وہ دن جلد تر آجائے ، جس کے لیے صدیاں انتظار کرتی رہیں ۔ تقریر فرمودہ 25 مارچ 1966ء برموقع مجلس شوریٰ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از تقریر فرموده 25 مارچ 1966ء
وہ دن جلد تر آجائے ، جس کے لئے صدیاں انتظار کرتی رہیں
تقریر فرمودہ 25 مارچ 1966ء برموقع مجلس شوریٰ
تلاوت قرآن مجید کے بعد حضور نے فرمایا:۔برادران!
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
آپ لوگ اس لئے یہاں جمع ہوئے ہیں کہ خلیفہ وقت جن اہم معاملات کے متعلق آپ
دوستوں سے مشورہ کرنا چاہتا ہے، ان کے متعلق آپ اپنا مشورہ دیں۔چونکہ ہمارا یہ اجتماع محض رضائے
الہی کی خاطر ہے، اس لئے آؤ ہم پہلے اس کے حضور جھکیں اور عاجزی اور انکسار کے ساتھ دعا کریں کہ وہ
ہمارا پیارا رب اور پیار کرنے والا رب ہمارے فکر و تدبر اور ہماری اظہار رائے کو ہر قسم کے غصہ، حسد، کینہ
انانیت، خود نمائی اور خود رائی سے محفوظ رکھے۔اور ہمیں ایسے نتائج تک پہنچنے کی توفیق عطا کرے، جن سے
اسلام کی مضبوطی اور استحکام ہو۔اور وہ دن جلد تر آجائے ، جس کے لئے صدیاں انتظار کرتی رہیں۔اور
اسلام پھر تمام اقوام عالم پر غالب آجائے۔ہم بھی حقیر اور لاشی محض ہیں اور ہماری کوششیں بھی حقیر ہیں۔وہ
کوئی حیثیت نہیں رکھتیں۔لیکن ہمارا رب بہت طاقتوں والا رب ہے ، وہ اگر چاہے تو ان کوششوں میں بھی
برکت ڈال سکتا ہے۔اور ہم اس سے یہ توقع اور امید رکھتے ہیں، وہ ان میں ایسی برکت ڈالے گا کہ ہمیں
جس غرض کے لئے اس نے پیدا کیا ہے اور سلسلہ احمدیہ کو جس مقصد کے لئے قائم کیا ہے، وہ غرض اور مقصد
پورا ہو۔آؤ اب سب مل کر دعا کر لیں۔دعا کے بعد حضور نے فرمایا:۔ایک اور چیز جس کی طرف میں دوستوں کو توجہ دلانا چاہتا ہوں، وہ منصوبہ بندی ہے۔میں نے
اس دفعہ صدر انجمن احمدیہ، تحریک جدید، وقف جدید اور ذیلی تنظیموں ( ان کا اس وقت یہاں تعلق نہیں
ہے۔کو بھی کہا ہے کہ اپنے اپنے کام کے منصوبے تیار کرو۔چونکہ یہ بات نئی تھی ، اس لئے بعض محکموں نے
اپنے منصوبے تیار کئے کہ مجھے یہ نوٹ دینا پڑا کہ اس میں کوئی منصوبہ بندی نہیں۔مثلاً ایک ناظر قواعد کی
107
اقتباس از تقریر فرموده 25 مارچ 1966ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
کتاب اٹھا کر کہہ دے کہ میں یہ کام کروں گا یا قواعد نقل کر دے تو یہ کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔منصوبہ
بندی تو یہ ہے کہ قواعد کی روح سے جو ذمہ داریاں آپ پر عائد ہوتیں ہیں، انہیں آپ آئندہ سال میں، جس
کے متعلق اب ہم سوچ رہے ہیں، کس طرح ادا کریں گے ؟ اور کس شکل میں ادا کریں گے؟ تا زیادہ سے
زیادہ وہ ادا ہو جائیں۔لیکن بعض بڑے اچھے منصوبے بھی ہیں۔اس سلسلہ میں رپورٹ مجلس شوری
1927ء میں جو نظارتوں کی رپورٹس چھپی ہے، وہ بڑی دلچسپ ہے اور بڑی محنت سے تیار کی گئی ہے۔حضرت مصلح موعودؓ نے اس وقت اس کی بڑی تعریف کی ہے ، سوائے ایک آدھ نظارت کی رپورٹ کے۔اس میں بعض نقائص کی طرف حضور نے اسے متوجہ کیا۔لیکن عام طور پر وہ رپورٹیں بڑی تفصیلی ہیں اور
بڑے غور اور سوچ بچار کے بعد تیار کی گئیں ہیں۔ان سے معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت اصلاح وارشاد کے
میدان میں بعض ایسے کام ہورہے تھے ، جن کی طرف اب ہمیں توجہ نہیں۔اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ اس وقت
جو اچھا پھل ان کوششوں کے نتیجہ میں جماعت کو حاصل ہونا تھا، وہ اب ہمیں حاصل نہیں ہو رہا۔اس وقت
ہم اس سے محروم ہیں۔میں چاہتا ہوں کہ آج جس وقت مجلس شوری کی مختلف سب کمیٹیاں بنائی جائیں ، اس وقت
منصوبہ بندی کی ایک کمیٹی بھی بنادی جائے۔محکموں نے جو منصوبے پیش کئے تھے، وہ اس شکل میں تھے کہ
