چندہ تحریک جدید کی مثال سنتوں کی سی ہے ۔ خطاب فرمودہ 22 اکتوبر 1966ء برموقع سالانہ اجتماع لجنہ اماء اللہ مرکزیہ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطاب فرموده 22 اکتوبر 1966
چند و تحریک جدید کی مثال سنتوں کی سی ہے
خطاب فرمودہ 22 اکتوبر 1966ء بر موقع سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ مرکزیہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ عورت اگر چاہے تو اس طرح بھی اپنی زندگی
کے دن گزار سکتی ہے کہ اس کے قدم ہر لحظہ اور ہر گھڑی جنت کی زمین پر رہیں۔اور اگر وہ یہ نہ چاہے تو ایسی
بد قسمت عورت اپنی زندگی کے دن اس طرح بھی گزار سکتی ہے کہ اس کے قدم جہنم کی زمین کے اوپر ساری
عمرر ہیں۔یہ بھی ایک معنی ہیں، اس حدیث کے جس میں فرمایا گیا ہے کہ ماؤں کے پاؤں کے نیچے جنت
ہے۔اسی سے یہ استدلال بھی ہوتا ہے کہ ماؤں کے پاؤں کے نیچے جہنم بھی ہے۔اس حدیث میں نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے جہاں ایک طرف تربیت اولاد کی طرف بڑے حسین پیرایہ میں ہمیں متوجہ کیا ہے،
وہاں دوسری طرف ہمیں یہ بھی بتایا ہے کہ اگر تم امن اور سکون کی زندگی حاصل کرنا چاہتی ہو، اگر تمہاری یہ
خواہش ہے کہ تمہاری اولاد تمہارے لئے خوشی کا موجب بنے ، وہ تمہاری آنکھ کی ٹھنڈک ہو، وہ تمہارے دل
کی راحت اور سکون ہو۔اور دوسری طرف وہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں ذریت طیبہ بھی ہو تو اس کے لئے ضروری
ہے کہ تم ان احکام کی روشنی میں جو اسلام نے قرآن کریم میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی کے
ہر لمحہ میں ہمارے سامنے پیش کئے ہیں، عمل کرو۔لجنہ اماءاللہ کا قیام اس غرض سے ہے کہ تا احمدی مستورات اور احمدی بہنیں اپنی زندگی منظم ہوکر
اس طرح گزاریں کہ ان کے قدم ہمیشہ جنت کی زمین کو چھونے والے ہوں اور جہنم کی زمین اور جہنم کی
آگ اور اس کی تپش اور اس کی تکالیف کا جھونکا تک بھی ان تک نہ پہنچنے پائے۔جہاں تک مالی قربانیوں کا تعلق ہے، احمدی بہنیں اس میں بہت تربیت یافتہ ہیں۔اور
اس میدان میں اللہ تعالیٰ نے انہیں بہت بلند اور ارفع مقام عطا کیا ہے۔خدا کرے کہ وہ نہ صرف ہمیشہ
اس بلند مقام پر قائم رہیں بلکہ اس مقام کی رفعتوں میں ہمیشہ اضافہ ہوتا چلا جائے۔کیونکہ مالی قربانیوں کے
لحاظ سے ایک ذمہ داری ہم پر یہ بھی عائد ہوتی ہے کہ ہم اسلام کی ضرورتوں کی خاطر اور خدا کے نام کو بلند
کرنے کے لئے مالی جہاد میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں۔اور اس سلسلہ میں مستورات کا ایک بڑا نمایاں
79

اقتباس از خطاب فرموده 22اکتوبر 1966ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
حصہ مساجد کے لئے چندہ ہے۔اور مساجد وہ جگہ ہیں، جہاں اللہ تعالیٰ کے نام کو بلند کیا جاتا ہے اور ہر وقت
اللہ تعالیٰ کی صدا بلند ہوتی ہے۔لیکن اس کے علاوہ جو تر بیتی ذمہ واری احمدی بہنوں پر عائد ہوتی ہے ، اس کی
طرف ابھی تک پوری توجہ نہیں دی گئی۔شاید اس کا موقع ہی ان
کو بہم نہ پہنچایا گیا ہو یا شاید انہوں نے اس
