ہماری اصل غرض یہ ہے کہ ہم قرآن کی تعلیم کو ساری دنیا میں پھیلائیں ۔ ارشادات فرمودہ 27 مارچ 1966ء برموقع مجلس شوریٰ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ارشادات فرمودہ 27 مارچ 1966ء
ہماری اصل غرض یہ ہے کہ ہم قرآن کریم کی تعلیم کو ساری دنیا میں پھیلائیں
ارشادات فرمودہ 27 مارچ 1966ء بر موقع مجلس شوری
یہ درست ہے، آپ کی اطلاع کے لئے میں یہ کہوں گا کہ یہ بات شوری سے تعلق نہیں رکھتی۔ڈیڑھ، دو مہینے ہوئے ، میں نے قرآن کریم کے متعلق تجاویز پر غور کرنے کے لئے ایک سب کمیٹی بنادی تھی۔اور
باہر کے بعض دوستوں نے بھی مجھے لکھا تھا کہ قرآن کریم کا پڑھانا ایک مسئلہ ہے، اس
کو تقسیم نہیں کرنا چاہیے۔اندون ملک میں بھی اور بیرون ملک میں بھی۔ہماری اصل غرض یہ ہے کہ ہم قرآن
کریم کی تعلیم کو ساری دنیا میں
پھیلائیں۔اور اس ساری دنیا میں ہمارا ملک بھی شامل ہے۔اور ہمارے مختلف صیغے ، جو اس سلسلہ میں کام کر
رہے ہیں، ان کی کوششوں کے نتیجہ میں ہمیں وہ مقاصد حاصل نہیں ہوتے ، جو ہونے چاہیں۔اس کے متعلق
مجموعی طور پر غور ہو اور ساری دنیا کے لئے ایک مجموعی منصوبہ بنا کر اس پر عمل کیا جائے۔چنانچہ میں نے ایک کمیٹی بنادی تھی۔جس میں، میں نے ادارۃ المصنفین کو بھی شامل کیا تھا،
نظارت اصلاح وارشاد کو بھی شامل کیا تھا، خلافت لائبریری کو بھی شامل کیا تھا، کیونکہ ان کے سپر د بھی حضرت
مصلح موعودؓ نے اپنی زندگی میں کچھ کام کئے تھے۔پھر میں نے اس میں تحریک جدید کو بھی شامل کیا تھا۔اور
اس کمیٹی نے غور کر کے ایک سکیم بنائی ہے۔اور انشاء اللہ تعالیٰ یہ کوشش کی جائے گی کہ ہم زیادہ سے زیادہ
اس کام کی طرف توجہ کریں اور اپنی طرف سے بہتر سے بہتر نتائج پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ہم دعا بھی
کرتے ہیں اور آپ احباب بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہماری کوششوں کے بہترین نتائج پیدا کرے۔یہ صحیح ہے کہ اس وقت دنیا میں ہماری کتب کی اس قدر مانگ ہے کہ ہم اس کا دو سواں حصہ بھی پورا
نہیں کر رہے۔اگر ہم اس کا دسواں حصہ بھی پورا کریں تو موجودہ نتائج سے سو گنا زیادہ نتائج نکلیں۔مثلاً
مشرقی افریقہ کے کئی ممالک میں سواحیلی زبان بولی جاتی ہے۔اور مجھے مشرقی افریقہ کے ایک مبلغ نے لکھا
ہے کہ ہمارے پاس سواحیلی زبان میں کئی کتب کے تراجم موجود ہیں۔یعنی کتب کا ترجمہ بھی ہو چکا ہے اور
اس پر نظر ثانی بھی ہو چکی ہے۔لیکن ہمارے پاس ان کی اشاعت کے سامان نہیں۔ان کتب میں ” اسلامی
اصول کی فلاسفی بھی شامل ہے۔میں نے انہیں فوری جواب دیا کہ آپ سارے مسودے میرے پاس
111
ارشادات فرمودہ 27 مارچ 1966ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
پارسل کر کے بھجوا دیں، میں انہیں یہاں طبع کروا کے آپ
کو بھجوادوں گا۔چنانچہ ہوائی ڈاک کے ذریعہ ان
مسودوں
کا پارسل پہنچ گیا ہے۔اور اب ہم ان کے متعلق سیکم بنارہے ہیں۔سواحیلی زبان کے حروف بھی
چونکہ انگریزی زبان کے ہی حروف تہجی ہیں، اس لئے یہاں ان کی اشاعت میں کوئی دقت نہیں ہوگی۔یہاں ربوہ میں پہلے بھی سواحیلمی زبان میں ایک کتاب چھپ چکی ہے۔اب ہم مشورہ کریں گے کہ آیا انہیں
ان کے بلاک بنوا کر بھجوا دئیے جائیں کہ وہ خود حسب ضرورت اور حسب منشاء وہاں طبع کروالیں یا ہم خودان
کتب کو چھپوا لیں اور افریقن ممالک میں انہیں بھجوا دیں۔اب یہ صرف ایک زبان کے متعلق بیان کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اور زبانیں بھی ہیں۔تو
ہمیں، جو مرکز میں بیٹھے ہیں، اس طرف زیادہ سے زیادہ توجہ دینا چاہیے اور جماعت کو بھی توجہ دینی چاہیے۔اور ہر قسم کی تجاویز سوچتے رہنا چاہئے۔پھر جو اچھی تجاویز ذہن میں آئیں ، وہ مجھے بھیجیں۔بلکہ پچھلے چند
