روحانی ترقیات کے لئے خدا تعالی کی راہ میں ہر قسم کی قربانی پیش کرنا ضروری ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ بچے فروری 1966ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 فروری 1966ء
روحانی ترقیات کے لئے خداتعالی کی اہمیں ہرقسم کی قربانی پیش کرناضروری ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 فروری 1966ء
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے:۔وَاخَرُونَ اعْتَرَفُوا بِذُنُوبِهِمْ خَلَطَوْا عَمَلًا صَالِحًا وَ أَخَرَسَيْئًا عَسَى اللهُ
أنْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمُ خُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُظهِرُهُمْ وَ
تُزَكِّيهِمْ بِهَا وَصَلِّ عَلَيْهِمُ اِنَّ صَلوتَكَ سَكَنُ لَهُمْ وَاللهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ
(توبه ع : ۱۳)
یعنی کچھ اور لوگ ہیں، جنہوں نے اپنے گناہوں کا اقرار کیا۔انہوں نے نیک عملوں کو کچھ اور
عملوں سے، جو برے تھے ملا دیا۔انہوں نے اپنے رب سے یہ امید رکھی کہ وہ ان
کی توبہ قبول کرے گا۔اللہ
تعالیٰ بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔اے رسول اور وہ، جو اس دنیا میں بطور اس کے اظلال
کے پیدا ہوتے رہیں گے، ان کے مالوں میں سے صدقہ لے۔تا کہ تو انہیں پاک کرے اور ان کی ترقی کے
سامان پیدا کرے اور ان کے لئے دعائیں بھی کرتارہ۔کیونکہ تیری دعا ان کی تسکین کا موجب ہے اور اللہ
تیری دعاؤں کو بہت سننے والا اور حالات کو جاننے والا ہے۔ان آیات سے پہلے منافقوں کا ذکر ہے، جن سے بظاہر کچھ نیک کام بھی سرزد ہوتے ہیں اور
بہت سی منافقانہ حرکتیں بھی ان سے ہوتی رہتی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ان کے متعلق یہ فرمایا ہے کہ وہ بدیاں
کرنے اور منافقانہ چالیں چلنے کے بعد اپنے دل میں ندامت کا احساس پیدا نہیں کرتے بلکہ
مَرَدُوا عَلَى النِّفَاقِ
وہ اصرار کے ساتھ اپنے نفاق پر قائم رہتے ہیں۔اس لئے اللہ تعالیٰ کا معاملہ ان سے جدا گانہ
ہوگا۔اور ان کے وہ اعمال، جو دنیا کی نگاہ میں بظاہر نیک ہوتے ہیں، اللہ تعالیٰ کے حضور قبولیت کا درجہ
حاصل نہ کر سکیں گے۔ان سے ملتے جلتے کچھ اور لوگ بھی ہیں، جو حقیقی مومن ہیں۔وہ بہت سے اچھے نیک
اور پاکیزہ اعمال بجالاتے ہیں لیکن ان کے ساتھ ہی ان سے بعض خطائیں بھی سرزد ہوتی ہیں، غفلتیں بھی
33

خطبہ جمعہ فرمودہ 25 فروری 1966ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ہوتی ہیں، ان سے بھول چوک بھی ہو جاتی ہے۔اور ان کے اعمال صالحہ کے ساتھ ساتھ ایسے اعمال بھی
شامل رہتے ہیں، جن کو خدا تعالیٰ نے و اخر سیا کے الفاظ سے یاد کیا ہے۔لیکن چونکہ ان کے دل
میں نفاق نہیں ہوتا بلکہ ان کے دلوں میں حقیقی ایمان پایا جاتا ہے، اس لئے بدی کے ارتکاب کے بعد ان
کے دلوں میں احساس ندامت پیدا ہوتا ہے۔اور وہ امید رکھتے ہیں کہ اگر وہ توبہ کریں گے تو اللہ تعالیٰ ان کی
تو بہ قبول کرلے گا۔اور اسی امید توقع اور یقین کی بناء پر جب بھی ان سے کوئی غلطی سرزد ہوتی ہے اور جب
بھی وہ کسی گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں، وہ اپنے رب کی طرف لوٹتے ہیں، اس کی طرف رجوع کرتے
ہیں اور تو بہ کے ذریعہ اس رب غفور کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں۔اور اللہ تعالیٰ ان کی تو بہ کو قبول کرتا اور ان کے
گناہوں کو معاف کر دیتا اور ان کی خطاؤں کو مغفرت کی چادر کے نیچے چھپالیتا ہے۔یہاں یہ یادرکھنا چاہیے کہ تھوڑے ہی لوگ ہوتے ہیں، جنہیں کامل اور نام تزکیہ نفس حاصل ہوتا
ہے۔اور یہ بڑے پایا کے اولیاء، قطب اور غوث کہلاتے ہیں۔لیکن نیکوں کی اکثریت ایسے ہی لوگوں پر
مشتمل ہوتی ہے، جو بشری کمزوری کے سبب اپنے اندر کچھ نہ کچھ خرابی رکھتے ہیں اور ان کے دین میں دنیا
کی ملونی بھی ہوتی ہے۔اس اکثریت کے متعلق ہی اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے بیان کیا ہے کہ بے شک
