نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اسلام کی ضرورت کی طرف متوجہ ہوں ۔ تقریر فرمودہ 8 مئی 1966ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
تقریر فرموده 08 مئی 1966 ء
نو جوانوں کو چاہیے کہ وہ اسلام کی ضرورت کی طرف متوجہ ہوں
تقریر فرمودہ 08 مئی 1966ء
مکرم ڈاکٹر لال دین صاحب پریذیڈنٹ جماعت احمد یہ کمپالہ ( یوگنڈا ) نے ، جور بوہ تشریف
لائے تھے، حضرت خلیفۃ المسیح الثالث کے ارشاد پر مشرقی افریقہ میں تبلیغ اسلام کے حالات
سنائے۔مکرم ڈاکٹر صاحب کی تقریر کے بعد حضور نے درج ذیل بصیرت افروز خطاب فرمایا :۔"
آپ دوستوں نے محترم ڈاکٹر صاحب سے یوگنڈا اور مشرقی افریقہ کے بعض دوسرے
علاقوں ( جواب علیحدہ اور آزاد ممالک بن گئے ہیں۔کے حالات سنے ہیں۔محترم ڈاکٹر صاحب نے
نہایت اختصار کے ساتھ اور ایک لمبے عرصہ سے متعلق، جو باتیں بیان فرمائی ہیں، ان میں سے سب سے
اہم اور ضروری بات یہ ہے کہ جو مبلغ بھی افریقہ جائیں ، وہ علاقہ کی مقامی زبان سیکھنے کی طرف فوری توجہ
دیں اور جلد سے جلد اس میں ملکہ اور کمال حاصل کرنے کی کوشش کریں۔دوسری بات محترم ڈاکٹر صاحب نے یہ بیان فرمائی ہے اور انہوں نے مجھ سے جو بانی باتیں کی
ہیں، ان سے بھی میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ ہمارے مبلغین زیادہ تر شہروں میں قیام کرتے ہیں، انہیں
شہروں میں قیام کرنے کی بجائے افریقہ کے قبائل میں زندگی بسر کرنی چاہیے
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے دنی فتدلی میں ایک گر سکھایا ہے۔جو تعلیم اور تبلیغ دونوں میں
مفید ثابت ہوتا ہے۔اور وہ گر یہ ہے کہ جو شخص علم سے کورا اور روحانی باتوں سے بے بہرہ ہے، جب تک
آپ اس کے لئے اپنے مقام سے نیچے نہیں اتریں گے، آپ اس پر پوری طرح اثر انداز نہیں ہو سکیں گے۔پس جو مبلغ بھی یہاں سے افریقہ جاتے ہیں، انہیں بڑی سادگی کے ساتھ اور خدا تعالیٰ کی رضا کی خاطر
تکلیف برداشت کرتے ہوئے بھی شہروں کی بجائے دیہات میں رہنا چاہیے۔انہیں مقامی باشندوں سے
تعلق پیدا کر کے تدبیر اور دعا سے کوشش کرنی چاہیے کہ انہیں پستی سے اٹھا کر ان رفعتوں کی طرف لے
جائیں ، جن رفعتوں کی طرف اسلام انہیں لے جانا چاہتا ہے۔65
تقریر فرموده 08 مئی 1966 ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اس وقت مشرقی افریقہ، مغربی افریقہ کے مقابلہ میں اس لحاظ سے بہت پیچھے ہے کہ وہاں کے
مقامی لوگ مغربی افریقہ کے مقابلہ میں بہت کم تعداد میں احمدیت میں داخل ہوئے ہیں۔لیکن جیسا کہ
ڈاکٹر صاحب نے بتایا ہے، مشرقی افریقہ کے بعض علاقوں میں صحیح معنوں میں کام کیا جائے تو ہم امید رکھ
سکتے ہیں کہ مقامی لوگ بڑی تعداد میں احمدیت کو قبول کرلیں گے۔بشرطیکہ پوری کوشش کی جائے اور پھر صحیح
رنگ میں کی جائے۔بعض علاقوں میں حکومتوں کی طرف سے مبلغوں کی تعداد پر پابندیاں لگائی جارہی ہیں۔اس لئے
ضروری ہے کہ جن علاقوں میں اس وقت تک کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ، وہاں ہم زیادہ تعداد میں مبلغ بھیجیں۔تا
