مشرقی افریقہ میں سکول قائم کرنے ناممکن نہیں ۔ خطاب فرمودہ 12 اکتوبر 1966ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطاب فرمودہ 12 اکتوبر 1966ء
مشرقی افریقہ میں سکول قائم کرنے ناممکن نہیں
خطاب فرمودہ 12 اکتوبر 1966ء
حضرت خلیفة المسیح الثالث نے مکرم مولوی عبد الکریم صاحب شر ما مبلغ مشرقی افریقہ
کو مخاطب کر کے فرمایا:۔ناممکن دو قسم کا ہوتا ہے۔ایک ناممکن وہ ہے، جو ممکن نہیں بن سکتا۔اور ایک وہ ناممکن ، جو ممکن
بن سکتا ہے۔ایسی ناممکن بات جو خدا تعالیٰ کی صفات اور اس کے وعدوں کے خلاف ہو ممکن نہیں بن
سکتی۔لیکن اس کے علاوہ ہر ناممکن نسبتی امر ہے۔یعنی کسی کے لئے وہ ناممکن ہوتا ہے اور کسی کے لئے ممکن۔مثلاً اس زمانہ میں اسلام کا غلبہ بڑے بڑے مسلمان علماء کے نزدیک بھی ناممکن امر تھا۔اس لئے
ان میں سے ایک طبقہ، جن میں جامعہ مسجد آگرہ کا امام مولوی عمادالدین بھی شامل تھا، اسلام سے ارتداد
اختیار کر کے عیسائی ہو گیا۔دینی لحاظ سے وہ لوگ اتنے بڑے عالم تھے کہ انسان حیران ہوتا ہے کہ وہ کس
طرح عیسائی ہو گئے۔لیکن ایک بات واضح ہے کہ ان میں سے ہر فرد یہ سمجھتا تھا کہ اب اسلام عیسائیت پر
غالب نہیں آسکتا۔اس وقت عیسائیت دنیا میں غالب آچکی ہے اور اسلام بظاہر حالات اس سے شکست کھا
چکا ہے۔اس لئے انہوں نے خیال کیا کہ کیوں نہ اس مذہب کو اختیار کر لیا جائے ، جس کو دنیا میں عزت
حاصل ہے۔چنانچہ وہ عیسائی ہو گئے۔اب دیکھو وہ چیز ، جو باقی مسلمانوں کے نزدیک غیر ممکن تھی ، وہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے نزدیک ممکن ہی نہیں، یقینی تھی۔ظاہراً اسلام غلبہ نہیں پارہا تھا۔دولت کے لحاظ سے مسلمانوں کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہی تھی۔ان کی حکومتیں ختم ہو چکی تھیں۔علم کے لحاظ سے انہیں دوسری قوموں کے پیچھے جانا پڑتا تھا۔دنیوی سامان
انہیں میسر نہیں تھے۔اخلاقی لحاظ سے ان کی حالت گر چکی تھی اور عیسائی ہر لحاظ سے ان پر غالب آچکے تھے۔غرض ہر لحاظ سے اسلام کے غلبہ کی کوئی صورت باقی نہیں رہی تھی۔ایسے حالات میں اللہ تعالیٰ نے ایک شخص
کو دنیا میں کھڑا کیا اور اسے کہا کہ میں تمہارے ذریعہ اسلام کو غلبہ عطا کروں گا۔عیسائی کیا ، باقی تمام
مذاہب کے پیرو بھی تمہارے مقابلہ میں شکست کھا جائیں گے۔اس شخص کو اللہ تعالیٰ کے اس وعدہ پر اتنا
75
خطاب فرمودہ 12 اکتوبر 1966ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
یقین تھا کہ وہ سمجھتا تھا، دنیا جو مجھے سمجھے۔عقل جو فیصلہ کرے، کرے۔بات وہی صحیح ہے، جو خدا تعالیٰ کہہ
رہا ہے۔یعنی اسلام دوسرے تمام ادیان پر غالب آکر رہے گا۔اور ہوا بھی وہی، جو خدا تعالیٰ نے کہا تھا۔غیب سے اسلام کے غلبہ کے سامان پیدا ہونے شروع ہو گئے۔اور وہ بات جو دوسروں کو کچھ عرصہ پر
نا ممکن نظر آ رہی تھی ممکن ہو گئی۔اور دنیا بھی اسے تسلیم کرنے پر مجبور ہو گئی۔،
