جماعت کے تمام اداروں کو چاہیے کہ وہ اپنی جدوجہد کو منظم کریں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 7 جنوری 1966ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعہ فرمودہ 07 جنوری 1966ء
جماعت کے تمام اداروں کو چاہیے کہ وہ اپنی جد و جہد کو منظم کریں
22
خطبہ جمعہ فرمودہ 07 جنوری 1966ء
عزیز وا یہ سال نو کا پہلا جمعہ ہے، جس میں، میں آپ سے مخاطب ہو رہا ہوں۔میری
طرف سے سال نو کی مبارک باد قبول کریں۔آپ بھی جو اس وقت میرے سامنے بیٹھے ہیں اور وہ تمام
احمدی احباب بھی جو ا کناف عالم میں پھیلے ہوئے ہیں اور قریہ قریہ میں رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں۔میری
یہ مبارک با درسمی طور پر نہیں۔یہ تکلیف دہ خیال میرے دل کی گہرائیوں میں یکم جنوری سے ہی موجزن ہورہا
ہے کہ گذشتہ سال جو گذرا ہے، وہ ہم پر بڑا ہی سخت سال تھا۔اس نے ہمارے دلوں کو بری طرح زخمی کیا
تھا۔لیکن اللہ تعالٰی نے محض اپنے فضل سے ہمارے زخمی دلوں پر تسکین کا پھا یا رکھا اور اس نے ہمیں محض
اپنے فضل سے اس صبر کی توفیق عطا فرمائی، جس سے وہ راضی اور خوش ہو جایا کرتا ہے۔اس لئے میری
مبارک با درسمی طور پر نہیں بلکہ میں یہ مبارک بادا اپنے دل کی گہرائیوں سے پیش کرتا ہوں اور پھر برکت کے
ہر معنی کے لحاظ سے پیش کرتا ہوں۔جب ہم کسی دن کسی زمانہ یا کسی سال کو مبارک کہتے ہیں تو اس سے ہمارا یہ مطلب ہوتا ہے کہ ان
تمام معانی میں ، جن میں یہ لفظ اچھے طور پر بولا اور اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کیا جا سکتا ہے ، وہ دن اور وہ زمانہ
اور وہ سال ہم سب کے لیے برکتوں والا ہو۔برکت کے ایک معنی یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھلائی کے،
جو سامان اس کے بندوں کے لئے پیدا ہوئے ہیں، ان کو دوام اور قیام حاصل ہو جائے۔پس میری مبارک
ہو“ کی دعائوں ہوئی کہ خدا تعالیٰ کرے کہ وہ تمام برکتیں (خیر اور بھلائی کی چیزیں) نعمتیں اور رحمتیں، جو اس
نے جماعت احمدیہ کے لئے مقدر کر رکھی ہیں۔اس سال نو میں ہم ان کے نظارے ہر آن دیکھتے رہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جب اللہ تعالیٰ نے ایک مصلح موعود کی بشارت عطا فرمائی
تھی تو اس نے اس پیشگوئی کے اندر جماعت احمدیہ کو بھی بہت سی بشارتیں دی تھیں۔سو اللہ تعالیٰ نے اس
پیشگوئی میں جماعت احمدیہ سے جو وعدے کئے تھے، ان کو مد نظر رکھتے ہوئے ، یہ دعا کی جاسکتی ہے کہ اللہ
تعالیٰ اس سال کو ان معنوں میں بھی بابرکت کرے کہ وہ آپ کے نفوس اور اموال میں برکت ڈالے اور
13
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 07 جنوری 1966ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
آپ سے ہر آن خوش رہے۔وہ آپ کو بھولے نہیں، وہ آپ کو فراموش نہ کرے۔بلکہ اس کی یاد میں آپ
