اپ کے جب اسلام فاتح ہوگا اور دنیا پر چھا جائے گا تو کبھی مغلوب نہیں ہوگا ۔ خطاب فرمودہ 12 اگست 1967ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطاب فرموده 12 اگست 1967ء
اب کہ جب اسلام فاتح ہوگا اور دنیا پر چھا جائے گا تو کبھی مغلوب نہیں ہوگا
خطاب فرمودہ 12 اگست 1967ء
جس زمانہ میں اس وقت آپ زندگی گزار رہی ہیں اور خصوصاً وہ زمانہ ، جس میں آپ کی
موجودہ نسلیں داخل ہونے والی ہیں، دنیا کی تاریخ میں انسانیت کے لئے اور احمدیت کے لئے ایک نہایت
ہی نازک زمانہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے غلبہ اسلام کے لئے بڑی بشارتیں عطا کی
ہیں مسیح موعود کے زمانہ کے متعلق قرآن کریم میں عظیم بشارتیں پائی جاتی ہیں اور اسی طرح نبی اکرم صلی
اللہ علیہ وسلم نے بھی اس زمانہ کو بڑا با برکت زمانہ قرار دیا ہے۔اس لحاظ سے یہ وہ زمانہ ہے، جس کے متعلق
یہ مقدر ہے کہ اسلام دنیا میں اس رنگ میں غالب آئے گا کہ پھر دنیا کی کوئی مادی طاقت یا کوئی دنیا کا جھوٹا
فلسفہ یا دنیا کا کوئی پرانامذہب اس کے مقابلہ پر ٹھہر نہیں سکے گا۔ان بشارتوں کے علاوہ آپ میں سے ہر ایک کے متعلق اگر وہ سچی مومنہ بن جائے ، اگر وہ سچی
مسلمہ خدا کی نگاہ میں ٹھہرے، اگر وہ حقیقی احمدی عورت ہو تو اللہ تعالیٰ نے اس قدر عظیم اور اس قدر پیاری
بشارتیں دی ہیں کہ جب انسان ان پر غور کرتا ہے تو ایک طرف اپنی کم مائیگی کو دیکھتے ہوئے حیران رہ جاتا
ہے اور دوسری طرف ان بشارتوں پر غور کر کے اللہ تعالیٰ کی نعمت اور اس کے فضل اور اس کی برکت اور اس
کی مغفرت کی وجہ سے اس کا سر اپنے رب کے حضور جھک جاتا ہے۔اس وقت جس زمانہ میں ہماری جماعت داخل ہو رہی ہے، اس کے آئندہ میں اور تمہیں سال جیسا
کہ میں نے ابھی بتایا ہے، ہمارے لئے بڑے ہی نازک ہیں۔آپ نے دو فیصلوں میں سے ایک فیصلہ کرنا
ہے۔دنیا میں اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے آپ
کو نوازا ہے۔عزت دی ہے، مال دیا ہے، آرام دیا ہے۔آپ
اگر چاہیں تو دنیوی عزتوں کو اور دنیوی اموال کو اور دنیوی وجاہتوں کو اور دنیوی آراموں کو اپنے لئے پسند کر
لیں اور اس کے نتیجہ میں، جو دین کا انعام ہے یا قربانیوں کے بعد، جو د نیوی آرام کا وعدہ کیا گیا ہے اور جن
نعمتوں کا اگلے جہان میں ہم سے وعدہ کیا گیا ہے، اس سے خود کو اور اپنی نسلوں کومحروم کر لیں۔اور اگر آپ
157
اقتباس از خطاب فرموده 12 اگست 1967 ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
چاہیں تو اس مختصری زندگی اور اس کے آرام اور اس کی عزت اور اس کے عیش کو خدا کی راہ میں قربان کر دیں
اور اپنے رب سے یہ امید رکھیں کہ وہ اس دنیا میں بھی آپ کو اور آپ کی نسلوں کو اور اس دنیا میں بھی آپ کو اور
آپ
کی نسلوں کو اپنی رضا کی جنتوں میں داخل کرے گا اور ان وعدوں کو آپ کے لئے اور آپ کی نسل کے
لئے پورا کرے گا، جو وعدے کہ اس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کئے ہیں۔میں نے آج بچیوں اور بچوں سے بات کرتے ہوئے انہیں اس طرف متوجہ کیا تھا کہ تم اپنے
