غلبہ اسلام کی جو مہم تحریک جدید کے ذریعے جاری ہوئی ، وہ قیامت تک کے لئے ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 22 اپریل 1966ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 22 اپریل 1966ء
غلبہ اسلام کی جو مہم تحریک جدید کے ذریعہ جاری ہوئی ، وہ قیامت تک کے لئے ہے
وو
خطبہ جمعہ فرمودہ 22 اپریل 1966ء
پہلی بات تو یہ ہے کہ گزشتہ سو ڈیڑھ سو سال سے عیسائیت اپنے سارے دجل ، سارے
فریب، اپنے سب اموال اور اپنی ساری قوتوں اور طاقتوں کے ساتھ اسلام پر حملہ آور رہی ہے اور اب بھی
ہر قسم کے حملے کر رہی ہے۔اگر اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے ایک فرزند جلیل اور اسلام کے ایک طاقتور پہلوان کی شکل میں مبعوث نہ فرماتا تو عیسائیت اسلام کے
خلاف شاید میدان مار چکی ہوتی۔اور شاید ان بدقسمت مسلمانوں کی خواہش پوری ہو جاتی ، جنہوں نے
قرآن کریم کی تعلیم سے منہ موڑ کر عیسائیت کی آغوش میں دنیا کی آسائشیں اور دنیا کے آرام ڈھونڈے
تھے۔جیسے کے مولوی عمادالدین، جو مسجد (آگرہ) کے امام اور خطیب تھے، مسلمانوں سے نکل کر عیسائیوں
میں شامل ہو گئے تھے۔اور ان کا یہ خیال تھا کہ عنقریب ہی وہ وقت آنے والا ہے کہ اگر ہندوستان میں کسی
کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوگی کہ وہ کسی مسلمان کو دیکھے تو اس کی یہ خواہش پوری نہ ہو سکے گی۔اور
ہندوستان میں اسے کوئی بھی مسلمان نظر نہیں آئے گا۔سب مسلمان عیسائی ہو جائیں گے۔اس زبر دست حملہ اور ان کی خواہشات کو دیکھ کر ، جو عیسائی مناد کے دل میں گدگدی لے رہی تھیں،
اپنے دین کی حفاظت کے لئے اور اپنی توحید کی خاطر غیرت دکھاتے ہوئے، اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو مبعوث فرمایا۔اور عیسائیت کے خلاف آپ کو اس قدر زبردست دلائل، براہین اور
نشانات اور معجزات عطا کئے کہ ان کے ذریعہ عیسائیت کا حملہ ہر میدان میں آہستہ آہستہ رکنا شروع ہوا۔اور
جہاں جہاں بھی احمدی پہنچے ، وہاں نہ صرف یہ کہ عیسائیت کا حملہ رک گیا بلکہ عیسائیت کے خلاف جوابی روحانی
حملے شروع ہو گئے۔حتی کہ عیسائیوں کو مجبوراً آہستہ آہستہ پیچھے ہٹنا پڑا اور اب تک پیچھے ہٹتے جارہے ہیں۔اس روحانی مہم کو تمام اکناف عالم میں چلانے کے لئے اللہ تعالیٰ کے منشاء اور اس کے القاء سے
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نومبر 1934 ء سے تحریک جدید کا اجرا کیا تھا۔دوست جانتے ہیں کہ اس
تحریک کے ذریعہ دنیا کے بہت سے ممالک میں عیسائیت کا زبردست خوش کن اور کامیاب مقابلہ کیا جارہا ہے۔59

