ہر احمدی کو وقف کا وہی نمونہ دکھانا چاہیے جو صحابہ کرام ؓ نے دکھایا تھا ۔ خطبہ عید الاضحیہ فرمودہ 2 اپریل 1966ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطبہ عید الاضحیہ فرمودہ 102 اپریل 1966 ء
ہر احمدی کو وقف کا وہی نمونہ دکھانا چاہیے، جو صحابہ کرام نے دکھایا تھا
خطبہ عید الاضحیہ فرمودہ 02 اپریل 1966ء
خطبہ مسنونہ کے بعد فرمایا:
وو
یہ عید جو آج ہم منارہے ہیں، عید الاضحیہ کہلاتی ہے۔صرف اس لئے نہیں کہ آج کے روز
بکروں، بھیڑوں، دنبوں، گائے اور اونٹ کی قربانی کی جاتی ہے بلکہ زیادہ تر اس لئے کہ یہ عید ایک اسوہ
حسنہ کو دوام بخشنے کے لئے قائم کی گئی ہے۔اور وہ اسوہ حسنہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور آپ کے خاندان کا
ہے۔جو انہوں نے کئی ہزار سال پہلے دنیا کے سامنے رکھا اور اسے دنیا میں قائم کیا۔حضرت ابراہیم علیہ السلام ایک مشرک قوم میں پیدا ہوئے۔لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنی محبت آپ
کے دل میں پیدا کر دی، اس لئے آپ شرک سے کلیہ بیزار ہو کر تو حید پر قائم ہو گئے تھے۔اپنی قوم کو بھی
تو حید کی طرف بلاتے تھے۔گو قوم آپ کی باتوں کی طرف دھیان نہیں دیتی تھی۔آپ کے دل میں بڑی
شدید خواہش تھی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو نیک اور صالح اولا د عطا کرے تا اس کے ذریعہ توحید پر قائم رہنے والی
ایک جماعت قائم ہو جائے۔آپ نے اس کے لئے بہت دعا کی۔مگر ایک لمبے عرصہ تک اللہ تعالیٰ نے
آپ کی اس دعا کو قبول نہیں کیا۔بلکہ کہا جاسکتا ہے کہ پچاس سال بلکہ اس سے بھی زیادہ عرصہ تک آپ
عاجزی اور انکساری کے ساتھ خدا کے حضور جھکتے رہے اور نیک اور صالح اور تو حید پر قائم رہنے والی نسل کے
لئے دعا کرتے رہے لیکن اتنے لمبے عرصہ تک ان دعاؤں کا بظاہر کوئی نتیجہ نہ نکلا۔آخر آپ کی عمر 6 8 برس کی
ہوگئی تو اللہ تعالیٰ نے آپ کی اس دعا کو قبول کیا۔اور آپ کے ہاں حضرت ہاجرہ علیہا السلام کے بطن سے
حضرت اسماعیل علیہ السلام پیدا ہوئے۔آپ کی دعا یہی تھی کہ آپ کو ایسے بچے عطا ہوں ، جو اللہ تعالیٰ کے
فرمان کے سامنے اسی طرح اپنی گرد نہیں رکھ دیں، جس طرح باقی جانوروں
کی گردنیں چھری کے نیچے رکھی
جاتی ہیں۔اور چونکہ آپ اپنے عہد میں پختہ اور اپنی نیت میں مخلص تھے، اس لئے اللہ تعالیٰ نے آپ کے
ذریعہ ایک نمونہ قائم کرنا چاہا۔بڑھاپے کی عمر (86 سال کی عمر ) میں آپ کے ہاں پہلا بچہ پیدا ہوا۔جس
غرض کے لئے اس بچہ کی خواہش کی گئی تھی، اسے حضرت
ابراہیم علیہ السلام بھولے نہیں تھے۔بلکہ پہلے دن
55
خطبہ عید الاضحیہ فرمودہ 02 اپریل 1966ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
سے ہی آپ نے اپنے اس بچے کی تربیت ایسے رنگ میں شروع کی کہ اس نے اپنی زندگی خدا تعالیٰ کی راہ
میں وقف سمجھی۔اور جب ذبح عظیم کا وقت آیا یعنی اللہ تعالیٰ نے ایک انتہائی قربانی آپ سے لینی چاہی تا
دنیا کے لئے اور خصوصاً آپ کی نسل کے لئے ایک بے مثال نمونہ قائم ہو جائے تو حضرت ابراہیم علیہ السلام
کے اس بچے ( یعنی حضرت اسماعیل علیہ السلام) نے ، جس کی عمر کم و بیش 14-13 سال کی تھی، ایک سیکنڈ
ہچکچاہٹ کے بغیر اپنے آپ
کو قربانی کے لئے پیش کر دیا۔غرض حضرت ابراہیم علیہ السلام سے اللہ تعالیٰ نے
یہ قربانی کی کہ آپ اپنے اس بچہ کو ایک وادی غیر ذی زرع میں چھوڑ آئیں۔اور بتایا کہ اس کی تربیت ہم خود
کریں گے۔تاکئی ہزار سال بعد جب دنیا میں ایک امی اور معصوم نبی پیدا ہو تو دنیا یہ اعتراض نہ کر سکے کہ