بندہ کمزور ہے۔بے شک یہ حقیقت ہے کہ ہم نے بندوں کے ساتھ شیطان بھی لگایا ہوا ہے، جو انہیں ہر
وقت ورغلاتا رہتا ہے۔اور باوجود ایمان کے وہ بعض دفعہ اس کے پھندے میں پھنس جاتے ہیں اور اس کی
بات کو مان لیتے ہیں۔لیکن جونہی انہیں ہوش آتا ہے، ان کے دل میں ندامت کا شدید احساس پیدا ہوتا ہے
اور وہ اپنی غلطی کو دیکھ کر تڑپ اٹھتے ہیں۔وہ اپنے رب کے حضور جھکتے اور کہتے ہیں، اے ہمارے رب! ہم
تیرے بندے ہیں لیکن شیطان کے بہکانے میں آگئے تھے اور ہم سے کچھ گناہ سرزد ہو گئے ہیں۔ہم تجھے
سے امید رکھتے ہیں کہ تو ہمارے ان گناہوں کو معاف کر دے گا اور پھر نئے سرے سے ہمیں عبودیت کے
اس مقام پر کھڑا کر دے گا ، جس مقام کے لئے تو نے ہمیں پیدا کیا ہے۔گناہ سے متعلق یہ یادرکھنا چاہیے کہ یہ پیدا ہی اس وقت ہوتا ہے، جب دل کے اندر شیطان کے
وسوسہ ڈالنے کی وجہ سے غیر اللہ کی محبت پیدا ہو جاتی ہے۔اور غیر اللہ کی محبت دنیا میں ہزاروں شکلوں میں ظاہر
ہوتی ہے۔کبھی بچوں کی محبت غلو اختیار کر جاتی ہے، کبھی اموال کی محبت اپنی حدود کے اندر نہیں رہتی کبھی رشتہ
داری کی نیچ ہے، کبھی قومی فخر نیکیوں کے رستہ میں حائل ہو جاتا ہے اور کبھی انسان اپنی بری عادتوں کو چھوڑنے
کے لئے تیار نہیں ہوتا۔یہ سب چیزیں ایک ایسی محبت سے تعلق رکھتی ہیں، جو خدا تعالیٰ کی محبت نہیں کہلاتی
34

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 فروری 1966ء
بلکہ غیر اللہ کی محبت کے نام سے اسے یاد کیا جا سکتا ہے۔اور یہ غیر اللہ کی محبت آہستہ آہستہ دلوں پر قبضہ کر لیتی
ہے۔پہلے ایک غلطی ہوتی ہے، پھر دوسری، پھر تیسری۔اسی طرح ایک کے بعد دوسری غلطی ان سے ہوتی
ہے۔اور وہ دل، جو خدا تعالیٰ کی محبت کے لئے بنایا گیا تھا اور وہ دماغ ، جس میں خدا تعالیٰ کی محبت کے سوا کسی
اور کی محبت کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے تھی ، وہ غیر اللہ کی محبت میں بری طرح پھنس جاتا ہے۔اس طرح ان
لوگوں کے دل، دماغ اور فطرت صحیحہ استقامت کے مقام سے ہٹ جاتی ہے اور دور ہو جاتی ہے۔لیکن
استقامت اور ثبات قدم ایمان اور روحانی مدارج کے حصول کے لئے نہایت ضروری ہے۔استقامت کے معنی ہیں، کسی چیز کو اس کے عین محل اور مقام پر رکھنا۔گویا وضع الشئ فــي
محلہ کا نام ہی استقامت ہے۔یا یوں کہا جا سکتا ہے، ہیئت طبعی کا نام استقامت ہے۔یعنی جس شکل اور
جس رنگ میں اور پھر جس طور پر اللہ تعالیٰ نے کسی چیز کو پیدا کیا ہے، اگر وہ طبعی حالت پر قائم رہے تو کہا
جائے گا، یہ استقامت رکھتی ہے یا یہ چیز مستقیم ہے۔لیکن جب وہ چیز اپنی طبیعت اور فطرت کے تقاضوں
سے دور چلی جائے یا انہیں وہ پورا نہ کر رہی ہو تو وہ چیز استقامت سے ہٹ جاتی ہے اور اسے مستقسیم نہیں کہا جا
سکتا۔اور جب تک وہ چیز اپنی فطرت پر قائم نہ رہے یاوہ اپنی بناوٹ اور طبعی حالت کو قائم نہ رکھے، وہ اپنے
اندر کمالات پیدا نہیں کر سکتی۔اور اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کو ایک حد تک درجہ کمال حاصل کرنے کے لئے پیدا کیا ہے۔وہ جب پیدا
ہوتی ہے تو کمال کے حصول کی قوتیں اس کے اندر موجود ہوتی ہیں۔لیکن اس میں کمال پایا نہیں جاتا۔دنیا
کی کسی چیز کو لے لو، وہ ایک خاص زمانہ گزرنے کے بعد ایک خاص ماحول میں سے گزرنے کے بعد اور پھر
ایک خاص تربیت کے بعد اپنے کمال کو پہنچتی ہے۔درختوں کو ہی لے لو، ایک درخت لگایا جاتا ہے تو اسے
لگانے سے پہلے اس کے لئے زمین تیار کی جاتی ہے۔اس درخت کے اندر اللہ تعالیٰ نے نشو ونما کی قوتیں تو
رکھ دی ہیں مگر جب تک ان قوتوں کو بروئے کار نہ لایا جائے ، وہ اپنے کمال تک نہیں پہنچ سکتا۔اور ان قوتوں
کو بروئے کارلانے کے لئے ہمیں اس کے لئے زمین کو تیار کرنا پڑتا ہے۔پھر یہ دیکھنا پڑتا ہے کہ کوئی غیر
زمین کی اس قوت کو کھینچ کر نہ لے جائے ، جسے اس درخت نے حاصل کرنا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ایک اچھا