ماں، باپ سے جا کر یہ کہو کہ تم نے ایک حد تک اپنی زندگی آرام میں گزار لی ہے، اس وقت اللہ تعالیٰ ایثار
اور قربانی کی طرف ہمیں بلا رہا ہے، اگر تم نے ، جو ہمارے ماں، باپ ہو، ہماری خاطر ( اگر اپنی خاطر نہیں)
وہ قربانیاں نہ دیں، جن کا اللہ ہم سے مطالبہ کر رہا ہے تو ہماری زندگی تباہ کر دو گے ہم لوگ۔پس آپ کو اگر
اپنے لئے نہیں تو کم از کم اپنی نسلوں
کو اللہ تعالیٰ کے قہر اور غضب سے بچانے کے لئے وہ قربانی دینی پڑے
گی، جس کی توقع اللہ ہم سے آج کر رہا ہے اور جس قربانی کے بعد ہم سے وہ وعدے کئے گئے ہیں کہ جو
""
وعدے پہلی قوموں سے نہیں کئے گئے۔ہمیں وہ عظیم بشارتیں ملی ہیں، جو پہلوں کو نہیں ملیں“۔جوانعام آپ لوگوں کے لئے اس دنیا میں خدا نے مقدر کیا ہے، وہ ان لوگوں کے لئے مقدر
نہیں تھا، جو بعثت نبوی سے 300 سال بعد پیدا ہوئے۔دیکھو، اسلام فاتح ہوا اور پھر تنزل میں چلا گیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو اللہ تعالیٰ نے یہ بشارت دی ہے کہ اب کہ جب اسلام فاتح ہوگا اور دنیا پر
چھا جائے گا تو کبھی مغلوب نہیں ہوگا۔پھر قیامت تک غیر مسلم چوہڑے اور چماروں کی طرح دنیا میں رہ
جائیں گے۔یہ الفاظ ہیں، جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے استعمال کئے ہیں، چوہڑے چماروں کی
طرح وہ دنیا میں رہیں گے۔آپ یہ پسند کرتی ہیں کہ آپ کی نسلیں اللہ تعالیٰ کے انعامات اور اس کی برکتوں اور
اس کے فضلوں کی وارث بنیں یا آپ یہ پسند کرتی ہیں کہ آپ کی نسلیں چوہڑوں اور چماروں میں شامل ہونے
والی ہوں ؟ اگر آپ چاہتی ہیں اور یقیناً آپ میں سے ہر ایک عورت یہ چاہتی ہے کہ آپ کی نسل اور اولا داور پھر
ان کی اولاد اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی وارث ہو تو اس وقت بہت سی قربانیاں دینی پڑیں گی ، ان کے لئے۔پھر دنیا
بدل جائے گی ، اسلام کا غلبہ ہوگا ، پھر اس رنگ کی قربانی کا سوال ہی نہیں ہوگا۔آج تو ہم کہتے ہیں، جو قرآن نے پردہ کہا ہے، وہ کرو۔کوئی ہمارے پاس دنیا کی طاقت نہیں
ہے۔اگر آپ ہماری یہ بات مانتی ہیں تو اللہ تعالیٰ سے ثواب حاصل کرتی ہیں۔یہ ثواب ان عورتوں
کو نہیں
ملے گا، جو آپ کی قربانیوں کے نتیجہ میں خدا کا فضل حاصل کرنے والی ہوں گی۔کیونکہ اس وقت حکومت کہے
158
اقتباس از خطاب فرموده 12 اگست 1967 ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
گی کہ جو ننگے منہ سے باہر نکلے گی، اس کو سزادی جائے گی۔پھر دیکھیں، کون نکلتی ہے باہر؟ آج تو آپ آزاد
ہیں۔دور استے ہیں، آپ کے سامنے۔جس کو چاہیں اختیار کر لیں۔اس وقت صرف ایک راستہ ہو گا۔دوسرا
راستہ ہی کوئی نہیں ہوگا اور ثواب بھی کوئی نہیں ہوگا۔اس وقت صحیح راستہ اختیار کرنایا نہ کرنا، آپ کی مرضی پر
منحصر ہے۔اور صحیح راستہ اختیار کرنے کے نتیجہ میں اس وقت آپ کو بڑے انعامات کا وعدہ دیا گیا ہے۔وعدے تو پورے ہونے ہیں۔مجھے تو یہ فکر رہتی ہے کہ کہیں حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم کی طرح