ہمیشہ حاضر ر ہیں اور جس طرح ایک دوست دوسرے دوست کو محبت کے ساتھ یاد کرتا ہے۔اسی طرح ہمارا
آقا اور ہمارا مالک محض اپنے فضل سے ہمارے ساتھ دوستانہ معاملات کرتا چلا جائے۔برکت کے دوسرے
معنوں کی رو سے ہم اس دعا میں یہ زیادتی بھی کر سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنی ان عنایات میں زیادتی کرتا چلا
جائے۔کیونکہ برکت کے ایک معنی اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں غیر محسوس طور پر زیادتی کے بھی ہیں۔برکت کے تیسرے معنوں کے رو سے یہ دعا یوں بھی ہوگی کہ خدا کرے کہ آپ اور میں ان نیکیوں پر
ثابت قدم رہیں، جو خدا تعالیٰ کو محبوب اور پیاری ہیں۔اور روحانی جہاد کے اس میدان میں ، جس کا دروازہ اللہ تعالیٰ
نے آج ہمارے لئے کھولا ہے اور جس میدان میں اس نے ہمیں لاکھڑا کیا ہے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و
السلام کی بیعت کرنے اور آپ کی اطاعت کا دعویٰ کرنے کے بعد ہم پیٹھ نہ دکھا ئیں اور ہمیشہ ثابت قدمی
کے ساتھ شیطان کا مقابلہ کرتے چلے جائیں۔پس یہ سال نو مبارک ہو، آپ کے لئے بھی اور میرے لئے بھی۔ان معنوں میں کہ اللہ تعالیٰ
ہمیں ان اعمال صالحہ کے بجالانے کی توفیق دیتا چلا جائے کہ جن کے نتیجہ میں ( اگر اور جب وہ انہیں قبول
کر لیتا ہے تو اس کی نعمتیں آسمان سے نازل ہوتی ہیں۔یہ اعمال صالحہ ( یا خدا تعالیٰ کو محبوب اور مرغوب
اعمال ) دو قسم کے ہیں۔ایک اعمال صالحہ تو وہ ہیں، جو ہم انفرادی طور پر خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے بجالاتے
ہیں۔ہم نمازوں کو ادا کرتے ہیں، ہم رات کی تنہائی اور خاموشی میں اپنے رب کے حضور عجز اور انکسار کے
ساتھ جھکتے ہیں اور اس سے اپنے مطالب کے حصول کے لئے دعائیں مانگتے ہیں۔اسی طرح سینکڑوں اور
اعمال ہیں، جن کا ہماری ذات کے ساتھ تعلق ہے۔ہم تقویٰ کی باریک راہوں کی تلاش میں بعض کام
کرتے ہیں یا بعض کو چھوڑ دیتے ہیں۔ایسے اعمال صالحہ ایک فرد کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں۔لیکن کچھ اعمال صالحہ اجتماعی حیثیت کے ہوتے ہیں۔یعنی تمام جماعت کو کچھ کوششیں ایسی کرنی
پڑتی ہیں کہ جن کے بغیر انہی جماعتیں اور الہی سلسلے اپنے مطالب اور مقاصد کو حاصل نہیں کر سکتے۔یہ ساری
جد و جہد بنیادی طور پر شیطان، اس کے وسوسوں اور اس کے پھیلائے ہوئے باطل عقائد کے خلاف ہوتی
ہے۔لیکن اس دنیا میں وہ مختلف شکلیں اختیار کرتی اور مختلف رنگوں میں ظاہر ہوتی ہے۔اس وقت شیطان
دجل کی شکل میں حق کے خلاف نبرد آزما ہے۔اور جماعت احمد یہ جو روحانی جنگ لڑ رہی ہے ، وہ شیطان کے
14
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 07 جنوری 1966 ء
مقابلہ میں ہی لڑی جارہی ہے۔اس جنگ کو الہی نوشتوں میں حق و باطل کی آخری جنگ قرار دیا گیا ہے اور
اس میں فتح حاصل کر لینے کے بعد اسلام ساری دنیا پر غالب آجائے گا۔اور اللہ تعالیٰ کی توحید تمام بنی نوع
