زندہ خدا، زندہ رسول اور زندہ کتاب ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 11 نومبر 1966ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 11 نومبر 1966ء
وو
زندہ خدا، زندہ رسول اور زندہ کتاب
خطبہ جمعہ فرمودہ 11 نومبر 1966ء
" ہم نے جس ہستی کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر بیعت کی اور سلسلہ احمدیہ کو قبول کیا ، وہ کوئی
معمولی ہستی نہیں تھی۔بلکہ اس کا مقام وہ تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے روحانی فرزندوں میں سے
صرف اس کو اپنا سلام بھیجا۔اور اللہ تعالیٰ نے الہام کے ذریعہ یہ بات تمام دنیا پر ظاہر کی کہ جو شخص ہمارے اس
مرسل حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میں فرق کرے گا، اس شخص نے اس
مقام کو نہیں پہچانا ، جس مقام پر کہ اللہ تعالیٰ نے فنافی الرسول ہو جانے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی
محبت میں گم ہو جانے کی وجہ سے اس پاک وجود کو کھڑا کیا ہے۔پھر یہ صرف اعزازی مقام نہ تھا بلکہ حقیقتا یہ
مقام آپ کو اس وجہ سے ملا اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس لئے تو فیق عطا فرمائی کہ آپ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی
محبت اور عشق میں فنا ہو کر اپنے وجود کو کلیۂ غائب کر دیں۔) کہ اللہ تعالیٰ آپ سے وہ کام لینا چاہتا تھا، جو
اسلام کی نشاۃ اولی میں اس نے محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے لیا تھا۔قرآن کریم سے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات اور پیشگوئیوں سے
ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ اسلام کو دو ترقیاں حاصل ہوئی تھیں۔جس کا مطلب یہ تھا کہ اسلام کو تنزل
کے ایک دور میں سے بھی گزرنا تھا۔کیونکہ اگر تنزل کا دور مقدر نہ ہوتا تو دو ترقیوں کا کوئی سوال ہی
نہیں تھا۔پھر ایک ہی ترقی اسلام کو حاصل ہوتی۔ہم اس حقیقت کو اپنے عام محاورہ میں اسلام کی نشاۃ
اولی اور نشاۃ ثانیہ کے الفاظ سے بیان کرتے ہیں۔پہلی ترقی اس زمانہ کے لحاظ سے اس طرح ظہور پذیر ہوئی کہ دشمن نے ، جو اس زمانہ میں علم میں
اتنا ترقی یافتہ نہیں تھا بلکہ عام طور پر جہالت کا ہی دور دورہ تھا، خواہ اس زمانہ کے لوگ اہل کتاب ہوں،
مشرکین ہوں، خواہ بد مذہب ہوں ، انہیں مذہبی لحاظ سے دیکھا جائے یا دنیوی لحاظ سے
، عمو م وہ علم سے محروم
تھے، اس لئے جب اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا اور قرآن کریم جیسی عظیم کتاب
آپ پر نازل کی تو ان اقوام نے ، جو دنیا کے مختلف مذہبی فرقوں میں بٹی ہوئی تھیں، جہاں جہاں اسلام
پہنچا یہ سمجھا کہ ہم اپنی طاقت کے بل پر اسلام کو مٹا کر رکھ دیں گئے“۔101

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 11 نومبر 1966ء
"
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم۔۔۔اسلام کے ابتدائی زمانہ کی تاریخ کی مختصر سی تصویر ہے، جو ہمیں بتاتی ہے کہ جب اسلام دنیا
میں آیا تو بجائے اس کے کہ دنیا قرآنی علوم سے فائدہ اٹھاتی ، دنیوی لحاظ سے بھی اور روحانی لحاظ سے بھی
