خدا تعالی کی رضا کے لیے وہ قربانی پیش کریں جس کی طرف وہ بلا رہا ہے ۔ خطبہ عید الاضحیہ فرمودہ 22 مارچ 1967ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطبہ عید الاضحیہ فرمود 22 مارچ 1967ء
خدا تعالی کی رضا کے لئے وہ قربانی پیش کریں ، جس کی طرف وہ بلا رہا ہے
خطبہ عیدالاضحیہ فرمودہ 22 مارچ 1967ء
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔جمعہ کے دو خطبوں میں (مطبوعہ الفضل 31 مارچ والفضل 9 اپریل 1967 ء ) میں، میں نے
بطور تمہید کے اپنی بہنوں
کو مخاطب کیا تھا۔آج میں اپنے اصل مضمون کی طرف آتا ہوں۔آج کا دن، جو قربانیوں کی عید کا دن ہے، اسے میں نے اس مضمون کے شروع کرنے کے لئے
اس لئے منتخب کیا ہے کہ میرے مضمون کی ابتداء وقف ابراہیمی سے ہی ہوتی ہے۔ایک تو مضمون کافی لمبا
ہے اور کئی خطبوں میں غالبا ختم ہو گا۔دوسرے آج کے موسم کا یہ تقاضا ہے کہ اس مضمون
کا بالکل ابتدائی حصہ
اختصار کے ساتھ آج یہاں بیان کیا جائے۔قرآن کریم کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ خانہ کعبہ کی بنیاد کم وبیش اٹھارہ ، ہیں مقاصد اور
اغراض کے پیش نظر رکھی گئی تھی۔اور قرآن کریم کے مطالعہ سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ان مقاصد کا حصول
حقیقہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے تعلق رکھتا تھا۔لیکن بعثت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے قریباً اڑھائی
ہزار سال پہلے اللہ تعالیٰ نے ایک قوم کی تیاری کے لئے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے وقف کا مطالبہ کیا
تھا۔اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ذمہ جو کام کیا گیا تھا، وہ یہ تھا کہ اس لمبے عرصہ میں ایک تو بیت اللہ کی
آبادی کا انتظام کریں ، اس کی صفائی کا خیال رکھیں، خانہ کعبہ کے طواف کے لئے جو لوگ آئیں ، ان کی
خدمت کریں۔اور جیسا کہ طهرا الخ کے حکم سے ظاہر ہے ، سب سے اہم فریضہ اس خاندانی وقف کا یہ تھا
کہ وہ یہ ساری تیاری کریں، اس نبی اور اس نبی کی امت کے لئے ، جو نماز کو اس شکل میں دنیا کے سامنے
پیش کرے گی کہ اس میں قیام بھی ہوگا ، اس میں رکوع بھی ہوگا اور اس میں سجدہ بھی ہوگا۔تو حضرت ابراہیم
علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے یہ بتادیا کہ تمہارے ذریعہ سے خانہ کعبہ کی بنیادیں، جو اٹھوائی جا رہی ہیں اور
بنوائی جا رہی ہیں، ان کا مقصد یہ نہیں کہ وہ تمام اغراض تمہارے اور تمہارے خاندان کے ذریعہ سے حاصل
کئے جائیں گے، جن اغراض کے لئے خانہ کعبہ اللہ تعالیٰ دنیا میں قائم کر رہا ہے۔بلکہ تمہارے ذمہ یہ بات
125

خطبہ عیدالاضحیہ فرمود و 22 مارچ 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ہے کہ تم اس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے استقبال کے لئے ابھی تیاری کرو۔اور جب محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم دنیا میں مبعوث ہوں تو تمہاری کوششوں کے ذریعہ تمہارے نمونہ کی وجہ سے تمہارے خاندان میں
وقف کا جو سلسلہ جاری ہو، اس کے نتیجہ میں قوم کے اندروہ تمام استعدادیں پیدا ہو جائیں ، جن کی محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے مشن کی کامیابی کے لئے ضرورت ہے۔تو اڑھائی ہزار سال تک اللہ تعالیٰ نے ایک قوم کو اس لئے تیار کیا تھا کہ وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے پروں کے نیچے آکر آپ کی تربیت میں، آپ کی قوت قدسیہ سے فیض حاصل کرنے کے بعد وہ