انسان میں پھیل جائے گی۔اور دنیا کے تمام ملک اور اقوام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت سے سرشار ہو
جائیں گی۔غرض یہ میدان ہے، جس میں ہماری جدو جہد جاری ہے۔لیکن ہمارے وسائل اور اسباب بہت
محدود ہیں۔اور ہمارے مقابلہ میں دنیا کے اسباب اور طاغوتی طاقتیں بہت زیادہ اور دنیوی نقطہ نگاہ سے
بہت بھاری ہیں۔ہاں
اللہ تعالیٰ نے ہماری حقیر کوششوں میں جہاں اپنے فضل سے پہلے ہی برکت رکھ دی
ہے، وہاں اس نے ہمیں یہ گر بھی سکھایا ہے کہ اگر کسی طاقت کو جو کمزور ہے، صحیح طور پر کام میں لایا جائے ، پھر
کوشش میں ایک تنظیم ہو اور جدوجہد منظم رنگ رکھتی ہے اور کسی منصوبہ بندی اور پلین (Plan) کے مطابق
ہو رہی ہو تو خدا تعالیٰ کے فضل سے اس کے نتائج ان اعمال کے مقابلہ میں بہت اچھے نکلتے ہیں، جو غیر منظم
طور پر اور بغیر کسی منصوبہ بندی کے کئے جاتے ہیں۔میرے ایک پیارے عزیز نے میری توجہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے 1952ء کے پہلے
خطبہ جمعہ کی طرف مبذول کرائی ہے۔جس میں حضور نے جماعت اور جماعتی اداروں کو ایک منظم جد و جہد اور
منصوبہ بندی کی طرف متوجہ فرمایا ہے۔حقیقت یہی ہے کہ کسی منصوبہ بندی کے بغیر اور اپنی کوششوں کو منظم
کرنے کے بغیر ہم اپنی کامیابیوں کی رفتار کو تیز سے تیز تر نہیں کر سکتے۔اس لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے
کاموں کو اس طرح منظم کرنے کی کوشش کریں کہ جماعت کی طاقت کا ایک ذرہ بھی ضائع نہ ہو۔بلکہ ہمارے
سامنے ایک وقتی مقصد اور او بجیکٹ (object) ہو، جسے ہم معین وقت میں حاصل کرنے کی کوشش کریں۔لمبے وقت کے لئے تو یہ صحیح ہے کہ ہمارا مقصد حیات اور سلسلہ احمدیہ کے قیام کی غرض ہی یہ ہے کہ طاغوتی اور
شیطانی طاقتوں پر غلبہ حاصل کیا جائے۔اس غرض کے لئے ایک لمبے عرصہ تک جدوجہد کی ضرورت ہے۔ہو
سکتا ہے کہ اس میں 80 سال لگ جائیں 100 سال لگ جائیں ، 150 سال لگ جائیں، دو سو سال لگ
جائیں یا خدا جانے کتنا عرصہ لگ جائے؟ لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ انسانی عقل و دماغ اور تصور اس لمبے
زمانہ کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کر لیتے ہیں اور اپنے مقصد کے حصول کے لئے بعض چھوٹے چھوٹے
منصوبے بنا لیتے ہیں۔یعنی وہ تجویز کر لیتے ہیں کہ مثلاً اس سال میں ہم اپنے مقصد کا اتنا حصہ ضرور حاصل کر
لیں گے۔اور پھر اس کے حصول کے لئے وہ اپنی پوری کوشش صرف کر دیتے ہیں۔اور پھر اس سال جس حد
تک وہ اپنے مقصد کے حصول میں کامیابی حاصل کر لیں، اگلے سال وہ زیادہ تیزی کے ساتھ آگے قدم
15
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 07 جنوری 1966ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
بڑھانے کے قابل ہو جاتے ہیں۔اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے، حضرت مصلح موعودؓ نے 1952ء میں بھی اور