طرف توجہ دینا ضروری خیال نہ کیا ہو۔لیکن ہمیں یہ غور کرنا چاہیے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو یہ فرمایا کہ بچے پر دس سال کی عمر
میں نماز فرض ہو جاتی ہے۔لیکن اس فرض نماز کی عادت ڈالنے کے لئے اگر اس سے بھی پہلے نہیں تو کم از کم
سات سال کی عمر کو جب وہ پہنچے تو اس کو نماز کی طرف متوجہ کرتے رہنا چاہیے۔تاجب نماز فرض ہو تو وہ نماز
کا عادی ہو چکا ہو اور نماز سے پیار کرنے لگ چکا ہو اور نماز کی محبت اس کے دل میں گڑ چکی ہو اور وہ ذہنی طور
پر اس نتیجہ پر پہنچ چکا ہو کہ جب تک ہم اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز نہیں ہوتے اور اس سے دعا ئیں نہیں
مانگتے ہمیں اس
دنیا میں بھی فلاح حاصل نہیں ہو سکتی اور اخروی زندگی میں بھی ہم اس کی رضا کو حاصل نہیں
کر سکتے۔اسلام میں صرف نماز کو ہی مسلمان مرد اور مسلمان عورت پر فرض نہیں کیا گیا بلکہ اس کے علاوہ اور
بھی بہت سے فرائض ہیں، جن میں سے ایک حصہ مالی قربانیوں اور مالی جہاد کا ہے۔اس لئے جس طرح
نماز فرض ہونے سے پہلے، بچے کو وہ نماز پڑھائی جاتی ہے کہ جو بھی اس پر فرض نہیں ہوتی۔سات سال
کے بچے پر ظہر کی نماز عصر کی نماز مغرب، عشاء اور فجر کی نمازیں فرض نہیں۔جب ہم ان کو یہ نمازیں
پڑھاتے ہیں تو وہ فرض تو نہیں پڑھ رہے ہوتے۔اللہ تعالیٰ نے ان پر ان نمازوں کو ابھی فرض ہی نہیں کیا۔اسی طرح مالی میدان میں بھی بچوں کو اس کی عادت ڈالنی چاہیے تاوہ ان قربانیوں میں، جو خدا کی توحید کے
قیام اور اشاعت اسلام اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت دلوں میں ڈالنے کے لئے دی جارہی ہیں، ان
میں بچپن ہی میں طوعی اور نفلی طور پر حصہ لینے لگ جائیں۔ہماری جماعت میں جماعتی نظام کے لحاظ سے مالی قربانی بطور فرض اس وقت عائد ہوتی ہے،
جب کوئی شخص کمانے لگ جاتا ہے یا بلوغت کے بعد جیب خرچ کی شکل میں اس کے پاس کوئی رقم ہوتی
ہے۔بعض خاندانوں میں یہ رواج ہے کہ وہ پڑھنے والے بچوں کو جیب خرچ کے طور پر کچھ رقم دیتے ہیں۔اگر وہ بچے ہوش سنبھال چکے ہوتے ہیں یا پہنی بلوغت کو پہنچ چکے ہوتے ہیں تو وہ یہ سمجھتے ہیں کہ مالی قربانی
ایک فرض ہے اور اس فرض میں ہمیں بھی حصہ لینا چاہیے۔ہمارے ملک میں اور اسلامی معاشرہ میں عورت
زیادہ تر کمانے والے میدان میں داخل نہیں ہوتی۔الا ماشاء اللہ اب بعض ضرورتوں کے مطابق اور
80

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطاب فرموده 22 اکتوبر 1966 ء
بعض غلط قسم کی نقلوں کی وجہ سے ہماری عورتیں بھی نوکری کی طرف ضرورت سے زیادہ متوجہ اور مائل ہورہی
ہیں۔میں اس بات کے متعلق اس وقت کچھ نہیں کہنا چاہتا۔میں اس وقت صرف یہ بتارہا ہوں کہ مرد یا
عورت جب کمانے لگ جاتی ہے تو اس پر اپنی آمد کا سولہواں حصہ (اگر اس نے وصیت نہیں کی ) یا کم از کم
دسواں حصہ (اگر اس نے وصیت کی ہے ) بطور چندہ دینا لازمی ہے۔جس طرح نماز اور دوسرے فرائض
ہیں، اسی طرح ایک احمدی پر مالی قربانی بھی بطور فرض کے عائد ہے۔اس پر فرض ہے کہ وہ اگر موصی یا
