اسلام احمدیت کے ذریعے سے ساری دنیا پر غالب آئے گا ۔ خطاب فرمودہ 21 دسمبر 1965ء برموقع جلسہ سالانہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطاب فرموده 21 دسمبر 65
اسلام احمدیت کے ذریعے سے ساری دنیا پر غالب آئے گا
خطاب فرمودہ 21 دسمبر 1965ء بر موقع جلسہ سالانہ
وو
دوستو، پیارو!
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
قبل اس کے کہ میں وہ مضمون شروع کروں، جو آج بیان کرنا چاہتا ہوں، میں دوستوں کو دو
ضروری کتابیں خریدنے کی تحریک کرنا چاہتا ہوں۔ان میں سے ایک انگریزی ترجمۃ القرآن معہ تفسیر
ہے، جوتحریک جدید کی طرف سے شائع ہو رہی ہے۔انگریزی دان احباب کو چاہیے کہ وہ اپنے لئے اور تبلیغ
کی خاطر ضرور اس
کی تقسیم اور اشاعت کی کوشش کریں۔دوسری کتاب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اپنی تحریروں کے اقتباسات پر مشتمل ہے، جسے محترم
سید داؤ د احمد صاحب نے مرتب کر کے شائع کیا ہے۔اس کا نام ہے، حضرت مرزا غلام احمد علیہ الصلوۃ و
السلام اپنی تحریروں کی رو سے یہ بڑا مفید مجموعہ ہے۔اگر چہ لمبا ہے لیکن اسے مختصر کیا ہی نہیں جاسکتا تھا۔یہ
بھی ایک ایسی کتاب ہے، جس سے پڑھے لکھے دوستوں کو ضرور فائدہ اُٹھانا چاہیے۔احباب خود بھی اسے
خریدیں اور پڑھیں اور اپنے بھائیوں کو بھی سنانے کی کوشش کریں۔میرے نزدیک ہر جماعت میں اس کا کم
وو
از کم ایک نسخہ تو ضرور ہونا چاہیے اور بڑی جماعتوں کو یقینا زیادہ تعداد میں اسے خریدنا چاہیے۔افریقہ کے ملک گیمبیا میں ایک نہایت مخلص افریقن احمدی کو ، جو وہاں کی جماعت احمدیہ
کے پریزیڈنٹ بھی ہیں، اللہ تعالیٰ کے فضل سے ملک کا قائم مقام گورنر جنرل بنایا گیا ہے۔(الحمد للہ )۔ان
کا نام الحاج ایف ایم۔سنگھائے ہے۔ان کی عمر 56 سال کے قریب ہے۔1962ء میں وہ احمدی
ہوئے تھے۔1964ء میں انہیں اللہ تعالیٰ نے حج بیت اللہ شریف کی سعادت عطا فرمائی۔اللہ تعالیٰ ان کا یہ
تقرر ان کے لئے ، ان کے ملک کے لئے اور اسلام اور احمدیت کے لئے مبارک کرے۔آمین۔۔۔۔اس کے علاوہ احباب یہ سن کر بھی خوش ہوں گے کہ گزشتہ مہینے میں بیرونی ممالک میں اللہ
"
تعالیٰ کے فضل سے 50 اشخاص احمدی ہوئے ہیں۔(الحمد للہ)۔9
اقتباس از خطاب فرموده 21 دسمبر 1965ء
وو
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اسلام احمدیت کے ذریعے سے ساری دنیا پر غالب آئے گا اور ہر وہ طاقت ، جو اس کی راہ
میں حائل ہو گی ، ذلیل و نا کام کر دی جائے گی۔دنیا کے تمام اموال بھی اگر ادیان باطلہ کی پشت پر ہوں اور
وہ اسلام کی مخالفت پر آمادہ ہوں تو اس کا نتیجہ انشاء اللہ مٹی کی اس چنگی سے بھی زیادہ حقیر ہو گا، جو آپ کے
پاؤں کے نیچے ہے۔بے شک ہم کمزور ہیں۔مگر جس خدا کی طرف ہم منسوب ہیں، وہ کمزور نہیں۔بے
شک ہم گنہگار ہیں، ہم سے غلطیاں بھی ہوتی ہیں لیکن ہم اپنے رب سے ہرگز مایوس نہیں ہیں۔ہمارے
کانوں میں ہمیشہ اس کی یہ میٹھی آواز آتی رہتی ہے کہ
لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللهِ *
یعنی اللہ تعالیٰ کی رحمت سے کبھی نا امید نہ ہو۔اس لئے ہمیں یقین ہے کہ ہماری ہر حرکت ، جس
