موجودہ ایام میں ضروری ہے کہ ہم کھانے میں کمی اور سادگی اختیار کریں ۔ خطبہ عید الفطر فرمودہ 13 جنوری 1967ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطبہ عید الفطر فرمودہ 13 جنوری 1967ء
موجودہ ایام میں ضروری ہے کہ ہم کھانے میں کمی اور سادگی اختیار کریں
خطبہ عید الفطر فرمودہ 13 جنوری 1967ء
تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے یہ آیہ کریمہ تلاوت فرمائی:۔فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ وَمَا أَدْريكَ مَا الْعَقَبَةُ فَتْ رَقَبَةٍ ل أو إطعم
فِي يَوْمٍ ذِى مَسْغَبَةٍ يَّتِيْمًا ذَا مَقْرَبَةٍ أَوْ مِسْكِيْنًا ذَا مَتْرَبَةِ (البلد)
پھر فرمایا۔آج عید ہے، آپ سب کو اللہ تعالی عید کی حقیقی خوشی نصیب کرے۔عید، جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں، اسے کہتے ہیں، جو بار بار آئے اور جسے بار بار لانے کی دل
میں خواہش پیدا ہو۔اور یہ عید اس لئے منائی جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کا ہم اس بات پر شکر ادا کریں کہ اس نے
ہمیں ماہ رمضان کی خصوصی عبادات بجالانے کی توفیق عطا کی۔قیام لیل کی بھی اور دن کے روزوں کی بھی
اور مستحقین کو کھانا کھلانے کی بھی کہ یہ بھی رمضان کی عبادت کا ایک بڑا ضروری حصہ ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شہر رمضان کو رحمت کا مہینہ ، مغفرت کا مہینہ اور عنق مِنَ النَّارِ
کا مہینہ قرار دیا ہے۔یعنی یہ وہ مہینہ ہے، جس میں اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کر دیئے ہیں کہ اگر اس کا
بندہ ان سامانوں سے فائدہ اٹھائے اور ذرائع اور وسیلوں کو استعمال کرے، جو اس کے رب نے اس کے
لئے مہیا کئے ہیں تو اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل کو وہ کچھ اس طرح جذب کرتا ہے کہ اس کی رحمت کا
وارث بن جاتا ہے۔اس کے حصہ میں اپنے رب کی مغفرت آتی ہے اور اس کی گردن شیطان کی غلامی سے
آزاد کر دی جاتی ہے اور اسے نار جہنم سے بچا لیا جاتا ہے۔آخری سپارے کی جو آیات میں نے اس وقت
پڑھی ہیں، ان میں بھی یہی مضمون ہے کہ ہم نے انسان کے لئے ایسے سامان پیدا کئے ہیں کہ اگر وہ ان کو
پہچانتا اور ہمارے بتائے ہوئے طریق پر عمل کرتا تو اس کے لئے ممکن تھا کہ وہ روحانی بلندیوں کو حاصل کرتا
چلا جاتا۔لیکن ان تمام سامانوں کے باوجود اور اس ہدایت کے باوجود، جو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کے