اگلی نسل میں پورے نہ ہوں۔میرے دل میں یہ شدید خواہش ہے۔میں سمجھتا ہوں ، آپ میں سے بھی ہر ایک
کے دل میں شدید خواہش ہوگی کہ یہ وعدے جلدی پورے ہوں۔ہم بھی دیکھیں اور ہماری نسلیں بھی
دیکھیں۔چالیس سال ان کو خدا نے جنگلوں میں ڈالا تھا۔پھر ایک نئی نسل پیدا ہوئی ہے، ان کی۔پھر ایک نئے
رنگ میں تربیت اللہ تعالیٰ نے کی، تب وہ وعدہ جا کر پورا کیا۔بشارت تو بہر حال پوری ہوتی ہے۔لیکن
بشارت کے متعلق یہ وعدہ نہیں کہ اس نسل کے حق میں بھی پوری ہوگی ، جو خدا تعالیٰ کا کہنا ہی نہ مانے۔پس بہت ہی بڑی ذمہ داری ہے اس وقت ، جو احمدی ہیں ، سمجھ دار، بڑی عمر کی عورتیں بھی اور مرد
بھی ، ان کے اوپر۔اس ذمہ داری کو صحیح طور پر ادا کرنے کے نتیجے میں ہم ان عظیم بشارتوں کو قریب تر لا سکتے
ہیں، جو ہمیں دی گئی ہیں۔اگر ہم سنتی کریں، اگر ہم غفلت سے کام کریں ، خدا کا وعدہ تو پورا ہوگا لیکن اس
کے فضل آپ پر نہیں نازل ہوں گے، نہ آپ
کی نسلوں پر۔پھر اس کے فضل ان نسلوں پر نازل ہوں گے، جو
خدا کی راہ میں انتہائی قربانیاں دینے کے لئے تیار ہوں گی۔اور دیں گی بھی بشاشت سے وہ قربانیاں۔اسی
لئے خدا تعالیٰ کی رضا کے ٹھنڈے سائے میں وہ رہنے والی ہوں گی۔میرا دل یہی کرتا ہے ، آپ کا دل بھی
یہی کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی رحمتوں کے سائے وہاں سے شروع ہو کر قیامت تک نہ چلیں۔بلکہ ہم سے
شروع ہو کر قیامت تک چلیں۔تو اس چیز کو سامنے رکھیں ، آپ۔جماعت کے لئے ، اسلام کے غلبہ کے لئے یہ زمانہ بڑا نازک ہے۔اس بڑے نازک دور میں
ہماری جماعت داخل ہو چکی ہے اور انتہائی قربانیوں کا اس وقت حالات مطالبہ کر رہے ہیں۔اور شاید اور بھی
مطالبہ کریں۔ان مطالبات کے مطابق آپ کو اپنی زندگیاں گزارنی ہوں گی۔اور مطالبات کے مطابق
آپ کو جان کی بال کی ، وقت کی خواہشات کی ، اور عادات کی قربانی دینی پڑے گی۔کیونکہ اس کے بغیر ہم
اسلام کی آخری فتح کو قریب تر نہیں لا سکتے۔اور اس کے بغیر موجودہ نسل جو ہے، وہ ان انعاموں کی وارث
نہیں بن سکتی ، جن انعاموں کا ان کو وعدہ دیا گیا ہے“۔፡፡
مطبوعہ روز نامہ الفضل 07 جون 1972 ء )
159
اقتباس از خطاب فرمود 12 اگست 1967ء
وو
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد چہارم
مالی قربانی میں بھی ہماری عورتیں ہزاروں کی تعداد میں ایسی ہیں، جو مردوں سے پیچھے
نہیں۔اب دو مسجد میں تو آپ نے خالص اپنے چندوں سے بنادیں۔ایک تو حال ہی میں مسجد ہے، کو پن
ہیگن کی ، جس کا ہم ابھی افتتاح کر کے آئے ہیں۔بڑی ہی خوب صورت مسجد ہے۔میں زیورک میں تھا تو صبح تین بجے کے قریب میں اٹھا۔میری زبان پر یہ الفاظ جاری ہوئے ، جو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا الہام ہے۔مبارك ومبارك وكل امر مبارك
یہ مسجد مبارک قادیان کے متعلق ہے اور وہاں لکھا بھی ہوا ہے دیوار پر تعبیر میرے ذہن میں یہ
آئی کہ یہ دورہ اور وہ تمام مساجد، جو اس دورہ میں، میں visit کروں گا، جہاں میں جاؤں گا، اللہ تعالیٰ ان
مقامات کو پہلے سے بھی زیادہ برکت دے گا۔کوپن ہیگن کی اس خوبصورت مسجد کی محبت وہاں لوگوں کے دلوں میں اتنی زیادہ پیدا ہوئی کہ ہم یہ