ایک امی خدا تعالیٰ کی تربیت کیسے حاصل کر سکتا ہے؟ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے خدا تعالیٰ کے حکم کے
مطابق اور اس پر کامل تو کل کرتے ہوئے، اپنے اکلوتے بچے کو ایک ایسے مقام پر چھوڑ دیا، جو اس وقت
کلیۂ غیر آباد تھا۔بلکہ اس وقت آبادی کے قابل بھی نہیں تھا۔کیونکہ وہاں پانی نہیں تھا۔اور بظاہر حالات اس
جگہ دونوں ماں بیٹے ( یعنی حضرت اسماعیل اور حضرت ہاجرہ علیہما السلام ) کا زندہ رہنا ناممکن تھا۔لیکن
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دل میں ذرا بھر بھی خیال نہیں تھا کہ اس ماحول میں میرا بچہ بھوک اور پیا سامر
جائے گا۔تب اللہ تعالیٰ نے یہ بتانے کے لئے کہ میں اس نسل میں روحانیت کا ایک چشمہ جاری کر رہا ہوں،
ایک ظاہری چشمہ بھی وہاں جاری کر دیا۔جس کو اب ہم زمزم کے نام سے یاد کرتے ہیں۔اور اس طرح
ان دونوں کی زندگی کے سامان پیدا کر دیئے۔کیونکہ گوصرف پانی سے ہی انسان زندہ نہیں رہ سکتا۔مگران
علاقوں میں جہاں پانی نکل آئے، آبادیاں ہو جاتی ہیں اور اس طرح کھانے کا بھی انتظام ہو جاتا ہے۔پس
آپ کی جسمانی تربیت کی کلیہ ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے خود لے لی۔اور اس طرح یہ ثابت کر دیا کہ وہ باتیں
جو انسان کے اختیار میں نہیں ، خدائے بزرگ و برتران پر بھی قادر ہوتا ہے۔غرض اس خاندان نے وقف اور وفاداری (اسلمت لرب العالمین کی ایک زندہ اور ہمیشہ
قائم رہنے والی مثال اس دنیا میں قائم کر دی۔اور آپ کے اسوہ کو یا درکھنے ، زندہ رکھنے اور قائم و دائم رکھنے
کے لئے اللہ تعالیٰ نے امت مسلمہ میں اس عید الاضحیہ کو جاری کر دیا۔اور اس طرح امت مسلمہ کو ایک سبق
دیا کہ دیکھو تمہارے آباء میں، پھر ان کی نسل میں ایک بیج بویا گیا تھا۔ایسا وقت آگیا ہے کہ یہ بیج ایک
درخت کی شکل میں دنیا پر ظاہر ہو اور ساری دنیا اس کے سایہ تلے آرام حاصل کرے۔چنانچہ وہی نمونہ جو
اس وادی غیر ذی ذرع میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے خاندان نے دنیا کو دکھایا تھا۔آنحضرت صلی اللہ
56
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ عیدالاضحیہ فرمودہ 102 اپریل 1966 ء
علیہ وسلم کے زمانہ میں صحابہ کرام نے دنیا کو دکھایا۔مگر زیادہ شان کے ساتھ۔انہوں نے اپنی گردنیں اسی
طرح مخالفین کی چھری کے نیچے رکھ دیں، جس طرح بھیڑ ، بکری، گائے اور اونٹ کو ذبح کے وقت اپنی
گردنیں چھری کے نیچے رکھنی پڑتی ہیں۔پھر دیکھو جانور مجبور ہو کر اپنی گردن چھری کے نیچے رکھتا ہے لیکن
صحابہ کرام نے خوشی اور بشاشت کے ساتھ اپنی گردنیں خدا تعالیٰ کی راہ میں کٹوائیں۔اور اس طرح انہوں
نے اس سبق کو یا درکھا اور اپنے عمل سے دہرا دیا، جو کئی ہزار سال پہلے سکھایا گیا تھا۔اس طرح جب انہوں
نے اپنے آپ کو کلیۂ خدا تعالیٰ کی راہ میں وقف کر دیا تو خدا تعالیٰ نے بھی اپنی وہ نعمتیں ان پر نازل کیں،
جن کی مثال اس دنیا میں اور کہیں نہیں ملتی۔خدا تعالیٰ نے انہیں ساری دنیا کا رہبر بنا دیا ، خدا تعالیٰ نے انہیں
ساری دنیا کا معلم بنا دیا، خدا تعالیٰ نے انہیں ساری دنیا کا پیار کرنے والا باپ بنادیا۔خدا تعالیٰ نے انہیں
ساری دنیا سے خیر خواہی کرنے والے دل عطا کئے، ساری دنیا کے لئے تکلیفیں برداشت کرنے کی ہمت اور
طاقت انہیں بخشی۔کیونکہ انہوں نے اپنا سب کچھ اپنے پیارے رب کے حضور پیش کر دیا تھا۔ان کے اس
وقف حقیقی کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے اسلام کو وہ شوکت بخشی، اسے وہ مرتبہ اور منزلت عطا کی کہ جس کی