ترقی کرتی، اس نے طاقت کے زور سے اسلام کے نور اور قرآن کریم کی چمک کو مٹانا چاہا مگر اللہ تعالیٰ نے
یہ ثابت کر دیا کہ قرآن کریم ایک نور ہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک نور ہے۔اور کسی الہی نور
کو دنیا کی کوئی تلوار، دنیا کی کوئی بندوق، دنیا کا کوئی بم اور دنیا کا کوئی ایٹمی ہتھیا رتباہ نہیں کر سکتا۔اس کے بعد مسلمانوں نے بدقسمتی سے اسلام کو بھلا دیا اور قرآن کریم کے نور کو اپنے گھروں اور
اپنے سینوں سے نکال باہر پھینکا۔اور ان کی بجائے اپنے سینوں اور گھروں کو بد خیالات ، بد رسوم اور شرک
کے مختلف اندھیروں سے بھر لیا۔تب خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ ان دلوں میں میرے لئے کوئی جگہ باقی نہیں
رہی اور ان مکانوں میں میرے ذکر کو بلند کرنے کا کوئی سامان نہیں۔اب یہ مکان وہ بیوت نہیں رہے، جن
کے متعلق وعدہ کیا گیا تھا اور بشارت دی گئی
فِي بُيُوتٍ أَذِنَ اللهُ أَنْ تُرْفَعَ وَيُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ
کہ ایسے گھر ہوں گے، جن میں اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا جائے گا اور آسمان سے ان کی بلندی کے
سامان پیدا کئے جائیں گے۔تو پھر مسلمان تنزل کی اتھاہ گہرائیوں میں گرنے شروع ہوئے اور بعض دفعہ تو
ایک انسان کی نیند حرام ہو جاتی ہے، جب وہ یہ دیکھتا ہے کہ ایک وہ زمانہ تھا کہ تمام دنیا کے حاکم بھی یہی
تھے، تمام دنیا کے استاد بھی یہی تھے ، تمام دنیا کو تہذیب سکھانے والے بھی یہی تھے اور تمام دنیا کو دنیوی علوم
سکھانے والے بھی یہی تھے اور تمام دنیا کو روحانی علوم سکھانے والے بھی یہی تھے اور اب یہ حال ہے کہ
اپنے گھروں سے، اپنے مدرسوں سے، اپنے کالجوں سے اور دوسری درسگاہوں سے روحانی علوم کو انہوں
نے نکال کے باہر پھینک دیا اور دنیوی علوم کے لئے دوسری قوموں سے بھیک مانگنی شروع کر دی۔اندھیرے کا یہ زمانہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کے عین مطابق دنیا پر آیا۔اور پھر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کے عین مطابق وہ وقت بھی آیا، جب اس اندھیرے کے
زمانہ کونور کے زمانہ سے بدلنا مقدر تھا۔اور اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام دنیا کی طرف
مبعوث ہوئے اور خدا تعالیٰ نے آپ کو الہام بتایا کہ چونکہ آپ نے اپنا وجود کلیه محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے وجود میں گم کر دیا ہے اور آپ کے سینہ میں اسلام
کا درد اور تو حید کو قائم کرنے کی تڑپ ایسی
پائی جاتی ہے اور آپ کے یہ جذبات اتنی شدت اختیار کر گئے ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
102

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 1 1 نومبر 1966 ء
سے آپ کی محبت اس مقام تک پہنچ گئی ہے کہ جس مقام تک امت محمدیہ میں آپ (صلی اللہ علیہ وسلم )
کے روحانی فرزندوں میں سے کسی ایک کی بھی محبت نہیں پہنچی تھی ، اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تو ہی
میرا وہ عبد محبوب ہے، جس کو میں نے پھر اسلام کو تمام دنیا پر غالب کرنے اور ادیان باطلہ پر فتح پانے کے