پھر دنیا نے یہ نظارہ دیکھا کہ خدا تعالیٰ کا وہ مامور ( حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ) اکیلا
نہیں رہا بلکہ لاکھوں آدمی اس کے ساتھ ہو گئے۔اور اس وقت اس کے ماننے والے نہ صرف ایشیا میں
پائے جاتے ہیں بلکہ دوسرے براعظموں میں بھی پائے جاتے ہیں۔چنانچہ افریقہ کو ہی لے لو۔افریقہ کے
کئی ممالک میں اس کی جماعت قائم ہوگئی۔اور سینکڑوں نہیں ہزاروں آدمی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
برکت کی وجہ سے اور خدا تعالیٰ کے ان کے وعدوں کے مطابق، جو اس نے آپ سے یا آپ سے پہلے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کئے تھے کہ جب اسلام تنزل میں پڑے گا تو اس کی ترقی کے سامان بھی ہو
جائیں گے، بت پرستی ، عیسائیت اور بدمذہبیت کو چھوڑ کر اسلام میں داخل ہو گئے۔اب دیکھو، ایک بات جو
بظاہر ناممکن نظر آتی تھی کس طرح ممکن بن گئی؟
اسی طرح مشرقی افریقہ میں سکول قائم کرنے بھی ناممکن نہیں۔جب تک ہم اسے ناممکن خیال
کرتے رہیں گے، ہمیں کامیابی نصیب نہیں ہوگی۔جہاں تک اسلام کی ترقی کا سوال ہے، ہمارے لئے
کوئی چیز ناممکن نہیں۔ہمیں خدا تعالیٰ اور محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر اسلام کو باقی تمام ادیان پر
غالب کرنا ہے۔اور اس مقصد کے حصول کے لئے جوتد بیر بھی ہمارے ذہنوں میں آسکتی ہے اور دعاؤں
کے نتیجہ میں اس کے متعلق ہمارے دلوں میں انشراح پایا جاتا ہے، ہمیں وہ تدبیر اختیار کرنا ہوگی۔اگر خدا
تعالی کا ارادہ اور منشاء اسی میں ہو کہ غلبہ اسلام کے لئے ظاہری سامانوں سے بھی کام لیا جائے تو ظاہری
سامانوں کا حصول بھی ہمارے لئے ممکن ہوگا۔پس جب تک خدا تعالیٰ کسی امر کو غیر ممکن قرار نہیں دیتا ہمیں
اسے نا ممکن نہیں سمجھنا چاہئے۔ورنہ آدمی خود اپنے رستہ میں روک بن کر کھڑا ہو جاتا ہے۔ہمارے پاس
د نیوی سامان کبھی موجود نہیں تھے۔ہمارے پاس آدمی کم ہیں، پیسے کم ہیں ، ظاہری علم کی بھی کمی ہے۔غرض
ہم ہر لحاظ سے غریب ہیں۔لیکن پھر بھی دیکھو اللہ تعالیٰ ہمارے کام خود بخو دکر رہا ہے۔میں تو جب مرکز کی گلیوں میں آپ ( مکرم مولوی عبد الکریم صاحب شرما) کو دیکھتا ہوں تو مجھے خدا
تعالی کی شان نظر آتی ہے۔میں جب آپ کو دیکھتا ہوں یا حکیم محمد ابراہیم صاحب کو دیکھتا ہوں تو خیال کرتا
76
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطاب فرمودہ 12 اکتوبر 1966ء
ہوں
کہ یہ شخص ، جس رنگ اور جس شکل میں یہاں پھر رہا ہے، اس کی حیثیت اور ہے۔لیکن جب یہ تبلیغ کے
لئے مرکز سے باہر جاتا ہے تو خدا تعالیٰ اسے اٹھا کر کہیں سے کہیں لے جاتا ہے۔چوہدری کرم الہی صاحب
ظفر ا سپین میں مبلغ ہیں۔وہاں دنیوی لحاظ سے ان کی کوئی حیثیت نہیں۔وہ شہر کے ایک چورا ہے میں
چھا بڑی لگا کر عطر بیچ رہے ہوتے ہیں۔لیکن ایک حیثیت ان کی یہ ہے ، وہ جنرل فرینکو کو بھی بے دھڑک مل