اس کے علاوہ اور مواقع پر بھی جماعت کو بار بار نصیحت فرمائی ہے کہ وہ اپنے کاموں میں تنظیم پیدا کرے، انہیں
منظم شکل دے اور انہیں کسی منصوبہ بندی اور پلینگ (planning) کے مطابق کرے۔ورنہ ہماری رفتار
ترقی کبھی تیز نہیں ہو سکتی۔سوحضور کی اس تاکیدی نصیحت کے ساتھ آج میں اپنے بھائیوں کو سال نو کی مبارک باد دیتا
ہوں۔اور ان کی توجہ اس طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں کہ برکت کے ایک معنی یہ بھی ہیں کہ خدا تعالیٰ کے
فضل ہم پر پہلے سے زیادہ نازل ہوں اور اس میدان مجاہدہ میں اور میدان جہاد میں جس میں ہم قدم رکھ
چکے ہیں، ہمارے قدم آگے ہی بڑھتے چلے جائیں، وہ پیچھے کی طرف کبھی نہ اٹھیں۔اور اس کے لئے
ضروری ہے کہ ہماری کوششوں میں تنظیم پائی جائے اور ہم ایک منصوبہ بندی اور پلین (plan) کے ماتحت
اپنی جد و جہد کو جاری رکھنے والے ہوں۔اس اصول کے مطابق میں جماعت کے تمام اداروں سے یہ کہتا
ہوں کہ آئندہ چند ہفتوں کے اندر اندر وہ سال نو میں کام کرنے کا ایک منصوبہ تیار کریں اور اسے میرے
سامنے رکھیں۔جسے میں سال کے دوران حسب ضرورت جماعت کے دوستوں کے سامنے پیش کرتا رہوں
گا اور اسے پورا کرنے کی طرف ان کی توجہ مبذول کراتا رہوں گا۔لیکن چونکہ حضرت مصلح موعودؓ کے
ارشادات پر ایک لمبا عرصہ گزر چکا ہے اور حضور کے وصال سے پہلے ایک لمبا عرصہ جماعت پر ایسا بھی گزرا
ہے، جس میں حضور اپنی بیماری کی وجہ سے ان تفاصیل میں جماعت کی پوری نگرانی نہیں کر سکے۔اس لئے
میں سمجھتا ہوں کہ میرا فرض ہے کہ میں مختلف اداروں کو ان کے بعض کاموں کی طرف مختصراً توجہ دلا دوں۔تفاصیل وہ اپنے طور پر طے کر لیں۔تحریک جدید کو میں اس طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ دس پندرہ روز سے یا یوں سمجھ لو کہ جلسہ
سالانہ کے آخری دن سے میرے دل میں یہ خیال پیدا ہوا ہے اور میں نے اس پر کافی غور کیا ہے اور
معلومات بھی حاصل کی ہیں اور میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اس وقت افریقہ میں دو ملک ایسے پائے جاتے
ہیں کہ جن کے رہنے والے لوگوں کے دلوں میں خدا تعالیٰ کے فرشتوں نے اسلام اور احمدیت کی قبولیت
کے لئے ایک جذبہ اور تڑپ پیدا کر دی ہے۔اور ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کی روحانی پیاس کو بجھانے کے
لئے ان میں زیادہ سے زیادہ مبلغ، ڈاکٹر اور استاد بھجوائیں اور اپنی کتب اور رسالے ان تک پہنچا ئیں۔مجھے
امید ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑی جلدی ان ملکوں میں اسلام اور احمدیت مضبوطی سے قائم ہو جائیں
16
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعہ فرمودہ 07 جنوری 1966 ء
گے۔انشاء اللہ۔میں نے ایک دوست کو بلا کر تحریک جدید کو پہلے بھی پیغام بھجوایا ہے اور اب جماعت کے