باغبان درخت کی جڑوں کے پاس سے ہمیشہ جڑی بوٹیاں اور گھاس نکالتا رہتا ہے اور غلائی کرتا ہے۔پھر
اس درخت کے لئے ضرروی ہے کہ اسے وقت کے اندر پانی دیا جائے اور اگر کوئی درخت زمین سے نشو و نما
حاصل کر چکا ہوتا ہے اور اب اس میں مزید طاقت باقی نہیں رہتی ، جو وہ اس درخت کو پہنچائے تو باہر سے
35

خطبہ جمعہ فرمودہ 25 فروری 1966ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
کھاد ڈالی جاتی ہے تا وہ درخت اپنے کمال کو پہنچ جائے۔اسی طرح انسانی فطرت اسی وقت کمالات حاصل
کرتی اور کر سکتی ہے، جب اس کا ماحول اور فطرت رکھنے والا اپنی توجہ کو اس طرف رکھے کہ جس رنگ میں
میرے رب نے میری فطرت صحیحہ کو پیدا کیا ہے، اسی رنگ میں ، میں اسے رکھوں۔اور جو چیزیں اور جو
باتیں اللہ تعالیٰ نے فطرت صحیحہ کی نشو و نما کے لئے ضروری قرار دی ہیں ، ان کا خیال رکھوں اور استقامت
کے مقام سے پرے نہ ہوں۔بلکہ جو چیز ہے، وہ اسی طرح رہے، جس طرح وہ بنائی گئی ہے۔یعنی خدا
تعالی کی آواز پر لبیک کہنے والی فطرت شیطانی وسوسوں کی طرف متوجہ نہ ہو اور وہ خدا تعالیٰ کی ہر آواز پر لبیک
کہتی رہے اور اس کے حضور ہمیشہ جھکی رہے۔تب وہ فطرت، جسے اللہ تعالیٰ نے اپنی صفات کا مظہر بنانے
اور اسے عبودیت کا بلند مقام عطا کرنے کے لئے پیدا کیا ہے، اپنے کمالات
کو پہنچ سکتی ہے۔لیکن جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے کہ اکثر لوگ بعض اوقات نیکی کے رستہ سے ہٹ جاتے ہیں
اور وہ نیک اعمال کے ساتھ ساتھ کچھ بدیوں کے بھی مرتکب ہو جاتے ہیں۔پس سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا
ایسے مومن کے لئے نجات کا دروازہ ہمیشہ کے لئے بند کر دیا جاتا ہے؟ جواب یہ ہے کہ ہر گز نہیں۔ایسے
مومن کے لئے اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل اور رحمانیت سے یہ دروازہ کھولا ہے کہ جب بھی اس سے کوئی
غلطی ہو ، وہ اس کا اقرار کرے اور پھر پختہ نیت کے ساتھ یہ عہد کرے کہ آئندہ وہ اس غلطی کا مرتکب نہیں ہو
گا۔اور پھر پوری کوشش کرے کہ وہ مستقبل میں بھی ایسی غلطیوں سے بچتار ہے۔اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ اگر اس
خلوص نیت کے ساتھ تم تو بہ کر کے میرے سامنے آؤ گے تو چونکہ میں غفور ہوں، اس لئے تمہارے تمام گناہ
معاف کر دوں گا۔اور جتنا اور جس قدر تم استقامت کے مقام سے ہٹ گئے تھے ، میں تمہیں پھر اسی مقام کی
طرف لوٹا کر لے آؤں گا۔کیونکہ جب گناہ معاف ہو گئے تو گناہ گار پوری طرح نیک بن گیا۔گناہ نے
اسے استقامت کے مقام سے پرے ہٹایا تھا لیکن خدا تعالیٰ نے اسے اٹھا کر پھر صحیح مقام پر کھڑا کر دیا۔غرض اللہ تعالیٰ نے اپنی صفات غفور اور تو اب کی وجہ سے اور پھر انسان پر رحم کرتے ہوئے ، اس کے لئے
تو بہ کا دروازہ کھلا رکھا ہے۔اور وہ اپنے بندہ سے کہتا ہے، اے میرے بندے! تم سے جب بھی کوئی غلطی
ہو۔تم اس کا اعتراف کرتے ہوئے، تو بہ کرو۔پھر ندامت کا احساس دل میں پیدا کرو۔میرے حضور تضرع
اور تذلل سے جھکو۔اور مجھ سے یہ امید رکھو
عَسَى اللهُ أَنْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ
کہ میں تمہاری توبہ قبول کروں گا۔36

تحر یک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 فروری 1966 ء
جب خدا تعالیٰ کے لئے عسی کا لفظ بولا جاتا ہے تو اس کے معنی ہوتے ہیں تم یہ امید رکھو کہ اللہ
تعالیٰ تمہاری تو بہ کو قبول کرے گا۔یعنی یہ لفظ انسان کی امید پر دلالت کرتا ہے۔پس
عَسَى اللهُ أَنْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ
خدا تعالیٰ کہتا ہے، اگر تم اس ذہنیت اور اس نیت کے ساتھ میرے سامنے آؤ گے تو میں تمہاری
تو بہ کو قبول کرلوں گا اور تمہیں صراط مستقیم پر لا کھڑا کروں گا۔تمہاری جو فطری اور طبعی حالت ہے، وہ
تمہیں حاصل ہو جائے گی۔اور اس طرح تم ان بلندیوں اور کمالات کو حاصل کر سکو گے، جن کے حصول
