بنی نوع انسان سے ہمدردی کا یہ تقاضا ہے کہ ہم ان پر اتمام حجت کر دیں ۔ تقریر فرمودہ 27 مارچ 1966ء برموقع مجلس شوریٰ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
-
اقتباس از تقریر فرموده 27 مارچ 1966ء
بنی نوع انسان سے ہمدردی کا یہ تقاضا ہے کہ ہم ان پر اتمام حجت کر دیں
تقریر فرمودہ 27 مارچ 1966ء بر موقع مجلس شوری
حضور نے فرمایا:۔چونکہ وقت بہت زیادہ ہو چکا ہے، اس لئے بعض باتیں جو میں کہنا چاہتا ہوں، بڑے ہی
اختصار کے ساتھ کہوں گا۔پہلی بات یہ ہے کہ مجھے تحریک جدید کی طرف سے بتایا گیاہے کہ اللہتعالی کے فضل سے تفسیر القرآن
(انگریزی) پانچ جلدوں میں چھپ گئی ہے۔اور ان پانچ جلدوں کی مجموعی قیمت 102 روپے ہے۔یہ تفسیر
مکرم ملک غلام فرید صاحب ایم۔اے نے نہایت محنت ،محبت اور شوق سے ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و
السلام کی تفسیر اور حضرت مصلح موعودؓ کے فرمودہ درس کے نوٹوں سے، تیار کی ہے۔اس تفسیر کی پانچ جلدیں
(یعنی ایک سیٹ ) دوستوں کے دیکھنے کے لئے یہاں رکھ دیا گیا ہے۔انگریزی دان دوستوں کو خود بھی یہ
تفسیر اپنے پاس رکھنی چاہیے۔اس کا بڑا فائدہ ہے۔اور اس کو ان دوستوں کے ہاتھ میں بھی پہنچا ئیں ، جن
ساعت سے تعلق نہیں اور جن کا قرآن کریم کی نسبت انگریزی سے زیادہ لگاؤ ہے۔یہ لوگ عام طور پر
قرآن کریم کی طرف متوجہ نہیں ہوتے۔اگر دوست ان کے ہاتھ میں یہ تفسیر پہنچادیں اور اس کے ساتھ دعا
بھی کریں تو شاید اللہ تعالیٰ انہیں قرآن کریم پڑھنے کی توفیق عطا کر دے۔اور خدا کرے کہ وہ اسے سمجھنے کی
توفیق حاصل کریں۔اور ہدایت اور صداقت ان پر روز روشن کی طرح کھل جائے۔دوسرے ماہنامہ تحریک جدید کچھ عرصہ سے جاری ہوا ہے۔اور جیسا کہ محترم شیخ بشیر احمد صاحب
نے فرمایا تھا، اس میں ایسی معلومات بھی ہوتی ہیں کہ غیر از جماعت دوست ان میں بڑی دلچسپی رکھتے ہیں۔چنانچہ بعض جگہ اسے بڑی تعداد میں منگوایا جارہا ہے۔ایک شہر، جس کا نام لینا مناسب نہیں ، اس کے ایک
چھوٹے سے حلقہ میں یہ رسالہ چالیس کی تعداد میں منگوایا جارہا ہے۔اس کی قیمت بھی کچھ نہیں ، صرف ڈیڑھ
روپیہ سالانہ ہے۔اس کو اگر کثرت سے پھیلایا جائے تو اس سے بڑے مفید نتائج حاصل ہو سکتے ہیں“۔چوتھی بات، جو میں دوستوں کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے
باہر کے ملکوں میں بھی اور خود پاکستان میں بھی آسمان سے فرشتے نازل ہو کر یہ تحریک کر رہے ہیں کہ لوگ
"
115

اقتباس از تقریر فرموده 27 مارچ 1966 ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ہماری باتوں کو سنیں اور ان کی طرف توجہ کریں۔لیکن ہم اپنی ذمہ داریوں کو پوری طرح نبھا نہیں رہے۔مجھے