قوم بنے ، جو اللہ تعالیٰ انہیں بنانا چاہتا تھا۔لیکن ان میں قبول تربیت کی قوت اور استعداد پیدا کرنے کے
لیے اس قوم میں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے خاندان کو وقف کرایا۔یہ بھی یادرکھیں کہ کامل اور حقیقی
نشوونما کے بغیر خالی استعداد کوئی کام نہیں کرتی۔بہت سے بڑے اچھے سائنسدان ہوتے ہیں اپنی
استعداد کے لحاظ سے لیکن اپنے ماحول کے نتیجہ میں وہ بالکل ان پڑھ اور جاہل رہ جاتے ہیں۔تربیت ان کی
نہیں ہوسکتی، تعلیم کا انتظام نہیں ہو سکتا۔تو کسی مقصد کے حصول کے لئے اگر ایک آدمی یا ایک قوم کی
ضرورت ہو تو دو چیزوں کا اس فرد واحد یا اس قوم میں پایا جانا ضروری ہے۔ایک استعداد کا اور ایک اس
استعداد کی صحیح تربیت اور اس سے کام لینے کا۔پس استعداد پیدا کرنے کا کام حضرت ابراہیم علیہ السلام کے سپرد کیا گیا تھا۔اور اس کے لئے
قرآن کریم نے وضاحت سے بیان کیا ہے کہ ان کو کہا گیا تھا کہ اپنی زندگی خدا کی راہ میں وقف کرو۔ایک
عظیم قربانی اس سلسلہ میں اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کی نسل سے لی۔لیکن اس قربانی
کی غرض یہ تھی کہ جس وقت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں مبعوث ہوں تو حضرت ابراہیم علیہ السلام
کی نسل، جس نے بعد میں عرب میں آباد ہونا تھا ، وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو قبول کرنے کے لئے تیار
ہو۔اور ان قربانیوں کے دینے کے لئے تیار ہو، جن کا اسلام نے ان سے مطالبہ کرنا تھا۔اڑھائی ہزار سالہ
تربیت کے نتیجہ میں عرب کے اندر یہ استعداد پیدا ہو گئی تھی۔جس طرح لکڑی کے اندر آگ چھپی ہوئی ہوتی
ہے اور جب دیا سلائی دکھائی جائے تو وہ آگ بھڑک اٹھتی ہے، اسی طرح یا جس طرح ایٹم کے اندر بہت
بڑی طاقت موجود ہوتی ہے لیکن ایک خاص میکانزم کے ذریعہ سے اس طاقت کو، جو چھپی ہوئی ہوتی ہے،
ظاہر کر دیا جاتا ہے، اسی طرح عرب کی قوم اڑھائی ہزار سالہ تربیت کے نتیجہ میں ان ذمہ داریوں کے
نبھانے کے لئے تیار ہو چکی تھی ، جو ذمہ داریاں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن کریم کی تعلیم کی رو
سے سب سے پہلے اس قوم پر ڈالنی تھیں۔126

خطبہ عید الاضحیہ فرمود 22 مارچ 1967ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد چہارم
اسلام تمام عالمین کے لئے بطور ہدایت کے دنیا کی طرف بھیجا گیا۔(اس میں کوئی شک نہیں۔)
لیکن اسلام اور قرآن کریم کے پہلے مخاطب عرب تھے اور اگر عرب اس وقت مستعد نہ ہوتے ، ان کے اندر
یہ استعداداور طاقت پیدا نہ ہو چکی ہوتی تو پھر اسلام کا غلبہ ممکن نہ ہوتا۔کیونکہ پہلے مخاطب ( یعنی قوم عرب)
ناکام ہو جاتے اور بڑا انتشار دنیا میں پیدا ہو جاتا۔تو ضروری تھا کہ ایک قوم کی قوم کو ان ذمہ داریوں کے
نباہنے کے لئے تیار کیا جائے۔اور اس لئے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو وقف کے لئے کہا گیا۔اور آپ
نے وقف کیا خود کو بھی ، اپنے بیٹے اور نسل کو بھی۔اور ان کے سپر د جو کام کیا گیا، وہ تھا کہ
هْرَا بَيْتِيَ لِلطَّابِفِينَ
میرے اس گھر کو ظاہری اور باطنی پاکیزگی سے بھر دو۔دوسرے یہ کہ دعائیں کرو کہ
رَبَّنَا تَقَبَّلُ مِنا
اے خدا! ہم خوشی کے ساتھ اور بشاشت کے ساتھ تیری رضا کے حصول کے لئے قربانیاں دے
رہے ہیں لیکن جب تک تیر افضل شامل حال نہ ہو، ہماری یہ قربانی قبول نہیں ہوسکتی۔اس لئے اب فضل
فرما۔تقبل منا ہماری اس قربانی کو تو قبول کرلے۔پھر اپنی نسل کے لئے دعا کرتے رہو،