احباب کو آگاہ کرنے کے لئے خطبہ میں بھی بتا رہا ہوں کہ افریقہ میں علاوہ اور سکیموں اور منصوبوں کے کہ جو
وہاں اس وقت نافذ کئے جانے ضروری ہیں، ہمیں ان دونوں ملکوں کی طرف فوری توجہ کی ضرورت ہے۔اور خدا تعالیٰ نے چاہا تو ہم بہت جلدی وہاں اچھے نتائج نکلنے کی امید کرتے ہیں۔پس جہاں تحریک جدید سال نو کے لئے ایک منصوبہ تیار کرے گی ، وہاں میں جماعت کو بھی آگاہ
کرنا چاہتا ہوں کہ کاغذی منصوبہ بندی کوئی اچھا نتیجہ پیدا نہیں کیا کرتی۔اگر ہم نے غور کرنے کے بعد یہ
سمجھا کہ ان دو ملکوں میں ہیں یا تمیں مبلغ ، ڈاکٹر اور استاد بھجوانے ضروری ہیں تو آپ کا فرض ہوگا کہ ہمیں اتنی
تعداد میں مناسب آدمی مہیا کریں۔میں نے جلسہ سالانہ کے موقع پر وقف کی ایک عام تحریک کی تھی اور خدا
تعالیٰ کا فضل ہے کہ دوست مختلف رنگوں میں بڑی کثرت سے زندگیاں وقف کر رہے ہیں اور بعض دوستوں
نے مجھے اس سلسلہ میں بڑے ضروری اور مفید مشورے بھی دیئے ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں جزا دے۔بہر حال
ہمیں عنقریب کام کرنے والوں کی ایک کثیر تعداد کی ضرورت پڑنے والی ہے۔اور جماعت کے مستعد،
مخلص اور خوش قسمت نو جوانوں کو اپنی اپنی جگہ اس پیش کش کے لئے تیار رہنا چاہیے۔تاجب ہم ضرورت
پڑنے پر آواز دیں تو یہ نہ ہو کہ دنیا کی نگاہ میں بھی اور اپنے دلوں میں بھی ہم ایک مضحکہ خیز حرکت کرنے
والے ثابت ہوں۔اور دنیا یہ خیال کر کے کہ ہم کاغذی منصوبے بنارہے ہیں اور قوم وہ قربانیاں دینے کے
لئے تیار نہیں ، جو ان منصوبہ بندیوں کے نتیجہ میں اسے دینی ضروری ہیں۔غرض اس وقت بہت جلد افریقہ میں اسلام کی جڑوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔کیونکہ
آئندہ زمانہ میں اس نے بین الاقوامی سیاست میں بھی ایک اہم کردار ادا کرنا ہے۔اس وقت مسلم ممالک
میں یا اسلام کی طرف منسوب ہونے والی مختلف حکومتوں میں بسنے والے لوگوں پر اکثر جگہ جو مظالم ہور ہے
ہیں، ان کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ بین الاقوامی سیاست میں اسلام کی آواز میں اتنی طاقت نہیں رہی ، جو
مسلمانوں کو ان مظالم سے بچانے اور انصاف کے حصول کے لئے ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ مسلمانوں پر رحم
کرے، ان کی آنکھیں کھولے اور ان کی ان راستوں کی طرف رہنمائی کرے، جن پر چلے بغیر وہ اپنے
مستقبل کو روشن نہیں کر سکتے۔کیونکہ محض اسلام کا لیبل لگا لینا ہی کافی نہیں۔بلکہ ضروری ہے کہ وہ خدا تعالیٰ
کی اس آواز پر ، جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تمام مسلمانوں کو بالخصوص اور تمام بنی نوع
انسان
کو بالعموم مخاطب کر کے بلند کی تھی، لبیک کہتے ہوئے جماعت احمدیہ میں داخل ہو جائیں۔اور وہ
قربانیاں پیش کریں جو خدا تعالیٰ ان سے اس وقت لینا چاہتا ہے“۔66
17