کے لئے میں نے تمہیں پیدا کیا ہے۔لیکن بلندیوں کا حصول محض ترک گناہ یا گناہوں کے معاف کر دئیے
جانے کی وجہ سے نہیں ہو سکتا۔ترک معاصی اور چیز ہے اور اعمال صالحہ بجالا نا بالکل اور چیز ہے۔پس ترک معاصی یا گناہوں کے معاف کر دئیے جانے کی وجہ سے انسان ایسا ہو جاتا ہے کہ گویا
وہ گنہ گار نہ رہا، عاصی نہ رہا۔اور یہ پہلا زینہ ہے، روحانی ترقیات کا۔لیکن روحانی ترقیات کے حصول کے
لئے عملاً نیک کاموں
کا بجالانا اور خدا تعالیٰ کی راہ میں ہر قسم کی قربانیاں پیش کرنا ضروری ہے۔اسی طرح
جہاں
اللہ تعالیٰ نے پہلی آیت میں اپنی صفات غفور، تو اب اور رحیم کو پیش کر کے انسان کو گناہوں کے بخش
دینے کا یقین دلایا۔وہاں اس کے ساتھ ہی فرمایا :۔خُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً
تو ان کے اموال میں سے صدقہ لے۔ان دونوں آیات کو آگے پیچھے لانے سے اس طرف اشارہ
کیا گیا ہے کہ روحانی ترقیات کے لئے ترک معاصی کافی نہیں۔اس لئے کہ مثلاً دنیا میں ہزاروں قسم کے
جانور ایسے ہیں، جن میں سے کسی کے متعلق بھی ہم نہیں کہہ سکتے کہ وہ گنہگار ہے۔زمیندار اپنے گھروں میں
بھیڑ ، بکریاں بھی رکھتے ہیں ، گائے اور بیل بھی رکھتے ہیں، بھینس اور بھینسے بھی رکھتے ہیں، اونٹ بھی رکھتے
ہیں، غرض مختلف قسم کے جانور ان کے پاس ہوتے ہیں۔مگر کبھی کسی زمیندار نے باوجود اس کے کہ جانور گناہ
کے مرتکب نہیں ہوتے ، یہ نہیں کہا کہ میر افلاں جانور ( ان معنوں میں جن میں انسان گنہ گار کہا جاتا ہے)
گنہ گار ہے یا فلاں جانور گنہ گار نہیں۔اللہ تعالیٰ نے جانوروں کے لئے قانون ہی ایسا بنایا ہے کہ انہیں گناہ
کرنے کی آزادی دی ہی نہیں۔وہ جو خدا تعالیٰ کی طرف سے حکم دیا جاتا ہے، کرتے ہیں۔گناہ نہیں کرتے۔پس جہاں تک ترک معاصی کا سوال ہے، یہ کمال ہر جانور کے اندر پایا جاتا ہے۔لیکن اس کے باوجود ہم یہ
نہیں کہتے اور نہ کہہ سکتے ہیں کہ بہت بڑا اور بلند روحانی کمال رکھنے والے ہیں۔کسی گائے یا بھینس کو یا کسی
37

خطبہ جمعہ فرمود و 25 فروری 1966ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
بکری اور بھیڑ کے لئے یہ نہیں کہا جاتا کہ اس میں بڑی روحانیت ہے۔کیونکہ اس سے کبھی کوئی گناہ سرزد نہیں
ہوا۔پس اگر انسان صرف اسی مقام پر ٹھہر جائے کہ میں نے ساری عمر کوئی گناہ نہیں کیا تو وہ یہ دعویٰ تو کر سکتا
ہے کہ میں اس مقام پر پہنچ گیا ہوں، جہاں تک دنیا کے لاکھوں اور کروڑوں اونٹ ، گدھے، بیل، گھوڑے،
بھیڑ اور بکریاں اور دوسرے جانور پہنچے ہوئے ہیں۔اس سے زیادہ دعوی کا وہ سزاوار نہیں۔غرض روحانی مدارج کے حصول کے لئے گناہوں کو ترک کرنے کے علاوہ انسان کو بہت سے
نیک کام بھی کرنے پڑتے ہیں اور ان نیک اعمال کو بجالانے کے بعد ہی انسان اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل کر
سکتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے گناہوں کی بخشش کا ذکر کرنے کے ساتھ ہی یہ کہہ دیا کہ اے رسول !
تو ان مومنوں کے اموال میں سے صدقہ لے۔اموال، مال کی جمع ہے۔عام طور پر اس کے معنی روپیہ اور پیسہ کے کئے جاتے ہیں۔لیکن عربی
زبان میں اس کے معنی ملکیت یعنی ہر اس چیز کے ہوتے ہیں، جو کسی کے ملک میں ہو۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ ہم نے اسلام کو دنیا میں اس لئے قائم کیا ہے کہ انسان اپنے مقصود کو حاصل کر لے اور اپنے محبوب اور
مطلوب کے ساتھ اس کا رشتہ پختگی کے ساتھ قائم ہو جائے اور وہ خدا تعالیٰ کی رضا کو پانے والا اور حاصل
کرنے والا ہو۔اور اس کے لئے اے رسول ! ہم تمہیں حکم دیتے ہیں کہ تم مومنوں کے لئے ہمیشہ قربانی کے
منصوبے بناتے رہا کرو۔خُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً
صدقہ اس مال کو کہتے ہیں، جو خدا تعالیٰ کی راہ میں اس نیت اور اس امید کے ساتھ خرچ کیا جائے
کہ اللہ تعالیٰ اسے قبول کرے گا اور اس کی وجہ سے قرب کی راہیں اس پر کھول دے گا۔پس فرمایا، اے رسول !