وَمِنْ ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُّسْلِمَةً لَكَ
کہ جس وقت محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوں تو میری یہ ذریت اور نسل آپ کو مان
لے اور قبول کرلے اور ان ذمہ داریوں کو نباہنے کے لئے تیار ہو جائے ، جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان
کے کندھوں پر ڈالیں۔ان کو امت مسلمہ بنائیو۔اس وقت ان سے کوئی غفلت کوئی غلطی یا کوتا ہی سرزد نہ ہو۔پھر اس خاندان نے انتقاشان دارنمونہ دکھایا ہے کہ اگر اس اڑھائی ہزار سالہ تاریخ پر آپ نگاہ
ڈالیں تو ان میں سے کم ہی خاندان ایسے ہوں گے، جو عرب سے باہر نکلے ہوں۔حالانکہ ان کی ہمسائیگی
میں بڑی بڑی سلطنتیں قائم ہو چکی تھیں اور وہ بڑے ذہین لوگ تھے اور بڑی فراست اللہ تعالیٰ نے ان کو عطا
کی تھی۔اور قربانی کرنے والے فطر تألیڈر ہوتے ہیں اور قیادت کی استعداد ان کے اندر ہوتی ہے۔اگر وہ
ان بادشاہوں کے دربار میں جاتے تو بڑے ہی دنیوی فوائد اٹھا لیتے لیکن صرف انکاؤ کا عرب باہر نکلے اور
انہوں نے بھی اپنا تعلق مکہ سے قائم رکھا ہے۔تو لگا تار اڑھائی ہزار سال تک قربانی دیتے چلے جانا، نسلاً
بعد نسل کوئی معمولی چیز نہیں ہے۔اس کے لئے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اور حضرت اسماعیل کو
بڑی ہی قربانیاں دینی پڑیں، اپنے ماحول کو مطہر، پاک اور مصفا بنانے کے لئے۔اور بڑی ہی دعائیں کرنی
پڑیں ، اپنے رب کے حضور۔اگر وہ دعائیں نہ ہو تیں تو یہ قوم اس قسم کی تربیت حاصل نہ کر سکتی۔127

خطبہ عید الاضحیہ فرمود و 22 مارچ 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
تو حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے خاندان سے قربانی کی۔ایک بے آب و گیاہ مقام کے
او پر آباد ہو جانے کی، دنیا سے تمام علائق کو توڑ دینے کی۔اور ان کے ذمہ یہ لگایا گیا تھا کہ بیت اللہ کی
صفائی ، پاکیزگی اور طہارت کا ابھی سے انتظام کرو۔کیونکہ میں رب العالمین محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو
دنیا کی طرف مبعوث کرنے والا ہوں۔اور اپنے خاندان میں یہ وصیت کرتے چلے جاؤ کہ وہ بھی وقف کے
اس سبق کو بھولیں نہ۔اور ساری قوم کوشش میں لگی رہے، اس بات کے لئے کہ آئندہ نسلیں بھی اپنی ذمہ
داریوں کو سمجھیں۔اور ذمہ داری صرف یہ تھی ، خانہ کعبہ کی حفاظت ، اس کی پاکیزگی کا انتظام کرنا۔جولوگ
خانہ کعبہ میں آئیں، اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لئے ، خدائے واحد کی عبادت کے لئے ، ان کی خدمت میں
لگے رہنا اور اس میں اپنا فخر سمجھنا۔اور اس طرح ایک روحانی خاندان اور پھر قوم کو تیار کر دینا محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے استقبال کے لئے۔اور دعائیں کرتے رہنا۔چونکہ استعداد کے باوجود بھی ناکامی ہو
جاتی ہے، اس لئے اڑھائی ہزار سال تک اللہ تعالیٰ نے یہ دعا کروائی ، اس خاندان اور اس قوم سے کہ جب
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوں تو وہ خاندان ( جو ایک قوم بن گیا تھا، اس لمبے زمانہ میں)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز کو سن کر اس پر لبیک کہیں۔چنانچہ جس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت ہوئی ہے تو اس میں شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کا بہترین نمونہ دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے ایک ایسا دور بھی
آپ کی زندگی میں پیدا کیا، جو خالصہ قربانی کا دور تھا۔مکی زندگی ، جس کا ایک، ایک سانس ، حضرت ابراہیم