لئے کھڑا کیا ہے۔پس اٹھ اور اپنے گوشئہ تنہائی کو چھوڑ اور اس حجرہ سے باہر نکل ، جس میں چھپ کر تو میری عبادت
کرتا ہے۔اور میدان مجاہدہ میں اتر اور دنیا کو پکار کر کہہ کہ اسلام کے غلبہ کے دن آگئے ہیں۔اٹھو! اور میری
آواز پر لبیک کہتے ہوئے ، علوم قرآنی کو از سر نو سیکھو۔اور پھر دنیا کے استاد بن کر دنیا میں پھیلو اور دنیا کو انوار
قرآنی سے متعارف کراؤ۔پھر خدا نے کہا کہ جب تم دنیا کو میرا یہ پیغام پہنچاؤ گے تو دنیا تمہاری مخالفت کرے گی۔تم اکیلے
ہو گے مگر دنیا کی مخالفت کی پرواہ نہ کرنا اور میری طاقت اور قدرت پر کامل بھروسہ رکھنا۔میں چاروں طرف
ایسے آدمی پیدا کرتا چلا جاؤں گا، جو تمہاری آواز پر لبیک کہتے ہوئے ، تمہارے گرد جمع ہو جائیں گے۔یہ
دیکھ کر دنیا انتہائی مخالفت کے لئے کھڑی ہو جائے گی اور تم سب کے کچلنے اور مٹانے کے درپے ہو جائے
گی۔مگر وہ تمہیں ہلاک اور مغلوب نہ کر سکے گی۔پھر ہم اس قدر دلائل اور براہین تمہیں عطا کریں گے کہ یہ زمانہ ، جو علوم کا زمانہ ہے اور جس میں
انسان ستاروں تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے، اس زمانہ کے بڑے بڑے عقل مند اور عالم اور سائنسدان ان
دلائل کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے۔پس اٹھو! اور مجھ پر بھروسہ کرتے ہوئے ، قرآن
کریم کی تعلیم کو تمام دنیا میں
پھیلاؤ۔تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اپنے رب کی نظر میں یہ مقام ہے اور یہ کام ہے، جس کی خاطر آپ
کے رب نے آپ کو دنیا میں مبعوث فرمایا۔جو دلائل دیئے ، وہ تو ایک سمندر ہے۔اس کا چند منٹوں میں، چند دنوں یا چند مہینوں میں یا چند
سالوں میں یا چند صدیوں میں بھی بیان کرنا ممکن نہیں۔کیونکہ سمندر کے قطروں کو گنا آسان ہے لیکن ان
دلائل کو اعداد وشمار میں باندھ دینا، جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کو اللہ تعالیٰ نے سکھائے ، مشکل ہے۔لیکن
تین بنیادی چیزمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی جماعت کو سکھائی ہیں۔اور دراصل وہی
تین بنیادی چیزیں ہیں، جن پر اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہماری طاقت کا انحصار ہے اور جن کے نتیجہ میں ہم دنیا
میں کامیاب ہو رہے ہیں۔103

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 11 نومبر 1966ء
وو
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
تو یہ تین چیزیں، یہ تین زندگیاں، یہ تین طاقتیں ہیں، جن سے حضرت مسیح موعود علیہ السا
نے ہمیں متعارف کیا اور جن کے متعلق ہمارے دل میں پختہ یقین پیدا کیا۔وہ یہ کہ قرآن کریم زندہ کتاب ہے۔وہ یہ کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک زندہ رسول ہیں۔وہ یہ کہ ہمارا خدا، جس نے قرآن کریم نازل کیا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث
فرمایا ، وہ زندہ خدا، زندہ طاقتوں والا اور زندہ قدرتوں والا خدا ہے۔ان تین زندگیوں سے وابستہ ہو جانے کے بعد کسی احمدی میں کسی قسم کی مردنی نظر نہیں آنی
چاہئے۔زندہ خدا پر ایمان لانے والے، زندہ کتاب کو پڑھنے والے، زندہ رسول سے پیار کرنے والے،
