جماعت کے قیام کی اصل غرض کو ہمیں تحریک جدید کے ذریعے پورا کرنا ہے ۔ خطاب فرمودہ 20 دسمبر 1965ء بر موقع جلسہ سالانہ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطاب فرموده 20 دسمبر 55
جماعت کے قیام کی اصل غرض کو ہمیں تحریک جدید کے ذریعہ پورا کرنا ہے
""
خطاب فرمودہ 20 دسمبر 1965ء برموقع جلسہ سالانہ
اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ غلبہ اسلام کی جو تحریک جاری فرمائی،
وہ جماعت احمد یہ ہی کے نام سے موسوم ہے۔اس جماعت کے نظام کی بنیاد الوصیت پر ہے۔جس میں
حضور نے واضح فرمایا ہے کہ یہ نظام کن اصولوں اور کن بنیادوں پر قائم ہے۔میں جماعتی نظام اور اس کے
مختلف شعبوں کے متعلق مختصراً کچھ کہنا چاہتا ہوں۔میرے نزدیک وہ نظام، جو الوصیت کی بنیادوں پر
قائم ہوا، اس کی تشکیل درجہ بدرجہ اس طرح پر ہے۔خلیفہ وقت بحیثیت مجموعی ساری جماعت ، وہ تنظیمیں اور
ان کے شعبے، جنہیں خلیفہ وقت قائم کرتا ہے۔یہ ہمارا نظام ہے۔خلیفہ کا کام مامور من اللہ کی نیابت ہے۔اس نیابت کی رو سے ایک جماعتی نظام قائم ہوتا ہے۔اس نظام کو قائم رکھنے اور چلانے کی پوری پوری ذمہ
داری خلیفہ وقت پر ہے۔اسے دو چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ایک مخلصانہ مشوروں کی اور دوسرے
مخلصانہ دعاؤں کی۔میں بھی احباب جماعت سے ان دو باتوں کی توقع رکھتا ہوں۔مجھے مخلصانہ مشوروں
اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔اور میں امید رکھتا ہوں کہ یہ دونوں چیزیں مجھے ملتی رہیں گی۔سو ہمارا نظام مندرجہ ذیل باتوں پر مشتمل ہے۔_1
-2
-3
خلیفہ وقت
جماعت
انتظامی ادارے اور شعبہ جات
حضور علیہ السلام نے اور آپ کے بعد آپ کے خلفاء نے جماعت کے ہر حصہ کو اقتصادی طور پر
اور روحانی طور پر قائم رکھا۔پھر حضور نے جماعتی کاموں کو چلانے کے لئے ” الوصیت میں ایک مالی نظام
بھی قائم کیا ہے۔اس کی رو سے وصیت کرنے والے احباب اپنی آمدن اور جائیداد کا1/10 حصہ جماعتی
خزانہ میں جمع کراتے ہیں۔انتظامی ادارے کے طور پر حضور نے صدر انجمن احمدیہ کا نظام قائم فرمایا تھا۔لیکن جماعت کے ایک حصہ نے اس نظام کی حیثیت کو غلط سمجھا۔ایک گروہ وہ تھا، جوا کا بر پرمشتمل تھا اور ہر
7

اقتباس از خطاب فرموده 20 دسمبر 1965ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
معاملہ میں صدر انجمن ہی کوکار مختارسمجھتا تھا۔اور دوسرا گروہ ، وہ جو کہتا تھا کہ خدا کا خلیفہ ہمارے ساتھ ہے اور
ہم اس کے ساتھ ہیں۔مؤخر الذکر گروہ کامیاب ہو گیا۔ریشم۔۔۔صدر انجمن کے علاوہ ہمارا دوسرا بڑا تنظیمی ادارہ تحریک جدید ہے۔حضرت خلیفة
المسیح الثانی نے اسے 1934ء میں شروع کیا تھا۔اس سے بڑی غرض یہ تھی کہ دنیا کے دور و دراز
ممالک میں اشاعت اسلام
کا بندوبست کیا جائے۔چنانچہ اس تحریک کے ذریعہ ایک بڑی حد تک یہ غرض
پوری ہوئی۔آج خدا کے فضل سے بعض ایسے ملک بھی ہیں، جن کے چندہ دہندگان کی تعداد پاکستان کے
چندہ دہندگان کے قریب قریب پہنچ رہی ہے۔افریقہ میں خاص طور پر بڑی ترقی ہوئی ہے۔بڑا ہی اخلاص
رکھنے والے، دعائیں کرنے والے اور قربانیاں کرنے والے لوگ ہیں، جو وہاں جماعت میں داخل ہیں اور
داخل ہورہے ہیں۔یہ روحانی انقلاب ہے، جوتحریک جدید کے ذریعہ رونما ہوا ہے۔دلوں کو فتح کرنے کے
لئے تحریک جدید کو قائم کیا گیا تھا۔یہ غرض ابھی ایک حد تک ہی پوری ہوئی ہے۔دنیا صداقت کی پیاسی
ہے۔ان کی پیاس بجھانے کا ابھی پورا پورا انتظام نہیں ہوا۔تحریک جدید کے سلسلہ میں ابھی بہت کچھ کرنا
ہے۔ہمیں مبلغ بھی چاہئیں اور روپیہ بھی چاہیے۔الغرض ایک ضرورت ہمارے سامنے ہے اور وہ ضرورت
ہمیں پکار رہی ہے۔جماعت کے قیام کی اصل غرض کو ہمیں تحریک جدید کے ذریعہ پورا کرنا ہے“۔( مطبوعه روزنامه افضل 16 جنوری 1966ء)
8

آج 10 میں سے 10 باقی