جماعت کو چاہیے کہ مطالبات تحریک جدید کو دہراتی رہے اور ان پر عمل کرے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 19 اگست 1966ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 19 اگست 1966ء
جماعت کو چاہیے کہ مطالبات تحریک جدید کود ہراتی رہے اور ان پر عمل کرے
چاہتا ہوں۔22
خطبہ جمعہ فرمودہ 19 اگست 1966ء
میں اختصار کے ساتھ انفاق فی سبیل اللہ کے متعلق دوستوں کے سامنے بعض باتیں رکھنا
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے۔وو۔۔۔اسلام کی حفاظت اور سچائی کے ظاہر کرنے کے لئے سب سے اول تو وہ پہلو
ہے کہ تم سچے مسلمانوں کا نمونہ بن کر دکھاؤ۔اور دوسرا پہلو یہ ہے کہ اس کی خوبیوں اور
کمالات کو دنیا میں پھیلاؤ۔اس پہلو میں مالی ضرورتوں اور امداد کی حاجت ہے۔اور
یہ سلسلہ ہمیشہ سے چلا آیا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی ایسی ضرورتیں پیش
آئی تھیں۔اور صحابہ کی یہ حالت تھی کہ ایسے وقتوں پر بعض ان میں سے اپنا سا راہی
مال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دے دیتے اور بعض نے آدھا دے دیا۔اور اس
طرح جہاں تک کسی سے ہوسکتا، فرق نہ کرتا۔مجھے افسوس سے ظاہر کرنا پڑتا ہے کہ وہ
لوگ ، جو اپنے ہاتھ میں بجز خشک باتوں کے اور کچھ بھی نہیں رکھتے اور جنہیں نفسانیت
اور خود غرضی سے کوئی نجات نہیں ملی اور حقیقی خدا کا چہرہ ان پر ظاہر نہیں ہوا، وہ اپنے
مذاہب کی اشاعت کی خاطر ہزاروں لاکھوں روپے دے دیتے ہیں اور بعض اپنی
زندگیاں وقف کر دیتے ہیں۔عیسائیوں میں دیکھا ہے کہ بعض عورتوں نے دس، دس
لاکھ کی وصیت کر دی ہے۔پھر مسلمانوں کے لئے کس قدر شرم کی بات ہے کہ وہ
اسلام کے لئے کچھ بھی کرنا نہیں چاہتے یا نہیں کرتے۔مگر خدا تعالیٰ نے ارادہ کیا ہے
کہ وہ اسلام کے روشن چہرہ پر سے وہ حجاب، جو پڑا ہوا ہے، دور کر دے۔اور اسی
غرض کے لئے اس نے مجھے بھیجا ہے۔( ملفوظات جلد چہارم صفحه 616615)
69
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 19 اگست 1966ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
دوست جانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اس چھوٹی سی اور غریب جماعت کو ساری دنیا کے مقابلہ پر
لا کھڑا کیا ہے۔اور فرمایا کہ تمام ادیان باطلہ کا مقابلہ کرو اور انہیں شکست دو اور اسلام کی خوبیوں کو ظاہر کر
کے اسے ان پر غالب کرو۔اس جماعت کے مقابلہ میں ایک طرف ان طاغوتی طاقتوں کو بڑی قوت اور
وجاہت اور اقتدار اور مال دیا کہ اربوں، ارب روپیہ وہ اسلام کے خلاف خرچ کر رہے ہیں۔اور دوسری
طرف اپنی اس جماعت کو بڑے ہی وعدے دیئے اور فرمایا کہ تم ان اقوام اور ان مذاہب کی طاقت کو دیکھ کر
گھبرانا نہیں اور ان کے اموال پر نظر کر کے تمہیں پریشانی لاحق نہ ہو۔کیونکہ میرا تم سے یہ وعدہ ہے کہ اگر تم