موصیہ نہیں تو اپنی آمد کا سولہواں حصہ اور اگر موصی یا موصیہ ہے تو اپنی آمد کا کم از کم دسواں اور زیادہ سے زیادہ
تیسرا حصہ اشاعت اسلام اور اعلائے کلمۃ اللہ کے لئے جماعت کے بیت المال میں جمع کرائے۔پھر نظام
کے مطابق ایک مجلس شوری کے موقع پر جماعت کے نمائندے خرچ کرنے کے متعلق کچھ سفارشات کرتے
ہیں اور ان نمائندوں کے فیصلوں کے مطابق وہ رقم خرچ کی جاتی ہے۔چونکہ اسلام کا یہ بنیادی حکم ہے کہ
فرائض سے کچھ زیادہ خرچ کرو تاتم اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو زیادہ سے زیادہ حاصل کر سکو، اس لئے ہماری
جماعت میں حضرت مصلح موعودؓ نے علاوہ فرض چندوں کے بہت سے نفلی چندوں کی بھی تحریک کی ہوئی
ہے۔ان میں سے ایک چندہ یعنی چندہ تحریک جدید گو نفلی ہے لیکن ضرورت کے مطابق شاید وہ فرض کے
قریب قریب پہنچا ہوا ہے۔اس کی مثال سنتوں کی سی ہے۔جو ہیں تو نوافل لیکن وہ فضل کی نسبت فرض کے
زیادہ قریب ہمیں نظر آتی ہیں۔کیونکہ انہیں ادا کرنے کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑی تاکید فرمائی ہوئی
ہے۔پھر چندہ تحریک جدید کے علاوہ چندہ وقف جدید ہے۔ان کے علاوہ آپ بہنوں کو ان چندوں میں بھی
حصہ لینا پڑتا ہے، جو خاص طور پر لجنہ اماء اللہ کی تحریک پر جمع کئے جاتے ہیں۔جیسا کہ مختلف مساجد کے
بنانے میں آپ بہنوں نے قابل رشک حصہ لیا ہے۔قابل رشک اس معنی میں کہ ہم جو مرد ہیں، ہمارے
دلوں میں بھی یہ خیال پیدا ہوتا ہے کہ ہم اس ثواب سے کیوں محروم رہے کہ فلاں جگہ پر ایک مسجد بن رہی
تھی ، جس کے میناروں سے خدائے واحد و یگانہ کا نام بلند ہونا تھا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی افضل ترین
اور ارفع نبوت کا اعلان ہونا تھا۔ہم نے اس کے بنانے میں حصہ نہ لیا۔ہم ثواب سے محروم رہے اور سارا
ثواب آپ نے اپنی جھولیوں میں سمیٹ لیا۔بہر حال اس قسم کے قابل رشک چندے بھی آپ بہنیں ادا کرتی ہیں۔لیکن میں سمجھتا ہوں کہ
ایک جہت ایسی ہے، جس کی طرف آپ نے ابھی تک کوئی توجہ نہیں دی۔اور وہ یہ ہے کہ جس طرح سات
سال کی عمر میں بچوں کو (جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے ) نفلی نماز اس لئے پڑھائی جاتی ہے یا پڑھائی جانی
81

اقتباس از خطاب فرموده 22اکتوبر 1966ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
چاہیے تا کہ جب نماز بطور فرض ان پر عائد ہو تو وہ بشاشت کے ساتھ اور دلجمعی کے ساتھ اور دلی لگاؤ کے
ساتھ اور اللہ تعالیٰ کی محبت کے ساتھ اس نماز کو ادا کریں۔اسی طرح بچوں
کو مالی تحریکوں کی طرف بھی متوجہ
کرنا چاہیے۔اس میں شک نہیں کہ بعض خاندان اپنے بچوں کی طرف سے بھی چندہ وقف جدید یا چندہ
تحریک جدید لکھواتے ہیں اور بعض خاندان ایسے بھی ہیں کہ جو اپنے بچوں
کو تحریک کرتے رہتے ہیں اور
ہماری طرف سے جو جیب خرچ تمہیں ملتا ہے، اس میں سے تم خدا تعالیٰ کی راہ میں بھی کچھ دیا کرو۔لیکن
عام طور پر اس طرف ابھی توجہ نہیں کی جاتی “۔وو
حضرت مصلح موعودؓ نے اپنی بیماری سے کچھ ہی عرصہ قبل وقف جدید کی تحریک کو شروع کیا
تھا۔اور پھر بوجہ بیماری حضور اپنی زندگی میں اس طرف زیادہ ذاتی توجہ نہیں دے سکے۔جیسے حضور نے تحریک
