احمدیت کا احسان ہے کہ اس نے ہمارے اندر میں ایک جذبہ اخوت پیدا کر دیا ہے ۔ خطاب فرمودہ 29 جولائی 1967ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
-
خلاصہ خطاب فرمودہ 29 جولائی 1967ء
احمدیت کا احسان ہے کہ اس نے ہمارے اندر میں ایک جذبہ اخوت پیدا کر دیا ہے
خطاب فرمودہ 29 جولائی 1967ء
حضرت خلیفۃ المسیح الثالث کے سفر یورپ کے موقع پر جماعت احمد یہ ساؤتھ ہال نے
ایک جلسہ اور دعوتی تقریب کا انعقاد کیا۔اس موقع پر حضور نے جو خطاب فرمایا، اس کا خلاصہ درج ذیل ہے۔تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا کہ
مجھے اس جگہ اپنے بھائیوں سے مل کر اس قدر خوشی ہوئی ہے کہ اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔خدا
تعالیٰ نے احمدیت کے رشتہ سے ہمارے اندر ایک جذبہ اخوت پیدا کر دیا ہے۔جسے میں نے یہاں ”بھائی" کے لفظ
سے پکارا ہے۔مگر اپنے مقام کے لحاظ سے مجھے آپ سب اپنے بچوں سے بھی زیادہ عزیز ہیں۔کوپن ہیگن میں ایک پاکستانی، جو ابھی احمدی نہیں ہوئے تھے، مجھے علیحدگی میں کہنے لگے کہ
احمدیوں سے اور سلوک ہوتا ہے اور ہم سے اور۔میں نے ان سے کہا کہ خدا تعالیٰ نے ہمیں احمدیت کے
ذریعہ بھائی بھائی کی طرح کر دیا ہے۔جس طرح پاکستان سے آنے والا ایک شخص اگر بیس سال کے بعد اپنے
بھائی سے ملے تو وہ چند گھنٹوں کے بعد اس سے بے تکلف ہو جاتا ہے۔اسی طرح ڈنمارک ، سویڈن کے
احمدی، ناروے کے احمدی، ہمارے بھائی ہیں، چند گھنٹوں کے اندر ہمارے اندر بے تکلفی پیدا ہو جاتی
ہے۔یہ اسی اخوت
کا نتیجہ ہے کہ ہم احمدیت کے ذریعہ ایک خاندان کی حیثیت رکھتے ہیں۔اس لئے تم احمدی
ہو جاؤ اور اس خاندان سے تعلق قائم کر لو۔اس نے کہا، پھر آپ میرے لیے دعا کریں کہ خدا تعالیٰ میرا سینہ
کھول دے۔میں نے دعا کی اور اس شخص نے احمدیت قبول کر لی۔آج صبح کی ڈاک میں اس دوست کا مجھے
خط ملا۔اس نے اس میں لکھا کہ مجھے احمدیت مل گئی ، دونوں جہان مل گئے اور میں بہت خوش ہوں۔ڈنمارک، جرمنی، فرانس، اٹلی، سپین، نائیجیریا، غانا، لیبیا، لائبیریا، آئیوری کوسٹ ، گیمبیا
سیرالیون، تنزانیہ، الجزائر ، یوگنڈا میں رہنے والے احمدی خواہ ایک دوسرے کی شکلوں سے واقف ہوں یا نہ
ہوں، ان کے دلوں میں بھائیوں جیسی محبت ہے۔شاید اس سے بھی زیادہ۔ایسی جو دو سگے بھائیوں میں بھی
نہ ہو۔یہ احمدیت کا احسان ہے۔اس پر جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔آپ کو بھی مجھ سے مل کر ایسی ہی
خوشی ہوئی ہوگی۔اس بات کو سمجھنا دوسروں کے لیے مشکل۔149

خلاصہ خطاب فرمودہ 29 جولائی 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
کوپن ہیگن میں احمدی عورتوں نے کہا کہ جماعت کا خرچ بچانا چاہیے، ہم خود کام کریں گی۔چنانچہ
وہ صبح ناشتہ کے وقت سے رات کے بارہ بجے تک کام کرتیں 125,30 افراد کا کھانا تیار کرتیں۔یہ ایک بڑی
تعداد ہے، ان ممالک کے لحاظ سے۔یہاں ہمارے لحاظ سے شاید نہ ہو۔وہ ہر وقت مسکراتے ہوئے خوشی
خوشی یہ کام سرانجام دیتیں۔اس وجہ سے کہ وہ احمدیت کی بدولت ایک رشتہ اخوت میں منسلک تھیں۔پھر ایک وہ برادری ہے، جو اسلام نے تمام بنی نوع کے درمیان پیدا کی ہے۔اسلام وہ پہلا
