ہمارا ہتھیار دعا ہی ہے جس سے کامیابی ہوگی ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 4 اگست 1967ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطبه جمعه فرموده 104 اگست 1967ء
ہمارا ہتھیار دعا ہی ہے، جس سے کامیابی ہوگی
خطبہ جمعہ فرمودہ 04 اگست 1967ء
تعوذ وتشہد و سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔میری ایک روباہ کاتعلق اسلام کی ترقی سے ہے۔میں نے دیکھا کہ کچھ لوگ کھڑے ہیں۔ایک
شخص، جس کا نام خالد ہے، کہتا ہے کہ آپ نام رکھ دیں۔لیکن یہ یاد نہیں رہا کہ وہ کسی بچے کا نام رکھوانا چاہتا
ہے یاکسی بڑے کا یا اپنا نام بدلوانا چاہتا ہے۔میں نے کہا کہ میں ” طارق نام رکھتا ہوں۔پھر میں نے کہا
کہ طارق نام ہی نہیں ، دعا بھی ہے اور یہ دعا بہت کرنی چاہئے۔اس خواب کی مجھے یہ تفہیم ہوئی ہے کہ
طارق رات کے وقت آنے والے کو کہتے ہیں۔رات کے وقت ملائکہ کا نزول بھی ہوتا۔تا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسلام کی نشاۃ ثانیہ کو صبح صادق کے ظہور سے تعبیر کیا ہے۔اور
طارق کے معنی روشن اور صبح کے وقت طلوع ہونے والے ستارے کے بھی ہیں۔اور یہ ستارہ اس بات کی
علامت ہوتا ہے کہ رات گزرگئی ہے اور دن چڑھنے والا ہے۔پس اس خواب کا مطلب یہ ہوا کہ مغربی اقوام
جو بظاہر مہذب کہلاتی ہیں لیکن در حقیقت انتہائی غیر مہذب اور گندی زندگی بسر کر رہی ہیں اور بظاہر اسلام
کی طرف ان کی توجہ ممکن نظر نہیں آرہی ، دعا کے ذریعہ ممکن ہے کہ یہ اللہ تعالی کی طرف متوجہ ہو جائیں۔عقلی
دلائل یہ سننے کو تیار نہیں۔ان کو تو دعا ہی خدا تعالیٰ کی طرف لاسکتی ہے۔دلائل کے علاوہ دو صورتیں رہ جاتی ہیں۔ایک یہ کہ اگر یہ اپنے خالق حقیقی کی طرف متوجہ نہ ہوں تو
عذاب الہی ان پر نازل ہو جائے گا، جس کے نتیجہ میں ان کے دلوں میں تبدیلی پیدا ہو جائے گی۔دوسرے
ملائکہ کا نزول ہو ، جو ان کے دلوں کو اسلام کی طرف پھیریں۔لیکن اس کے لئے بھی دعاؤں کی ضرورت
ہے۔خصوصا رات کے وقت کی دعاؤں کی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ
دنیا میں اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے لئے فرشتوں کے نزول کے ذریعہ انقلاب عظیم پیدا فرمائے گا۔اور خود میرا
ذکر کہیں پہنچے یا نہ پہنچے، خدا تعالیٰ کے حکم سے ملائکہ لوگوں کے دلوں میں تغیر پیدا کریں گے اور ان کو حق کے
قبول کرنے اور اسلام پر عمل کرنے کی طرف لائیں گے۔153
خطبہ جمعہ فرمود 04 اگست 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں یسوع مسیح کی محبت یورپ میں بسنے والوں کے دلوں
میں بہت زیادہ رچی ہوئی تھی اور یہ لوگ عیسائیت پر ایمان لائے بغیر نجات کو ناممکن سمجھتے تھے۔لیکن آج
خدا تعالیٰ نے ملائکہ کے نزول کے ذریعہ سے ان کے دلوں سے عیسائیت کے بہت سے نفرت پیدا کردی
ہے۔یہاں تک کہ خود عیسائی پادری بھی یسوع مسیح پر الزام لگانے میں پیش پیش ہیں۔نیز ایک عظیم بنیادی گناہ شرک دنیا سے مٹ رہا ہے اور اس سے کمتر گناہ یعنی دہریت نے اس کی
جگہ لے لی ہے۔اس میں شک نہیں کہ شرک اور دہریت، ہر دو ہی بڑے گناہ ہیں۔لیکن دہریت شرک سے
کم ہے۔قرآن کریم کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کو نہ ماننا، اتنا بڑا گناہ نہیں ، جتنا شرک کرنا۔کیونکہ دہریہ تو روحانیت سے بالکل بے بہرہ ہے۔لیکن مشرک خدا تعالیٰ کو پہچان کر اس کے ساتھ شریک
یدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔اور یہ گناہ یقین دہریت سے زیادہ ہے۔اسی لئے قرآن کریم نے بار بار یہ
فرمایا ہے کہ شرک کا گناہ معاف نہیں ہوسکتا۔غرض ایک بڑے گناہ سے ہٹ کر یہ اقوام ایک نسبتاً چھوٹے گناہ کی طرف آرہی ہیں۔اور ایک
بڑی روک، جو جذباتی تھی، یعنی مسیح سے پیار، اس کو فرشتوں نے مٹادیا ہے۔اب ایک خلاء پیدا ہوتا جارہا
ہے۔اس خلاء کو اللہ تعالیٰ احمدیت اور اسلام کے ذریعہ ہی پر کرے گا۔انشاء اللہ۔لیکن اس خلاء کو پر کرنے
کے لئے بھی دعاؤں کی ضرورت ہے۔اور جو خواب میں نے شروع میں بیان کی ہے، اس میں اللہ تعالیٰ نے
مجھے اور میرے ذریعہ جماعت کو یہ توجہ دلائی ہے کہ اگر چہ کام بہت بڑا ہے اور ہم کمزور ہیں لیکن اگر ہم اپنے
خدا تعالیٰ کی طرف متوجہ ہو جائیں تو خدا تعالیٰ معجزے دکھا کر اور ملائکہ کو نازل کر کے اور انذاری نشانات دکھا
کر اسلام کی طرف ان اقوام کو متوجہ کر دے گا۔اور جو ہمارے دل کی خواہش ہے کہ یہ لوگ اسلام میں داخل
ہوں پوری ہو جائے گی۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کوخدا تعالیٰ نے جو یہ وعدہ دیا تھا کہ اسلام کے غلبہ
کے ایسے سامان پیدا کر دیئے جائیں گے کہ دنیا کا کوئی مذہب اس کا مقابلہ نہ کر سکے گا، وہ سامان پیدا ہو
جائیں گے۔یہی ہم پر پہلی اور آخری ذمہ داری دعا کی ہے۔ہمارا ہتھیار دعا ہی ہے، جس سے کامیابی ہو
گی۔ہماری تمام تدبیریں تبھی کامیابی کا منہ دیکھ سکیں گی، اگر ہم اس کے ساتھ دعاؤں کو شامل کر لیں۔دعا
ہی ہمیں دنیا میں فتح دے سکتی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے اور ان کو ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔( مطبوعه روز نامه الفضل 16 اگست 1967 ء ))
154