شبہ ہے کہ شاید خود پاکستان میں 70 فیصدی آبادی ایسی ہے، جس نے اگر احمدیت کا نام سنا ہے تو متعصب
زبان سے سنا ہے۔ہم نے ان کے سامنے احمدیت کی حقیقت بیان نہیں کی۔اور یہ بڑی افسوسناک بات
ہے۔اس لئے میرا ارادہ ہے کہ سال رواں میں انشاء اللہ اللہ تعالٰی توفیق دے تو ایسا انتظام کروں کہ کم از کم
ایک کروڑ دو ورقے یا چار ورقے لوگوں کے ہاتھ میں پہنچ جائیں۔اس طرح بچوں کو نکال کر ہمارے ملک
کی باقی آبادی کے چوتھے یا پانچویں حصہ کے ہاتھ میں ہمارا یہ لٹر پچر پہنچ جائے گا۔میری نیت یہ ہے ( دوست دعا کریں، اللہ تعالیٰ مجھے توفیق عطا کرے) کہ پہلا دو ورقہ میں
اپنے خرچ پر طبع کراؤں اور تقسیم کروں۔پھر اس سلسلہ میں دوسرے دو ورقے یا چار ورقے شائع کئے
جائیں گے۔میرا خیال ہے کہ ان کے مضامین لمبے نہیں ہونے چاہیں۔لیکن بعض مضامین اپنی وسعت اور
اہمیت کے لحاظ سے ایسے بھی ہو سکتے ہیں کہ دو ورقہ ان کے لئے کافی نہ ہو۔بہر حال یہ دو ورقہ یا چار ورقہ
موٹا اور خوش خط ہو کہ ہر آدمی اسے پڑھ سکے۔اور ایسا خوبصورت ہو کہ متعصب سے متعصب انسان بھی یہ
جرات نہ کرے کہ اسے پھینک دے۔جب ہم کالج میں پڑھا کرتے تھے ، اس وقت میں نے دوستوں میں
تحریک کر کے عشرہ کاملہ بنائی تھی۔ہم ایک روپیہ ماہورار چندہ دیتے تھے۔(اس وقت بڑا ستا زمانہ
تھا۔اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کے اقتباسات آرٹ پیپر کے ایک ورق پر چھپواتے
اور کالج کے طلباء میں تقسیم کرتے تھے۔مجھے ابھی تک وہ نظارے یاد ہیں کہ جب وہ کسی متعصب انسان کے
ہاتھ میں دیا جا تا تھا تو اس کا پہلا رد عمل یہ ہوتا تھا کہ اسے پھینک دے یا پھاڑ دے۔لیکن جب اس کی نظر
اس پر پڑتی اور وہ دیکھتا کہ کتنا خوبصورت چھپا ہوا ہے تو وہ مجبور ہو جاتا کہ اس وقت اسے اپنی جیب میں
ڈال لے۔(چاہے اس نے اسے بعد میں پڑھا، یا نہیں پڑھا۔غرض ہم اس طرح خوبصورت دو ورقہ یا
چار ورقہ لٹریچر پیش کر سکتے ہیں کہ ایک متعصب آدمی بھی ایک حد تک اس کی طرف متوجہ ہو جائے۔غرض
ایک کروڑ اس قسم کے دو ورقے یا چار ورقے انشاء اللہ سلسلہ کی طرف سے شائع کئے جائیں گے۔اور اس کے لئے میرے ذہن میں تجویز ہے کہ پہلا دو ورقہ میں اپنے خرچ پر طبع کراؤں اور اس
کا ایک حصہ یعنی پچاس ہزار اپنے خرچ پر بذریعہ ڈاک بھجواؤں۔اور ایک حصہ ان جماعتوں کو پہنچاؤں ، جو
اس بات کا وعدہ کریں کہ وہ اسے اپنے شہر میں ایسے آدمیوں تک جنہیں وہ مناسب سمجھیں ، بذریعہ ڈاک
پہنچائیں گے۔مثلاً کراچی والے پانچ ہزار، دو ہزار یا ایک ہزار پتے تیار کر لیں اور جب یہ دو ورقہ ان کے
پاس پہنچے تو انہیں بذریعہ ڈاک پہنچا دیں۔ایک دو ورقہ پر سات نئے پیسے بطور موصول ڈاک خرچ آتے