مذہب ہے، جس نے تمام انسانوں کو ایک عظیم بشارت دی ہے۔اور یہ بشارت پہلی بار دی گئی ہے کہ اے
بنی نوع انسان! تم اب انسان کی حیثیت سے اپنی بلوغ کی عمر کو پہنچ گئے ہوں تم درجہ بدرجہ ترقی کر کے اس
مقام تک پہنچ گئے ہو کہ تمہیں کامل شریعت دی جائے۔الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ
میں ایک واقعہ کا ذکر ہی نہیں بلکہ ایک عظیم بشارت ہے۔اور یہ بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل انسان
ان ترقیات تک نہیں پہنچا تھا کہ اسے کامل شریعت دی جاتی۔پھر
أَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي
میں فرمایا کہ تمہارے لیے کامل نعمتوں کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔پھر
وَرَضِيْتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا
میں فرمایا کہ خدا تعالیٰ کی کامل رضوان کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔اس مذکورہ بالا آیت کے مخاطب صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ تمام دنیا کے انسان ہیں۔کیونکہ یہ
شریعت تمام دنیا کے لیے نازل ہوئی ہے۔یہ شریعت امن و سلامتی کی شریعت ہے اور فساد کو دنیا سے مٹانے
والی ہے۔یہ صرف دعوئی ہی نہیں بلکہ ہم قرآن مجید کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد ہر غیر متعصب انسان کو اس کا
قائل بھی کر سکتے ہیں کہ واقع میں قرآنی تعلیم دنیا میں امن وسلامتی کا معاشرہ پیدا کرسکتی ہے۔دنیا میں لوگوں
کے دلوں میں مذہبی مقامات کی محبت ہوتی ہے، اسلام تمام مذہبی مقامات کی حفاظت کی تعلیم دیتا ہے۔قرآن مجید نے دنیا سے فساد کو دور کرنے اور امن کے قیام سے متعلق اعلان کیا کہ ہم ہر مذہب سے تعاون
کر کے اس کی عبادت گاہ کی حفاظت کرنے کو تیار ہیں۔دوسری بات یہ ہے کہ مذہبی گفتگو ایسا رنگ نہ اختیار کرے، جس سے دوسرے مذہب کے پیروکار کو
تکلیف ہو۔اس بارے میں خدا تعالیٰ نے ہمیں تعلیم دی کہ جو لوگ تمہارے نزدیک غلطی خوردہ ہیں اور خدا
150

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
-
خلاصہ خطاب فرمودہ 29 جولائی 1967ء
تعالی کی بجائے دوسرے وجودوں کی عبادت کرتے ہیں، ان وجودوں کے خلاف تمہارے منہ پر کوئی بات نہ
آئے تا اس طرح ان کو تکلیف نہ پہنچے۔یہ عظیم الشان تعلیم اس سے قبل کسی مذہب میں نہ پائی جاتی تھی۔پھر ہم معاشرہ سے متعلق اسلامی تعلیم کو لیتے ہیں۔اسلام نے انسان کی جان، مال اور عزت کی
ضمانت دی ہے اور فرمایا کہ جو شخص کسی کو قتل کرتا ہے گویا اس نے ساری دنیا کو قتل کر دیا۔آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی آخری وصیت میں بھی یہی تعلیم ملتی ہے۔آپ نے حجۃ الوداع کے موقع پر لوگوں کو مخاطب کر کے
فرمایا کہ اس مبارک مہینہ میں اس مبارک مقام پر اس مبارک دن میں، میں تمہیں وصیت کرتا ہوں کہ
غیروں
کی ملکیت کی حفاظت کرنا۔اسلام غاصب کا ساتھ نہیں دیتا، مظلوم انسان کا ساتھ دیتا ہے۔انسان
کو اپنی عزت کے معاملہ میں بڑی غیرت ہوتی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