علیہ السلام کے ان سانسوں کے مقابلہ میں تھا بلکہ ان سے بھی بڑھ کر تھا، جب آپ کے جلانے کے لئے
آگ کو تیار کیا گیا تھا اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کے اس زمانہ سے زیادہ شاندار تھا، جب وہ اس وادی
غیر ذی زرع میں چھوڑ دیئے گئے تھے۔وہ ایک طرح کی موت تھی، جو ان کے سامنے تھی۔گو انہیں اس
وقت اس کا احساس نہ تھا۔لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو تو احساس بھی تھا اور دوہرا احساس تھا۔ایک تو
اپنی قوم کی ایذا ئیں تھیں۔مصیبت تو خدا کے لئے ، خدا کے بندے برداشت کرتے ہی ہیں۔نبی اکرم صلی
اللہ علیہ وسلم کے لئے یہ قربانی اتنی نہیں تھی ، جتنی یہ قربانی تھی کہ آپ دیکھ رہے تھے کہ جس قوم کی ہدایت اور
جس دنیا کی راہ نمائی کے لیے اللہ تعالیٰ نے مجھے مبعوث کیا ہے، وہ مجھے ٹھکرارہی ہے۔کیا بنے گا اس قوم
کا اور کیا بنے گا دنیا کا، اگر یہ باز نہ آئے اپنی حرکات سے؟ یہ سوچ کر آپ کے دل اور آپ کی روح نے جو
قربانی دی ہے، اس کا مقابلہ کوئی اور قربانی نہیں کرسکتی۔لیکن اس کے بعد یکدم حالات نے پلٹا کھایا اور وہی
128

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
-
خطبہ عید الاضحیہ فرمود 22 مارچ 1967ء
جو آپ کے دشمن تھے، آپ کے دوست بنے ، آپ کے فدائی بنے ، آپ کے ذراذرا سے دکھ پر اپنی جانوں
کو قربان کرنے والے بنے ، اسلام کی خاطر اپنوں کو اور اپنے علاقہ کو چھوڑ کر ساری دنیا میں پھیل کر خدائے
واحد کا نام دنیا میں پھیلانے والے بنے، دنیا میں ایسی قربانی دینے والے بنے کہ جن قربانیوں کی مثال
پہلے کسی نبی کی امت میں نہیں ملتی۔یہ استعداد، جو اس قوم میں پیدا ہوئی کہ جب تک سوئی رہی ، فتنہ عظیمہ کا باعث اور جب بیدار
ہوئی تو اتنی شاندار قربانیاں دینے والی کہ جو بے مثل ہیں، یہ انہیں ابراہیمی دعاؤں کا نتیجہ تھا۔اور ابراہیم علیہ
السلام کو اور ان کے خاندان کو جب وقف میں لیا گیا تو ان کے ذمہ ڈیوٹی یہی تھی، کام یہی تھا کہ تم نسلاً
بعد نسل قریباً اڑھائی ہزار سال تک اس دعا میں لگے رہو کہ تمہاری قوم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو
قبول کرنے کے لئے تیار ہو۔اور اسلام کی ذمہ داریوں کو نباہنے والی ہو۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے، خانہ کعبہ کی بنیاد کے جو مقاصد تھے، وہ کم و بیش اٹھارہ ، ہمیں اللہ تعالیٰ
نے قرآن کریم میں بتائے۔اور ان مقاصد کو پورا کرنے والے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے۔اگلے
خطبوں میں، میں انشاء اللہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے تفصیل سے یہ مضمون بیان کروں گا۔اور پھر اس مقام۔تک پہنچوں گا، جس کی طرف میں پہلے اشارۃ ذکر کر آیا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے ایک بڑے اہم معاملہ کی
طرف میری توجہ کو پھرا ہے۔اور میرا فرض ہے کہ میں آپ دوستوں کے سامنے اس کو بیان کروں اور آپ کا
پھر فرض ہو گا کہ آپ اس کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھال کر خدا تعالیٰ کے لئے اور اس کی رضا کے حصول
کے لئے وہ عظیم جد و جہد اور قربانی خدا تعالیٰ کے حضور پیش کریں، جس کی طرف اللہ تعالیٰ آپ کو بلا رہا ہے
اور جس کے نمونے آپ کے سامنے ہیں۔جن میں سے ایک نمونہ کی طرف آج میں نے اشارہ کیا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔( مطبوعه روز نامہ انفضل 18 اپریل 1967ء)
129

آج 10 میں سے 10 باقی