دیکھ کر حیران ہوئے کہ میں یا پچاس عیسائی بچے مختلف وقتوں میں ایک وقت میں تو اتنی تعداد نہیں ہوتی
تھی۔ایسے تھے ، جو وہاں آکر نماز میں شامل ہو جاتے تھے۔اور صرف فرض نماز میں نہیں بلکہ سنتوں اور
وتروں میں بھی۔منصورہ بیگم نے بتایا کے دولڑ کیاں بارہ، تیرہ سال کی سہیلیاں تھیں۔غالباً وہ وہاں آتی
تھیں اور عشاء کے بعد وتروں میں بھی شامل ہوتی تھیں۔انہیں دیکھ دیکھ کے یعنی ان احمدی بہنوں کو دیکھ
دیکھ کے، جو وہاں کی ہیں۔الغرض صبح سے لے کر شام تک تانتابندھارہتا تھا، لوگوں کا۔وہ سب مسجد کو
دیکھنے کے لیے آتے تھے۔ایک دن میرے پرائیویٹ سیکرٹری صاحب کہتے ہیں کہ میں رات کو ڈیڑھ بجے اٹھا، میں نے
دیکھا کہ ایک شخص مسجد کی تصویریں لے رہا ہے۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ صبح سے لے کر رات کے ڈیڑھ بجے
تک وہاں لوگ آتے رہے۔اخباروں نے نچی باتیں بھی لکھیں، بعض جھوٹی باتیں بھی لکھیں۔پھر ان کی تردید بھی کرنی پڑی۔اتنے جاہل ہیں یہ لوگ اسلام کے متعلق کہ ایک اخبار نے تصویر دے کر نیچے یہ فقرہ لکھ دیا کہ یہ لوگ محمد کی
پرستش کر رہے ہیں۔مجھے جب پادری ملنے آئے تو میں نے وہ اخبار، ان
کا جو لیڈ رتھا، اس کے ہاتھ میں دیا
اور کہا، اس کا ترجمہ کر کے بتاؤ۔(وہ فقرہ ڈینش زبان میں لکھا ہوا تھا۔) مجھے تو پتہ تھا کہ کیا اس کے معنی
ہیں؟ لیکن میں ان کے منہ سے کہلوانا چاہتا تھا۔اس کا منہ سرخ ہو گیا شرمندگی سے۔کہنے لگا میں نے یہ
اخبار دیکھا ہے۔ہمیں بڑا افسوس ہے اس پر، جس نے یہ لکھ دیا ہے۔میں نے کہا، اب دو صورتیں ہیں۔یا تو
160
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطاب فرموده 12 اگست 1967 ء
تم اس کی تردید کر دیا میں اس کی تردید کروں۔میں تردید کروں گا تو بد مزگی پیدا ہوگی۔بہتر یہ ہے کہ تم کرو۔اس نے کہا، نہیں ہم کریں گے۔چنانچہ انہوں نے بڑی لمبی تردید اس کی اسی اخبار میں شائع کی کہ ہم سے
غلطی ہو گئی ، جو ہم سے یہ فقرے لکھے گئے۔بہر حال اس سے ان کی جہالت کا پتہ لگتا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔وہ اسلام قبول کیسے کریں، جو
اسلام کو پہچانتے نہیں، اس کی تعلیم سے واقف نہیں؟ ہمارا کام ہے، ان تک اس تعلیم کو پہنچانا اور ان غلط
فہمیوں کو دور کرنا۔کئی مجھ سے پوچھتے تھے کہ یہ کام تم کسے کرو گے؟ میں نے جواب دیا کہ
misunderstanding( غلط نہی) کو دور کر کے۔کیونکہ misunderstandings ( غلط فہمیوں) کو دور کرنے کا جو راستہ ہے، وہ صداقت کے
قبول کرنے تک پہنچا دیتا ہے۔ساری غلط فہمیاں آپ کسی کی دور کر دیں اسلام کے متعلق ، وہ خود بخو د اسلام
لے آئے گا۔کوئی غلط نہی اس کے دل میں نہیں رہے گی۔اور پھر ہمیں نمونہ بن کے ان کے دل موہ لینے کی
کوشش کرنی چاہئے۔اس وقت جو آپ کے واقف ہیں تھوڑے بہت ، وہ تو آپ کو پہچانتے ہوں گے۔لیکن دنیا بجھتی ہے کہ یہ عجیب و غریب خلقت ہے۔اپنی ان کی دنیا ہے اور اپنے خیالات۔اور یہ ہم سے