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی غلامی میں آنے والے کسی فرد میں پژمردگی نہیں پائی جانی چاہئے۔نہ دینی
لحاظ سے نہ دنیوی لحاظ سے“۔تو ایک طرف ہم نے اسلام کو ساری دنیا میں پھیلانا ہے اور قرآن کریم کی اشاعت کے
لئے بڑے بڑے مجاہدات کرنے ہیں۔مالی قربانیاں دینی ہیں، وقت کی قربانیاں دینی ہیں اور زندگی بھی
وقف کرنی ہے۔دوسری طرف جماعت کو اس وقت جتنے واقفین کی ضرورت ہے، اتنے نہیں آرہے۔باہر کاہر ملک
لکھ رہا ہے کہ یہاں لوگ ہماری طرف متوجہ ہورہے ہیں، مبلغ کم ہیں، ہماری طرف مبلغ بھجوائیں۔خود یہاں
پاکستان کی ہر جماعت لکھ رہی ہے کہ ہمارے پاس واقف عارضی بھیجیں۔میں نے مٹی یا آٹے کے بت بنا کر
تو نہیں بھیجنے۔جب تک جماعت اپنے بچے وقف نہ کرے گی، جب تک وقف عارضی کے لئے لوگ اپنے
نام پیش نہ کریں گے، اس وقت تک دنیا کی اور جماعت کی ضرورت پوری نہیں ہوسکتی۔اس سلسلہ میں ہمیں
کسی قسم کی ستی یا غفلت یا مردنی کا ثبوت نہیں دینا چاہئے۔کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ اور
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل تین زندگیوں کے ساتھ ہمارا تعلق قائم ہوا ہے۔ایک تو حقیقی اور ازلی ابدی زندگی ہے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کی زندہ طاقتیں ہمیشہ سے ہیں اور ہمیشہ
رہیں گی۔لیکن اس ازلی ابدی زندگی اور حیات سے دو اور زندگیاں
نکلیں۔ایک قرآنی شریعت کی اور
دوسری محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیوض کی۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہمیں ان دو
قائم رہنے والی زندگیوں کے ساتھ باندھ دیا ہے۔تو بنیاد تو خالص اور ہمیشہ ہمیش رہنے والی زندگی ہے۔اور
104

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 1 1 نومبر 1966 ء
دوسری دوزندگیاں ، اس سے جو پھوٹیں تو وہ بھی رہتی دنیا تک قائم ہیں۔قرآنی تعلیم اور نبی کریم صلی !
علیہ وسلم کے فیوض۔ان کے ساتھ بندھ جانے کے بعد مردہ ہونے کا کیا سوال؟“
" میں نے بتایا ہے کہ اس وقت دنیا میں ہزاروں، لاکھوں انسان ایسے ہیں کہ جن کے ساتھ
احمدیت کے طفیل اور اسلام کے صدقے اللہ تعالیٰ اپنے پیار کا اظہار کر رہا ہے۔مجھے بہت سی احمدی بہنوں کا
ہے، جنہیں اللہ تعالیٰ کچی خوا ہیں، رویا اور کشوف دکھا رہا ہے۔جیسے کہ امت کے پہلے بزرگوں کو دکھاتا
رہا ہے۔اور ہزاروں مرد بھی ایسے ہیں۔تو ہمیں اس مقام قرب کی قدر کرنی چاہئے۔اور ہماری یہ کوشش
ہونی چاہئے کہ دنیا میں بھی ہمیں دعا کے نتیجہ میں نیک نیتی اور خلوص کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل
اور رحم سے (نہ کہ ہماری کسی خوبی کی وجہ سے ) ہمیں اتنا دے کہ دنیا اس کی وجہ سے بھی ہم پر رشک کرنے
لگ جائے۔اور تبلیغ کی بھی ہمیں اتنی توفیق دے کہ وہ دن جلد آئیں کہ جب اسلام تمام دنیا پر غالب آ
جائے اور اللہ تعالیٰ کی خالص تو حید دنیا میں قائم ہو جائے اور بنی نوع انسان خالص توحید پر قائم ہو کر خالص
توحید کی برکات سے پوری طرح حصہ لینا شروع کر دیں۔مطبوعه روزنامه افضل 15 دسمبر 1966ء)
105

آج 10 میں سے 10 باقی