تبلیغ کے کام میں رکاوٹ نہ ہو۔اس وقت جو نو جوان جامعہ احمدیہ میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں یا وہ جواں دل
دوست، جو بڑی عمر میں بھی اپنی زندگی دین کی خدمت کے لئے وقف کر دیتے ہیں، انہیں ابھی سے ارادہ کر لینا
چاہیے کہ وہ جہاں اور جس علاقہ میں بھی تبلیغ اور اعلائے کلمہ اسلام کے لئے بھیجے جائیں گے، وہاں بڑی سادہ
زندگی گزارتے ہوئے ، مقامی لوگوں سے میل جول بڑھائیں گے اور ان کو تحت الثریٰ سے ) کہ جہاں وہ
روحانی لحاظ سے اب ہیں۔) اٹھا کر بلند سے بلند تر مقام پر لانے کی کوشش کرتے رہیں گے۔ضمناً یہ بات بھی آجاتی ہے کہ صرف مشرقی افریقہ ہی نہیں بلکہ ساری دنیا کے حالات کا یہی تقاضا
ہے کہ ہمارے احمدی نوجوان زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنی زندگیاں خدمت دین کے لئے وقف کریں۔اور یہاں مرکز میں رہ کر تربیت حاصل کریں اور اس کے بعد بیرون پاکستان
تبلیغ اسلام کا فریضہ ادا کریں۔اس وقت ایک تو ہمارا طریق جامعہ احمدیہ میں داخل کر کے باقاعدہ مربی بنانے کا ہے۔لیکن جس تعداد میں
نوجوان جامعہ احمدیہ میں داخل ہوتے ہیں اور ایک لمبے عرصہ تک تعلیم ختم کر کے وہ با قاعدہ مربی بنتے ہیں،
اسے دیکھتے ہوئے میں سمجھتا ہوں کہ وہ ہماری ضرورت کے ہزارویں حصہ کو بھی پورا نہیں کرتے۔اس لئے
غالباً میں نے جلسہ سالانہ کے موقع پر اس طرف اشارہ بھی کیا تھا کہ ہمیں مبلغ تیار کرنے کے سلسلہ میں تعلیم
دینے کے لئے کسی شارٹ کورس (short course) کا انتظام کرنا پڑے گا۔تا ہماری ضرورت پوری ہو
سکے۔دنیا کے مادی ہتھیاروں سے لڑنے والی قومیں جنگ کے دوران یا جب ملک میں ہنگامی حالات کا
اعلان کر دیا جاتا ہے، حالات سے مجبور ہو کر تربیت کا زمانہ کم کر دیتی ہیں۔تا انہیں ضرورت کے مطابق اور
مناسب تعداد میں کام کرنے والے فوری طور پر مل سکیں۔مثلاً گزشتہ ستمبر میں ہمارے ملک اور بھارت کے
درمیان جنگ ہوئی تو ہماری حکومت نے شارٹ ٹرم کورس جاری کر دیئے۔جتنی ایمر جنسی گزشتہ ستمبر میں
66
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
تقریر فرموده 08 مئی 1966ء
ہمارے ملک کو پیش آئی یا جتنے ہنگامی حالات ہمارے ملک میں پیدا ہوئے ، اس سے کہیں زیادہ ہنگامی
حالات احمدیت اور اسلام کو آج دنیا میں پیش آرہے ہیں۔ان حالات کے پیش نظر جہاں ہمیں لمبی تربیت
کے بعد با قاعدہ مربی تیار کرتے رہنا چاہیے، وہاں ہمارے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ شارٹ کورس کی بنیاد
کو چھ ماہ سال یا ڈیڑھ سال تک پڑھے لکھے آدمی کو ایسے رنگ میں تربیت دیں کہ وہ ایک حد تک تبلیغی کام کو
حیح طور پر انجام دے سکے۔مثلاً مشرقی افریقہ کے ممالک تنزانیہ، یوگنڈا اور کینیا میں اگر تین با قاعدہ مربی
ہوں اور ان کے ساتھ 300 ایسے مربی ہوں، جو شارٹ کورس کی بنیاد پر تربیت یافتہ ہوں تو تبلیغ کے کام کو
ترقی دی جاسکتی ہے۔اس صورت میں جہاں پڑھے لکھے اور عام لوگوں سے بات کرنے کا موقع ہو، وہاں
با قاعدہ تربیت یافته مربی چلا جائے۔لیکن جو عوام ہیں اور جو پڑھے لکھے آدمیوں کے برابر علم نہیں