جدید کی طرف توجہ فرمائی۔تحریک جدید کو حضور نے بڑی توجہ اور محنت اور وقت دے کر اپنے پاؤں پر کھڑا کر
دیا۔تو پھر اسے نظام کے سپرد کیا اور نظام کو کہا کہ اسے سنبھالو اور اس کام کو چلاؤ۔اور چونکہ یہ بنی بنائی چیز تھی
اور انتظامی لحاظ سے اپنی بلوغت کو پہنچ چکی تھی اور اپنی مضبوطی کو حاصل کر چکی تھی ، اس لئے اس کے چلانے
میں نظام کو کوئی وقت پیش نہیں آئی۔پھر آپ نے وقف جدید کے کام کو شروع کیا اور اس کی تحریک جماعت
میں کی۔جماعت سے آپ نے واقفین بھی مانگے اور پھر واقفین اور دیگر اخراجات کے لئے روپیہ بھی
مانگا۔اور آپ کا خیال تھا کہ آپ اس سکیم اور اس منصوبہ میں آہستہ آہستہ وسعت دیتے چلے جائیں گے۔اور اس طرح اس کام کو پورا کر دیں گے، جو اس وقت حضور کو نظر آرہا تھا۔اور حضور چاہتے تھے کہ اسے پورا کر
دیں۔بہر حال آپ نے شروع میں دس ہزار روپیہ کی جماعت سے اپیل کی۔لیکن بعد میں جلد ہی حضور بیمار
ہو گئے اور اس وجہ سے حضور اس سکیم کی ذاتی طور سے نگرانی نہ فرما سکے۔لیکن یہ کام خود بخود جاری رہا اور اب
اس کا سال رواں کا بجٹ ایک لاکھ ستر ہزار روپیہ کے قریب ہے۔اگر حضور بیمار نہ ہوتے اور اس سکیم کی
طرف حضور ذاتی توجہ دیتے رہتے تو مجھے یقین ہے کہ سات آٹھ سال کے اندر ہی یہ تحریک اپنے پاؤں پر
کھڑی ہو جاتی۔اور جس طرح حضور نے تحریک جدید کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے بعد اسے تحریک جدید
انجمن احمدیہ کے سپرد کیا، اسی طرح اس تحریک کو بھی حضور اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے بعد وقف جدید
انجمن احمدیہ کے سپرد کرتے۔اور جیسا کہ تحریک جدید کے سلسلہ میں ہوا ، آپ بطور خلیفہ عام نگرانی اس کی
کرتے رہتے۔(عام نگرانی خلیفہ کے فرائض میں سے ہے اور حضور تفاصیل میں گئے بغیر اس کی نگرانی
فرماتے رہے۔لیکن جیسا کہ تحریک جدید کے شروع میں یہ دستور تھا کہ حضور اس کے متعلق چھوٹے چھوٹے
82

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطاب فرموده 22 اکتوبر 1966
فیصلے بھی خود ہی فرمایا کرتے تھے، وقف جدید کے سلسلہ میں اپنی بیماری کی وجہ سے حضور ایسا نہ کر سکے۔لیکن چونکہ وقف جدید شروع میں ہی حضور کی ذاتی نگرانی اور توجہ سے محروم ہوگئی ، اس لئے اس کا یہ نتیجہ ہوا
کہ جو عظیم کام اس تحریک نے کرنا تھا، وہ پورا نہیں ہو سکا“۔وو۔۔۔دوسری ضرورت پیسہ کی ہے۔جیسا کہ میں نے کہا ہے کہ میری دلی خواہش یہ ہے اور میں
سمجھتا ہوں کہ آپ کے دل میں بھی یہ تڑپ پیدا ہوگی کہ دنیا کس شان سے یہ نظارہ دیکھے گی اور کس رشک
کے ساتھ یہ نظارہ دیکھے گی کہ احمدی مستورات نے عیسائیت کے گڑھ میں، وہاں جہاں تو حید کے خلاف
اس قسم کے نظریے پائے جاتے ہیں کہ جن کے متعلق اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ فرمایا ہے کہ قریب
ہے کہ اس کے نتیجہ میں آسمان اپنی جگہ کو چھوڑ دے اور زمین پر آپڑے اور اس طرح زمین و آسمان تباہ ہو
جائیں۔کیونکہ ان قوموں کے نظریات اس غرض کے بالکل مخالف اور اس کی ضد ہیں ، جو ان کی پیدائش کی