116

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
-
اقتباس از تقریر فرموده 27 مارچ 1966ء
ہیں۔لیکن اگر ملک کی پچیس فیصدی آبادی تک بھی ہم یہ دوور تے پہنچا دیں تو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ آپ کا
فرض پورا ادا نہیں ہوتا۔لیکن پچپیس یا تمیں فیصدی تو ادا ہو جائے گا۔بہر حال ہماری یہ کوشش ہونی چاہیے کہ
ہر سال ہر پاکستانی کے ہاتھ میں کوئی نہ کوئی دو ورقہ یا چار ورقہ ضرور ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر جب یہ اعتراض ہوا کہ آپ مسلمان نہیں تو آپ نے اپنی بعض
کتب میں لکھا کہ ہمارے یہ عقیدے ہیں۔اب وہ دو صفحے کا مضمون شائع کر دیا جائے۔اس میں اپنی طرف
سے کوئی حصہ زائد کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔اس میں بڑی برکت ہے، بڑا اثر ہے، بڑا زور ہے۔اگر وہ
باتیں شائع ہو کر غیر احمدی دوستوں کے ہاتھ میں پہنچ جائیں تو وہ اس کے متعلق سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے۔پھر غیر احمدیوں میں سے ایک بڑا طبقہ ایسا ہے کہ جو عقید تا احمدی ہو چکا ہے یا قریبا احمدی ہو چکا ہے لیکن وہ دنیا
میں اس قدر پھنسا ہوا ہے کہ اس دلدل سے نکلنے کی ہمت اور جرات نہیں پاتا۔اگر ان کے علم میں مثلاً یہ لایا
جائے کہ جماعت احمدیہ غیر ممالک میں اسلام کی کیا خدمت کر رہی ہے اور غیر ممالک میں اسلام کی جو حالت
ہے، اس کے کیا تقاضے ہیں؟ تو ممکن ہے، ان میں سے بعض کے دلوں میں جوش پیدا ہو کہ ہم خواب غفلت
میں سورہے ہیں، ہمیں بھی اس طرف توجہ دینی چاہیے۔اور اس وقت ایک ہی جماعت ہے، جو اس طرف توجہ
دے رہی ہے۔اور عقید تاہم ان کے ساتھ شامل ہو چکے ہوئے ہیں، عملاً اس سے اس لئے گریز کرتے ہیں
کہ ہم میں یہ جرات نہیں کہ علی الاعلان احمدیت میں داخل ہوں۔میں ذاتی علم کی بناء پر کہ سکتا ہوں کہ ایسے
لاکھوں پاکستانی اس ملک میں موجود ہیں۔ہمیں ان کو کسی نہ کسی رنگ میں جھنجھوڑ نا چاہیے۔غیر ممالک کے متعلق میری یہ سکیم ہے اور اس کو بھی میں انشاء اللہ اپنے نفس سے ہی شروع کرنا
چاہتا ہوں کہ وہاں بھی ڈاک کے ذریعہ لاکھوں اور کروڑوں کی تعداد میں اس قسم کا لٹریچر، جو مختصر ہو، پہنچایا
جائے۔مثلاً جو عربی بولنے والے ممالک ہیں، ان میں کچھ اس قسم کا تعصب ہے کہ وہ عام طور پر ہمارے
مبلغوں کو بھی وہاں جانے کی اجازت نہیں دیتے اور نہ ہمارے لٹریچر کو وہاں جانے دیتے ہیں۔اگر ہم اس
طرح ڈاک میں لڑر پچر بھیجیں تو لازمی طور پر اس کا ایک حصہ تو سنسر میں رک جائے گا۔لیکن ایک حصہ نکل
جائے گا۔میرا ارادہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نظم