ذریعہ بنی نوع انسان پر نازل کی، اس نے اس طرف توجہ نہیں کی۔فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ اور ان روحانی
بلندیوں تک اس نے پہنچنے کی کوشش نہیں کی۔جن روحانی بلندیوں تک پہنچنے کے لئے، اس کے لئے سامان
مہیا کئے گئے تھے۔119

خطبہ عید الفطر فرمودہ 13 جنوری 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب ہم نے یہ کہا کہ اس نے روحانی بلندیوں تک پہنچنے کی کوشش نہیں
کی۔تو اس سے ہمارا مطلب یہ ہے کہ نہ اس نے اپنی گردن شیطانی غلامی سے آزاد کی اور نہ اس نے یہ
کوشش کی کہ اس کے بھائیوں کی گردنیں بھوک کی غلامی اور شیطان کی غلامی سے آزاد ہوتیں۔اس کے
ایک معنی یہ بھی کئے جاتے ہیں کہ غلاموں کو آزاد کرنا۔اپنی جگہ پر یہ معنی درست ہیں۔لیکن فَكُ رَقَبَةٍ اور
عِشق مِنَ النَّارِ کے الفاظ وضاحت کے ساتھ ایک ہی مضمون کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔تو اگر چہ اس
میں بھی بڑا ثواب ہے کہ ان لوگوں کو انسان آزادی کی فضا مہیا کرے یا آزادی کی فضا مہیا ہونے میں ان
کی امداد کرے، جو انسان ظلم اور اپنی غفلت کے نتیجہ میں غلام بن چکے ہیں۔لیکن اس میں بھی کوئی شک نہیں
کہ ایک اس سے بھی زیادہ مظلوم اور قابل رحم غلام ہے۔جس کو آزاد کرانا اور کروانا ہمارے لئے زیادہ
ثواب کا موجب ہے اور زیادہ رحمت کا موجب ہے اور زیادہ مغفرت کا موجب ہے۔اور وہ اپنا نفس ہے۔جب وہ شیطان کا غلام بن جاتا ہے اور خدا کی دی ہوئی آزادی سے محروم کر دیا جاتا ہے، یعنی وہ آزادی ، جو
خدا کے قرب میں حاصل کی جاتی ہے۔وہ آزادی، جو خدا کی رحمت کے سایہ میں حاصل کی جاتی ہے۔وہ
آزادی، جو خدا کی مغفرت کے احاطہ کے اندر حاصل کی جاتی ہے۔تو یہاں
اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ فک رَقَبَة کے سامان تو تھے مگر انسان نے اس طرف توجہ نہیں
دی۔اور وہ اس کی طرف متوجہ نہیں ہوا۔اور اس نے ان سامانوں سے فائدہ نہیں اٹھایا اور غلام کا غلام ہی
رہا۔حالانکہ ہم نے ماہ رمضان کی عبادتوں کو خاص طور پر اس کے لئے اس لئے مقرر کیا تھا کہ اگر وہ کوشش
کرے اور سعی کرے اور مجاہدہ کرے اور ہماری راہ میں قربانیاں دے، اس طرح پر کہ ہمارے لئے بھوکا
رہے، ہماری خاطر ہمارے بھوکے بندوں کو کھانا کھلائے تو وہ اپنی گردن کو شیطان کی غلامی سے آزاد کروا
سکتا تھا۔وہ ان زنجیروں سے آزاد ہوسکتا تھا، جن کا ذکر قرآن کریم میں آیا ہے۔ذَرْعُهَا سَبْعُونَ ذِرَاعًا
کہ بڑی لمبی زنجیریں جہنم کے قید خانہ میں ڈالی جائیں گی۔لیکن اس نے ان سامانوں کے