تھی۔ان کا ایک حصہ تو خدا تعالیٰ کا منکر ہو چکا ہے اور دہریت ان کا مذہب ہے۔اور ایک حصہ وہ ہے، جو
ابھی دہر یہ تو نہیں ہوالیکن انہوں نے ایک ماں جائے کو اپنا خدا بنالیا ہے اور وہ اس کے آگے اپنی ناک
رگڑتے اور دعائیں کرتے اور حاجت برداری کی اس سے امید رکھتے ہیں۔ان جگہوں پر آپ نے قربانی
دے کر جو مساجد بنائی ہیں، ان مساجد کو آباد کرنے کے لئے ہمیں تحریک جدید کے واقف چاہئیں۔پھر
یہاں ملک میں کام کرنے کے لئے وقف جدید کے واقف چاہئیں۔پس آپ کوشش کریں کہ آپ کی گود
میں پلنے والے اسلام کے ہر میدان میں مجاہد بنیں۔اگر میں جہاد کہوں تو کئی بے وقوف اعتراض کرنے لگ جاتے ہیں کہ پتہ نہیں جہاد سے ان کا کیا
مطلب ہے؟ ایک طرف وہ ہم پر یہ اعتراض کرتے ہیں کہ ہم تلوار کے جہاد کے منکر ہیں اور کافر ہیں۔اور
دوسری طرف جب ہم قرآن کریم کے جہاد کا نام لیتے ہیں تو اعتراض کرتے ہیں، دیکھو! یہ کوئی سیاسی
جماعت ہے، جو سازش کر رہی ہے۔پتہ نہیں کہ یہ حکومت کا تختہ کب الٹ دے۔ہمیں دنیوی حکومتوں سے
کیا غرض اور واسطہ؟ ہمیں تو خدا تعالیٰ کی حکومت کا قیام مد نظر ہے۔تازمین کے چپہ چپہ پر زمین کے بسنے
والوں میں اللہ تعالیٰ کی محبت اور اس کے رسول محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت قائم ہو جائے۔دنیا،
دنیا والوں اور دنیا داروں کو مبارک ہو۔ہمارے دل میں تو اللہ تعالی نے دنیا کی محبت ٹھنڈی کر دی ہے۔ہمیں دنیا سے کوئی غرض نہیں۔ہمیں دنیا کا کوئی لالچ نہیں۔ہمیں دنیا کی وجاہتوں، اس کے اقتدار اور
عزتوں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ہمیں تو اللہ تعالیٰ کی محبت کے قیام میں دلچسپی ہے۔ہمیں تو قرآن کریم کی
83

اقتباس از خطاب فرموده 22 اکتوبر 1966ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اشاعت میں دلچسپی ہے۔ہمیں تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کو ، اس پیارے وجود کی محبت کو
دنیا کے دلوں میں قائم کرنے سے محبت ہے۔دنیا کے ساتھ ہماری کوئی دلچسپی نہیں۔تو میں ” ہر میدان میں مجاہد بنیں“ کے الفاظ بول رہا ہوں۔جہاد کا لفظ نہیں بول رہا تا کوئی بیوقوف
یا کوئی شرارتی اس فقرہ پر اعتراض نہ کرے۔جیسا کہ مجھے ابھی معلوم ہوا ہے کہ لجنہ اماءاللہ کے جلسہ میں
صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے جو تقریر کی تھی، اس میں انہوں نے اس قسم کے مضمون کو بیان کر کے جہاد کا لفظ
استعمال کیا تو اب بعض لوگ یہ تحقیق کر رہے ہیں کہ لجنہ اماءاللہ کی تحریک کا وہ کون سا حصہ ہے، جو اس وقت
ایٹم بم بنا رہا ہے، لجنہ اماءاللہ اس دنیا کو تباہ کر رہی ہے۔حالانکہ ہم اس دنیا کو تباہ کرنے کے لئے پیدا ہی
نہیں ہوئے۔ہم تو دنیا کو زندہ کرنے کے لئے پیدا ہوئے ہیں۔ہم تو مردہ روحوں کو جلا دینے کے لئے پیدا
ہوئے ہیں۔ہم تو ان لوگوں کو ، جنہوں نے ابھی اپنی زندگی کا مقصد نہیں پایا، ان راستوں کی نشان دہی
کرنے کے لئے پیدا ہوئے ہیں کہ جو راستے ، انہیں خدا تعالیٰ کی رضا کی طرف لے جانے والے ہیں۔بہر حال جماعت احمدیہ کے لئے اشاعت اسلام کے لئے مجاہدہ اور قرآن کریم کی اشاعت کے