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 22 اپریل 1966ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
پس حضور نے نومبر 1934ء میں یہ تحریک جاری فرما کر مالی قربانیوں کا جماعت سے مطالبہ
فرمایا۔پہلا مطالبہ 27 ہزار روپے کا تھا۔لیکن اللہ تعالیٰ سے محبت کرنے والی اس جماعت نے وقت کی
ضروریات کو سمجھتے ہوئے قریباً 98 ہزار روپیہ حضور کی خدمت میں پیش کر دیا۔اس کے بعد حضور نے دفتر دوم کا اجرا فر مایا۔اس سے پہلے جن لوگوں نے اس تحریک میں حصہ لیا
تھا، ان کو دفتر اول قرار دیا۔جواب تک جاری ہے۔دفتر اول میں حصہ لینے والوں کی تعداد قریباً پانچ ہزار
تھی۔جواب کم ہوتے ہوتے 24 سو تک رہ گئی ہے۔کیونکہ جو پچاس، ساٹھ اور ستر سالہ احمدی اس وقت
دفتر اول میں شامل ہوئے تھے۔ان میں سے بہت سے اپنے موٹی کو پیارے ہو گئے۔اس طرح ان کی
تعداد گھٹتی رہی۔یہ ایک ایسی بات ہے، جو واضح تھی۔اور یہ بھی واضح تھا کہ غلبہ اسلام کی جو ہم تحریک
کے ذریعہ جاری کی گئی ہے، وہ وقتی نہیں بلکہ قیامت تک جاری رہنے والی ہے۔اس لئے حضرت مصلح موعود
رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے دفتر دوم کی بنیاد رکھی۔جب 1944ء میں دفتر دوم جاری کیا گیا تو پہلے سال اس کی آمد صرف 52,724 روپے تھی اور
ہیں سال بعد یعنی 1963ء میں اس کی آمد 2,90,000 ( دولاکھ نوے ہزار روپے) تک پہنچ گئی۔کیونکہ
شروع میں بہت سے ایسے نو جوان اس میں شامل ہوئے، جنہیں صرف جیب خرچ مل رہا تھا اور معمولی چندہ
ادا کر کے ثواب حاصل کرنے کی خاطر وہ اس میں شامل ہوئے تھے۔پھر اللہ تعالیٰ نے ان پر فضل فرمایا ، وہ
تعلیم سے فارغ ہو کر کام پر لگ گئے۔اپنی دنیوی ذمہ داریوں کو نبھانے کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایک
احمدی کی ذمہ داریوں کو بھی نبھانا شروع کیا۔اس طرح ترقی کرتے کرتے 63 ء میں ان کا چندہ باون ہزار
سے دولاکھ نوے ہزار تک پہنچ گیا۔جیسا کہ میں بتا چکا ہوں دفتر اول میں شریک ہونے والوں کی تعداد پانچ ہزارتھی اور دفتر دوم میں
شامل ہو نیوالوں کی تعداد قریباً بیس ہزار تک پہنچ چکی ہے۔بہر حال دفتر اول کے مقابلہ میں یہ بہت بڑی
تعداد ہے۔اگر دس سال کے بعد ایک اور دفتر کھولا جاتا تو 54 ء میں دفتر سوم کا اجراء ہونا چاہیے تھا۔لیکن اللہ
تعالی کی کسی خاص مشیت یا ارادہ کی وجہ سے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے 1954ء میں دفتر سوم کا اجرا
نہیں فرمایا۔1964ء میں دفتر دوم کے 20 سال پورے ہو جاتے ہیں، اس وقت حضرت مصلح موعود بیمار
تھے اور غالباً بیماری کی وجہ سے ہی حضور کو اس طرف توجہ نہیں ہوئی۔کیونکہ امام کی بیماری کے ساتھ ایک حد
تک نظام بھی بیمار ہو جاتا ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ تحریک جدید کی طرف سے بھی حضور کی خدمت میں اس کے
60

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 122 اپریل 1966 ء
متعلق لکھا نہیں گیا۔میں چاہتا ہوں کہ اب دفتر سوم کا اجرا کر دیا جائے لیکن اس کا اجراء یکم نومبر 65ء سے
شمار کیا جائے گا۔کیونکہ تحریک جدید کا سال یکم نومبر سے شروع ہوتا ہے۔اس طرح یکم نومبر 65ء سے 31
اکتوبر 66 ء تک ایک سال بنے گا۔میں اس لئے ایسا کر رہا ہوں تا کہ دفتر سوم بھی حضرت مصلح موعود رضی
اللہ عنہ کی خلافت کی طرف منسوب ہو۔اور چونکہ اللہ تعالیٰ مجھے اس کے اعلان کی توفیق دے رہا ہے، اس
لئے میں اپنے رب سے امید رکھتا ہوں کہ وہ مجھے بھی اپنے فضل سے ثواب عطا کرے گا اور اپنی رضا کی
راہیں مجھ پر کھولے گا۔پس میں چاہتا ہوں کہ دفتر سوم کا اجراء یکم نومبر 1965ء سے ہو۔دوران سال نومبر کے بعد جو نئے لوگ تحریک جدید کے دفتر دوم میں شامل ہوئے ہیں، ان سب
کو دفتر سوم میں منتقل کر دینا چاہیے۔اور تمام جماعتوں کو ایک باقاعدہ مہم کے ذریعہ نو جوانوں، نئے احمدیوں
اور نئے کمانے والوں کو دفتر سوم میں شمولیت کے لئے تیار کرنا چاہیے۔دوست جانتے ہیں کہ جہاں ہر سال
خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت بڑھتی ہے اور نئے احمدی ہوتے ہیں، وہاں ہزاروں احمدی بھی ایسے ہوتے
ہیں، جو نئے نئے کمانا شروع کرتے ہیں۔یہ ہماری نئی پود ہے اور ان کی تعداد کافی ہے۔کیونکہ بچے جوان
ہوتے ہیں تعلیم پاتے ہیں اور پھر کما نا شروع کرتے ہیں اور باہر سے بھی ہزاروں کمانے والے احمدیت
میں شامل ہورہے ہیں۔اس طرح ہمیں کافی تعداد میں ایسے احمدی مل سکتے ہیں، جو دفتر سوم میں شامل
ہوں۔ہمارا یہ کام ہے کہ ہم ان کو اس طرف متوجہ کریں تا کہ وہ عملاً دفتر سوم میں شامل ہو جائیں۔سو یکم نومبر
1965ء سے دفتر سوم کا اجراء کیا جاتا ہے۔تحریک جدید کو چاہیے کہ وہ فوراً اس طرف توجہ دے اور اس کو منظم
کرنے کی کوشش کرے۔( مطبوعه روزنامه المفضل 27 اپریل 1966ء)
61

آج 10 میں سے 10 باقی