میری بھیجی ہوئی تعلیم پر عمل کرو گے اور میرے بتائے ہوئے طریق پر چلو گے تو تھوڑے ہونے کے باوجود
اور کمزور ہونے کے باوجود اور غریب ہونے کے باوجود آخری فتح اور کامیابی تمہارے ہی نصیب ہوگی۔اس چیز کو دیکھتے ہوئے اور اس چیز کو سمجھتے ہوئے ، ہم پر بڑی ہی قربانیوں کی ذمہ داری عائد ہوتی
ہے۔جن میں سے ایک مالی قربانی ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہم سے یہ مطالبہ تو نہیں کیا کہ ہم اپنی طاقت اور
استعداد سے بڑھ کر اس کی راہ میں قربانی دیں۔کیونکہ ایسا مطالبہ غیر معقول ہوتا۔اور اللہ تعالیٰ تو عقل اور
حکمت اور علم اور نور کا سر چشمہ ہے۔وہ تو نور ہی نور ہے۔اس کی طرف سے اس قسم کا کوئی مطالبہ ہو ہی نہیں
سکتا۔لیکن اللہ تعالیٰ ہمیں یہ ضرور بتاتا ہے کہ میں نے قوت استعداد اور اموال کے بڑھانے کے کچھ طریق
بھی رکھے ہیں۔تم اپنی طاقت سے بڑھ کر قربانی نہیں دے سکتے لیکن تم قربانی دینے کی طاقت کو ہر وقت
بڑھا سکتے ہو۔پس قربانی دینے کی طاقتوں کو تم بڑھاؤ۔تین موٹی باتیں میں اس وقت دوستوں کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔اول :۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَانْ لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى
ایک تو اس کے معنی یہ ہیں کہ مالی اور اقتصادی لحاظ سے تم جس مقام پر بھی ہو، وہ تمہارا آخری مقام
ہیں۔مزید ترقیات کے دروازے تمہارے سامنے ہیں، جنہیں تم اپنی سعی سے، اپنی کوشش سے، اپنی جدو
جہد سے اپنی محنت سے کھول سکتے ہو۔یعنی اگر تم اپنے پیشہ میں مزید مہارت حاصل کر لو، جتنی محنت اور توجہ
سے تم اس وقت کام کر رہے ہو ، اس سے زیادہ محنت اور توجہ سے کام کرو۔اور جو ذ رائع تمہیں میسر آئے ہوئے
ہیں، ان کو تم پہلے سے زیادہ بہتر طریق پر استعمال کرو۔یعنی تدبیر کو اپنے کمال تک پہنچاؤ۔اور اس کے ساتھ
اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزانہ دعائیں بھی کرتے رہو کہ وہ تمہارے اموال میں برکت ڈالے اور تمہاری کوششوں کو
70
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 19 اگست 1966 ء
کو بار آور کرے۔تو اس کے نتیجہ میں تمہارے اموال بڑھ جائیں گے اور اس کے ساتھ ہی مالی قربانی کی
استعداد بھی۔مثلاً اگر ہم میں سے ہر ایک کی آمد بڑھ جائے لیکن جذبہ ایثار استاہی رہے، جتنا پہلے تھا۔تب
بھی کمیت کے لحاظ سے ہماری مالی قربانی میں بڑا نمایاں فرق آ جاتا ہے۔مثلاً ایک شخص کی آمد ایک سور و پیہ
ماہوار ہے اور وہ اپنے جذبہ ایثار سے مجبور ہو کر اور اپنی استعداد کے مطابق اس میں سے ہیں فیصد روپیہ اللہ
تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرتا ہے۔اگر وہ محنت کرے، اگر وہ اپنے علم میں زیادتی کرے، اگر وہ اپنے ذرائع کو