ہم انہیں طبع کرا کے مجلس شوریٰ میں پیش نہیں کر سکتے تھے۔اور وہ پیش نہیں کئے گئے۔اس لئے نہ ہم ان پر
غور کر سکتے ہیں اور نہ ان کے متعلق کوئی مشورہ دے سکتے ہیں۔اور بھی بہت سی باتیں ہیں، جن کی وجہ سے
میں نے مناسب سمجھا ہے کہ اس سال اس شکل میں کام نہ کیا جائے بلکہ مجلس شوری کی ایک کمیٹی بن جائے ،
جو اس منصوبہ بندی پر غور کرے اور بعد میں اپنی سفارشات میرے پاس بھیج دے۔چونکہ اس میں کچھ وقت
لگے گا، اس لئے ان میں سے جو حصے دوستوں کے سامنے لائے جانے ضروری ہوں گے، وہ انشا اللہ اخبار
کے ذریعہ ان تک پہنچا دیئے جائیں گے۔فنانس سٹینڈنگ کمیٹی ،مجلس شوری کی ایک کمیٹی ہے۔جو سارا سال کام کرتی ہے۔مجھ پر یہ تاثر
ہے کہ اس کے ممبران اپنا کام پوری ذمہ داری کے ساتھ ادا نہیں کر رہے ہیں۔یہ تاثر اس وجہ سے ہے کہ اپنی
گزشتہ میٹنگ میں انہوں نے ایک ایسے معاملہ کے متعلق رائے دی ، جس سے ان کا کوئی تعلق نہیں تھا۔اور
اس رنگ میں رائے دی کہ جن سے اس معاملہ کا تعلق تھا، ان سے انہوں نے مشورہ بھی نہیں کیا۔سٹینڈنگ
کمیٹی کا بحث کے ساتھ تعلق ہوتا ہے۔اس کا فرض یہ نہیں ہوتا کہ فیصلہ کرے یا سفارش کرے کہ تحریک جدید
108
اقتباس از تقریر فرموده 25 مارچ 1966ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
-
کے مبلغ ، جو بیرونی ممالک سے تبلیغ کا معین عرصہ پورا کرنے کے بعد آتے ہیں، وہ سارے کے سارے
صدرانجمن کو دے دیئے جائیں۔پھر اگر ضرورت پیش آئے اور جب ضرورت پیش آئے تو تحریک جدیدان
میں سے جس کو چاہے، واپس بلا لے۔اب بھلا فنانس سٹینڈنگ کمیٹی کا اس معاملہ کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پھر اس نے نہ تو وکالت تبشیر سے اس کے متعلق مشورہ کیا اور نہ ہی ناظر صاحب اصلاح وارشاد سے مشورہ
لیا۔بلکہ خود ہی یہ سفارش صدر انجمن احمدیہ کو بھجوا دی۔پھر انہوں نے یہ معلوم کرنے کی بھی ضرورت نہیں کبھی
کہ کیا خلیفہ وقت کے ذہن میں تو کوئی سکیم نہیں ہے؟
اس وقت حالات یہ ہیں کہ بیرونی ممالک میں ہمیں مبلغوں کی ضرورت ہے۔اور ہمارے پاس
مبلغ کافی نہیں۔اس لئے ہمارا پرانا طریق کہ مبلغ تین سال باہر کام کریں اور تین سال یہاں مرکز میں
ر ہیں، چل نہیں سکتا۔کیونکہ ہمارے پاس اور مربی ہوں تو انہیں ان کی جگہ بھجوایا جائے۔اور ہمارے پاس
اور مربی نہیں۔اب میں آہستہ آہستہ ایک، ایک مربی کو بلا کر یہ کہہ رہا ہوں کہ اس وقت خدا تعالیٰ کو تمہاری
ضرورت ہے، اس لئے تم تین سال تک یہاں رہنے کی بجائے چھ ، سات ماہ کے بعد واپس چلے جاؤ۔اور
ہر ایک مربی نے ، جس سے میں نے بات کی ہے، بڑی بشاشت کے ساتھ کہا کہ ہم نے خدا تعالیٰ کی خاطر
اپنی زندگیاں وقف کی ہوئی ہیں، اس لئے اگر آپ آج کہیں تو ہم آج واپس چلے جائیں گے۔غرض اب
سلسلہ کو، جماعت کو اور اسلام کو اس بات کی ضرورت ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ تعداد میں مربی باہر بھیجیں۔تا
اسلام کی زیادہ سے زیادہ اشاعت ہو سکے اور غلبہ اسلام کے دن جلدی آسکیں۔فنانس سٹینڈ ینگ کمیٹی کے ممبران نے ان میں سے کسی بات
کو نہیں سوچا اور یہ تجویز پیش کر دی کہ
تحریک جدید کے باہر سے آئے ہوئے، تمام مبلغ صدرانجمن احمدیہ کو دے دیئے جائیں اور جب ان میں
سے کسی کو باہر بھیجنے کی ضرورت ہوتو تحریک جدید اسے واپس بلا لے۔اس بات کا ان کے ساتھ کوئی تعلق
نہیں تھا۔اور اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کمیٹی کے ممبران میں سنتی آگئی ہے۔اور میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں
اور میں سمجھتا ہوں کہ آپ میں سے ہر ایک اس نتیجہ پر پہنچے گا کہ انہیں اپنے کام کی طرف توجہ نہیں۔جو چیز
سامنے آئی یا کسی نے کوئی بات کہہ دی، اس پر بغیر سوچے سمجھے رائے دے دی“۔یا
رپورٹ مجلس مشاورت منعقدہ 25 تا 27 مارچ 1966ء)
109