ہوتے ہوئے بھی، ان کی موجودگی میں بھی اپنی گردن کو شیطان کی غلامی سے آزاد نہیں کیا۔اسی طرح ایک اور ذمہ داری اس کے اوپر تھی۔اور وہ یہ تھی کہ اپنے بھائیوں کو بھوک کی اور شیطان
کی غلامی سے آزاد کرے۔قرآن کریم نے یہاں الفاظ بھوک کے رکھے ہیں۔لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے بڑی وضاحت سے بتایا ہے، كَادَ الْفَقْرُ أَنْ يَكُونَ كُفْرًا“ کہ بھوک جو ہے، وہ کبھی کفر اور ضلالت پر
120

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ عید الفطر فرموده 13 جنوری 1967ء
منتج ہوتی ہے۔بھوک کے نتیجہ میں انسان بسا اوقات شیطان کے دام فریب میں آجاتا ہے اور اپنے رب کو
چھوڑ دیتا اور بھول جاتا ہے۔اور خدا تعالیٰ کو رزاق سمجھنے کی بجائے وہ شیطان کے پاس اس شرط پر اپنی روح کو
بیچ دیتا ہے ( جیسا کہ ہماری بعض کہانیوں میں شیطان کے پاس روح کو بیچنے کا ذکر بھی ہے کہ وہ شیطان کے
پاس اپنی روح کو اس شرط پر بیچتا ہے۔) کہ وہ اس کو دنیوی اموال اور اسباب اور متاع مہیا کرے گا۔اور اس
کی روح شیطان اس لئے خرید لیتا ہے کہ خدا کو یہ کہہ سکے کہ میں نے کہا تھا، اے رب! کہ میں تیرے بندوں
کو بہکاؤں گا۔دیکھ ! یہ تیرا بندہ تھا مگر تیرا بندہ نہیں بنا۔اور دیکھ ! میں اس کی روح کو جہنم میں پھینک رہا ہوں۔اس کو میں نے اس قدر گمراہ ، طافی اور منکر اور سرکش بنا دیا ہے کہ تیرے غضب کا مورد ہو گیا ہے۔تیرے قہر کی
تجلی نے جلا کر اسے کوئلہ کر دیا ہے۔تو بھوک بسا اوقات کمزور دل میں کفر پیدا کرتی ہے۔اس لئے اگر چہ اللہ
تعالٰی نے یہاں بھوک کا ذکر کیا ہے لیکن چونکہ وہ بھی ایک بڑی وجہ تھی کفر کی ، اس لئے اس کو یہاں بیان کر
دیا۔اور اصل مقصد فک رَقَبَة کا ہی ہے۔پہلے فقرہ میں اپنی گردن کو شیطان کی غلامی سے آزاد کرانا اور
دوسرے فقرہ میں اپنے بھائیوں کی گردنوں کو شیطان کی غلامی سے آزاد کرانا مطلوب ہے۔وہ غلامی، جو
بسا اوقات بھوک کے نتیجہ میں اور فقر اور محتاجی سے مجبور ہو کر انسان کو اختیار کرنی پڑتی ہے۔اسی لئے احادیث میں کثرت سے یہ روایت آتی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عام طور پر
بڑے ہی تھی تھے۔اتنے بھی کہ اگر آپ کی سخاوت کے واقعات ، جوظاہر میں وقوع پذیر ہوئے ، اللہ تعالیٰ کا
ہر بزرگ بندہ ، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اور کون زیادہ بزرگ ہوگا، بعض نیکیاں ظاہر میں کرتا ہے
اور بعض اس رنگ میں کرتا ہے کہ کسی کو ان کا علم تک نہیں ہوتا۔تو جن کا ہمیں علم ہے، اگر ان کو بھی اکٹھا کیا