مہینوں سے میرا یہ تاثر ہے کہ بعض احباب جو تجاویز ہمارے پاس بھیجتے ہیں، وہ ان تجویزوں سے کہیں زیادہ
اچھی ہوتی ہیں، جو مجلس مشاورت میں پیش ہونے کے لئے آتی ہیں۔اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک شخص اپنی
ذمہ داری کو سجھتا ہے، بات کے ہر پہلو کو دیکھتا ہے اور اس پر غور کرتا ہے اور پھر جو تجویز اس کے ذہن میں
پک جاتی ہے اور پوری نشو و نما حاصل کر لیتی ہے، اسے وہ ہمارے پاس بھیجتا ہے۔بدقسمتی سے شوریٰ میں
تجاویز پیش کرنے کے لئے بالعموم دوست یہ کرتے ہیں کہ جب وقت آیا ، میٹنگ کی اور کوئی نہ کوئی تجویز بھیج
دی۔اب اس تجویز پر کوئی غور وفکر نہیں ہوتا اور وہ ہمارے پاس بھیج دی جاتی ہے۔بعض دوست تو پورا علم بھی
حاصل نہیں کرتے اور تجویز بھیج دیتے ہیں۔انہیں موجودہ حالات اور موجودہ قواعد کاعلم بھی نہیں ہوتا اور بغیر
سوچے سمجھے، وہ ایک تجویز بھیج دیتے ہیں۔اس طرح وہ تجویز محض وقت ضائع کرنے والی ہوتی ہے۔میں
سوچ رہا ہوں کہ شوریٰ کی تجاویز کے متعلق بھی کوئی ایسی صورت اختیار کی جائے کہ جماعتوں کو ان پر لمباغور
کرنے کا موقع ملے اور پھر جو تجویز پوری طرح پختہ ہو جائے ، وہ شوریٰ میں آئے۔اور جو تجویز نیم پختہ یا
بالکل ابتدائی شکل میں ہو ، وہ یہاں نہ آئے۔قرآن کریم کے متعلق میں خود بھی سوچ رہا تھا اور بعض دوستوں نے بھی خطوط بھجوائے کہ اس
اس طرح کام کرنا چاہیے۔یہ تجویز ، جو آپ بحث میں لا رہے ہیں، یہ شوری کے ایجنڈا میں نہیں آئی۔کیونکہ
شوری کا ایجنڈا ایک اور طریق پر مرتب کیا جاتا ہے اور اس میں پختگی نہیں ہوتی۔حالانکہ بعض دوست خوب
محنت ، سوچ بچار اور غور وفکر کے بعد بڑی اچھی تجاویز بھیجتے ہیں۔دوست وہ بھی کریں اور شوریٰ کی تجاویز
112
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
ارشادات فرمودہ 27 مارچ 1966ء
میں پختگی پیدا کرنے کی کوئی تجویز کسی کے ذہن میں ہو تو وہ بھی مجھے بھجوائیں۔میں بھی سوچ رہا ہوں
سارے دماغ اکٹھے ہو جائیں تو بہتر نتیجہ پر پہنچ سکتے ہیں۔" میں نے تحریک جدید کو ہدایت دے دی ہے کہ وہ تمام بیرونی مشنریوں کو اس بات کا پابند
کریں کہ وہاں جو بڑی بڑی تقریبات ہوتی ہیں۔مثلاً اس سال خدا تعالیٰ کے فضل سے سوئزرلینڈ میں،
ہالینڈ میں بھی ، جرمن میں بھی ، عید کے موقع پر اتنے زبر دست اجتماع ہوئے ہیں کہ سونے والے کمروں
میں بھی لوگ بیٹھے تھے ، باہر بھی لوگ بیٹھے تھے اور پھر بھی جگہ تنگ تھی۔ان کی ٹرانسپیرنسی
(TRANSPARENCY) جو پروجیکٹر میں دکھائی جاتی ہے، وہ ضرور لیا کریں اور مرکز بھجوا دیا
کریں۔میرا اندازہ ہے کہ اگر تحریک جدید اپنے مبلغوں کو اس بات کا پابند کر دے تو اس سال کئی سو اس قسم
کی چیزیں آجائیں گی، جو پروجیکٹر کے ذریعہ دکھائی جاسکیں گی۔پھر ان تصاویر میں سے یورپ کی تصاویر
افریقہ میں بھیج دی جائیں۔افریقہ کی تصاویر یورپ میں بھیج دی جائیں۔اور اس طرح وہ تصویر میں ساری
دنیا میں چکر کھائیں اور ایک سیٹ ان تصاویر کا پاکستان میں چکر کھائے۔اس وقت وہ جو کام کر رہے ہیں،
اس میں بنیادی نقص یہ ہے کہ وہ پرانی تصاویر دکھاتے رہتے ہیں۔اگر ہر سال ایسا ہو کہ تصاویر کی زبان میں
دنیا کو بتایا جائے کہ سال رواں میں غلبہ اسلام کے لئے دنیا میں اس قدر واقعات ہوئے ہیں تو وہ زیادہ مؤثر
ثابت ہوگا۔چنانچہ میں نے تحریک جدید کو ہدایت دے دی ہے۔اور اس دفعہ عیدالاضحیہ کے موقع پر
ٹرانسپیرنسی (TRANSPARENCY) سب مشنوں کی طرف سے ضرور آنی چاہیے۔تحریک جدید
اپنے مبلغوں کو دوبارہ یاد دہانی کرائے“۔ر پورت مجلس مشاورت منعقدہ 25 تا 27 مارچ 1966ء)
113