اسلام کا غلبہ ہم سے ایک موت نہیں ہزاروں موتوں کا مطالبہ کر رہا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 4 جولائی 1967ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خلاصہ خطاب فرمودہ 04 جولائی 1967ء
اسلام کا غلبہ ہم سے ایک موت نہیں ہزاروں موتوں کا مطالبہ کر رہا ہے
خطاب فرمودہ 04 جولائی 1967ء
کلمہ شہادت اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔آپ جانتی ہیں کہ پرسوں جمعرات کی صبح میں انشاء اللہ یورپ کے سفر پر روانہ ہورہا ہوں۔اس
سفر کا اصل مقصد یہ ہے کہ کوپن ہیگن (ڈنمارک) میں جو مسجد ، ہماری بہنوں نے ان اندھیروں میں روشنی
کرنے کے لیے تعمیر کی ہے ، اس کا افتتاح کروں۔مسجد سے یہ آواز بلند کی جاتی ہے کہ اس زمین اور آسمانوں کا پیدا کرنے والا ایک رب ہے،
جس کی صفات کے جلوے انسان کی ربوبیت کرتے ہیں۔آپ نے بڑی قربانی دے کر اللہ تعالیٰ کے اس
گھر کو تعمیر کروایا ہے۔آپ کا حق ہے کہ میں یہ دعا کروں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی جزائے خیر دے۔آپ ہر دم یہ دعا کرتی رہیں کہ اس سفر کو اللہ تعالی با برکت فرمائے۔اور ایسے مواقع بہم پہنچائے کہ اسلام کی
حسین تعلیم اس رنگ میں پیش کر سکوں کہ اہل یورپ اسلام کی صداقت کے قائل ہوں۔اور جو شخص بھی
غیر متعصب ذہن سے ان صداقتوں پر غور کرے، اس کو صحیح سمجھے بغیر نہ رہ سکے۔ہم مسجد میں اس لیے نہیں بنا رہے کہ ہمارا نام بلند ہو۔بلکہ اس لیے بنارہے ہیں کہ خدا کا نام
بلند ہو۔میں یورپ جا کر اس عظیم تباہی کی خبر اہل یورپ کو دینا چاہتا ہوں، جس کے متعلق حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے فرمایا تھا کہ علاقوں کے علاقے زندگی سے خالی ہو جائیں گے۔نہ صرف یہ کہ کوئی انسان
زندہ نہ رہے گا بلکہ چرند پرند اور کوئی جاندار چیز بھی زندہ نہیں رہے گی۔ان قوموں کے لئے اب دوہی راہیں
کھلی ہیں۔یا وہ ہلاکت کا راستہ اختیار کر لیں اور اپنے ملکوں کے لیے ہلاکت کا سامان کر لیں یا خدا کی آواز
کو سنیں اور اللہ تعالیٰ کی برکات کی وارث ہوں۔میرا یہ حق ہے کہ آپ میرے اور میرے ساتھیوں کے لیے دعا کریں اور ان قوموں
کا بھی حق
ہے کہ ان کے لیے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کو صداقت قبول کرنے کی توفیق دے اور وہ اپنے رب کو
پہچانے لگیں۔اور آپ کا یہ بھی فرض ہے کہ آپ اپنے اندر تبدیلی پیدا کریں۔اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ
141

خلاصہ خطاب فرمودہ 04 جولائی 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
کو اس قدر بشارتیں عطا کی ہیں کہ جب ہم ان کو پڑھتے ہیں اور پھر اپنی کوشش اور جدو جہد کو دیکھتے ہیں تو
ہمارا سر شرم سے جھک جاتا ہے کہ ہم جیسے بے مایہ انسانوں کو اتنی بشارتیں کیسے مل گئیں ؟ اس سے یہ نتیجہ نکلتا
ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سے قربانی لینا چاہتا ہے۔اسلام کا غلبہ ہم سے ایک موت نہیں ہزاروں موتوں کا مطالبہ کر
رہا ہے۔ہمیں چاہیے کہ اپنی جان، وقت، اولاد، جذبات اور دنیوی تعلقات کو اس کے حضور پیش کریں اور
کوئی کام ایسانہ کریں، جو اس کی نارضامندی کا موجب ہو۔اللہ کی ناراضگی سے ہم زبانی دعوے سے نہیں
بچ سکتے۔اگر ان پیاری بشارتوں کا مستحق بنتا ہے تو جس طرح ہماری زبان دعوے کرتی ہے ، ہمارے عمل بھی
اس کی محبت سے معمور ہونے چاہیں۔اگر دنیا کی ساری عزتیں ، اموال اور رشتہ داریاں ہم قربان کرنے
کے لیے تیار ہوں تو یقینا اللہ تعالیٰ کے وعدے پورے ہوں گے۔ނ
بعض بہنوں نے بڑی قربانی کی ہے۔اور بعضوں نے بڑا نیک نمونہ پیش کیا ہے۔ہم میں
ہر ایک کو اعلیٰ قربانی کے مقام کو حاصل کرنا چاہیے۔خدا کو پیار کرنے والے دل اور عمل کرنے
والے ہاتھ خوش کرتے ہیں۔قربانیاں دیں اور قربانیوں میں ترقی کرتی چلی جائیں۔اور دعا کرتی
ر ہیں کہ اے خدا! ہم نے اپنی بساط کے مطابق یہ حقیر نذرانے پیش کیے ہیں تو ان کو قبول فرما اور ہمیں وہ
نعماء حاصل ہو جائیں ، جن کا تو نے وعدہ فرمایا ہے۔پس میرا یہ حق ہے آپ پر کہ آپ میرے لیے دعائیں کریں، جس طرح آپ کا حق ہے کہ
میں آپ کے لیے دعا کروں۔تفصیل میں، میں اس لیے گیا ہوں تا کہ آپ کو احساس ہو کہ میرا یہ سفر بڑا
ہی اہم ہے۔میں اہل یورپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ان کے لیے اب تباہی سے بچنے کا ایک ہی ذریعہ ہے،
وہ یہ کہ وہ اپنے خدا کو پہچانیں اور حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ٹھنڈی چھاؤں تلے جمع ہو جائیں۔آپ یہ بھی دعا کریں کہ ان باتوں کو میں احسن طور پر وہاں پیش کرسکوں۔تا بیچنے والے بچ جائیں اور جو تباہ
ہونے والے ہوں ، وہ دوسروں کے لیے عبرت بنیں۔اور دنیا کو پتہ لگ جائے کہ ایک زندہ اور قادر مطلق
خدا موجود ہے۔ہر چیز اس کے علم میں ہے۔دنیا اور انسان کی ہمدردی کی خاطر وہ وقوع سے قبل یہ باتیں بتا
دیتا ہے۔تالوگ اس کی طرف رجوع کریں اور اس کے غضب سے بچ جائیں۔آپ یہ بھی دعا کریں کہ
اللہ تعالیٰ میری زبان میں اثر پیدا کرے۔تا ان کے دل صداقت کو قبول کریں اور وہ اللہ تعالیٰ کے غضب کی
بجائے رحمت کو پانے والے ہوں۔اسلام کے غلبہ کا دن نزدیک تر ہو۔اور ہم اپنی زندگیوں میں ان
بشارتوں کو پالیں ، جو اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دی تھیں۔( مطبوعه روزنامه الفضل 11 جولائی 1967ء)
142

آج 10 میں سے 10 باقی