جائے تو تاریخ ایسے تھی کی مثال دنیا کے سامنے پیش نہیں کر سکتی۔اس کے باوجود احادیث میں آتا ہے کہ
رمضان کے مہینہ میں آپ کی سخاوت بہت بڑھ جاتی تھی۔اور اس کی مثال ایسی ہی بن جاتی تھی ، جیسے کہ خدا
تعالیٰ کی رحمت کی ٹھنڈی ہوا بڑی تیز چل رہی ہو۔تو تیز ہوا کی طرح آپ کی سخاوت ان دنوں میں جوش
میں آکر دنیا کے سامنے ظاہر ہو رہی ہوتی تھی۔پس رمضان
کا تعلق کھانا کھلانے سے بڑا گہرا ہے۔چنانچہ بعض بزرگوں کا قول بھی ہمارے لٹریچر
میں پایا جاتا ہے کہ جب رمضان آیا تو انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کے پڑھنے اور مستحقین کو کھانا کھلانے کا
زمانہ آ گیا۔بس اب قرآن پڑھا کریں گے اور بھوکوں کی بھوک دور کرنے کی کوشش کیا کریں گے۔تو
خصوصی تعلق ہے، رمضان کا بھوک دور کرنے کے ساتھ۔پس رمضان کو رحمت اور مغفرت اور غلامی
سے
121

خطبہ عید الفطر فرمودہ 13 جنوری 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
نجات حاصل کرنے کا مہینہ قرار دیا گیا ہے۔غلامی سے نجات، سب سے پہلے اپنے نفس کی نجات اور ان
آزادی ہے۔اور اس کے بعد اپنے بھائیوں کی آزادی ہے۔شیطان کی غلامی سے اور شیطان کا غلام ہمارا
بھائی اس طرح بھی بن جاتا ہے کہ اس کا پیٹ نہیں بھر رہا ہوتا۔اور بھوکا رہنے کی وجہ سے اور اپنے بچوں کو
بھوکا دیکھتے ہوئے، بہک جاتا ہے اور اپنے خدا کو بھول جاتا ہے۔اور یہ نہیں سوچتا کہ ایسے ابتلاء تو بطور
امتحان کے ہوتے ہیں۔ان میں کامیاب ہونے کی اور پاس ہونے کی کوشش کرنی چاہیے۔نہ یہ کہ آدمی فیل
ہو اور نا کام ہو اور خدا کے غضب اور غصہ کو سہیڑ لے۔یہ وقت اور سال کا یہ حصہ ، جس میں اب ہم داخل ہوئے ہیں، اس میں غذا کی بڑی قلت پائی
ہے۔یہ سال جو گزررہا ہے، اس کی غذا جہاں تک پیداوار کا تعلق ہے، پیدا ہو چکی ہے۔یعنی ربیع کی
فصل بھی انسان نے کاٹ لی اور خریف کی فصل بھی کاٹ لی ہے۔ملک نے سال رواں میں جو غلہ پیدا کرنا
تھا، وہ کر دیا۔اس کے باوجود کچھ قلت ہے، غذا کی۔آئندہ سال کی پہلی فصل ربیع اس وقت ہوئی جا چکی
ہے۔لیکن خدا تعالیٰ کی منشاء کے مطابق ابھی تک بادلوں نے مینہ نہیں برسایا۔انہیں اس کا اذن نہیں ہوا کہ
میرے بندوں کی زمینوں کو جا کر سیراب کرو۔مغربی پاکستان کا بڑا حصہ باران رحمت کا ابھی منتظر ہے۔اس
سے یہ ڈر پیدا ہوتا ہے کہ کہیں آئندہ فصل خراب نہ ہو۔اگر خدانخواستہ آئندہ فصل خراب ہو گئی تو ہماری غذائی
قلت بہت زیادہ ہو جائے گی۔اور بڑی تکلیف میں ہم اپنے آپ