مثال، جیسا کہ میں نے بتایا ہے، دنیا میں ہمیں اور کہیں نظر نہیں آتی۔لیکن جب مسلمان عید الاضحیہ کے اس
سبق کو بھول گئے اور وقف کی روح ان میں قائم نہ رہی ، تب ایک ہزار سال کا عرصہ اسلام پر ایسا آیا کہ جس
میں وہ ترقی کرنے ، بلندیوں کی طرف پرواز کرنے اور رفعتوں کو حاصل کرنے کی بجائے تنزل کے گڑھوں
میں گرتے چلے گئے۔اب اللہ تعالیٰ نے اسلام کی رفعت، اسلام کی ترقی اور غلبہ کا پھر دوبارہ سامان پیدا کیا ہے۔یعنی
جماعت احمدیہ کے قیام اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کے ذریعہ اسلام کے لئے ترقی کے
سامان پیدا ہو گئے ہیں۔اس لئے ہر احمدی کو وقف کا وہی نمونہ دکھانا چاہیے، جو آج سے چودہ سو سال سے
صحابہ کرام نے دکھایا تھا۔اس وقت بھی اسلام کے مخالفوں اور دشمنوں کی چھری ہماری گردنوں کی تلاش میں
ہے۔اس لئے میں پوچھتا ہوں کہ کہاں ہیں، وہ واقف گردنیں، جو برضا و رغبت اپنے آپ کو اس چھری کے
نیچے رکھ دیں اور خدا تعالیٰ کی نعمتوں کو حاصل کریں؟ آج وقف کی روح پھر پوری شدت کے ساتھ ہماری
جماعت کے اندر زندہ ہونی چاہیے۔کیونکہ دنیا پیاسی ہے اور اس کی پیاس سوائے احمدیت کے اور کوئی نہیں
بجھا سکتا۔جب تک ہمارے پاس کافی تعداد میں واقفین موجود نہ ہوں، اس وقت تک ہم یہ کام نہیں کر
سکتے۔اس لئے میں پھر پوچھتا ہوں کہ کہاں ہے، حضرت ہاجرہ علیہا السلام کی بہنیں ، جو اپنے بچوں کو خدا
57
خطبہ عیدالاضحیہ فرمودہ 102 اپریل 1966ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
تعالیٰ کی راہ میں وقف کریں؟ اور کہاں ہیں ، حضرت اسماعیل کے وہ بھائی، جو دنیا کو چھوڑ کر اور دنیا کی
لذت، آرام اور عیش سے منہ موڑ کر خدا تعالیٰ کی طرف آئیں اور اس کی خاطر بیابانوں میں اپنی زندگیاں
گزارنے کے لئے اپنے آپ کو پیش کریں؟
حضرت اسماعیل کی قربانی کا نمونہ تو قائم ہی اس لئے کیا گیا تھا تا امت مسلمہ اس سے سبق
حاصل کرے اور سبق حاصل کرنے کے بعد وہ اللہ تعالیٰ کے اس منشاء، ارادہ اور فیصلہ کو پورا کرنے والی ہو،
جس منشاء، ارادہ اور فیصلہ کی وجہ سے اللہ تعالیٰ اپنے دین اور اپنی تو حید کو دنیا میں قائم کرنا چاہتا ہے۔اور یہ
کام ہو نہیں سکتا ، جب تک کہ وہ وقف کی روح ہمارے اندر زندہ ندر ہے۔پس میں اپنے بھائیوں کو اس طرح متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ یہ عید بے شک ہمارے لئے خوشی کی
عید ہے۔لیکن ہمیں حقیقی عید صرف اس وقت حاصل ہو سکتی ہے، جب ہم اس عید کا عرفان حاصل کر لیں۔جب ہم اس عید کی حقیقت کو پالیں۔اور پھر اس کے مطابق اپنی عملی زندگیوں کو ڈھالیں۔ہم میں سے
بزرگ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے نمونہ کو پکڑیں۔ہماری مستورات حضرت ہاجرہ کا نمونہ اپنے سامنے
رکھیں اور ہمارے بچے اور نوجوان خدا تعالیٰ کے برگزیدہ حضرت اسماعیل علیہ السلام کی طرف نظر رکھیں۔جس نے چودہ سال کی عمر میں بشاشت کے ساتھ خدا تعالی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اور اس کی رضا کی
خاطر ایسے بیابان میں زندگی گزارنے کو قبول کر لیا تھا، جہاں بظاہر حالات زندہ رہنا ممکن نہیں تھا۔جب
تک یہ روح ہمارے بڑوں میں، ہماری عورتوں میں اور ہمارے نوجوانوں میں پیدا نہیں ہوتی ، اس وقت
تک غلبہ اسلام کے دن نزدیک تر نہیں آسکتے۔اللہ تعالیٰ ہمیں وقف کی اس روح کو سمجھنے اور بشاشت کے
ساتھ اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا کرے کہ سب طاقت اور توفیق اسی سے حاصل کی جاسکتی ہے۔مطبوعه روزنامه الفضل 04 مئی 1966 ء )
58