لیتے ہیں۔اب دیکھو، یہ قوت ان کے دل میں کس چیز نے پیدا کی؟ یہ قوت ان کے اندر اسی احساس نے
پیدا کی ، خدائے قادر و توانا کے غلام در ، شاہان وقت کے بھی معلم و استاد ہوتے ہیں۔سپین ایک کیتھولک
ملک ہے۔اس کے رہنے والے نہایت متعصب عیسائی ہیں۔اسلام کی تبلیغ بھی وہ کھل کر نہیں کرنے
دیتے۔لیکن وہاں ایک چھابڑی والے کو اللہ تعالیٰ یہ طاقت عطا کر دیتا ہے کہ وہ وہاں اسلام کی تبلیغ کرتا
ہے۔چوہدری صاحب کے جو خطوط آتے ہیں، ان سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی پرواز بہت اونچی ہے۔وہ
ا
بڑے اونچے طبقہ میں جاتے ہیں اور تبلیغ اسلام کرتے ہیں۔یہاں کے چھابڑی فروشوں
کو بھی اپنی اس
حیثیت کا احساس کرنا چاہیے۔وہ گور بوہ میں چھابڑی فروش ہیں لیکن جب وہ باہر تبلیغ کے لئے جاتے ہیں تو
ان کی حیثیت اور ہو جاتی ہے۔چوہدری کرم الہی صاحب ظفر کی حیثیت بھی پین میں آپ کی طرح ایک
چھا بڑی فروش کی ہے۔لیکن وہ بڑی حیثیت کے لوگوں کے پاس چلے جاتے ہیں اور انہیں تبلیغ کرتے
ہیں۔انہوں نے سابق بادشاہ کو، جنہیں وہاں سے نکال دیا گیا ہے، لٹریچر بھیجا۔جوابا بادشاہ نے انہیں شکریہ
کا خط لکھا اور وعدہ کیا کہ وہ ضرور اس لٹریچر کا مطالعہ کرے گا۔اسلامی اصول کی فلاسفی اور بعض دوسری
کتابیں، جو سپینش اور فرانسیسی زبانوں میں شائع کی گئی ہیں، انہوں نے بعض پروفیسروں کو بھیجی ہیں، جو
انہیں پڑھتے ہیں۔اور ان پر ان کتابوں کا اثر ہے۔ان میں سے کئی پروفیسروں نے انہیں لکھا ہے کہ ہم نے
ابھی تک ایسی عمدہ کتابیں نہیں پڑھی تھیں۔اب دیکھو، ایک چھابڑی فروش ، جس کی بظاہر وہاں کوئی حیثیت
نہیں، ملک کے سربراہ کو بھی ملتا ہے اور اسے تبلیغ کرتا ہے۔تو یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔مولوی عبد الکریم صاحب شرما، جو اس وقت یہاں بیٹھے ہیں، جب تبلیغ کے میدان میں جائیں
گے تو ان کی حیثیت اور ہو جائے گی۔وہ وہاں خدا تعالیٰ کے نمائندے ہوں گے، اسلام کے نمائندے ہوں
گے، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نمائندے ہوں گے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
نمائندے ہوں گے۔پس میں ان سے کہوں گا کہ آپ سے خدا تعالیٰ کے وعدے ہیں، جو ضرور پورے ہو کر
رہیں گے۔آپ کے لئے کوئی چیز ناممکن نہیں ہے۔خدا جانتا ہے کہ مشرقی افریقہ میں اسلام کے غلبہ کے
77
خطاب فرمود : 12 اکتوبر 1966ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
کون سے ذرائع پیدا ہوں گے؟ لیکن بظاہر جو ذرائع نظر آتے ہیں ، ان میں سے ایک سکول ہیں تبلیغ کے
سلسلہ میں سکول بہت مفید ہو سکتے ہیں۔اس لئے آپ کو اس کے لئے کوشش کرنی چاہیے اور دعا بھی کرنی
چاہیے کہ خدا تعالیٰ آپ کی اس کوشش میں برکت ڈالے۔اور پھر یقین رکھنا چاہئے کہ آپ اس میں ضرور
کامیاب ہوں گے۔کیونکہ اگر آپ کی نیت نیک ہے تو آپ کو ضرور کامیابی حاصل ہوگی۔انشاء اللہ۔( مطبوعه روزنامه الفضل 23 اکتوبر 1966ء)
78