کو پائیں گے۔بھوک ایک تو كَادَ الْفَقْرُ اَنْ يَكُونَ كُفْرًا ایک غلامی بنتی ہے نا ؟ بھوک کے نتیجہ میں ہمیں ایک
اور قسم کی غلامی بھی نظر آرہی ہے۔اور اس حدیث کے یہ بھی ایک معنی ہیں کہ جب کوئی قوم بھوک سے مرنے
لگتی ہے تو وہ غیر قوموں کی غلامی اختیار کرتی ہے۔چنانچہ وہ اقوام جو ، ان قوموں کو ، غلہ مہیا کرتی ہیں اور غذا
مہیا کرتی ہیں، جہاں کمی ہو۔وہ اپنے مالکانہ اثر و رسوخ اور سیاسی دباؤ کو استعمال بھی کرتی ہیں اور غلہ لینے
والی قو میں اپنے آپ کو پوری آزاد محسوس نہیں کرتیں۔اللہ تعالیٰ ہماری قوم کو اس سے محفوظ رکھے۔پس ایک تو دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ رحمت کی بارش برسائے اور ہمارے ملک میں غذا کی
قلت نہ ہو۔دوسرے ہمیں اللہ تعالیٰ نے جو قرآن کریم میں یہ تعلیم دی ہے کہ یتیم اور مسکین کو کھانا کھلاؤ ، اس
کو نہیں بھولنا چاہیے۔مِسْكِينَا ذَا مَتْرَبَةٍ کے ایک معنی یہ ہیں کہ جس نے اپنی طرف سے مال کمانے کی
پوری کوشش کی ہے۔اگر اس کو اور کچھ نہیں ملا تو اس نے مزدوری کی ہے اور وہ گرد آلود ہے اور ذامتربة
ہے۔پس ذا متربة کے ایک معنی یہ ہیں کہ ایسا مسکین، جس کو مانگنے کی عادت نہیں۔بہت سارے لوگ
122

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطبہ عید الفطر فرموده 13 جنوری 1967ء
آپ کو خوش پوش نظر آئیں گے اور اندر سے وہ بہت غریب ہوں گے، مانگ مانگ کے گزارہ کر لیتے ہیں۔مانگ کے کپڑے پہن لئے۔مانگ کے کھالیا اور کام کوئی نہ کیا۔تو یہ ذہنیت بڑی گندی ہے، اس سے بچنا
چاہیے۔اللہ تعالیٰ جماعت کے افراد کو اس سے محفوظ رکھے۔تو جس کو ضرورت ہے ، وہ اپنی طرف سے پوری
کوشش کرے۔اگر اور کوئی کام نہیں ملتا تو مزدوری کرے۔آخر بڑے بڑے کبار صحابہ جب ہجرت کر کے مدینہ میں آئے تو بعض انصار نے کہا کہ ہمارے
پاس مال ہے، آؤ مل کر بانٹ لیں۔انہوں نے کہا، ہمیں تمہارا مال نہیں چاہیے۔درانتی ہے، کلہاڑی ہے اور
رسہ ہے۔جنگل سے لکڑیاں کاٹ لاؤں گا اور انہیں بیچ کر گزارہ کروں گا۔تو ایسا بزرگ صحابی مدینہ میں آکر
ذا متربہ ہوگا۔کیونکہ اس کے کپڑے گرد آلود ہوں گے۔تو مطلب یہ ہے کہ ایک طرف تو ہمیں اللہ تعالیٰ نے یہ کہا کہ مانگنے سے، دوسرے کا سہارا لینے
سے بچنے کی انتہائی کوشش کرو۔ذامربہ بن جاؤ۔اور کچھ نہ ملے تو مزدوری کر لو۔لیکن دوسری طرف
دوسروں
کو کہا کہ تمہارا یہ بھائی اتنا با غیرت ہے کہ اس کو ایک لمحہ کے لئے بھی یہ پسند نہیں کہ تمہارے آگے
ہاتھ پھیلائے۔اس نے جب اور کچھ نہیں ہوا تو مزدوری کرنی شروع کر دی۔دیکھ لو، اس کے کپڑوں کو !
