاموش کراسکتے ہو اور انہیں بے ہودہ حرکتوں سے باز رکھ سکتے ہو، ہم تمہیں یہی کہتے ہیں کہ ہماری رضا
کی خاطر صبر سے کام لینا اور ان پر سختی نہ کرنا۔پس اپنے رب کو خوش کرنے کے لئے ، اس کی برکات کے حصول کے لئے ، اس کی رحمتوں کو
جذب کرنے کے لئے ضروری ہے کہ تم صبر سے کام لو ٹھٹھے کے مقابلہ میں ٹھٹھہ اور ہنسی کے مقابلہ میں ہنسی
اور ظلم کے مقابلہ میں ظلم نہ کرو۔وہ زمانہ چونکہ قریب ہے، اس لئے میں آپ کو پھر تا کید سے کہتا ہوں کہ
جب کسی قوم پر اس قسم کی عظیم نعمتیں نازل ہو رہی ہوں تو اس قوم کو بھی ایک عظیم قربانی دینی پڑتی ہے۔پس اپنے نفسوں کو اس قربانی کے لئے تیار کرو۔اپنی طبیعتوں کو اس طرف مائل کرو کہ ہم احمدیت
کے لئے ، اسلام کے لئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت دلوں میں گاڑنے کے لئے ، خدائے قادر و توانا
کے
جلال اور عظمت کو دنیا میں قائم کرنے کے لئے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ہماری جانیں،
5
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 10 دسمبر 1965ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ہمارے مال اور ہماری عزتیں سب خدا کے لئے ہیں اور خدا کی راہ میں قربان ہونے کے لئے تیار ہیں۔اگر ہماری جماعت ایثار اور فدائیت کا یہ نمونہ دکھائے تو اللہ تعالیٰ اس جماعت کو دین و دنیا کی حسنات سے
کچھ اس طرح نوازے گا کہ دنیا کے لئے قرون اولیٰ کی یاد تازہ ہو جائے گی۔ابھی ابھی مجھے مولوی غلام رسول صاحب را جیکی کا وہ کشف یاد آ گیا ، جس میں ان کو دو، تین سو
سال بعد کا نظارہ دکھایا گیا۔کشف میں انہوں نے دیکھا کہ بعد میں آنے والے لوگ آپس میں باتیں کر
رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ کس قدر احمق تھے ، وہ لوگ ، جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں پیدا
ہوئے اور انہوں نے آپ کو قبول نہ کیا۔اتنی بڑی صداقت، اتنے روشن اور واضح دلائل ، خدا کی نصرت کے
اتنے نمایاں نمونے دیکھنے کے بعد کیا وجہ ہوسکتی تھی کہ انہوں نے مسیح محمد مٹی کے قبول کرنے سے انکار کر دیا؟
مطلب یہ کہ آنے والی نسلیں نہ ماننے والوں کو بڑی تعجب کی نگاہ سے دیکھ رہی تھیں۔ایسا ہی ہوگا یہ ایک حقیقت ہے، جس کو رد نہیں کیا جا سکتا۔اور وہ وقت قریب آ رہا ہے، جب دنیا
انکارمہدی معہود کو حیرت و استعجاب سے دیکھے گی۔اگر چہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی فتح و
نصرت اور کامیابی کا انتہائی زمانہ تین سو سال تک بتایا ہے۔لیکن حضور کے بعض کشوف اور الہامات یہ بتاتے
ہیں کہ وہ آخری فتح، جس میں اسلام دنیا پر غالب آ جائے گا، شاید کچھ دیر چاہتی ہولیکن ان آنے والے
چھپیں، تمہیں سالوں میں بعض ممالک اور علاقوں میں احمدیت کو کثرت حاصل ہو جائے گی۔(انشاء اللہ )۔اور وہاں کے رہنے والے اپنی زندگیاں تعلیم احمدیت یعنی حقیقی اسلام کے مطابق گزارنے والے ہوں
گے۔مگر اس انقلاب عظیم کے لئے ، جو دروازہ پر کھڑا ہے کتنی ہی قربانیاں ہیں، جو آپ کو دینی ہوں گی۔پس آپ کو وہ قربانیاں پیش کرنے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔خدا تعالیٰ اپنے فضلوں کی بارش
آپ پر کرنا تو چاہتا ہے لیکن پہلے وہ یہ دیکھے گا کہ آپ ان فضلوں کے مستحق بھی ہیں یا نہیں؟ اللہ تعالیٰ آپ کو
بھی اور مجھ کو بھی ایسا بنا دے کہ ہم اس کی نظر میں ہر قسم کے انعاموں اور فضلوں کے مستحق ٹھہریں۔اور خدا
تعالی کے وعدے جلد ہی ہماری زندگیوں میں پورے ہوں اور ہم اپنی آنکھوں سے دیکھیں کہ وہ، جو دنیا کی
نگاہ میں دھت کارا گیا تھا، وہی دنیا میں مقبول ٹھہرا۔اللهم آمین“۔مطبوعه روزنامه الفضل 09 جنوری 1966ء)
6