تم ان مومنوں کے اموال میں سے صدقہ لو۔یعنی ان کی روحانی اور دنیوی ترقیات کے لئے ہمیشہ قربانی کے
منصوبے بناتے رہا کرو۔تزکیھم تا کہ یہ بڑھیں اور ان کے اندر طاقت ، قوت اور کثرت پیدا ہو۔نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کے اس حکم کے ماتحت حسب ضرورت اور ان حالات میں، جو اللہ تعالیٰ انسان اور
اسلام کی ترقی کے لئے پیدا کرتا تھا، مسلمانوں کے لئے قربانی کی ایک سکیم اور منصوبہ تیار کرتے تھے۔اور
انہیں بتایا کرتے تھے کہ اگر ہم اس کام کوئل کر کریں گے تو اسلام کو قوت اور طاقت حاصل ہوگی اور ہمیں اس
کے نتیجہ میں روحانی مدارج ملیں گے۔پس جنگوں کے حالات جو پیدا ہوئے یا اس کے علاوہ جو دوسرے
حالات خدا تعالیٰ نے اسلام کی ترقی کے لئے پیدا کئے ، ہر بار رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانیوں کا ایک
منصوبہ بنایا۔اور مسلمانوں کو کہا، اس وقت اللہ تعالیٰ کو تمہارے اموال کی ضرورت ہے۔یا اس وقت اللہ تعالیٰ
38

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 فروری 1966ء
کو تمہارے اوقات کی ضرورت ہے۔یا اس وقت اللہ تعالیٰ کو تمہاری جانوں کی ضرورت ہے۔آؤ، آگے بڑھو
اور خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنے اموال، اپنے اوقات اپنی جانیں پیش کر دو تا تم اس مقصد کو حاصل کر سکو، جس
کے لئے انسان کو پیدا کیا گیا ہے اور جس کے حصول میں مدد دینے کے لئے اللہ تعالیٰ نے اسلام جیسے
خوبصورت، حسین، کامل اور مکمل مذہب کو دنیا میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ بھیجا ہے۔خذمن اموالهم صدقة میں خذا مر کا صیغہ ہے اور اس کے پہلے مخاطب خود آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم ہیں۔لیکن ہم یقین رکھتے ہیں کہ آپ قیامت تک کے لئے ایک زندہ وجود ہیں۔اور وہ اس طرح کہ خدا
تعالیٰ قیامت تک اپنی حکمت بالغہ سے آپ کے ایسے اظلال پیدا کرتا رہے گا ، ( جیسا کہ وہ آج تک پیدا کرتا چلا
آیا ہے۔) جو آپ کی کامل اطاعت، کامل محبت اور آپ میں کامل فنا ہونے کی وجہ سے گویا ایک طرح آپ کا ہی
وجود بن جاتے ہیں۔پس اس آیت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ان اظلال
کو بھی ، جو آئندہ پیدا ہونے
والے تھے، (اور ان میں مجددین، اولیاء امت اور خلفائے راشدین بھی شامل ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ایسا انتظام کیا
ہوا ہے کہ امت مسلمہ میں ہر وقت ایسے لوگ موجود رہتے ہیں، جو آپ کی کامل متابعت اور فنافی الرسول ہونے
کی وجہ سے آپ کا کل ہونے کی اہلیت رکھتے ہیں۔اور اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں بھی وہ آپ کے ظل ہیں۔) مخاطب
کر کے فرمایا ہے کہ خذمن اموالهم صدقة تم امت مسلمہ کی ترقی کے لئے اور مومنوں کو روحانی بلندیوں تک
پہنچانے کے لئے قربانیوں اور ایثار کے منصوبے تیار کرتے رہو۔اور ان کی ملکیتیوں میں سے ایک حصہ لے کر
خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے کا ہمیشہ انتظام کرتے رہو۔تاوہ ان روحانی مدارج تک پہنچتے رہیں ، جن تک وہ
اسلام کی اتباع اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے نتیجہ میں پہنچ سکتے ہیں۔پھر خذ من اموالهم صدقۃ میں ایک بشارت بھی ہے۔اور وہ یہ کہ اسلام نے آزادی ضمیر پر بڑا
زور دیا ہے۔اور اللہ تعالیٰ نے بڑی وضاحت سے اور بار بار ہمیں فرمایا ہے کہ جبر سے حاصل کردہ اموال یا مجبور
ہو کر دی جانے والی قربانیاں خدا تعالیٰ کی نظر میں کوئی قدر نہیں رکھتیں۔نہ وہ انہیں قبول کرتا ہے اور نہ ان کے
نتیجہ میں روحانی فیوض حاصل ہوتے ہیں۔پس اس آیت میں یہ بشارت دی گئی ہے کہ اللہ تعالی محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو اور پھر ایک حد تک آپ کے اخلال کو بھی ایسی جماعتیں عطا کرتارہے گا ، جو بشاشت اور
خوشی کے ساتھ خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنے اموال قربان کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہیں گی۔اور اس بشارت کو ہم ہر صدی اور ہر زمانہ میں پورا ہوتے دیکھ رہے ہیں۔ہماری جماعت کو ہی