مجاہدہ کے بہت سے میدان ہیں۔اور ہر میدان کے لئے ہم ہر احمدی مرد اور عورت سے وقف کی قربانی
مانگتے ہیں۔اور چاہتے ہیں کہ وہ ہمیں ہر میدان مجاہدہ میں کچھ ایسے فدائی اور جاں نثار مہیا کریں، جن کی
اس وقت ہمیں ضرورت ہے۔اور جو خدا تعالیٰ کے لئے اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم ) کے لئے اپنی
زندگیوں کو وقف کرنے والے ہوں۔یہ وقف کرنے والے آپ کی گودوں کے پالے ہیں۔آپ ان کو
ایسے رنگ میں پالیں اور تربیت دیں کہ وہ میدان مجاہدہ میں بشاشت کے ساتھ ، میدان مجاہدہ میں بے نفسی
کے ساتھ ، میدان مجاہدہ میں فدائیت اور ایثار کے ساتھ ، خدا تعالیٰ کی محبت کے جنون کے ساتھ کو دیں۔اور
اسلام کے نام کو ا کناف عالم تک پہنچانے کی جو ہم اللہ تعالیٰ نے شروع کی ہے، اس کی کامیابی اور فتح کے
دن اپنی کوششوں اور دعاؤں کے نتیجہ میں قریب سے قریب تر لاتے چلے جائیں۔دنیا کو بتائیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں چھوٹے مسلمان بچوں نے باوجود
چھوٹی عمر ہونے کے میدان جہاد میں حصہ لیا۔جب کافروں نے تلوار سے مسلمانوں کو اور اسلام کو مٹانا چاہا تو
وہ بچے تلوار لے کر میدان میں کو دے اور انہوں نے اپنی جانیں خدا تعالیٰ کے حضور پیش کر دیں۔تو اب جبکہ
تلوار کے جہاد کا زمانہ نہیں بلکہ قلم اور تقریر کے جہاد کا زمانہ ہے اور مخالف اپنے وعظوں میں اور اپنی تقاریر میں
اور اپنی تحریروں میں اسلام پر ہرنا جائز اور ہر کمبینہ حملہ کر رہا ہے، ہم (احمدی بچے ) بھی پیچھے نہیں رہے بلکہ اس
84

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطاب فرموده 22 اکتوبر 1966ء
جہاد میں اپنے بڑوں کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔اس وقت ہم ہی وہ لوگ ہیں، جن کو اللہ تعالیٰ۔کھڑا کیا ہے۔اور کہا ہے کہ تم اٹھو اور دنیا کا مقابلہ کرو اور اسلام کو دنیا میں دوبارہ غالب کرو۔غرض ہمارے بچوں کو یہ ثابت کرنا چاہیے کہ جس طرح ہمارے پہلوں نے اپنا سب کچھ خدا اور
اس کے رسول کے قدموں میں نچھاور کر دیا، اسی طرح ہم بچے بھی اپنا سب کچھ خدا اور اس کے رسول کے
قدموں میں نچھاور کرنے کے لئے تیار ہیں۔ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کے بچوں سے پیچھے
نہیں رہے۔ہم اپنا سب کچھ ( جب بھی مطالبہ کیا جائے ) خدا تعالیٰ کی راہ میں قربان کرنے کے لئے تیار
ہیں۔اگر آپ اپنے بچوں کو اس قسم کی تربیت دے دیں گی تو ایک طرف جماعت کی ضرورتیں پوری ہو
جائیں گی اور دوسری طرف اللہ تعالیٰ کی مزید رحمتوں اور فضلوں اور برکتوں کی آپ وارث ہوں گی۔پھر ان
بچوں کی دینی لحاظ سے بھی اچھی تربیت ہو جائے گی۔یہ بچے اس دنیا میں آپ کے لئے ایک ایسی زمین اور
ایسا آسمان پیدا کریں گے کہ جن میں جب آپ زندگی گزاریں گی تو آپ کہ کہیں گی کہ محمدرسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے سچ کہا ہے کہ اگر تم چاہوتو ایسی زندگی گزار سکتی ہو کہ تمہارے قدم ہمیشہ جنت میں رہیں۔وہ جہنم
کی طرف بڑھنے والے نہ ہوں“۔( مطبوعه روز نامه الفضل 11 فروری 1968ء) |
85

آج 10 میں سے 10 باقی