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 07 جنوری 1966ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
: اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے احمدی بچوں کے دماغوں میں جلاء پیدا کی ہے اور جب
مختلف تعلیمی یونیورسٹیوں کے نتائج نکلتے ہیں تو احمدی نوجوان اپنی نسبت کے مقابل بہت زیادہ تعداد میں اعلیٰ
نمبر حاصل کرنے والے ہمیں نظر آتے ہیں۔یہ محض اللہ تعالی کا فضل اور اس کی دین ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کی نعمت
ہے، جس میں ہماری کوششوں کا کوئی دخل نہیں۔اگر ہم اپنی غفلت کے نتیجہ میں اچھے دماغوں کو ضائع کر دیں تو
اس سے بڑھ کر اور کوئی ظلم نہیں ہوگا۔پس جو طلباء ہونہار اور ذہین ہیں، ان
کو بچپن سے ہی اپنی نگرانی میں لے
لینا اور انہیں کا میاب انجام تک پہنچانا ، جماعت کا فرض ہے۔میں نے دیکھا ہے کہ بعض نہایت ذہین بچے
تربیت کے نقص کی وجہ سے سکول کے پرائمری اور مڈل کے حصوں میں ہی ضائع ہو جاتے ہیں۔ان میں
آوارگی اور بعض دیگر بری عادتیں پیدا ہو جاتی ہیں۔جن کی وجہ سے نہ صرف وہ خود بلکہ جماعت بحیثیت
جماعت خدا تعالیٰ کے فضلوں اور نعمتوں کا وہ پھل نہیں کھا سکتی، جو اچھے دماغ پیدا کر کے خدا تعالیٰ نے
ہمارے لئے مقدر کیا ہے۔کیونکہ ہم ان دماغوں کو بوجہ عدم توجہ سنبھالتے نہیں بلکہ ضائع کر دیتے ہیں اور اس
طرح بعد میں نقصان اٹھاتے ہیں۔اسی طرح بعض اچھے دماغ محض اس وجہ سے ضائع ہو جاتے ہیں کہ وہ
غریب خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی مالی حالت اتنی اچھی نہیں ہوتی کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر
سکیں۔اور جماعت بھی ان کی طرف متوجہ نہیں ہوتی۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ہم ناشکری کرتے ہوئے ان قابل
ذہنوں کو ضائع کر دیتے ہیں۔پس ہر اچھا دماغ رکھنے والے طالب علم کو جو جائزہ لینے کے بعد اس قابل معلوم
ہو کہ اگر اسے اعلی تعلیم دلائی جائے تو اسلام اور احمدیت کا نام روشن کرنے والا ثابت ہو سکتا ہے، سنبھالنا
جماعت کا فرض ہے۔جماعت کو اس پر نہ صرف روپیہ خرچ کرنا چاہیے بلکہ اس کے لئے دعائیں کرنا چاہیے
کہ اللہ تعالیٰ اسے راہ راست پر قائم رکھے اور اس کے دماغ میں پہلے سے بھی زیادہ جلاء پیدا کرتا چلا جائے۔اور اسے الہام کے ذریعہ نئے نئے مسائل کے حل کرنے کی توفیق عطا فرما تا چلا جائے۔پھر بعض اچھے دماغ
اس وجہ سے بھی ضائع ہو جاتے ہیں کہ جب وہ اپنی تعلیم ختم کر لیتے ہیں تو انہیں سمجھ نہیں آتی کہ اپنی آئندہ
زندگی میں کس راستہ کو اختیار کریں؟ اس لئے جماعت کا یہ بھی فرض ہے کہ وہ اپنے نو جوانوں کی ان کی آئندہ
زندگی کے پروگرام بنانے میں مدد کرے۔بہت اچھے دماغ ، اچھے دماغ ، درمیانے دماغ اور نسبتا کمزور دماغ
سارے ہی اس بات کے حق دار ہیں کہ جماعت ان کی راہنمائی کرے۔اور جہاں جہاں وہ زندگی کے