دیکھ لو، اس کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قائم کیا تھا۔جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کامل ظل )
39

خطبہ جمعہ فرمودہ 25 فروری 1966ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
تھے۔اس لئے آپ نے فرمایا ہے، جو شخص مجھ میں اور رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں فرق کرتا ہے، اس نے
دراصل مجھے پہنچانا ہی نہیں۔کیونکہ جس طرح ایک شخص کی تصویر لی جاتی ہے یا کسی تصویر کا چربہ اتارا جاتا ہے،
اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان تمام صفات کو اپنے اندر سمیٹ لیا، جو رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم میں پائی جاتی تھیں۔اور اپنا سارا وجو درسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود میں کلیہ فنا کر دیا
تھا۔اور کوئی بینا آنکھ ان دو وجودوں میں فرق نہیں کر سکتی۔بالکل اسی طرح جس طرح وہ آگ اور اس لو ہے
میں فرق نہیں کر سکتی ، جو آگ میں پڑ کر خود آگ بن جاتا ہے۔حالانکہ وہ آگ نہیں ہوتا ، لوہاہی ہوتا ہے
لیکن اس میں آگ کی تمام خوبیاں اور صفات پیدا ہو جاتے ہیں۔اور دیکھنے والی آنکھ اسے آگ کا شعلہ ہی
خیال کرتی ہے۔لیکن حقیقت اس کے سوا ہوتی ہے۔وہ آگ کا شعلہ نہیں ، لوہے کا ایک ٹکڑا ہوتا ہے۔بالکل
اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے نفس پر کامل اور مکمل فنا طاری کی اور اپنے وجود کو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود میں مدغم کر دیا۔پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کامل ظل ہونے کی
وجہ سے خذمن اموالهم صدقة کے ماتحت آپ نے بھی جماعت کے لئے مالی قربانیوں کے منصوبے
تیار کئے۔آپ نے بھی جماعت سے قربانیاں لیں اور اس کی ایسے رنگ میں تربیت کی کہ وہ ہر موقع پر
بشاشت کے ساتھ قربانیاں دیتی چلی آئی۔پھر آپ کے وصال کے بعد جو لوگ مقام خلافت پر فائز
ہوئے۔ان کے زمانہ میں بھی اللہ تعالیٰ نے اس بشارت کو نمایاں طور پر پورا کیا۔حضرت مصلح موعودؓ کے زمانہ کو دیکھ لو۔آپ نے مختلف اوقات میں باوجود اس کے کہ جماعت
پہلے مالی قربانیاں پیش کر رہی تھی، اس کے سامنے کئی نئی سکیمیں رکھیں اور ان سے مطالبہ کیا کہ وہ انہیں پورا
کرے۔اور ہم نے دیکھا کہ جماعت بشاشت اور خوشی کے ساتھ چھلانگیں لگاتی ہوئی ، آپ کی طرف
دوڑی اور ہنستے ہوئے ، اس نے اپنے مزید اموال خدا تعالیٰ کی راہ میں پیش کر دیئے۔وصیت کا چندہ دینے
والوں نے تحریک جدید کے چندہ میں بھی بشاشت اور خوشی کے ساتھ حصہ لیا۔تحریک جدید کا چندہ دینے
والوں نے وقف جدید کے چندوں میں بھی خوشی اور بشاشت کے ساتھ حصہ لیا۔پھر تحریک جدید اور وقف
جدید کے سوا دوسرے لازمی چندے دینے والوں نے ان چندوں میں بھی بڑی بشاشت سے حصہ لیا، جو
محض وقتی نوعیت کے تھے۔مثلاً باہر کے ملکوں میں مساجد کی تعمیر ہے۔مساجد کی تعمیر کے سلسلہ میں ہماری
بہنوں نے ہی دنیا کو بڑا اچھا نمونہ دکھایا ہے اور رہتی دنیا تک ایک مومن کے دل میں ان کا نام بڑے فخر
ساتھ یادر ہے گا اور مومنوں کی دعائیں انہیں ہمیشہ حاصل ہوتی رہیں گی۔40

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 فروری 1966ء
ابھی پچھلے جمعہ میں نے اس طرف توجہ دلائی تھی کہ اگر چہ جماعت قربانیوں میں ہر سال پہلے کی
نسبت ترقی کرتی ہے لیکن وعدے لکھوانے میں بعض دفعہ سستی کرتی ہے اور اس طرح نہ صرف خود نقصان
اٹھاتی ہے بلکہ مرکز کو بھی پریشان کرتی ہے۔چنانچہ اس سال بھی اس نے تحریک جدید کے وعدے لکھوانے
میں سستی کی ہے، جس سے مرکز پریشانی کا شکار ہو رہا ہے۔میں نے جماعت سے کہا تھا کہ وہ اس طرف
فوری توجہ دے۔وعدوں کی آخری میعاد جلد ختم ہو رہی تھی لیکن میں نے کہا تھا کہ میں اہل ربوہ کو وعدے
لکھوانے کے لئے مہلت نہیں دوں گا۔باہر چونکہ میری آواز دیر میں پہنچے گی، اس لئے میں باہر کی جماعتوں
کو ایک ہفتہ کی مہلت دوں گا۔اور جب یہ رپورٹ ملی کہ اہل ربوہ نے چند دنوں میں اپنے تحریک جدید کے
وعدے پچھلے سال سے کچھ اوپر کر دیئے ہیں اور ابھی وعدے لکھوائے جارہے ہیں تو میرے دل میں خدا
تعالیٰ کی بڑی حمد پیدا ہوئی۔انشاء اللہ امید ہے کہ اہل ربوہ ابھی وعدوں کے سلسلہ میں اور آگے بڑھ جائیں