رکھتے ، ان کی نسبت ہمارے ان کم تربیت یافتہ لوگوں کے پاس علم زیادہ ہوگا اور پھر اگر ان کا اللہ تعالیٰ سے
تعلق پیدا ہو جائے ، انہیں دعا کرنے کی عادت ہو، دعا میں انہیں شغف حاصل ہو اور ساتھ ہی وہ اخلاص
اور جذبہ سے کام کریں تو پھر انہیں یہ کام کرنا اور بھی آسان ہوگا۔اس وقت اسلام خطرہ میں ہے اور ہمیں ہر مصیبت اور تکلیف برداشت کر کے بھی محمد رسول
اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے جھنڈے کو دنیا میں بلند کرنا ہے۔تو حید باری تعالٰی کو دنیا میں قائم کرنا ہے اور اس کام کے لئے
علم سے زیادہ خلوص اور تعلق باللہ کی ضرورت ہے۔ہمارا علم تو محدود ہے لیکن جب کسی کا خدا تعالیٰ سے تعلق
پیدا ہو جائے اور وہ اسے سکھانے پر آجائے تو وہ ایک سیکنڈ میں اتنا علم سکھا دیتا ہے، جو ایک استاد کئی سال
میں بھی نہیں سکھا سکتا۔ہمارا نو جوان اگر اللہ تعالیٰ سے تعلق رکھنے والا ہو، اس کا دل اخلاص اور محبت باری
تعالیٰ سے پر ہو، وہ دعا میں شغف رکھتا ہوتو وہ کسی محاذ پر بھی دشمن اسلام سے شکست نہیں کھا سکتا۔پس ہمارے نو جوانوں کو چاہیے کہ وہ اسلام کی ضرورت کی طرف متوجہ ہوں۔اور اپنی اخروی زندگی
کی خاطر اور اس دنیا میں اپنی اور اپنی نسلوں کی بھلائی کی خاطر اپنی زندگی دکھ اور تکلیف میں گزارنے کے لئے
تیار ہوں۔تا ساری دنیا حلقہ بگوش اسلام ہو جائے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کی غرض
پوری ہو کہ ساری دنیا خدائے واحد کے جھنڈے تلے جمع ہو جائے۔اللہ تعالیٰ ہمیں یہ نکتہ سمجھنے کی تو فیق عطا
فرمائے اور ہمیں اپنی زندگیاں خدا تعالیٰ کی خاطر خدمت دین کے لئے پیش کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔سلسلہ تقریر جاری رکھتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔وو
یہ بات نوٹ کر لینی چاہیے کہ ہمارے درمیان کسی قسم کا اختلاف نہیں ہونا چاہیے۔چاہے وہ
کتنا ہی خفیف کیوں نہ ہو۔عام طور پر دنیا داروں میں جو اختلاف ہوتے ہیں، ان سے تو احمدی محفوظ ہیں۔67
تقریر فرموده 08 مئی 1966ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
لیکن چونکہ انسانوں کی فطرتیں مختلف ہوتی ہیں، ان کی عادات مختلف ہوتی ہیں، اس لئے دو احمد یوں میں
بعض اوقات اختلاف رائے ہو جاتا ہے، اس اختلاف کو قتل سے برداشت کرنا چاہیے۔یہ اختلاف اگر ذرہ
بھر بھی بڑھ جائے تو اسلام کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔اللہ تعالیٰ ڈاکٹر صاحب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ان کی کوششوں میں برکت ڈالے اور وہاں کی
جماعت کو بھی توفیق عطا فرمائے کہ وہ اسلام کو پھیلانے میں کامیاب سے کامیاب تر کام کر سکے۔اور پھر ہمیں
بھی توفیق عطا فرمائے کہ ہم افریقہ میں اور دوسرے ممالک میں بھی زیادہ سے زیادہ نو جوان بھجوا سکیں۔تاان
کے رہنے والوں کو جلد اسلام کی طرف لایا جا سکے۔مکرم ڈاکٹر صاحب کل واپس جارہے ہیں، دوست دعا کریں
کہ اللہ تعالیٰ ان کا حافظ و ناصر ہو، وہ خیریت سے اپنے گھر پہنچیں اور خیریت سے وہاں رہیں“۔( مطبوعه روز نامہ الفضل 08 جون 1966ء)
68