بہتر طریق پر استعمال کرے اور اگر وہ اپنی دعاؤں کے نتیجہ میں اپنی آمد کو سو سے دوسو ماہانہ کر دے اور اس کی
قربانی میں فیصد ہی رہے تو پہلے وہ ہیں روپے ماہوار دیتا تھا ، اب وہ چالیس روپے ماہوار دے گا۔تو کمیت
کے لحاظ سے مالی قربانی میں دگنا اضافہ ہو جائے گا۔کیونکہ اس کی آمد پہلے کی نسبت دگنی ہو گئی۔2:۔ایک اور طریق اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ سکھایا ہے کہ تم اپنے خرچ کو اسلام کی تعلیم کے مطابق
ضبط میں لاؤ۔سادہ زندگی گزارو۔رسم ورواج ، جو بیاہ شادیوں کے موقع پر یا موت فوت کے موقع پر لوگوں
میں رائج ہیں، ان کے نتیجہ میں اسراف کی راہوں کو اختیار کیا جاتا ہے، تم ان راہوں کو اختیار نہ کرو۔اور سادہ
زندگی اختیار کر کے اپنے خرچوں کو کم کر دو۔اس کے نتیجہ میں بھی تمہاری قربانی اور انفاق فی سبیل اللہ کی
طاقت اسی نسبت سے بڑھ جائے گی۔مثلاً ایک شخص کی سوروپیہ ماہوار آمد ہے اور اس کو اپنی ذات اور اپنے
خاندان پر اس روپیہ ماہوار خرچ کرنے کی عادت پڑی ہوئی ہے اور بعض باتوں میں وہ اسراف کرتا ہے اور
سادگی کی تعلیم پر عمل پیرا نہیں ہوتا۔اگر وہ سادہ زندگی کو اختیار کرے اور اس کا خرچ اسی روپیہ سے گر کرستر
روپیہ ماہوار پر آجائے تو اس کو سادگی کے اختیار کرنے کے نتیجہ میں دس روپیہ ماہوار زیادہ قربانی کرنے کی
طاقت حاصل ہو گئی۔اگر وہ چاہے تو خدا کی راہ میں اسے دے سکتا ہے۔اس لئے میں تفصیل میں جائے بغیر احباب جماعت کو اور جماعتی نظام کو اس طرف متوجہ کرنا چاہتا
ہوں کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے تحریک جدید کے مطالبات میں سادہ زندگی کے جو مطالبات
رکھے ہیں، ان کی طرف زیادہ توجہ ہونی چاہیے۔بہت سی جماعتیں اور بہت سے افراد اس چیز کو بھولتے جا
رہے ہیں۔اگر ہم مثلاً بد قسمتی سے سینما دیکھنے کے عادی ہوں اور اب
سینماد یکھنا چھوڑ دیں تو وہ دیں ، پندرہ
روپے جو ہم سینما دیکھنے پر خرچ کرتے تھے، وہ ہمارے پاس بیچ رہیں گے۔اور اگر ہم چاہیں تو یہ رقم خدا کی
راہ میں دے سکتے ہیں۔پس میں جماعت کو اس طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ تحریک جدید کے وہ مطالبات،
جو سادہ زندگی سے تعلق رکھتے ہیں، ان کو جماعت میں دہرایا جائے اور افراد جماعت کو پابند کیا جائے کہ وہ
ان مطالبات کی روشنی میں اپنی زندگیوں کو سادہ بنائیں۔71
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 19 اگست 1966ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اسی طرح بہت جگہ سے یہ شکایت آتی رہتی ہے کہ بعض خاندانوں میں رسوم اور بد عادات عود کر
رہی ہیں۔مثلاً شادی کے موقع پر اسراف کی راہوں کو اختیار کیا جاتا ہے اور بلاضرورت محض نمائش کے طور
پر بہت سا خرچ کر دیا جاتا ہے۔بعض لوگ تو اس کے نتیجہ میں مقروض ہو جاتے ہیں اور پھر ساری عمر ایک