گے۔اسی طرح راولپنڈی سے بھی آج صبح رپورٹ ملی ہے کہ وہاں کی جماعت نے پچھلے سال سے زائد رقم
کے وعدے بھجوا دیئے ہیں اور ابھی وعدے لئے جارہے ہیں۔تا پچھلے سال کی نسبت ان
کی قربانیاں زیادہ
ہوں اور وہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو پہلے کی نسبت زیادہ حاصل کر سکیں۔اس چیز کو دیکھ کر دل میں اللہ تعالیٰ کی
بڑی حمد پیدا ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے نہ صرف ہم پر یہ فضل کیا ہے کہ ہم پہلے کی نسبت اس کی راہ میں زیادہ
اموال خرچ کرنے کی توفیق پارہے ہیں بلکہ وہ ان بشارتوں کو جو اس نے چودہ سوسال قبل سے دے رکھی
تھیں، انہیں ہماری زندگی میں ہی پورا کر رہا ہے۔اس لئے اللہ تعالیٰ کی جتنی بھی حمد کی جائے ، وہ کم ہے۔پھر اس آیت میں اللہ تعالی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ( اور ان کے ان اظلال
کو بھی جو آپ کے
بعد ہونے والے تھے۔) مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ قربانی کرنے والوں کے لئے دعا بھی کر۔کیونکہ تیری
دعا ان کے لئے تسکین کا موجب ہوگی۔میں سمجھتا ہوں کہ مومنوں کے لئے اس میں بہت بڑی بشارت
ہے۔اور وہ بشارت یہ ہے کہ اگر تم اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربانیاں دو گے، اگر تم اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنی وہ
چیزیں پیش کرو گے، جن کے تم حقیقی مالک ہو اور خدا تعالیٰ کی عطا میں سے وہ تمہارے لئے ہی مخصوص کی گئی
ہیں اور پھر تم انہیں بڑی خوشی اور بشاشت سے پیش کرو گے تو خدا تعالیٰ تمہاری ان قربانیوں کو قبول کرے گا۔اور نہ صرف وہ تمہاری قربانیاں قبول کرے گا بلکہ اس نے تمہارے لئے دعاؤں کا ہمیشہ بہنے والا اور کبھی بھی
نہ خشک ہونے والا دریا جاری کر دیا ہے۔کیونکہ اس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا ہے کہ تم مومنوں
کے لئے ہمیشہ دعا کرتے رہو کہ اللہ تعالیٰ ان کی قربانیوں کا صرف بدلہ ہی نہ دے بلکہ اپنی رحمانیت کی
صفت کے ماتحت ان کے ثواب میں ہر آن اور ہر لحظہ زیادتی کرتا چلا جائے۔اور اپنے قرب کی راہیں ان پر
ہر وقت کھولتا ر ہے اور ان دعاؤں کے نتیجہ میں وہ انہیں بلند سے بلند تر مقام کی طرف لے جاتا جائے۔41

خطبہ جمعہ فرمودہ 25 فروری 1966ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
پس یہ کتنی بڑی بشارت ہے، جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا کی ہے۔اس نے خود فرمایا ہے کہ اگر تم
اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربانیاں پیش کرو گے تو وہ نہ صرف انہیں قبول کرے گا بلکہ اس نے آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کو اس کام پر لگا دیا ہے کہ آپ ہمارے لئے دعائیں کریں۔اللہ آپ کی دعاؤں کو قبول کر کے اپنی
رحمانیت کے تحت ہر وقت ان کے ثواب میں بڑھوتی کرتا چلا جائے گا۔پھر جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ
قیامت تک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اظلال نے بھی ہمیشہ اور ہر وقت موجود رہنا ہے۔اس لئے ان کو
بھی یہ حکم ہے کہ تم جس جماعت پر مقرر کئے گئے ہو، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کامل ہونے کی وجہ سے ان
کے لئے ہمیشہ دعائیں کرتے رہو۔چنانچہ اس حکم کے ماتحت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلفاء
راشدین، مجددین اور اولیاء امت اپنے لئے اتنی دعا ئیں نہ کرتے تھے، جتنی دعائیں انہوں نے امت
مسلمہ کے لئے کیں۔اور اب جماعت احمدیہ کے خلفاء بھی اپنے لئے اتنی دعائیں نہیں کرتے ، (یا نہیں
کرتے رہے، جتنی دعائیں وہ احمدی بھائیوں کے لئے کرتے ہیں اور کرتے رہے ہیں۔اور اس امید
اور یقین سے دعا کرتے اور کرتے رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی ان دعاؤں کے نتیجہ میں مومنوں کے دلوں
میں تسکین پیدا کرے گا۔پھر ہمارا دل خدا تعالیٰ کی حمد سے بھر جاتا ہے، جب ہم دیکھتے ہیں کہ ہماری حقیر
دعاؤں کے نتیجہ میں واقع میں مومنوں کے دلوں میں تسکین پیدا ہو جاتی ہے اور جماعت کے افراد کے