ہے کہ میں تمہیں حکم دیتا ہوں کہ ہر ایک کی عزت کی حفاظت کرو۔تم ہر ایک کی عزت کے پاسبان ہو۔عزت
کی حفاظت سے متعلق اسلام نے تفصیلی احکام بیان کیسے ہیں۔مثلاً
1 - اسلام اس سے منع کرتا ہے کہ کسی شخص کو برا بھلا کہا جائے۔صرف مسلمانوں کو ہی نہیں بلکہ
تمام انسانوں کو۔اسلام تعلیم دیتا ہے کہ کسی کی غیبت نہ کرو۔اگر کسی کی معیوب بات سامنے آئے تو بھی مجلس
میں بیان نہ کرو۔تا اس کے دل میں نفرت پیدا نہ ہو اور امن کے خلاف فضا پیدا نہ ہو جائے۔2 اسلام یہ بھی تعلیم دیتا ہے کہ کسی کی طرف ایسی بات منسوب نہ کرو کہ جو اس نے کہی نہ ہو۔اکثر لوگ اس سے پر ہیز نہیں کرتے۔اسلام نے یہ کہا ہے کہ کسی پر الزام نہ لگاؤ۔غلط باتیں دوسروں کے
متعلق کہہ دی جاتی ہیں۔توں اے کیتا سی“ اور ” توں اوکیا سی“ سے جھگڑے پیدا ہو جاتے ہیں اور آخر
کئی انسان قتل ہو جاتے ہیں۔3۔اسلام یہ کہتا ہے کہ کسی کے خلاف بطنی نہ کرو۔مجھے ایک لطیفہ یاد آ گیا۔میرا ایک چھوٹا بچہ
ہے، جس کا نام لقمان احمد ہے۔ہمارے کالج میں ایک طالب علم تھا، جس کا نام لقمان شاہ تھا۔میرے بچے
لقمان کا بڑا بھائی ، چھوٹے بھائی کو چھیڑتے ہوئے لقمان شاہ کہہ دیا کرتا تھا، جس پر لقمان بہت غصہ میں آ
جاتا۔ایک دفعہ میرا بڑا لڑ کا قرآن مجید پڑھ رہا تھا۔جب وہ اس آیت پر پہنچا
وَإِذْ قَالَ نُقْمَنُ لِابْنِهِ
تو فورا چھوٹا لڑکا لقمان اس کے پاس آیا اور اس سے ناراضگی کا اظہار کرنے لگا۔وہ استاد، جو
میرے بڑے لڑکے کو پڑھا رہا تھا، اس نے کہا کہ یہ تو قرآن ہے اور قرآن مجید میں اس کا ذکر ہے۔151

خلاصہ خطاب فرمودہ 29 جولائی 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
تمہارے بھائی نے تمہیں نہیں چھیڑا۔تو جھٹ میرے چھوٹے بچے لقمان نے کہا کہ جب قرآن مجید نازل
ہوا ، میں تو اس وقت تھا بھی نہیں، پھر قرآن مجید میں میرا نام کیسے آگیا؟
یہ تو ایک بچے کا لطیفہ ہے، بڑے بھی اکثر ایسے لطیفے کرتے رہتے ہیں۔اسی ضمن میں یہ بات بھی
کہہ دوں کہ اپنے کو اتنا بڑا نہیں سمجھنا چاہیے کہ ہراچھی بات اپنی طرف ہی منسوب کریں۔کسی نے سلام کیا تو
یہی سمجھے کہ مجھے ہی سلام کیا ہوگا۔پھر اسلامی تعلیم یہ ہے کہ انسان کسی کو حقیر نہ سمجھے۔بلکہ سب سے کمتر اور حقیر اپنے آپ کو ہی
سمجھے۔تکبر کے خلاف اسلام نے علم بلند کیا ہے۔اگر ہر شخص اپنے آپ کو دوسروں سے حقیر سمجھے تو جوڑ ائیاں
ہوتی ہیں ختم ہو جائیں۔میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ آپ جو اس علاقہ میں رہتے ہیں، جہاں مختلف مذاہب سے تعلق
رکھنے والے ہزاروں دوست رہتے ہیں، آپ کو ایسا نمونہ دکھانا چاہیے کہ جس سے ثابت ہو جائے کہ اسلام
دوسروں سے نفرت و حقارت کو نا پسند کرتا ہے۔دنیا نمونہ کی محتاج ہے۔اسی صورت میں آپ اسلام کے
سب سے بڑے مبلغ ٹھہریں گے۔اگر آپ اس تعلیم کے مطابق عمل کریں گے تو پھر ہی حقیقی احمدی کہلائیں
گے۔اللہ تعالیٰ آپ
کو بھی اور مجھے بھی حقیقی احمدی بنے کی توفیق عطا فرمادے۔آمین
مطبوعه روزنامه الفضل 108 اگست 1967 ء )
152

آج 10 میں سے 10 باقی