کاموں میں لگ سکتے ہیں، وہاں انہیں لگوانے میں مدد کرے۔کیونکہ ہر وہ نوجوان جو تعلیم حاصل کرنے کے
بعد اس قابل ہوجاتا ہے کہ وہ کوئی کام کرے، اگر وہ بر وقت کام پر نہیں لگتا اور جماعت بھی اسے کسی کام پر
18
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعہ فرمودہ 07 جنوری 1966ء
لگوانے میں مدد نہیں دیتی تو گویا ہم اسے خود پکڑ کر شیطان کی گود میں لا بٹھاتے ہیں۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم کا فرمان ہے کہ بریکاررہنے والے لوگوں پر شیطان حملہ کرتا ہے اور انہیں اپنا آلہ کار بنالیتا ہے۔پھر ایسا
نوجوان جو تعلیم حاصل کر لینے کے بعد کام پر نہیں لگتا اور بیکار رہتا ہے۔نہ صرف اپنے خاندان کے لئے ایک
مصیبت بن جاتا ہے بلکہ اس کی بیکاری سے جماعت بھی خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھا سکتی۔کیونکہ جونو جوان تعلیم
سے فارغ ہونے کے بعد جلد ہی کام پر لگ جاتا ہے، وہ کمائی کرنا شروع کر دیتا ہے۔اور اپنی اس کمائی میں
سے غلبہ اسلام کی جدوجہد میں کنٹری بیوٹ (contribute) کر رہا ہوتا ہے۔پھر جب وہ کام پر لگتا ہے تو
اس کا ایک ماحول بنتا ہے۔اس کے اس ماحول میں اس کا کردار اور اس کے اخلاق اثر انداز ہور ہے ہوتے
ہیں۔اور اس طرح وہ خاموشی کے ساتھ اپنا نمونہ دکھا کر یا گفتگو کے ذریعہ احمدیت کا اثر اور نفوذ بڑھانے والا
ہوتا ہے۔غرض وہ بچے، جو تعلیم سے فارغ ہو کر کام پر نہیں لگتے اور بریکار پھرتے رہتے ہیں، وہ نہ صرف یہ کہ
جماعتی کاموں میں حصہ لینے کے قابل نہیں رہتے بلکہ یہ بھی خطرہ ہوتا ہے کہ ان کے دماغ میں آوارگی آ جائے
اور وہ شیطان کا آلہ کار بن جائیں“۔آخر میں ، میں پھر آپ سب دوستوں کو جو احمدیت کی طرف منسوب ہوتے ہیں، انہیں بھی
جو یہاں میرے سامنے بیٹھے ہیں اور انہیں بھی جو دنیا کے مختلف ممالک میں رہتے ہیں، اپنے دل کی گہرائیوں
سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔اس معنی میں بھی کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ آپ پر اپنا فضل نازل کرتار ہے اور اس سال،
جواب شروع ہوا ہے، خدا تعالیٰ کے فضل، اس کی رحمتیں اور برکتیں پچھلے سالوں سے زیادہ آپ پر نازل ہوں۔اور اس معنی میں بھی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو روحانی میدان جنگ میں ثبات قدم عطا فرمائے اور آپ طاغوتی طاقتوں
کو دنیا کے کناروں تک دھکیلتے ہوئے، جہنم میں جلد تر پھینکنے والے بن جائیں۔اور پھر میں آپ کو اس معنی میں
بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ پر اپنی برکتیں زیادہ سے زیادہ نازل کرے اور آپ کو اور مجھے اس
بات کی توفیق عطا فرمائے کہ جو وسائل اور اسباب اس نے ہمیں دیئے ہیں، ہم ان کا استعمال بہترین طور پر اور
کسی منصوبہ بندی کے ماتحت اور منظم طریقہ سے کریں۔آمین۔وما توفيقنا الا بالله
مطبوعه روزنامه افضل 15 جنوری 1966ء)
19