کئے ہوئے ہیں۔یہ خیال غلط ہے۔زیورک میں ایک دوکاندار سے بات ہوئی تو وہ کہنے لگا اچھا! تو کیا میں مسجد میں جاسکتا ہوں؟
میرا تو خیال تھا کے مسلمانوں کی مسجد میں کوئی عیسائی داخل ہی نہیں ہوسکتا۔میں نے اس کو بتایا کے نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے تو مسجد میں عیسائی وفد کو اپنی عبادت کرنے کی اجازت دے دی تھی اور تمہیں ابھی تک
یہ شبہ ہے کہ تم مسجد میں داخل بھی ہو سکتے ہو یا نہیں ؟ کوپن ہیگن والوں کو تو اب پتہ لگ گیا ہے۔پہلے تو وہاں
بھی اکثریت ایسی ہی ہوتی تھی، جو کار سے اترتا۔میاں، بیوی بچوں کو ساتھ لے کر وہ باہر ہی کھڑا ہو کر
دیکھنے لگ جاتا۔اندر آتے ہوئے ، وہ ڈرتے تھے۔چونکہ ہمارے وہاں بہت سے احمد کی جمع تھے ، وہ ان کو
اندر لے آتے تھے اور ان کو بتا دیتے تھے کہ ایک ہماری condition (شرط) ہے کہ اپنی جوتیاں اتار دو۔کیونکہ جوتیوں کے ساتھ گند ہوتا ہے۔تو وہ بے چارے باہر جوتیاں اتارتے ، اپنی طرف سے تو بڑی قربانی
دیتے ہوں گے، بوٹ اتار کے اندر جاتے تھے۔وہ مسجد بڑی خوبصورت ہے اور بڑی اس کے اندرشان بھی پائی جاتی ہے اور اللہ یاد آجاتا ہے۔میں جب بھی اندر گیا ہوں، میرا دل چاہتا تھا کہ میں سب باتیں چھوڑ کر دو نفل پڑھ لوں ، اس وقت۔بعد
میں خدا نے توفیق دی اور پڑھے علیحدگی میں۔اور پڑھے بھی افتتاح سے پہلے، جبکہ وہ ابھی بن رہی تھی۔161
اقتباس از خطاب فرموده 12 اگست 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کو بتائیں کے اسلام کی کیسی حسین اور خوبصورت تعلیم ہے۔اور
پھر ہے بھی مفید۔پھر اس کے نتیجہ میں ہمارا تعلق اپنے رب سے ہو جاتا ہے۔پھر وہ، جو اپنی زندگی میں اپنے
رب کے فضلوں کا مشاہدہ کرتے ہیں ، وہ اپنی جگہ ایک بہت بڑی نعمت ہے۔خدا کی ہستی کا اس سے بڑا
ثبوت کوئی نہیں مل سکتا۔اب وہاں سے جب میں چلا ہوں، دس دن پہلے تک قریباً انشراح بھی پورا نہیں ہوا تھا کہ سفر
کروں یا نہ کروں۔دعا کر رہا تھا تو ایک دن میں نے خواب دیکھی، جس کے نتیجہ میں میرا انشراح صدر ہو گیا
اور میں نے یہ کہہ دیا ( بڑا تنگ وقت تھا ویسے ) کہ ہاں تیاری کر لو۔خواب میں، میں نے دیکھا کے قلعے کی
دیوار ہے
کئی سوفٹ۔اور جہاں جا کے ہمیں بٹھایا گیا ہے، وہ ایک اونچی سی جگہ ہے۔اس کے اوپر ایک کوچ
بچھا ہوا ہے۔کئی آدمی وہاں جمع ہیں۔اور وہاں مجھے اور منصورہ بیگم کو جا کر بٹھانے والوں نے بٹھایا ہے۔اس
وقت تک ہماری پیٹھ تھی ، اس دیوار کی طرف۔لیکن جب ہم بیٹھے ہیں تو دیکھا کہ سامنے دیوار اس قدر
خوبصورتی سے سجائی گئی ہے کہ کوئی انسانی ہاتھ اتنی خوبصورتی سے کہیں بھی سجاوٹ نہیں کر سکتا۔اور وہاں کچھ
پھول سے بنے ہوئے ہیں، جو بعد میں مجھے غور کرنے سے پتہ چلا کہ پھول نہیں ، کچھ اشعار ہیں۔اور اس
دیوار کے ذرے ذرے سے مختلف رنگوں کی روشنیاں پھوٹ پھوٹ کر باہر نکل رہی ہیں۔کوئی ٹیوب نہیں
ہے، کوئی بلب نہیں ہے۔لیکن محسوس یوں ہوتا ہے، جیسے دیوار میں سے روشنی نکل رہی ہے۔اتنا خوبصورت
تھا وہ منظر کہ لمبا عرصہ خواب میں، میں اس خوبصورتی میں کھویا رہا۔اور اس کے بعد پھر میں نے جب غور کرنا