مصیبت میں گزارتے ہیں۔یہ تو وہ سزا ہے، جو اللہ تعالیٰ ان کو اس دنیا میں دے دیتا ہے۔لیکن ایک اور سزا
ہے، جو بظاہر ان کو نظر نہیں آتی کہ اس کے نتیجہ میں وہ بہت سی ایسی نیکیوں سے محروم ہو جاتے ہیں کہ اگر وہ
سادگی کو اختیار کرتے ، اگر وہ رسوم کی پابندی چھوڑ دیتے تو اللہ تعالیٰ ان کو ان نیکیوں کی توفیق عطا کرتا اور ان
کو اس دنیا میں بھی اور اخروی زندگی میں بھی ایسی نعمتیں حاصل ہوتیں کہ دنیا کی لذتیں اور دنیا کے عیش اور
ان کی نمائش ان کے مقابلہ میں کوئی حیثیت ہی نہ رکھتیں۔پس جماعت کو چاہیے کہ تحریک جدید کے ان مطالبات کو دہراتی رہے اور ان پر عمل کرنے کی
کوشش کرے۔تا کہ اس طرح وہ اپنے پیسوں کو بچا سکے اور اس کی قربانی کی قوت اور استعداد پہلے کی نسبت
بڑھ جائے۔اور وہ اپنی اس بڑھی ہوئی حیثیت اور طاقت کے مطابق قربانی کرنے والی ہو۔اس طرح
دوست پہلے سے زیادہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو حاصل کرنے والے ہوں گے۔3:۔تیسری بات جس کی طرف قرآن کریم ہمیں متوجہ کرتا ہے، وہ جذبہ ایثار ہے اور شُح نفس
سے بچنا ہے۔جب یہ جذبہ پیدا ہو جائے تو انسان بہت سی جائز ضرورتوں کو بھی کم کر سکتا ہے۔صحت کو
نقصان پہنچائے بغیر اور، اور کسی قسم کا حقیقی نقصان اٹھائے بغیر۔تو جب جذبۂ ایثار بڑھ جائے تو قربانی
کرنے کی قوت اور استعداد بھی بڑھ جاتی ہے اور اس کا ذریعہ دعا ہے۔ہمیں ہر وقت یہ دعا بھی کرتے رہنا
چاہیے کہ اے خدا! تو نے ایک نور قرآن کریم کی شکل میں نازل کیا۔اس میں جہاں تو نے ہمیں اور بہت سی
حسین ہدایتیں اور احکام دیئے ہیں، وہاں انفاق فی سبیل اللہ کے متعلق بھی بڑی ہی حسین اور وسیع تعلیم تو
نے ہمارے سامنے پیش کی ہے۔اور ہمیں بتایا ہے کہ اگر ہم تیری راہ میں ان طریقوں پر جو تو نے بتائے
ہیں، اپنے اموال کو خرچ کرنے والے ہوں گے تو تو بہت سے انعامات اور فضل ہم پر نازل کرے گا۔تو
اے خدا! تو ہمیں اپنے فضل سے اس بات کی توفیق عطا کر کہ ہم اس ہدایت پر عمل پیرا ہونے والے ہوں
تا کہ ہم تیری نعمتوں اور فضلوں کو حاصل کر سکیں۔پس ہم ان تین طریق سے اپنی قوت اور استعداد کو بڑھا سکتے ہیں۔تو جیسا کہ میں نے شروع
میں بتایا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سے یہ مطالبہ نہیں کرتا کہ ہم اپنی طاقت سے بڑھ کر اس کی راہ میں قربانی دیں۔72
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 19 اگست 1966 ء
لیکن اللہ تعالیٰ ہم سے یہ مطالبہ ضرور کرتا ہے کہ ہم ہر وقت اور ہر طرح یہ کوشش کرتے رہیں کہ اس کی راہ
میں ہماری قربانی دینے کی طاقت اور استعداد ہمیشہ بڑھتی چلی جائے تا کہ ہم ہمیشہ پہلے کی نسبت زیادہ سے
زیادہ اس کے فضلوں کے وارث بنتے رہیں۔( مطبوعه روزنامه الفضل 08 ستمبر 1966ء)
73