جہت کی طرف بھی ہوگی، وہاں پر اسلام کا جھنڈا گاڑا جائے گا۔اور وہ ہماری حقیر کوششوں میں غیر معمولی
برکت پیدا کرے گا۔میں تمام جماعت کو جو کہ یہاں موجود ہے اور پوری دنیا کو کامل یقین کے ساتھ یہ کہتا
ہوں کہ آئندہ پچپیں، تمیں سال کے اندر دنیا میں ایک عظیم الشان تغیر پیدا ہونے والا ہے۔وہ دن قریب
ہیں، جب دنیا کے بہت سے ممالک کی اکثریت اسلام کو قبول کر چکی ہوگی۔اور دنیا کی سب طاقتیں اور
ملک بھی اس آنے والے روحانی انقلاب کو روک نہیں سکتے۔جب کہ وہی زبانیں، جواب رسول اللہ صلی
للہ علیہ وسلم کو گالیاں دے رہی ہیں، آپ پر درود وسلام بھیج رہی ہوں گی۔یہ دن یقینا آنے والے ہیں۔لیکن یہ پیش خبریاں ہم پر بھی کچھ ذمہ داریاں عائد کرتی ہیں، جنہیں بہر حال ہمیں نے پورا کرنا ہے۔ہمیں
عظیم قربانیاں دینی ہوں گی۔جب ہم اپنا سب کچھ خدا کی راہ میں قربان کر دیں گے تب خدا کہے گا کہ میں
اپنا کچھ کیوں بچا کر رکھوں؟ میں بھی اپنی سب برکتیں تمہیں دیتا ہوں۔اور جب ایسی حالت ہو جائے تو پھر
خود سوچ لو کہ ہمارے لئے کیا کمی رہ جائے گی ؟
حضرت فضل عمر نے دنیا کے مختلف ممالک میں تبلیغ اسلام کے جو مرا کز قائم کئے تھے، ان
میں سے نو مرکز مختلف وجوہ کی بناء پر بند ہو گئے تھے۔پہلا کام، جو میں نے اور آپ نے کرنا ہے، وہ یہ ہے
کہ ان مراکز کو جتنی جلد اور جب بھی ممکن ہو ، پھر جاری کیا جائے۔اس کے علاوہ بعض نئی جگہوں پر بھی فوری
طور پرمیشن قائم کرنے کی ضرورت ہے۔بعض ممالک میں مساجد تعمیر کرانے کی ضرورت ہے۔لیکن اس کے
لئے سب سے پہلی ضرورت مبلغین اور مبشرین کی ہے۔احمدی بچوں اور نوجوانوں کو اس کے لئے آگے آنا
ہوگا اور والدین کو اپنے بچوں کو وقف کرنا ہو گا۔جو بچے اپنی زندگیاں دین کی خدمت کے لئے وقف کریں
طورة
وو
10
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطاب فرموده 21 دسمبر 1965ء
گے، انہیں تیار کرنے پر تو کافی وقت صرف ہوگا۔اس لئے فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایسے
دوستوں کو آگے آنا چاہیے، جو اپنے دنیوی کاموں سے ریٹائر ہو چکے ہوں یا ہونے والے ہوں یا ہو سکتے
ہوں۔ایسے دوستوں
کو مختصر عرصہ کے لئے تعلیمی نصاب کے بعد تبلیغ کے لئے باہر بھیجا جا سکتا ہے۔لیکن
ہمارے کاموں کی اصل بنیاد دعاؤں اور تو کل پر ہے۔اس لئے دوستوں
کو خصوصیت سے دعاؤں کی عادت
ڈالنی چاہیے۔پھر مالی قربانیوں کو بھی بڑھانے کی ضرورت ہے۔پاکستانی احمدیوں کے لئے بھی اور بیرونی
ممالک کے احمدیوں کے لئے بھی۔جو مالی وعدے آپ کر چکے ہیں، انہیں بھی آپ پورا کریں اور کوشش
کریں کہ کوئی بقایا آپ کے ذمہ نہ رہے۔اگر آپ اس میں کامیاب ہو جائیں تو ہماری کوششوں میں بہت
اضافہ ہو جائے گا اور ہم پر اللہ تعالیٰ کے مزید افضال نازل ہوں گے۔بہر حال جو کام ، حضرت مصلح موعود
رضی اللہ عنہ نے شروع کئے تھے ، انہیں کامیابی کے ساتھ اختتام تک پہنچانا، میرا فرض ہے۔اور میں آپ
سے یہ امید رکھتا ہوں کہ اس بارہ میں آپ میرے ساتھ تعاون کریں گئے۔( مطبوعہ روز نامہ الفضل 24 فروری 1966ء)