شروع کیا تو دیکھا کہ اس کے وسط میں گیٹ پر جیسے اونچا سا کوئی مینارہ ہے۔پچاس، ساٹھ فٹ اونچا مینارہ
اور کوئی پچاس فٹ چوڑی دیوار۔اس کے وسط میں موٹے حروف میں اس روشنی کے ساتھ ہی لکھا ہوا ہے۔أَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ
خواب کی اور بہت لمبی تفصیل ہے جس میں، میں اس وقت نہیں جاؤں گا۔مجھے دراصل یہ سبق دیا، اللہ تعالیٰ نے کہ اصل منبع ساری طاقتوں کا، ساری عزتوں کا ، ساری
حفاظتوں کا، ساری کامیابیوں
کا تو اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔اور اللہ تعالیٰ کا جب وعدہ ہو کہ میں تمہارے
لیے کافی ہوں تو پھر اپنی کم مائیگی یا اپنی کمزوریوں کو نہیں دیکھنا چاہیے۔اللہ تعالیٰ کی ذات پر بھروسہ رکھتے
ہوئے ، اس سے دعائیں کرتے ہوئے ، سفر کو اختیار کرو۔اللہ تعالیٰ برکت ڈالے گا۔لوگوں نے غیر معمولی طور پر ہم سے تعاون کیا۔زیورک میں ایک اخبار نکلتا ہے ، وہ ہمیشہ اسلام
کے خلاف لکھتا تھا اور کبھی بھی اس کی تردید شائع نہیں کرتا تھا۔ہمارے مشتاق احمد صاحب باجوہ کہتے تھے۔162
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطاب فرموده 12 اگست 1967ء
ہم تردید لکھتے ہیں لیکن یہ شائع نہیں کرتا۔جب وہاں گئے تو پریس کانفرنس میں اس اخبار کا نمائندہ بھی آیا
ہوا تھا۔جو ایک نوجوان تھا۔باتیں ہوتی رہیں، مختلف سوال ان لوگوں نے کیسے۔ہم نے جواب دیئے۔بعد
میں بھی وہ مجھ سے باتیں کرتا رہا۔آخر میں کہنے لگا کہ مجھے یہ بتائیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی بعثت کی غرض کیا ہے؟ اللہ تعالیٰ فضل کرتا ہے، خودی جواب سکھاتا ہے۔اس وقت فورا ہی میرے دماغ
الصلوة و
میں یہ جواب آیا۔میں نے کہا، میں اپنے الفاظ میں تمہیں کیا بتاؤں، میں حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کے الفاظ میں
تمہیں بتاتا ہوں۔آپ نے یہ دعویٰ کیا کہ میں دلائل کے ساتھ اس صلیب کو توڑنے آیا
ہوں، جس صلیب نے مسیح کی ہڈیوں کو توڑا اور جسم کو زخمی کیا۔اچھل پڑا وہ اور کہنے لگا، مجھے حوالہ چاہیے۔یہ
لوگ تو حوالہ مانگتے ہیں۔فوراً خدا کا کرنا کیا ہوا کہ میرے نوٹوں میں یہ حوالہ بھی تھا۔میں نے چوہدری محمد علی
صاحب ( جو پرائیویٹ سیکرٹری ہیں آج کل ) سے کہا کہ وہ میرے نوٹ لیے آئیں۔میں نے مختلف
حوالے ویسے ہی جمع کیے تھے اور ساتھ لے آیا تھا کہ شاید کام آجائیں۔اس کا ترجمہ اس کو دکھایا۔اس نے
ان کو نوٹ کیا۔پھر اسلام کے متعلق ، جماعت کے متعلق مسجد کے متعلق ، میرے متعلق اس نے اپنے اخبار
میں لکھا۔اور ساتھ ہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی بعثت کی جو غرض بیان کی ہے ، وہ بھی لکھ
دی۔انہی الفاظ میں، جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے تھے کہ میں اس صلیب کو دلائل کے ساتھ
توڑنے آیا ہوں، جس نے مسیح کی ہڈیوں
کو تو ڑا اور جسم کو زخمی کیا۔اسی طرح ہیمبرگ میں چار اخبار چھپتے ہیں، جن میں سے ایک اخبار سارے جرمنی میں چوٹی کے
دو اخباروں میں سے ایک ہے۔بڑی بڑی تصویر میں دے کر انہوں نے خبر میں شائع کیں۔اس پر سب یہ