دیکھ لو، اس کے چہرے کو! یہ ذامتر بہ ہے یا نہیں ؟ تو اس کا ذا متربہ ہوتا ، اس کی غیرت کی دلیل ہے۔اس
بات کی دلیل ہے کہ یہ شخص مانگنے کو عار سمجھتا ہے۔لیکن اس کے باوجود ملک کے حالات کے لحاظ سے، اس
کے اپنے خاندان کے حالات کے لحاظ سے کہ بچے زیادہ ہیں اور یہ اتنا کما نہیں سکا۔اس کے گھر میں پھر بھی
بھوک نظر آتی ہے، اب تمہارا فرض ہے کہ اپنے اس بھائی کی مدد کرو۔لیکن آپ اپنے ان بھائیوں کی مدد نہیں کر سکتے ، جب تک آپ اپنی زندگی کو سادہ نہ بنائیں۔خصوصاً کھانے کے معاملہ میں۔تو اب وقت ہے کہ ہم ایک تو تحریک جدید کے اس مطالبہ پر نئے سرے
سے عمل پیرا ہو جائیں، جس کو ہم ایک حد تک بھول چکے ہوئے ہیں کہ اپنے کھانے میں سادگی کو اختیار
کریں۔اور نہ صرف اپنے لئے روپیہ بلکہ اپنے بھائی کے لئے کھانا بھی بچائیں۔جب آپ کھانا ضائع
کرتے ہیں تو دو چیزوں کا ضیاع ہوتا ہے۔آپ کے روپے کا اور آپ کے بھائی کی غذا کا۔اگر آپ مثلاً
آدھ سیر آٹے کی بجائے چھ چھٹانک کھا ئیں تو آپ کے دو چھٹانک کے پیسے بچ گئے۔آپ کے بھائی
کے لئے دو چھٹا تک گندم بچ گئی۔تو کھانا کم کھائیں، کھانا سادہ کھائیں۔تا کہ وہ لوگ، جن کو آپ سے زیادہ
ضرورت ہے، ان کے پیٹ بھر جائیں۔123

خطبہ عید الفطر فرمودہ 13 جنوری 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اور یہ عید جو ہے، اس کے متعلق یا درکھنا چاہیے کہ رمضان میں تو اطعام مسکین کی بجائے بعض
دوسری عبادتوں کی طرف ہمیں زیادہ متوجہ کیا گیا تھا۔یعنی قیام لیل کی طرف اور خدا کے لئے کھانے کو چھوڑ
دینے کی طرف۔وہ جو کھلانے والا حصہ تھا، وہ اتنا نمایاں نہیں تھا۔اگر چہ پہلے روزے سے ہی آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم ، آپ کے صحابہ اور امت کے بزرگوں کا یہ طریق رہتا تھا کہ وہ بڑی کثرت کے ساتھ اس بات کا
اہتمام کیا کرتے تھے کہ جو مستحق ہیں، انہیں کھانا کھلائیں۔لیکن جو چیزیں نمایاں ہوتی ہیں رمضان کے مہینے
میں ، وہ قیام لیل اور خدا کے لئے کھانا چھوڑنا ہے۔اور جو چیزیں نمایاں ہوتی ہیں عید کے دن ، وہ کھانا کھانا
اور کھلانا ہے۔تو یہ بھی دراصل رمضان کی عبادت کا ہی حصہ ہے اور اسی طرف ہمیں متوجہ کرتا ہے۔آج عید ہے، میں نے اپنے خطبہ کے شروع میں یہ دعا کی تھی کہ اللہ تعالی آپ سب کو بشمولیت
خاکسار عید کی حقیقی خوشی نصیب کرے۔اور اب جو میں نے مضمون بیان کیا ہے، اس کے بعد میں یہ کہتا ہوں کہ
اللہ تعالیٰ آپ کو اس بات کی توفیق دے کہ اس کی رحمتوں کے دروازے جو ہم پر بار بار کھولے جاتے ہیں، ہم بار
باران سے فائدہ اٹھا ئیں۔اور ہر روز ہمارے لئے روز عید ہو جائے۔اور اللہ تعالیٰ ہمیں اس بات کی توفیق دے
کہ وہ جو یہ چاہتا ہے کہ اس کے قرب کے حصول کے لئے بھائیوں کی بھوک کا خیال رکھا جائے اور انہیں شیطان
کی غلامی سے بچانے کی کوشش کی جائے، اللہ تعالیٰ ہمیں اس ذمہ داری کی ادائیگی کی بھی توفیق عطا کرے۔اور
اس طرح پر ہمارے لئے ہر دو معنی سے حقیقی خوشی اور حقیقی عید کے سامان پیدا ہو جا ئیں۔اللهم آمین“۔(مطبوعه روزنامه الفضل 18 جنوری 1967ء)
124

آج 10 میں سے 10 باقی