حقیقی واقف زندگی وہ ہے جو ہر حالت میں اپنے رب پر توکل کریں ۔ خطاب فرمودہ 13 اپریل 1967ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطاب فرمودہ 13 اپریل 1967 ء
حقیقی واقف زندگی وہ ہے، جو ہر حالت میں اپنے رب پر تو کل کرے
خطاب فرمودہ 13 اپریل 1967 ء
تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے، اس لئے اس وقت میں مختصراً اپنے عزیز بچوں کو اس طرف متوجہ
کرنا چاہتا ہوں کہ وہ لوگ، وہ نوجوان یا بڑی عمر کے مرد یا عورتیں، جو خدا تعالیٰ کی خاطر اپنی زندگیاں وقف
کرتے ہیں، وہ اس معنی میں اپنی زندگیاں وقف کر رہے ہوتے ہیں کہ وہ جانتے ہیں۔اِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا
ط
دنیا میں اگر کوئی شخص حقیقی عزت پاسکتا ہے تو محض اپنے رب سے ہی پاسکتا ہے۔اس لئے اگر
ساری دنیا ان کی بے عزتی کے لئے کھڑی ہو جائے اور انہیں برا بھلا کہے تو وہ سمجھتے ہیں کہ اس سے کوئی فرق
نہیں پڑتا۔اور وہ عزت کی جگہوں کو خود تلاش نہیں کرتے۔نہ عزت واحترام کے فقروں کو سننے کی خواہش
ان کے دل میں پیدا ہوتی ہے۔بلکہ ان کی ہمیشہ یہ کوشش رہتی ہے کہ وہ اپنے رب کی نگاہ میں عزت حاصل
کرلیں۔اگر ان کا دل اللہ تعالیٰ کے بتانے پر یا اس کے سلوک کی وجہ سے یہ سمجھ لے کہ ہم خدا تعالیٰ کی نگاہ
میں ہر دلعزیز ہیں تو وہ ان ساری عزتوں کو ، جود نیوی ہیں، ٹھکرا دیتے ہیں اور ان سے خوشی محسوس نہیں
کرتے۔کیونکہ حقیقی خوشی انہیں حاصل ہو جاتی ہے۔اسی طرح خدا تعالیٰ کے لئے اپنی زندگیاں وقف کرنے والے یہ جانتے ہیں کہ حقیقی رزاق اللہ
تعالی ہی کی ذات ہے۔اس لئے دنیا کے اموال کی طرف ان کی توجہ نہیں ہوتی۔نہ وہ اس بات کے پیچھے
پڑتے ہیں کہ انہیں دنیا کے رزق دیئے جائیں۔نہ وہ اس بات کی خواہش رکھتے ہیں کہ ان کے گزاروں
میں ایزدی کی جائے۔کیونکہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ حقیقی رزاق اللہ تعالیٰ ہی کی ذات ہے۔اور وہ
اب بھی اپنے بندوں کے لئے اسی طرح معجزے دکھاتا رہتا ہے، جیسا کہ اس نے اپنے اور ہمارے محبوب
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دکھائے کہ پانی کو ہوا میں پیدا کر دیا اور لوگوں نے یہ نظارہ دیکھا کہ آپ کی
انگلیوں میں سے پانی بہہ رہا ہے۔انگلی تو ایک پردہ تھی، قدرت خداوندی کے نظارہ کو دیکھنے کے لئے۔131
خطاب فرمودہ 13 اپریل 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
یا آٹے کی اس بوری کی طرح، جس میں اس وقت تک برکت رہی ، جب تک بدظنی کے نتیجہ میں گھر والوں
نے اسے تول نہ لیا۔اور برکت جاتی رہی۔یا تھوڑا سا کھانا تھا لیکن کھانے والے بہت زیادہ تھے، اللہ تعالیٰ
نے اس کھانا میں برکت ڈال دی، سب نے کھانا کھا لیا لیکن وہ پھر بھی بچ گیا۔یا اس دودھ کے پیالے کی
طرح، جو خدا تعالی کی طرف سے آپ کو سیر کرنے کے لئے دیا تھا۔( گواس پیالہ کا بھیجنے والا تو ایک انسان
