اسلام اور مذاہب عالم کے درمیان جو فیصلہ ہونا مقدر ہے ، وہ جلد ہو جائے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جون 1967ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 23 جون1967ء
اسلام اور مذاہب عالم کے درمیان جو فیصلہ ہونا مقدر ہے، وہ جلد ہو جائے
,,
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جون 1967ء
قبل اس کے کہ میں اپنے اصل مضمون کی طرف آؤں، میں احباب سے دعا کی درخواست
کرنا چاہتا ہوں۔دوست جانتے ہیں کہ یورپ میں انگلستان کے علاوہ ہماری پانچویں مسجد پا یہ تکمیل کو پہنچ
رہی ہے اور 22 جولائی کا دن اس کے افتتاح کے لئے مقرر ہوا ہے۔وہاں کے دوستوں کی یہ خواہش تھی کہ
میں خود اس مسجد کا افتتاح کروں۔اور جب ہم اس تجویز پر غور کر رہے تھے۔تو دوسرے ممالک، جو یورپ
میں ہیں، جہاں ہمارے مبلغ ہیں اور مساجد ہیں، انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اگر افتتاح کے لئے
آپ نے آنا ہے تو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ، تمام مشنز کا دورہ بھی کریں، حالات کو دیکھیں،
ضرورتوں کا پتہ لیں اور اس کے مطابق سکیم اور منصوبہ تیار کریں۔پھر انگلستان والوں
کا یہ مطالبہ ہوا کہ اگر
یورپ میں آنا ہے تو انگلستان کو بھی ، جہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک بڑی جماعت پیدا ہو گئی ہے، اپنے
دورہ میں شامل کریں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے صرف لندن میں قریباً پانچ سواحدی موجود ہیں۔بڑی
جماعت تو لنڈن میں پائی جاتی ہے لیکن بعض دوسرے مقامات پر خاصی بڑی جماعتیں پائی جاتی ہیں۔اس سلسلہ میں بعض دوستوں کو دعا کے لئے اور استخارہ کے لئے میں نے لکھا تھا۔بہت سی خوا ہیں
تو بڑی مبشر آئی ہیں۔بعض خوا ہیں ایسی بھی (جن میں سے بعض تو میں نے دیکھی ہیں۔جن سے معلوم
ہوتا ہے کہ واپسی پر راستہ میں شاید کچھ تکلیف بھی ہو۔لیکن وہ قادر توانا، جو وقت سے پہلے اس تکلیف کے
متعلق اطلاع دے سکتا ہے، وہ اگر چاہے تو ان تکالیف کو دور بھی کر سکتا ہے۔اور اسی سے نصرت اور امداد
کے ہم طالب ہیں۔پس میں چاہتا ہوں کہ تمام دوست اس سفر کے متعلق دعائیں کریں اور خدا تعالیٰ سے خیر کے
طالب ہوں۔اگر یہ سفر مقدر ہو تو اسلام کی اشاعت اور غلبہ کے لئے خیر و برکت کے سامان پیدا ہوں۔خدا
جانتا ہے کہ سیر و سیاحت کی کوئی خواہش دل میں نہیں، نہ کوئی اور ذاتی غرض اس سے متعلق ہے۔دل میں
صرف ایک ہی تڑپ ہے اور وہ یہ کہ میرے رب کی عظمت اور جلال کو یہ تو میں بھی پہنچانے لگیں، جو سینکڑ
135
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 23 جون 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
سال سے کفر اور شرک کے اندھیروں میں بھٹکتی پھر رہی ہیں۔اور انسانیت کے محسن اعظم محمد رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کی محبت ان کے دلوں میں قائم ہو جائے۔تاکہ وہ ابدی زندگی اور ابدی حیات کے وارث
ہونے والے گروہ میں شامل ہو جائیں، تا ان کی بدبختی دور ہو جائے، تا شیطان کی لعنت سے وہ چھٹکارا پا
لیں ، تا شرک کی نحوست سے وہ آزاد ہو جائیں ، تابد رسوم کی قیود سے وہ باہر نکالے جائیں اور خدا تعالیٰ کی
رحمت اور اس کی محبت اور اس کے حسن اور اس کے احسان اور اس کے نور کے جلوے وہ دیکھنے لگیں، تا وہ
وعدہ پورا ہو، جو حمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا نے دیا تھا کہ میں تیرے فرزند جلیل کے ذریعہ سے تمام
قوموں کو تیرے پاؤں کے پاس لا جمع کروں گا، تاوہ دل، جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نور سے
نا آشنا ہیں اور وہ زبانیں، جو آج آپ پر طعن کر رہی ہیں، وہ دل محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نور سے
بھر جائیں اور ان زبانوں پر درود جاری ہو جائے۔اور تمام ملکوں کی فضا نعرہ ہائے تکبیر اور درود سے گونجنے
لگے اور وہ فیصلے جو آسمان پر ہو چکے ہیں، زمین پر جاری ہو جائیں۔پس میری درخواست ہے، تمام احباب جماعت سے، اپنے بھائیوں سے بھی اور بہنوں سے
بھی، بڑوں سے بھی اور چھوٹے بچوں سے بھی کہ وہ ان دنوں خاص طور پر دعا کریں کہ اگر یہ سفر مقدر ہو تو
اللہ تعالیٰ پوری طرح اسے بابرکت کر دے اور زیادہ سے زیادہ فائدہ اسلام کو اس سفر کے ذریعہ سے ہو۔اور