پوچھتے تھے اور بڑی حیرانی سے پوچھتے تھے کہ اچھا تو آپ یورپ کو مسلمان بنانے کی امید رکھتے ہیں؟ کیسے
بنا ئیں گے آپ ؟ میں نے جواب دیا کے ہم تمہارے دلوں کو فتح کرلیں گے اور اس طرح تمہیں مسلمان بنا
لیں گے کیونکہ اسلام امن کا مذہب ہے۔جنگ سے نہیں تمہیں ہم مسلمان بنا ئیں گے۔ہم تو آپ کے
دلوں کو فتح کریں گے، یہ مقدر ہے اور تباہی بھی مقدر ہے۔یا تو تم پہلے مسلمان ہو جاؤ ، اگر تباہی سے بچنا
چاہتے ہو۔اور اگر نہ ہوئے تو اللہ تعالیٰ کے قہر کا ایسا کوڑا تم پر نازل ہوگا، جو تمہیں ملیا میٹ کر دے گا۔اکثریت تمہاری آبادی کی ماری جائے گی تمہارا زور ٹوٹ جائے گا، تمہاری انڈسٹری تباہ ہو جائے گی ، فوجی
طاقت جو ہے تمہاری ، وہ تباہ ہو جائے گی۔اور جو بچ جائیں گے تم میں سے، وہ اسلام لیے آئیں گے۔اللہ
تعالیٰ کے یہ وعدہ ہے، جو پورا ہوگا۔انہوں نے یہ ساری خبریں دیں۔ٹیلیویژن کے اوپر ساٹھ ، ستر لاکھ
آدمیوں نے میرا انٹرویود دیکھا۔بعد میں ہیمبرگ میں ہمارے لیے باہر جانا مشکل ہو گیا۔دکانوں پر کوئی
163
اقتباس از خطاب فرموده 12 اگست 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
دکاندار اخبار میں چھپی ہوئی تصویر لا کر منہ کے سامنے رکھ دیتا اور اس طرح یہ بتا تا کہ ہم پہچانتے ہیں آپ
کو۔جہاں تک نظر جاتی سڑک کے اوپر ہزاروں آدمی کھڑے ہو جاتے تھے، ہمیں دیکھنے کے لیے۔سینکڑوں کیمرے نکل آتے تھے۔پتہ نہیں کتنی تصویریں کھنچی گئی۔اسلام کا یہ بڑا تعارف ہے، مگر ہے
ابتدائی۔اس کو آخری فتح نہیں کہہ سکتے۔نہ یہ سوچنا چاہیے۔لیکن اس وقت تک ان لوگوں کو یہ علم ہی نہیں تھا
کہ کوئی وارنگ آسمان سے نازل ہو چکی ہے۔تو اتمام حجت ہو گیا ، ان کو پتہ لگ گیا ، اخباروں نے شائع کر
دیا ہے کہ انہوں نے یہ کہا ہے کہ یا تو تم اپنے creator کی طرف ، اپنے پیدا کرنے والے کی طرف واپس
آؤ اور اس کی اطاعت کر دیا تم تباہ ہو جاؤ گے۔تو یہ اتمام حجت ہو گیا نہ۔اب ہمارا فرض ہے کہ ہم یہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان قوموں کو تو فیق عطا کرے کہ وہ تباہی سے
پہلے ہی اسلام قبول کر لیں اور تباہی سے بچ جائیں۔یہ یقین ہے ہمیں ، اسی طرح یقین ہے جس طرح ہمیں
یہ یقین ہے، اس وقت سورج چڑھا ہوا ہے۔جس طرح ہمیں یہ یقین ہے، اس وقت لجنہ کا ایک اجلاس ہو
رہا ہے۔جس طرح ہمیں یہ یقین ہے کہ اس اجلاس میں ، میں آپ سے باتیں کر رہا ہوں۔اسی طرح ہمیں
یہ یقین ہے کہ یہ وعدے اپنے وقت پر پورے ہوں گے۔شبہ کی کوئی گنجائش نہیں۔ہمیں فکر یہ ہے بلکہ مجھے
یہ کہنا چاہئے کہ مجھے دو فکریں ہیں۔ایک یہ کہ اگر یہ قومیں جلد ایمان نہ لائیں تو تباہ ہو جائیں گی۔اور انسانی
ہمدردی کا تقاضا یہ ہے کہ ہم ان کے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ کے قہر سے یہ محفوظ رہیں۔دوسرے مجھے
بڑی شدید فکر ہے، اپنے بھائیوں اور بہنوں کے متعلق کہ وقت آگیا ہے، انتہائی قربانیاں دے کر انتہائی
فضلوں کو حاصل کرنے کا۔اگر ہم نے سستی کی تو پھر ہم ان فضلوں اور انعاموں سے محروم ہو جائیں گے۔میرے پاس تو کوئی طاقت نہیں ہے۔میں ہر نماز میں آپ لوگوں کے لئے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو
اپنی ذمہ داری کو سمجھنے کی توفیق عطا کرے اور اسلام کے غلبہ، اللہ تعالیٰ کی عظمت اور جلال کے قیام کا سامان
پیدا کرے۔جو میری طاقت میں ہے وہ یعنی اپنی دعائیں اکثر میں دیتارہتا ہوں۔آپ بھی دعا ئیں
کریں۔اپنے لئے بھی اور یہ بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ میری دعاؤں کو قبول کرے۔اور آپ کے دلوں میں
یہ احساس پیدا کرے کہ یہ وقت آرام کا نہیں ، آرام کھونے کا وقت ہے۔اگر ہمیں آرام حاصل کرنا ہے تو
ہمیں اپنے آراموں کو اس وقت قربان کرنا پڑے گا۔پھر اگر اللہ تعالیٰ نے ہمیں زندگی دی تو وہ ہمیں اس دنیا
میں جائز آرام بھی دے گا اور ہماری نسلوں
کو بھی اس دنیا کی جائز نعمتیں عطا کرے گا۔اور وہ دے گا، جو
پہلوں
کو نہیں ملا۔جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے اور جو دوسری دنیا کے انعام ہیں، ان کے متعلق ہم سوچ ہی
164
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد چہارم
-
اقتباس از خطاب فرموده 12 اگست 1967ء
نہیں سکتے۔یہ یقین رکھیں اور اگر یقین کمزور ہے تو اس
کو پختہ کریں کہ اس دنیا کے بعد میں ایک اور زندگی
ضرور ملتی ہے، جو ابدی زندگی ہے، جس نے بھی ختم نہیں ہونا“۔وو
آپ لوگوں کو بشارتیں ملی ہیں تو خدا کی خوشنودی کے حصول کے لئے اپنی جانوں ہر رحم
کرتے ہوئے اور اپنی نسلوں کی خاطر ان انتہائی قربانیوں کو دینے کے لئے تیار ہو جاؤ ، جن کا اس وقت
اسلام اور احمدیت آپ سے مطالبہ کر رہی ہے۔اور قرآن
کریم کی تعلیم اور ہدایت کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنے کی کوشش
کرو کہ تمام خیر
قرآن میں ہے۔جو شخص قرآن کریم سے محبت رکھتا ہے، جو شخص قرآن
کریم کی اس تفسیر کوسمجھنے کی کوشش کرتا
ہے، جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس زمانے کی الجھنوں کو دور کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ سے
سیکھ کر ہمیں بتائی ہے، اسے تو سب خیر مل جائے گی۔اگر ہم سوچیں تو ہماری قربانیاں، دراصل کوئی قربانیاں نہیں ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں دی ایک
چیز ، وہ ہم سے تھوڑی سی واپس مانگتا ہے۔اور پھر ہمیں وہ اور دے دیتا ہے۔بڑے ہی فضلوں کے وعدے
ہیں، بڑے انعامات کے وعدے ہیں۔اب انتہائی وعدوں کے پورا ہونے کا وقت قریب آ گیا ہے۔اللہ
تعالیٰ آپ پر اپنی انتہائی رحمتیں برسانے کے لئے تیار ہے۔کیا آپ اس رحمت کے مینہ کو قبول کرنے کے
لئے تیار ہیں؟ اگر تیار ہیں تو بڑی خوش قسمت ہیں۔اور خدا کرے کہ آپ تیار ہوں۔اور خدا کرے میری یہ
کھیراہٹ جو ہے، وہ دور ہو جائے اور ہم سب اور آپ بھی ، ہمارے سب بھائی ، بہنیں، اللہ تعالیٰ کی آواز پر
قربانیاں دینے کے لئے تیار ہو جائیں۔تاکہ ہم اپنی زندگیوں میں اپنے پر اور اپنی نسلوں پر بھی ان انعامات
کو اور رحمتوں کو نازل ہوتے دیکھ لیں، جو آسمان پر ہمارے لئے مقدر ہو چکی ہیں۔آمین۔مطبوعه روزنامه الفضل مورخہ 18 جون 1972ء)
165