سینکڑوں خطوط اس بات کی شہادت دے رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے وعدہ
اِنَّ صَلوتَكَ سَكَنُ لَهُمْ
کو ہر آن پورا کر رہا ہے۔کبھی وہ ہماری دعائیں قبول کر کے مومنوں کے دلوں میں تسکین کے
سامان پیدا کرتا ہے اور کبھی وہ مومنوں کو قوت برداشت عطا کر کے ان کے لئے تسکین کے سامان مہیا کرتا
ہے۔بہر حال وہ ان کے دلوں میں تسکین کے سامان پیدا کر دیتا ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا افضل ہے۔پس ان آیات میں جن باتوں کی طرف اللہ تعالیٰ نے ہمیں توجہ دلائی ہے، وہ باتیں ہمیں ہر وقت
یادرکھنی چاہئیں۔پہلی بات جو خدا تعالیٰ نے ہمیں ان آیات میں بتائی ہے، یہ ہے کہ مومن اور منافق میں یہ
فرق ہے کہ منافق بھی غلطی کرتا ہے اور مومن بھی غلطی کرتا ہے۔لیکن منافق غلطی کرتا ہے تو اس پر اصرار کرتا
ہے۔جیسا کہ فرمایا
مَرَدُوا عَلَى النِّفَاقِ
وہ نفاق چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہوتے۔اس کے لئے ان کے دل میں ندامت کا احساس پیدا
نہیں ہوتا۔لیکن اس کے مقابلہ میں جب مومن کوئی غلطی کرتا ہے تو اس کے دل میں ندامت پیدا ہوتی ہے اور وہ
42

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 فروری 1966ء
تو بہ کے ذریعے اپنی غلطی معاف کروانے کی کوشش کرتا ہے۔تب اللہ تعالیٰ اس کو اس معصوم بچے کی طرح بنا دیتا
ہے، جو ابھی ابھی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہو۔کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ تو بہ کرنے
والا تو بہ کرنے کے بعد ( اگر اس کی توبہ قبول ہو جائے ) ایسا ہی ہے، جیسے اس نے کبھی کوئی گناہ کیا ہی نہیں، اس
سے
کوئی غلطی سرزد ہی نہیں ہوئی۔پس وہ شخص جو تو بہ کر لیتا ہے اور اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کر لیتا ہے، وہ
ویسا ہی معصوم بن جاتا ہے، جیسا کہ ایک نوزائیدہ بچہ۔غرض مومن کو تو بہ کا دروازہ ہمیشہ کھٹکھٹاتے رہنا
چاہیے اور خدا تعالیٰ کی رحمت سے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ مومن کے دل
میں رجا ہوتی ہے۔وہ یہ امید اور توقع رکھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ تو بہ کو قبول کرے گا۔دوسرے اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں ہمیں یہ بتایا ہے کہ محض ترک معاصی کافی نہیں۔اگر تم
میری رضا کو حاصل کرنا چاہتے ہو یا تمہیں میرے قرب کی تلاش ہے تو تمہیں نیکی کی راہیں اختیار کرنا پڑیں
گی اور خلوص نیت کے ساتھ اعمال صالحہ بجالانے پڑیں گے۔اور یہی ایک طریق ہے، جس کے ذریعے تم
میری بلندیوں کی طرف پرواز کرنے کے قابل ہو سکتے ہو۔پھر ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ بشارت بھی دی ہے کہ اگر تم نیک نیتی اور اخلاص کے
ساتھ ( نفاق کے ساتھ نہیں ) میرے قائم کردہ سلسلہ اور جماعت میں رہتے ہوئے ، ان تحریکوں میں جو میں
جاری کروں شامل ہو گے تو نہ صرف میری طرف سے تمہارے دلوں میں بشاشت پیدا کی جائے گی اور
تمہارے لئے یہ قربانیاں دو بھر محسوس نہیں ہوں گی بلکہ تم بڑی بشاشت کے ساتھ اور جنسی خوشی ان قربانیوں کو
کرو گے۔اور اس کے بدلہ میں تمہیں دو چیزیں ملیں گی۔ایک تو میں تمہاری قربانیوں کو قبول کر کے اپنی رضا
تمہیں دوں گا، دوسرے میں نے اپنے بعض بندوں کو تمہارے لئے دعا کرنے کے لئے مقرر کر چھوڑا ہے۔میں ان کی دعا کو قبول کر کے اپنی رضا کو تمہارے لئے ہر دم اور ہر لحظہ بڑھاتا چلا جاؤں گا۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس تعلیم پر عمل کرنے اور اسے یاد کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، جو ان آیات
قرآنیہ میں بیان کی گئی ہے۔اور پھر سارے قرآن
کریم پر عمل کرنے کی توفیق عطا کرے۔اگر وہ لوگ تعداد
میں بہت تھوڑے ہیں، جو کلی طور پر تزکیہ نفس حاصل کرتے ہیں اور کلی طور پر اپنے وجود کو فنا کر دیتے ہیں
لیکن ہمیں دعا کرتے رہنا چاہیے اور پھر یہ کوشش کرتے رہنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ان بندوں میں ہمیں بھی
شامل کرلے۔وبالله التوفيق“۔مطبوعه روزنامه الفضل 30 مارچ 1966ء)
43

آج 10 میں سے 10 باقی