ہی تھا لیکن وہ اللہ کے منشاء کے تحت آیا تھا۔) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجلس کے ہر ایک آدمی کو کہا ، پہلے
تم اس سے سیر ہو کر پی لو، پھر میں اس سے پیوں گا۔کیونکہ آپ جانتے تھے کہ خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ میں سیر
ہو جاؤں۔چاہے سارے لوگ سیر ہو کر اس سے دودھ پی لیں ، دودھ
ختم نہیں ہوگا۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔وہ خدا جس کے قبضہ قدرت میں یہ ساری باتیں ہیں۔وہ ویسا ہی آج بھی قدرت والا خدا
ہے۔اور ہر واقف زندگی اس بات کو سمجھتا ہے۔ہماری جماعت میں بہت سے ایسے ہیں، جو خدا تعالیٰ کی
برکتوں کو اپنی زندگی میں مشاہدہ کرتے ہیں۔اور جن کا رب رزاق سے تعلق ہے۔پھر ایک واقف زندگی یہ یقین رکھتا ہے کہ حقیقی شافی اللہ تعالیٰ ہی کی ذات ہے۔جس وقت وہ یا
اس کا کوئی ایسا عزیز ، جس کے اخراجات کا بار اس پر ہے، بیمار ہو جاتا ہے تو اسے اس بات کی فکر نہیں ہوتی
کہ نظام سلسلہ یا اس کے اپنے وسائل مہنگی دوا کے متحمل نہیں ہو سکتے۔بلکہ وہ جانتا ہے کہ شفاد بینا خدا تعالیٰ کا
کام ہے۔جب وہ شفا دینے پر آئے تو وہ مٹی کی ایک چٹکی میں شفا رکھ دیتا ہے۔اور جب تک شفا کا حکم
آسمان سے نازل نہ ہو تو ماہر ڈاکٹر اور بہترین ادویہ بھی کسی کو شفا نہیں دے سکتیں۔ایسے نظارے جیسے
پہلوں نے دیکھے ہیں ، ہماری جماعت نے بھی دیکھے ہیں۔غرض ایک واقف زندگی خدا تعالیٰ کی صفات پر یقین رکھتے ہوئے، حقیقی تو کل اپنے رب پر
کرنے والا ہوتا ہے۔اور خدا تعالی کے سوا کسی حالت میں اور کسی ضرورت کے وقت وہ کسی اور کی طرف
نہیں جھکتا۔اگر جامعہ احمدیہ میں پڑھنے والے اور اس سے فارغ ہونے والے اس قسم کے واقف نکلیں تو
ہم امید کر سکتے ہیں کہ بہت جلد خدا تعالیٰ وہ عظیم انقلاب پیدا کر دے گا، جس عظیم انقلاب کے پیدا کرنے
کے لئے اس نے اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مبعوث فرمایا ہے۔جیسا کہ میں نے شروع ہی میں بتایا تھا کہ اس وقت میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔میں مختصر الفاظ
میں اس ذمہ داری کی طرف اپنے عزیز بچوں کی توجہ مبذول کرانا چاہتا تھا۔سو میں نے کوشش کی ہے کہ ایسا
کروں۔لیکن زبان میں اثر ڈالنا بھی خدا تعالیٰ ہی کا کام ہے۔132
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطاب فرمودہ 13 اپریل 1967ء
میں دعا کرتا ہوں کہ آپ بحیثیت واقف اپنے مقام کو سمجھتے رہیں۔اگر آپ نے ایسا کیا تو دنیا کی
ساری عزتیں آپ کی ہیں۔دنیا کے سارے اموال آپ کے ہیں۔شفا بھی آپ کی ہے اور اللہ تعالیٰ کی ہر
صفت کے جلوے آپ کو اس زندگی میں نظر آئیں گے۔خدا کرے کہ ہم میں سے ہر ایک ایسا ہو جائے“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 25 اپریل 1967 ء )
133