اس عاجز اور کم مایہ انسان کی زبان میں ایسی برکت اور تاثیر رکھے کہ خدا کی توحید کے جو بول میں وہاں
بولوں ، وہ لوگوں کے دلوں پر اثر کرنے والے ہوں۔اور میری ہر حرکت اور سکون کا اثر ان کے اوپر ہو۔اور
ان کے دل اپنے رب کی طرف اور قرآن کریم کی طرف اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اور
اسلام کی طرف متوجہ ہونے لگیں۔اور غفلت کے جو پردے ان کی آنکھوں اور ان کے دلوں اور ان کی
عقلوں پر پڑے ہوئے ہیں ، خدا ان پردوں کو اٹھا دے۔اور خدا کا حسن اور اس کا جلال نمایاں ہو کر ان کی
آنکھوں کے سامنے ، بصارت اور بصیرت کے سامنے چمکنے لگے۔اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حسین
چہرہ ان کے سامنے کچھ اس شان کے ساتھ ظاہر ہو جائے کہ وہ تمام دوسرے حسنوں
کو بھول جائیں اور اسی
کے ہوکر رہ جائیں۔پس بہت دعائیں کریں، بہت دعائیں کریں کہ اللہ تعالی اس سفر کو مبارک کرے۔"۔۔۔بہر حال میں درخواست کرتا ہوں آپ سب سے بھائیوں سے بھی، بہنوں سے بھی،
بڑوں سے بھی اور چھوٹوں سے بھی کہ ان ایام میں خاص طور پر بہت دعائیں کریں۔ایک یہ کہ اگر یہ سفر خدا
تعالیٰ کی عظمت اور جلال کے اظہار کا موجب بنتا ہو اور اسلام کی شوکت اس سے ظاہر ہونی ہو تبھی مجھے اس
136
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جون 1967ء
سفر پر جانے کی توفیق ملے۔اور جب میں جاؤں تو اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل سے ایسے سامان پیدا کر دے
کہ وہ پیغام، جو حقیقتاً خدا کا پیغام ہے، جسے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کی طرف لے کے آئے ، جسے
دنیا بھول چکی تھی اور اب سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جومحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرزند
جلیل کی حیثیت سے دنیا پر ظاہر ہوئے ، وہ پیغام دنیا کو پہنچایا۔اسی غرض سے آپ کی بعثت ہوئی۔تو یہ پیغام
صحیح طور پر اور ایسے رنگ میں کہ وہ قومیں پیغام کو سمجھے لگیں ، ان تک پہنچانا ، اس سفر کی غرض ہے۔اور یہی
ایک مقصد ہے۔تو اللہ تعالیٰ اگر توفیق دے تو ایسے رنگ میں ان کو پیغام پہنچا دیا جائے کہ ان پر اتمام حجت
ہو جائے۔کیونکہ جب تک کسی قوم پر اتمام حجت نہ ہو، وہ انذاری پیشگوئیاں پوری نہیں ہوا کرتیں ، جوان
کے انکار کی وجہ سے ان کے حق میں خدا تعالیٰ نے قبل از وقت اپنے رسول کو دی ہوں۔تو خدا کرے کہ وہ
انذار، وہ تنبیہ، وہ جھنجھوڑ نا میرے لئے ممکن ہو جائے۔یعن محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کا پہنچا نا صحیح رنگ
میں اور موثر طریق پر ممکن ہو جائے۔تا کہ یا تو وہ اسلام کی طرف مائل ہوں، ایک خدا کو مانے لگیں ، تو حید کو
پہنچانے لگیں، اللہ تعالیٰ کو ایک اپنی ذات میں اور ایک اپنی صفات میں سمجھنے لگیں، جس رنگ میں کہ اسلام
نے اللہ تعالیٰ کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے اور یا پھر ایسے رنگ میں ان پر اتمام حجت ہو جائے کہ وہ انذاری
پیشگوئیاں ، جن کو پڑھ کے رونگٹے کھڑے ہوتے ہیں اور جن کا تعلق تمام منکرین اسلام سے ہے اور جو اللہ
تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دی ہیں، وہ اتمام حجت کے بعد ان کے حق میں پوری ہوں۔تا
اسلام اور مذاہب عالم کے درمیان جو فیصلہ ہونا مقدر ہے، وہ جلد ہو جائے۔اور دنیا یا تو محمد رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کے رحمت کے سائے میں آ کر بچ جائے یا خدائی قہر کی تپش میں جا کر ہلاک ہو جائے اور اس
قضیہ کا فیصلہ ہماری زندگی میں ہی ہو جائے کہ اسلام ہی سچا مذ ہب ہے۔پھر میں تاکیدا کہتا ہوں کہ ان دنوں میں دوست دعائیں کریں، اس سفر کے بابرکت ہونے کے
لئے اور اسلام کے غلبہ کے لئے اور توحید باری کے قیام کے لئے اور اللہ تعالیٰ کی عظمت اور جلال کے ان
قوموں پر ظاہر ہونے کے لئے اور اس بات کے لئے کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو اصلاح کا موقع دے اور ان
پر فضل کرتے ہوئے ، انہیں اس بات کی توفیق دے کہ وہ اسے اور اس کے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو
پہچاننے لگیں۔( مطبوعه بروز نامہ الفضل 02 جولائی 1967ء)
137