يا عين فيض الله و العرفان
اليك الخلو کاظمان
کو نہایت خوبصورت اور بلاک پر چھپوایا جائے۔اور دس ہیں یا چالیس ہزار کی تعداد، جو بھی ممکن
ہو، چھپوایا جائے۔اور اس کو عرب ممالک مثلاً سعودی عرب، شام، فلسطین، مصر اور مغربی اور مشرقی افریقہ
117

اقتباس از تقریر فرموده 27 مارچ 1966ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
کے ان ممالک میں ، جہاں عرب اور شامی آباد ہیں، پہنچایا جائے۔اور اس کے اوپر یہ لکھا جائے کہ یہ قصیدہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مدح میں ہے۔اور اس میں وہ تمام صفات لکھ دی جائیں ، جن کا ذکر حضور نے
اس نظم میں کیا ہے۔اپنی طرف سے کسی چیز کا اضافہ نہ کیا جائے۔اور اس کے نیچے حضور کا نام ہو۔اس کے
بعد ان لوگوں کے کان میں اگر کوئی غلط بات پڑے گی تو وہ یہ سوچنے پر مجبور ہوں گے کہ اس شخص کے متعلق
بدظنی سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے، جس کے دل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتنی شدید محبت پائی
جاتی ہے اور جس کو اللہ تعالیٰ نے توفیق دی ہے کہ وہ آپ سے محبت کا اتنے شاندار الفاظ میں اظہار کرے۔بہر حال ہم نے اپنا زور لگانا ہے اور ہمیں اپناز در صحیح طور پر لگا دینا چاہیے۔پس غیر ممالک میں بھی ڈاک
کے ذریعہ ہمیں تبلیغ کی مہم کو بڑے وسیع پیمانہ پر اس وقت جاری کر دینا چاہیے۔اور یہ اس لئے بھی ضروری ہے کہ خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو فرمایا ہے
کہ میں دنیا کو اس وقت تک چھوڑوں گا نہیں ، جب تک کہ وہ اس صداقت کو قبول نہ کرے، جس پر میں نے
تمہیں قائم کیا ہے۔پس اگر ہمارے دل میں بنی نوع انسان کی ہمدردی ہے اور ہم ان کو خدا تعالیٰ کی قہری
تجلی سے بچانا چاہتے ہیں اور اس کی بجائے یہ چاہتے ہیں کہ ان پر خدا تعالیٰ کی محبت کی تجلی ہو۔اور دنیا اس
تباہی سے بچ جاوے، جس کی طرف وہ اس وقت بڑی تیزی سے جارہی ہے۔تو یہ ضروری ہے کہ ہم ان پر
اتمام حجت کر دیں۔ان چیزوں کا بجٹ میں رکھنا، میں نے اس لئے مناسب نہیں سمجھا کہ میں کوشش کروں گا کہ جس
طرح میں چاہتا ہوں، اپنی طرف سے بھی یہ کام کروں، دوسرے دوستوں میں بھی اس کی تحریک کروں۔اور
میں امید رکھتا ہوں کہ بہت سے دوست اس کام کے لئے تیار ہو جائیں گے کہ وہ پچاس ہزار یا ایک لاکھ اس
قسم کے دو ورقے یا چار ورقے شائع کریں۔میں نے خرچ کا اندازہ بھی لگایا ہے کوئی زیادہ خرچ نہیں۔اس طرح ہم بجٹ پر بوجھ ڈالے بغیر اس مہم کو بڑے وسیع پیمانہ پر جاری کر سکیں گے۔انشاء اللہ تعالی۔رپورٹ مجلس مشاورت منعقدہ 25 تا 27 مارچ 1966ء)
118

آج 10 میں سے 10 باقی